گوانتانا موبے سے سترہ قیدیوں کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ

Prisoners

Prisoners

واشنگٹن (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے آنے والے دنوں میں گوانتانامو کے حراستی مرکز سے سترہ قیدیوں کی منتقلی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جنہیں دنیا کے مختلف ممالک میں منتقل کیا جائے گا۔

امریکی وزیرِ دفاع قیدیوں کی منتقلی کے بارے میں کانگریس کو پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں اب تک 50 سے زائد ممالک گوانتاناموبے سے رہائی پانے والے قیدیوں کو پناہ دے چکے ہیں۔