یونانی ڈے اجلاس کا شاندار انعقاد

Unani Day - HMS UMC Tumkur

Unani Day – HMS UMC Tumkur

تحریر : احمد نثار
محسن الملک حکیم حافظ اجمل خان کی ١٥٠ ویں یوم پیدائش کے موقع پر گیارہ فروری کو ایچ یم یس یونانی میڈیکل کالج میں ایک شاندار اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں حکیم اجمل خان صاحب کے نام سے موسوم ایوارڈز بھی دئے گئے۔ اس ادارے سے طب یونانی کا ایک ماہنامہ (میگزین) ”ہیلتھ اینڈ یونانی میڈیسن” کا بھی اجراء کیا گیا۔

اس اجلاس کی افتتاح کلام پاک کی تلاوت شیخ توصیف احمد کی قرائت سے ہوئی۔ نعت شریف سال چہارم کے طالب علم محمد شفیق نے اپنی خوش الحان آواز میں پیش کی۔ اس پروگرام کا استقبالیہ وائس پرنسپل جناب ڈاکٹر مرزا شہباز بیگ نے اور طلباء کی جانب سے سال چہارم کے طالب علم مرزا حسان نے پروگرام کی نظامت کی۔

اجلاس کی صدارت ایچ یم یس یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل جناب ڈاکٹر ذاکر حسین وی نے کی۔ مہمانِ خصوصی میڈیکوس ایجوکیشنل سوسائٹی کے سیکریٹری جناب ڈاکٹر محمد آصف مدعو رہے۔ مہمانان اعزازی میں جناب ڈاکٹر وہاب الرحمن وظیفہ یاب پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبیہ کالج چارمینار حیدرآباد ، جناب ڈاکٹر سید جمال اللہ باشاہ وظیفہ یاب پرنسپل ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول، محترمہ محمدی فاطمہ وظیفہ یاب نائب پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبیہ کالج چارمینار حیدرآباد رہے۔

ڈاکٹر ذاکر حسین وی صاحب نے اپنے صدارتی خطبے میں یونانی سسٹم آف میڈیسین پر روشنی ڈالی، خدماتِ اجمل خان پر طائرانہ جائزہ پیش کیا۔ ایچ یم یس یونانی میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد سے لے کر موجودہ صورت حال تک کے سفر پر روشنی ڈالی۔ طلباء کو تعلیم سے جڑے رہنے کی تلقین کی۔

اجلاس کی تقاریب کے سلسلے میں طلباء نے اپنے دلچسپ پروگرام کو پیش کیا۔ یونانی سسٹم دور حاظر کے اعداو د شمار پر سال سوم کے طلباء حفظ الرحمن، گلشن آرا، عفیفہ ناز نے پروگرام پیش کیا۔ سال چہارم کی طالبہ مرفلہ اسریٰ نے جدید یونانی سسٹم پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنا پروگرام پیش کیا۔ سال دوم کی طالبہ نور فاطمہ نے بھی اپناپروگرام پیش کیا۔ اس موقع پر تحریری مقابلوں میں انعام حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ اور شرکاء کو سند بھی پیش کی گئی۔
اگلی تقریب ماہنامہ(میگزین) ”ہیلتھ اینڈ یونانی میڈیسن” کا اجراء کی نظامت ماہر کمیونکیشن اسکلز اور اکیڈمیشین سید نثار احمد (احمد نثار) نے کی۔ تعلیم تحقیق اور ہماری ذمہ داریاں پر روشنی ڈالی۔ اس ماہنامہ کا اجراء مہمانانِ اعزازی جناب پروفیسر ڈاکٹر وہاب الرحمن، جناب ڈاکٹر سید جمال اللہ باشاہ اور محترمہ محمدی فاطمہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس ماہنامے کی نشرو اشاعت کے لئے میڈیکوز ایجوکیشنل سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔

ایچ یم یس یونانی میڈیکل کالج کی جانب سے؛ حکیم اجمل خان لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ جناب ڈاکٹر وہاب الرحمن صاحب کو نوازا گیا۔ حکیم اجمل خان ایوارڈ فار آنیسٹ سرویسیس آف یونانی سسٹم آف میڈیسن ، جناب ڈاکٹر سید جمال اللہ باشاہ صاحب کو نوازا گیا۔ حکیم اجمل خان ٹیچنگ ایکسلینس ان یونانی سسٹم آف میڈیسن ایوارڈ محترمہ محمدی فاظمہ صاحبہ کو نوازا گیا۔ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ جناب پروفیسر، ڈاکٹر عابد علی انصاری صاحب کو نوازا گیا۔

Unani Day - HMS UMC Tumkur

Unani Day – HMS UMC Tumkur

مہمانانِ اعزازی حضرات نے حکیم اجمل خان صاحب کی طرزِ زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی، ان کے کارنامے اور طب یونانی پر ان کی گرانقدر خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے تجربات کا مرقع طلباء کے روبرو رکھا اور بہتر سے بہتر تعلیم اور پریکٹیس کی تلقین کی۔ یونانی سسٹم میں جو ضروری ریسرچ ہے اس کی اہمیت اور افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکیم اجمل خان صاحب کی زندگی کو مثالی سمجھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو ڈھالنے کی کوشش کی جائے۔ طبی ریسرچ کی اہمیت دیگر سسٹم میں ہونے والے تیز رفت تغیرات کو مد نظر رکھتے ہوئے یونانی سسٹم میں بھی ریسرچ کرنے کے مواقعوں کو علمی طور پر استعمال کرنے اور یونانی طب کے فروغ میں اپنا کردار نبھانے پر زور دیا۔ یہ بھی کہا کہ یونانی سسٹم کو آگے لے جانے کی ذمہ داری نوجوان طبقے کے کاندھوںپر ہے۔ مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹر محمد آصف نے اپنے خطاب میں طلباء کے حق میں دعا مانگی اور نیک تمنائیں پیش کی۔
مہمانان حضرات کے تقاریرنہایت نصیحت آموز رہے۔ ڈاکٹر مرزا شہباز بیگ اور مرزا حسان کی نظامت کو کافی سراہا گیا۔

طلباء نے یونانی ترانہ پیش کیاجو محفل میں سماء باندھ دیا
سال چہارم کی طالب علم امِّ حانی نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔
اس طرح یہ اجلاس شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

تحریر : احمد نثار
E-mail : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in