یونانی وزیراعظم نے یورپ کو تقسیم ہونے سے بچانے کی اپیل کر دی

Alexis Tsipras

Alexis Tsipras

برسلز (جیوڈیسک) یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یونان کے وزیر اعظم ایلکسس سیپراس نے کہا وہ ٹھوس اصلاحاتی منصوبہ آج پیش کر دیں گے۔ انہوں نے کہا یونان اپنے اور یورو زون کے مفاد میں شرائط پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

انکا کہنا تھا یورپ کو تقسیم ہونے سے بچائیں۔ دوسری جانب یورو زون سے یونان کے اخراج پر یورپی ممالک تقسیم ہو گئے ہیں۔ اسپین اور فرانس نے کھل کر یونان کی حمایت جبکہ جرمنی نے مخالفت کی ہے۔

اسپین نے یونان کے اخراج کو یورپی یونین کے لئے خطرناک قرار دیا ہے جبکہ فرانس کے وزیراعظم مینوئل والس یونان کی ہر ممکن مدد کا اشارہ دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ کا کہنا ہے ادارہ اپنے اصول نہیں توڑ سکتا۔

انہوں نے کہا انکا ادارہ یونان کے بحران کے حل کے لئے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔