جی ٹی روڈ پاور شو دباؤ بڑھانے کے لئے کیا جا رہا ہے : آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جو طاقتیں شہباز شریف کو لانا چاہتی ہیں انہیں دیکھنا ہوگا کہ اس وقت ملک میں نواز شریف کا ووٹ بینک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت چند قوتیں نواز شریف اور شہباز شریف کو الگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور ان میں دراڑیں ڈال رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا وزیر داخلہ بننا ملک کے لئے نیک شگون ہے ۔وہ ایک محنتی انسان ہیں ان سے قوم کو بہت امیدیں وابستہ ہیں امید ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر قائم مقدمات واپس لیں گے۔

احسن اقبال چوہدری نثار اور باقی لوگوں سے کافی بہتر ہیں۔ اسحاق ڈار اپنی مجبوری کے تحت وزیر خزانہ بنا ہے، میرا ہم ننام خواجہ آصف بھی وزیر خارجہ بن گیا ہے مگر6ماہ میں وزیر خارجہ کچھ نہیں کرسکتا ۔، احسن اقبال چوہدری نثار اور دیگر کئی افراد سے بہتر ہیں۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کا نعرہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے لگایا۔

نواز شریف کے نااہلی کے بعد جی ٹی روڈ”پاور شو“ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر جاتے ہوئے سابق وزیر اعظم اپنا پاور شو کرنا چاہتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس طرح عدلیہ، جے آئی ٹی اور اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ بڑھایا جائے اور انہیں ڈرایا دھمکایا جائے مگر یہ لوگ ڈریں گے نہیں ، ان کے پاور شو کا بہرحال سیاست پر اثر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ججز نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا ہے مگر سپریم کورٹ ان کا ووٹ بینک چھین سکتی ہے اور نہ ہی پارٹی کی قیادت سے انہیں روکا جا سکتا ہے۔