یونان کے شہر کوالا کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ہونیوالی 4 ہلاکتوں میں سے 2 نوجوانوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی

Greece

Greece

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) یونان کے شہر کوالا کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ہونیوالی 4 ہلاکتوں میں سے 2 نوجوانوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، 2 نوجوان آصف شاہ ولد لعل شاہ اور علی رضا ولد ظہور احمد کا تعلق منڈی بہاوالدین کے علاقہ بادشاہ پور سے تھا، تاہم ابھی تک 2 نوجوانوں کی شناخت کیلئے مختلف ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ نوجوا​نوں کو کچھ روز قبل چوٹ دھیراں کے انسانی اسمگلر فیض احمد نے غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچانے کے لیے بھیجا تھا۔

نوجوانوں کوانسانی اسمگلر نے پاکستان اور ترکی کا بارڈر غیر قانونی طریقے سے پارکروا کے یونان داخل کروایا تھا،جاں بحق افراد کی نعشیں یونان کے شہر کوالا کے اسپتال میں پڑی ہیں۔