یوم قرا رداد پاکستان کا دن ملک خداد کیلئے عظیم دن ہے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم گرین پیس اسکول و کالج کے پرنسپل پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ دو قومی نظریہ پاکستان کی اثاث ہے ملک خداد پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا پاکستان کی تعمیر میں ہمارے آباو اجداد نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا جب ہی ہم آج ایک آزاد وطن میں کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں ۔23مارچ 1940ء کو لگا یا گیا پودا آج عظیم اسلامی ریاست پاکستان کی شکل می تناور درخت بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے گرین پیس اسکول و کالج کھو کھرآپار ملیر کے زیر اہتمام یوم قرار داد پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں اسکول کے بچوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اساتذہ طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے مزید کہاکہ یوم قرارداد پاکستان کا دن تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے خوابوں کو عملی تعبیر پہنائیں گے انہوں نے کہاکہ آج کا دن ملک خداد کے لئے عظیم دن ہے انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ علم کے حصول کے ساتھ فروغ تعلیم کے لئے بھی اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں اپنے ارد گرد آباد بچوں کو علم کی طرف راغب کریں تاکہ ملک سے جہالت کا خاتمہ اور خوشحالی لائی جاسکے۔اختتام پر طلباء و طالبات نے عہد کی کہ علم کی شمع سے پاکستان میں ترقی لائیں گے اور پاکستان کو دنیا کا عظیم اسلامی ملک بنا ئیں گے ۔