قصور کی خبریں 11/4/2016

kasur

kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) سٹی قصور میں مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کرنے والے ن لیگ کے ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ قصور کے ہر گلی محلے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، ہم نے اپنے آٹھ سالہ دور میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قصور میں سکولز ،کالجز،ہسپتال اور پارک تعمیر کروا کے اور شہر کی سڑکوں اور گلیوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تعمیر کروا کے اپنے شہر کو حقیقی معنو ں میں میرا سوہنا شہر قصور بنا دیا ہے ۔کچھ سال پہلے تک قصور کو ملک کا سب سے گندہ ترین شہر تصور کیاجاتا تھا لیکن آج ہمارے سیاسی مخالفین بھی اس بات کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں کہ ہم نے اپنے حلقے میں واقع ہی ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،اورقصور شہر کو پنجاب کے خوبصورت ترین شہروں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے،اس تمام کامیابیوں کے پیچھے میری پوری ٹیم کے تعاون اور عوام کی دعائوں کا ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہااپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر لڑتے رہے گے اورعوام کی امیدوں پر ان کی سوچ سے بڑھ کرپورا اتریں گے اور انھیں کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قصور(بیوروپورٹ)قصور اور اسکے گردونواح میں چور ی اور ڈکیتی کی مختلف واردتوں میں شہری نقدی،طلائی زیورات ،موبائل فون ،لیب ٹاپ ،گاڑی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹائون لاہور کارہائشی امجد علی مصطفی آباد نہر کے قریب واقع اپنے پولڑی فارم پر موجود تھا کہ اچانک اس کے دفتر میں ڈاکو گھس آئے اور اسلحے کے زور پر وہاں موجود مالک اور عملے کو یرغمال بنا کر 255350 روپے اور کار چھین کر فرار ہوگئے،پھول نگرچک نمبر66دینہ ناتھ کا رہائشی مراتب علی اپنے کزن عبداللہ کے ہمراہ کھیتوں میں پانی لگا کر واپس گھر آرہاتھا کہ گھر کے دروازے پر 13 ڈاکوئوں نے یرغمال بنالیا اور زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اس دوران ڈاکوئوں نے مراتب علی کے گھر سے 30 ہزار روپے ، 10 تولے طلائی زیورات ،اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں اور فرارہوگئے، محمد حفیط نے ڈاکخانہ بازار میں دکان بنارکھی تھی،گزشتہ رات نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے 7 لیب ٹاپ،کمپیوٹرز موبائل فون اور نقدی چوری کرکے فرارہوگئے پولیس مصروف کارروائی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قصور(بیوروپورٹ)پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایات پر بھسر پورہ میں واقع قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر دو خواتین سمیت تین افرادکو رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر مشتاق حیدر کو اطلاع ملی کہ بھسرپورہ قصور میں نجمہ بی بی نے قحبہ خانہ کھول رکھا ہے اور وہ جسم فروشی کا مقروہ دھندہ کروانے میں مصروف ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر نائیکہ نجمہ بی بی ،فوزیہ بی بی اور ملزم امین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔