گرین گیٹ مسجد کے زیرانتظام تیسری سالانہ محفل نعت یکم جنوری کو اولڈھم میں منعقد کی جائے گی

Haq Group Mehfel

Haq Group Mehfel

اولڈھم (نوید چوھان) ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی برطانیہ بھر میں نعت اور نشید کی روح پرور محافل منعقد کی جاتی ہیں۔

گرین گیٹ ٹرسٹ اولڈھم بھی اوپن کال اور نعت کی محافل کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے اور اسی سلسلے کی تیسری سالانہ محفل کا انعقاد گرین گیٹ مسجد میں یکم جنوری کو کیا جائے گا۔ جس میں برطانیہ اور پاکستان بھر سے مشہور و معروف نعت خوان، نشید آرٹسٹ اور علماء کرام شرکت کریں گے۔

محفل کی نقابت کے فرائض الحاج افتخار رضوی انجام دیں گے اس کے علاوہ قاری شاھد محمود قادری، حافظ احمد رضا،الحاج یوسف میمن، اسماعیل حسین،عبداللہ حقانی،نسیم عباس، ڈاکٹر نثار معرفانی،قاری بلال ،حشمت خان، حافظ غلام مصطف حارث تبریز، کمال حیدر شاہ اور دیگر نعت خواں مصطفی عاشقان مصطفی کا خون گرمائیں گے۔

اس محفل میں ایک خوش قسمت کو مفت عمرہ کا ٹکٹ دیا جاۓ گا منتظمین کی جانب سے لنگر کااہتمام بھی کیا گیا ہے گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی عاشقان مصطفی کے جم غفیر کی آمد متوقع ہے۔