گوئٹے مالا : تیز رفتاری کے باعث بس کھائی میں جا گری، 19 افراد ہلاک

Guatemala Bus Accident

Guatemala Bus Accident

گوئٹے مالا سٹی (جیوڈیسک) گوئٹے مالا میں بس کے کھائی میں گر جانے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 20 سے زیاد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ناہولا صوبے میں پیش آیا۔ متاثرہ بس 200 میٹر گہری کھائی میں گری۔ ہنگامی امداد کے کارکنوں نے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔