گرین پیس اسکول و کالج کھوکھر آپار کے تحت جشن آزادی پر شایان شان تقریب کا انعقاد

Green Peace School & College Malir Khokhrapar

Green Peace School & College Malir Khokhrapar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا نایاب تحفہ ہے۔

آج سے 70سال قبل بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کی قیادت میں بر صغیر کے مسلمانوں نے لازوال قربانیاں دیکر نعمت خدا وندی ملک پاکستان کا قیام عمل میں لائے آج کا دن صرف یوم آزادی ہی نہیں بلکہ تجدید عہد کا دن ہے۔

آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ عظیم قربانیوں سے حاصل کئے جانے والے پاکستان کو ترقی ،خوشحالی اور دہشت گردی سے نجات دلا کر دنیا میں پاکستان کو امن پسند ملک کے طور پر پیش کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار گرین پیس اسکول و کالج کھو کھرآپار ملیر کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر منعقد شایان شان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کیا۔

تقریب میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو اور یوم آزادی کی مناسبت سے تیار کئے گئے پروجیکٹ بھی پیش کئے اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے مزید کہاکہ قائد اعظم کا ویژن ہی ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ دہشت گردی اور بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ ہے۔

ہمیں فرمودات قائد پر عمل کرکے صرف کام ،کام اور کام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ ملک و ملت کی ترقی کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ دیں علم کے ذریعے ہی دنیا میں پاکستان کا نام روشن اور قومی پرچم کو بلند کیا جاسکتا ہے۔