گجرات کی خبریں 10/11/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) پاکستان عوامی تحریک اٹلی کے مرکزی رہنما حاجی ارشد جاوید کے والدین کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی محفل منعقد ہوئی۔ جس میں خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ مظہر حسین قادری نے کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں چوہدری گلریز وڑائچ ایڈووکیٹ’ حاجی شاہد ‘ علامہ سید ہارون بخاری’ علامہ ساجد محمود قادری’ علامہ عمر ‘ حاجی شاہد میر’ چوہدری سرور وڑائچ’ ڈاکٹر سرفراز’ جاوید وڑائچ’ سہیل طور’ چوہدری صادق’ چوہدری اصغر’ حاجی محمد یوسف جنجوعہ’ ڈاکٹر غلام سرور’ چوہدری افتخار’ چوہدری محمد افضل’ خالد گورالی’ چوہدری محمد عنصر ‘ مولانا یوسف راجپوت’ حاجی ناصر عزیز’ صوفی سرور قادری’ عنایت وڑائچ’ زاہد الحسینی ‘ عبدالخالق ‘ عزیز بٹ’ ایاز بٹ’ مظہر نقشبندی’ ابو دائود’ چوہدری عمر وڑائچ’ و د یگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) اولیاء کرام کے آستانے دنیا کیلئے روشن چراغ ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی شخصیت صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زماں ڈھینڈہ شریف نے گزشتہ روز بزرگان ڈھینڈہ شریف کے 37 ویں عرس مبارک کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جو کہ دارالعلوم جامعہ اسلامیہ حنفیہ آستانہ عالیہ غوث زماں ڈھینڈہ شریف کڑیانوالہ میں منعقد ہوا۔ سجادہ نشین پیر سید زاہد حسین شاہ ترمزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اولیاء کرام کے آستانے قائم ہیں دنیا میں امن و امان کا درس عام ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی اولیاء کرام کے آستانوں سے پیغام امن و محبت ملتا رہا۔ اور دنیا کے تمام خطوں میں اولیاء کرام کی کاوشوں اور محنتوں سے اسلام نے ترویج حاصل کی۔ آستانہ عالیہ غوث زماں ڈھینڈہ شریف نے شروع سے ہی درگاہ کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سینکڑوں طالب علم فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ پیر سید نور حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت نے کہا کہ اولیاء کرام کے دَر پر حاضر ہونا بہت بڑا اعزاز ہے۔ کیونکہ ان آستانوں پر وہی آتے ہیں جنہیں بلایا جاتا ہے۔ اِس ویرانے میں بھی بزرگان ڈھینڈہ شریف نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ عبدالحمید چشتی خطیب اعظم سیالکوٹ ‘ حضرت علامہ مولانا پیر سید سوہنا ماہی چشتی الحسینی گوجرانوالہ’ صاحبزادہ پیر سید محمد عتیق الرحمن آستانہ عالیہ بوکن شریف نے بھی خطاب کیا۔ یہ محفل ساری رات جاری رہی۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈھینڈہ شریف کی سر زمین درود و سلام کی صدائوں سے گونج اُٹھی۔ بزرگان ڈھینڈہ شریف کے 37 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں پاکستان بھر سے علماء و مشائخ ‘ قراء حضرات نے شرکت کی۔ عرس مبارک کی پر رُونق تقریب کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زماں ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نے کی جبکہ یہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ پیر سید محمد طاہر حسین شاہ منعقد ہوئی۔ جبکہ مہمان خصوصی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید نور حسین شاہ ‘ صاحبزادہ پیر سید آل احمد شاہ آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف’ صاحبزادہ پیر سید حسنات ظہور حسین شاہ آستانہ عالیہ نصیب آباد شریف’ صاحبزادہ پیر سید محمد عتیق الرحمن آستانہ عالیہ بوکن شریف تھے۔ خصوصی خطاب ملک کے ممتاز عالم دین علامہ پیر سید سوہنا ماہی اور علامہ عبدالحمید چشتی سیالکوٹ اور علامہ شاہد چشتی نے کیا۔ نقابت کے فرائض خوبصورت لب و لہجہ کے مالک قاری عابد خیال لاہور نے سرانجام دئیے۔ قرآن پاک کی تلاوت کا شرف قاری محسن رضا قادری’ قاری حبیب اللہ چشتی نے حاصل کیا۔ ممتاز ثناء خوان رسول ۖ صاحبزادہ پیر محمد شایان زاہدی ‘ صاحبزادہ محمد کاشان طاہری’ محمد شکیل اشرف قادری’ محمد یاسر ‘ شہزاد تحسین مدنی نے پیش کیا۔ جبکہ خصوصی دعا سجادہ نشین آستانہ عالیہ سرہالی شریف ‘ صاحبزادہ پیر سید عمر علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اور لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز کے ماموں جان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ ممتاز شخصیات نے انکی رہائشگاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ سٹیزن فرنٹ کے وفد نے خصوصی طور پر شیخ عرفان پرویز کی رہائشگاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد کی قیادت ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے کی۔ وفد میں راجہ محمد اعجاز’ مہر مشتاق احمد’ عامر محمود چوہدری’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ رانا ثاقب مشرف’ اکبر بیگ برلاس’ سید مزمل حسین شاہ و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔
………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت صاحبزادہ قاری عامر رضوان گل کی والدہ محترمہ اور چوہدری غلام نبی گل مرحوم کی اہلیہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل 11 نومبر بروز جمعتہ المبارک صبح 10 بجے جامع مسجد میاں عبدالستار محلہ حسن پورہ میں شروع ہو گی جبکہ اجتماعی دعا 11 بجے ہو گی۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی) نوجوان صحافی ذوالفقار علی باجوہ کو گجرات میں 7 نیوز کا نمائندہ مقرر کر دیا گیا ۔ وہ گجرات میں 7نیوز کیلئے اپنی صحافتی خدمات سرانجام دیں گے۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز مسلم لیگی رہنما سید عدیل عباس شاہ نے اپنی رہائشگاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں امن وامان کا قیام اور خاندانی دشمنیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ضلع گجرات کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے والد محترم سید طالب حسین شاہ کے قتل کو 5 سال ہو چکے مگر ابھی تک ان کے مقدمہ میں نامزد 5افراد مفرور ہیں جب چاہیں ان کو پیش کر کے ہم سے صلح کی ٹیبل پر بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کیلئے پہل کی ہے اور پہلے بھی قرآن پاک پر صلح کی گئی مگر بعد ازاں ہمارے والد کو قتل کر دیا گیا۔ ہم نے مومدی پور سیداں کی تاریخ میں پہلی دفعہ اپنے مخالفوں کو خود جا کر ڈی پی او آفس سے رہا کروایا ہے کیونکہ ہم کسی بے گناہ کو قتل کے مقدمہ میں نہیں شامل کرنا چاہتے۔ جبکہ ہم پر بھی 15 سے زائد قتل کے مقدمات بلا وجہ ڈالے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہن ہمارے لئے ہماری والدہ کا درجہ رکھتی تھی اور ہمارے بہنوئی سید تصور حسین شاہ مرحوم نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا جب وہ قتل ہوئے تو ان کے قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا۔ مگر جب حقائق کا علم ہوا تو ہم خود ڈی پی او آفس گئے اور اپنے بھانجے کو پیش کر دیا۔ ہم نہیں چاہتے ہیں کوئی بے گناہ مقدمہ قتل میں سزا پائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈی پی او گجرات ‘ تمام سیاسی و سماجی شخصیات ‘ اپنے تمام دوستوں ‘ برادری کے تمام افراد اور میڈیا کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں جنہوں نے دُکھ کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا اور ہم ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیشہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور کوئی بے گناہ مقدمہ قتل میں جیل نہ جائے۔ اس موقع پر چیئرمین سید عقیل عباس شاہ’ سید ممتاز حسین شاہ ‘ سید ارتضیٰ حیدر شاہ’ سید سجیل عباس شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔