ترقی و خوشحالی پاکستان کے عوام کا حق ہے۔ راجہ ریاض

Raja Riaz

Raja Riaz

پوران/ جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ترقی وخوشحالی پاکستان کے عوام کا حق ہے حقیقی تبدیلی کیلئے اقبال کے افکار اور قائداعظم کے اصولوں پر چلنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ ریاض آف پوران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاسیاستدانوں نے ہمیشہ ملکی ترقی کے نام پر قوم کو تقسیم کیا اور وسائل کی لوٹ مار کرکے چلتے بنے الیکن اب حالات مختلف ہیں۔

ہم سب کو کرپشن کے خلاف ایک آواز ہو کر جنگی بنیادوں پر کام کرناہے جبکہ کہ دہشت گردی سمیت معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہمیں ایک قوم بننا ہو گا ملکی بقاکے لیے ہمیں قانون اور آئین پر کاربند ہونا ہو گا۔

راجہ ریاض نے کہا حالات بتاتے ہیں کہ قائد اعظم نے جس مقصد کے لیے پاکستان بنایا تھا اس نظریے کی تکمیل کے لیے میاں محمد نواز شریف جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔

آئیں قائد اعظم کے اصولوں پر چلتے ہوئے نیک نیتی سے اس ملک و قوم کی سلامتی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کاساتھ دیں اور پاکستان کو چوروں لٹیروں سے بچا لیں تاکہ آنے والی نسلوں سامنے سرخرو ہو سکیں