گارڈینز آف دی گلیکسی کے دوسرے حصے کا ٹیزر ریلیز

Guardians of the Galaxy 2

Guardians of the Galaxy 2

سان ڈیگو (جیوڈیسک) سائنس فکشن فلم گارڈینز آف دی گیلکسی کے دوسرے حصے کا ٹیزر ٹریلر سان ڈیگو میں ہوئی ایک تقریب میں جاری کر دیا گیا۔

تقریب میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ۔ امریکن سپر ہیرو فلم گارڈینز آف دی گیلیکسی والیم ٹو کا ٹریلر سان ڈیگو میں ہوئی ایک تقریب میں لانچ کیا گیا ۔ فلم میں کرس پراٹ ، زو سلڈانا ، ڈیو بوتستا ، وِن ڈیزل ، بریڈلی کوپر ، مائیکل روکر اور کیرن جیلان نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

گارڈینز کو کہکشاں کے دور دراز حصوں کے سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا سامنا ہے ۔ فلم اگلے برس پانچ مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔