پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی تاحال انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

PAUNJAB GROUND SHAH FAISAL COLONY KARACHI

PAUNJAB GROUND SHAH FAISAL COLONY KARACHI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی پنجاب گرائونڈ میں شادی بیاہ کی تقریبات ،ہفتہ وار بچت بازار کا انعقاد اور کچرہ کنڈی کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے پر علاقہ مکینوں ،نوجوانوں اور کھلاڑیوں کا انتظامیہ کی عدم توجہی پر احتجاج ،مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ ،صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سے اپیل کی ہے کہ پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میںغیر قانونی سرگرمیوں کا انعقاد روکا جائے اور گرائونڈ سے کچرا کنڈی کا خاتمہ کرایا جائے ،تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے ۔

علاقہ نوجوان اپنی صحت مند سرگرمیوں کا حصول جاری رکھ سکیں مظاہرین نے کہاکہ چند نادیدہ عناصر پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں بچت بازار اور شادی بیاہ کی تقریبات کا انعقاد کرکے گرائونڈ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں شخت اشتعال پایا جاتا ہے اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہاکہ گرائونڈ میں کچرا کنڈی ہٹانے کے لئے ضلعی بلدیاتی ادارے کو بارہا یقین دہانی کرائی گئی لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میںشادی بیاہ کی تقریبات اور بچت بازار کا انعقاد نہ روکا گیا اور کچرا کنڈی نہ ہٹا ئی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔