گوانتا موبے جیل کے دو قیدی رہائی کے بعد سینیگال منتقل

Guantanamo Bay Jail

Guantanamo Bay Jail

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ گوانتا موبے جیل میں قید لیبیا سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں کو رہائی کے بعد سینیگال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابوسلام غربی اور عمر خالف کو اب دوسرے مقام پر آباد کیا جائے گا گوانتانا موبے میں اب 89 قیدی باقی رہ گئے ہیں ۔ صدر باراک اوباما نے کانگریس کو گوانتانا موبے جیل بند کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

لیکن انھیں اس معاملے پر سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ دو ہزار دو میں اس بدنام زمانہ جیل میں سات سو اسی قیدی تھی جن میں اکثریت کے خلاف مقدمات نہیں چلائے جا سکے۔

گوانتانا موبے جیل سے رہا ہونے والے سو قیدیوں کو اب تک چھبیس مختلف ممالک میں بسایا گیا ہے۔