ٹیکسلا پر ٹریفک کا المناک حادثہ، تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سورا نوجوان کو بری طرح کچل دیا

Accident

Accident

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) جی ٹی روڈ ٹیکسلا پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سورا نوجوان کو بری طرح کچل دیا، تیز رفتار ڈیمپر چالیس فٹ تک نوجوان کو گھسیٹتا چلا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تیس سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

ڈیپمر کا ڈرائیور موقع سے فرار،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے حسن ابدال جانے والے ڈیمپر ٹرک نمبری TKY-102 نے ٹیکسلا ایکسچینج کے سامنے جی ٹی روڈ پر رود کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار تیس سالہ غلام جیلانی کو بری طرح کچل دیا۔

غلام جیلانی اپنے موٹر سائیکل نمبرRIL-7578 پر گھر جارہا تھا کہ موت نے اسے اپنی آغوش میں لے لیا، یاد رہے کہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث متعدد حادثات رونام ہورہے ہیں مگر اس کے تدارک کے لئے کوئی ٹھوس قدم تاحال نہیں اٹھایا گیا۔