تحصیل میہڑ میں چانڈیہ دوگروپوں میں خونی تصادم فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جانبحق۔ 2 شدید زخمی

Dead Bodies

Dead Bodies

دادو (فیاض جعفری) تحصیل میہڑ میں چانڈیہ برادری کے دوگروپوں میں خونی تصادم۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جانبحق۔ 2 شدید زخمی۔ دادو:۔۔۔۔۔ تحصیل میہڑ کے نواحی گاؤں پنہوں خان چانڈیو میں معمولی بات پر چانڈیہ برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم ہوا۔ دونوں گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جانبحق ہوئے اور 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔

جانبحق ہونے والوں میں راشد چانڈیو، علی حیدر عرف ڈاڈو چانڈیواور عنایت چانڈیو شامل ہیں۔ دوسری طرف زخمی فدا چانڈیو اور نبیل چانڈیو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ علاقے میں خوف کی فضا برقرار ہے ۔دونوں گروپوں میں کشیدگی کے باعث لوگ گھروں تک محصورہوکر رہ گئے ہیں۔دوسری جانب کشیدگی ختم کرانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔دونوں گروپوں میں تصادم تھرڑی محبت تھانے کی حدود میں ہوا۔