گجرات کی خبریں 28/11/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں 13 واں سالانہ مقابلہ حسن نعت دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں 28 نومبر کو منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر، ڈاکٹر احمد حسین قریشی قلعداری تمغہ امتیاز پاکستان کریں گے۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف ہوں گے۔ خصوصی خطاب حضرت علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کریں گے۔ یہ مقابلہ جات زیب نگرانی محمد شہزاد شفیق نقشبندی شرقپوری کریں گے۔ جس میں مختلف سکولز کے طلباء و طالبات بھی شریک ہوں گے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) عقیدے کو نکھارنے ‘ اعمال کو سدھارنے اور اخلاق کو سنوارے کیلئے تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام نویں تین روزہ اسلامی تربیت 27,28,29 نومبر جمعہ عصر تا اتوار ظہر بمقام مرکز تبلیغ اسلامی نزد دربار حضرت سائیں کانوانوالی سرکار رحمتہ اللہ علیہ گجرات ہو گی۔ امیر تبلیغ اسلامی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا محمد ابراہیم عاجز قادری خطاب فرمائیں گے۔ ان کے بیانات کا جدول کچھ یوں ہے کہ جمعتہ المبارک بعد از نماز مغرب ”محفل ذکر و درسِ تصوف’ ہفتہ بعد از نماز فجر’ وجود باری تعالیٰ اور کائنات” ہفتہ دن ساڑھے دس بجے ”احکام طہارت و نجاست” ہفتہ بعد نماز عصر ”حسنِ اخلاق” ہفتہ بعد از نماز مغرب ”عقیدہ رسالت” اتوار بعد از نماز فجر ”عقیدت توحید” اور اتوار دن بارہ بجے اصلاحی بیان و اختتامی دعا ہو گی۔ فرزندان اسلامی اسلامی تربیت کے نویں سالانہ پروگرام میں شرکت کر کے اپنے قلوب کو ذکرِ الٰہی و ذکرِ رسول ۖ سے منور کریں اور اپنے عقیدت کو درست کرنے کیلئے ان بیانات کو ضرور سماعت کریں۔
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز نعت گو شاعر حافظ نواب دین رحمتہ اللہ علیہ کی 43 ویں ازور سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد طفیل شہید کی تیسری برسی 2 دسمبر 2015ء بروز بدھ صبح دس بجے حافظ نواب دین ہائوس، طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور جٹاں روڈ گجرات میں منعقد ہو گی۔ محفل پاک میں ممتاز قراء حضرات ‘ نعت خوانان شریں بیان اور علماء کرام کے علاوہ ممتاز سیاسی و سماجی ‘ مذہبی و ادبی شخصیات کے علاوہ معززین گجرات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ دعا انشاء اللہ دن بارہ بجے ہو گی۔
……………………………
گجرات ( جی پی آئی)ممتاز مسلم لیگی وتاجر رہنما چوہدری غلام سرور باگڑی کے والد محترم چوہدری غلام قادر باگڑی جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گاوں رندھیر باگڑی میں پڑھا گیا جبکہ ختم قل29 نومبر بروز اتوار صبح دس بجے جامع مسجد گلشن مدینہ گلشن کالونی گلی نمبر 1 جیل روڈ نزد باگڑی ہاوس میں پڑھا جائیگانماز جنازہ میں سیاسی وسماجی کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ‘ جاوید بٹ صدرمرکزی انجمن تاجران ‘ چوہدری اشرف ریحانیہ چیئرمین ‘ چوہدری مظہر وڑائچ نت ‘چوہدری محمدنواز ریحانیہ چوہدری اکرم سانتل چیئرمین ‘ ملک مجید ‘چوہدری حامد وڑاںئچ ‘ چوہدری اکبر وڑائچ ‘ چوہدری سرور ٹھیکیدار’نوید اقبال ہیرا ‘ چوہدری نعمان مظہر ‘ عمرذیشان ڈار ‘ سرفراز احمد بٹ ‘ چوہدری طارق باگڑی ‘ راشد حسین ‘ چوہدری عاشق باگڑی’ چوہدری اکرم ریحانیہ ‘ چوہدری ظفر گجر ‘ راشد صدیق بھٹہ ‘ مرزا مشرف بیگ سمبریال ٹی او آر’چوہدری عمران یوسف ‘ چوہدری نثار وڑائچ آف بولے ‘چوہدری مظہر حسین پٹواری کے علاوہ دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن گجرات منہاج ویلفیئر فاونڈیشن گجرات کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت چوہدری غلام سرور وڑائچ سٹی صدر تحریک منہاج القرآن گجرات منہاج القرآن ضلعی سیکرٹریٹ منعقد ہوا مہمان خصوصی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یورپی یونین تھے اجلاس کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن مجید اور نعت مصطفی سے ہوا اجلاس میں 15 دسمبر کو ہونے والی اجتماعی شادیوں کی تیاریوں کا بھرپور جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی علاوہ اجتماعی شادیوں کے سلسلے میں ہونے والے انتظامات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا جس پر چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر علامہ ساجد محمود قادری خالدمحمود انصاری چوہدری محسن سیال نعیم شریف صابری علامہ محمداصغر چشتی ‘ چوہدری جاوید وڑائچ ‘ چوہدری عمر جاوید وڑائچ ‘ حاجی ناصر عزیز مغل ناظم ویلفیئر مظہراقبال نقشبندی ‘ حاجی زمان مغل ‘ عبدالوحید طور ‘ ڈاکٹر سرفراز طور ‘ شاہد بشیر رانا محمداشرف ‘ افتخار کاشمیری ‘ قیصر چوہان سراحسان اللہ سید نوید الحسن شاہ ‘ ہمایوں سلہریا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج ا لقرآن کا اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری غلام سرور وڑائچ سٹی صدر تحریک مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن منعقد ہوا اجلاس میں استقبال ربیع الاول شریف کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی امسال بھی13 دسمبر2015ء کو گزشتہ سالوں کی طرح مشعل بردار جلوس جی ٹی ایس چوک گجرات سے شروع ہو کر حسب معمول سرکلر روڈ کا چکر لگا جی ٹی ایس چوک پر ہی اختتام پذیر ہو گا نور والا آیا ہے نور لیکر آیا ہے انشاء اللہ پورے ادب واحترام سے اور مذہبی جوش وخروش سے مشعل بردار جلوس منعقد ہو گا اجلاس میں چوہدری ارشد جاوید وڑائچ ‘ علامہ پروفیسرمظہرحسین قادری ‘ علامہ ساجد محمود قادری ‘ علامہ اصغر چشتی ‘ نعیم شریف صابری حاجی ناصر عزیزمغل ‘ چوہدری محسن سیال سٹی صدر پی اے ٹی ‘ مظہراقبال نقشبندی چوہدری عنایت وڑائچ ‘رانا محمداشرف ‘ خالدمحمود انصاری ‘ خاور بشیر بٹ ‘ چوہدری جاوید وڑائچ ‘ ڈاکٹر سرفراز طور ‘ عبدالوحید طور ‘ سراحسان اللہ ‘ نثار احمد ‘ حاجی زمان مغل ‘ قیصرمحمود چوہان ‘ تصورحسین سید نورالحسن شاہ ‘ ابو ذر چوہدری ‘ شاہد بشیر ‘ ہمایوں سلہریا ‘ راجہ ناصرمحمود ‘ سہییل احمد طور کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے اختتام پر لنگر کا خصوصی اہتمام ہو گا جلو س میں شہر بھر کی تنظیمات بھرپور شرکت کرینگی ۔
۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کے ادبی مقابلہ جات کے سلسلہ میںمحمدطاہر کاشف ای ڈی او ایجوکیشن اور نثار احمد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کی سرپرستی میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات میںمردانہ سکولوں کے بچوں اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول غریب پورہ گجرات میں زنانہ سکولوں کی بچوں نے اردو اور انگریزی تحریری اور تقریری مقابلہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس پروگرام کے تحصیل کنوینر چوہدری شوکت روف احمد سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات کے ڈاکٹر محمد عبدالمالک شہزاد نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی تحصیل گجرات کے علاوہ تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں بھی مقابلہ جات دیئے گئے شیڈول کے مطابق منعقد ہوئے ان مقابلہ جات کو منظم طریقے سے مرتب کروانے کیلئے ای ڈی او ایجوکیشن اور ڈی ای او سیکنڈری نے اپنی منظم ٹیم جس میںناصرمحمود گھمن ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری چوہدری محمداورنگ زیب ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سید انور شاہ ‘ کوارڈی نیٹر مقابلہ ضلع گجرات کی انتھک کوششوں سے تحصیل لیول کے تمام مقابلہ جات جن میں 850 طلباء اور طالبات نے حصہ لیا بطریق احسن انجام پذیر ہوئے تادم تحریر کوئی حرف شکایت نہیں آئی اخری نتائج انگریزی تقریری مقابلہ جات میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرا ت میں پہلی پوزیشن اعجاز احمد ولداقبال گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول شادیوال ‘ عبدالباسط ولد عمران الحق دار ارقم گجرات دوسری جبکہ داود الحسن ولد محمدصابر حاجی بشیر احمد سکول پیرو شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بغیر سرکاری سکولوں سے اساتذہ کی غیر حاضری ہر گز قابل برداشت نہیں، ایک ماہ میں تمام باقی ماندہ سکولوںمیں بجلی اور دیگر عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او احمدرضا ، ای ڈی اوایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ای اوز رفعت النسائ، نثار احمد میو ، محمد پرویز، ڈی ڈی ای اوز ، اے ای اوز اور مانیٹرنگ فورس کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی ایم او احمد رضا نے ڈی سی او کو محکمہ تعلیم کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ گذشتہ ماہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کا تناسب92فیصد، طلبہ کی حاضری کا تناسب 90فیصد، انتظامی افسران کے دوروں کا تناسب 95فیصد جبکہ سکولوںمیں بجلی ، پانی ، چار دیواری، ٹائلٹس اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا تناسب 98فیصڈ رہا۔ ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے بتایا کہ گذشتہ ماہ غیر حاضری، فرائض میں غفلت اور دیگر وجوہات کی بنا پر 29ٹیچرز کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے انہیںمختلف محکمانہ سزائیںدی گئی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ بعض دور دراز سکولوںمیں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات ہیں تاہم اس مقصد کے لئے واپڈز کو ڈیمانڈ نوٹسز جمع کر ادیے گئے ہیں۔ ڈی سی او نے ناقص کارکردگی پر دو مراکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی ہدایت کی اور واضع کیا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں ، تمام ایجوکیشن افسران فیلڈ میں نکلیں اور ڈیوٹی سرا نجام نہ دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں آٹھ مختلف سکولوںکی خطرناک عمارتوںکی تعمیر کے لئے حکومت نے فنڈز جاری کر دیے ہیں ، ہیڈ ماسٹرز حال ہی میں فراہم کئے جانیوالے فنڈز سے سکولوں میں معمولی نوعیت کے مرمت کے کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرائیں تاکہ طلبہ کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ڈی سی او نے مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی سکول کے متعلق منفی رپورٹنگ سے پہلے صورتحال کی تسلی کر لیا کریں۔ انہوںنے بعض اساتذہ کی بلا اجازت بیرون ملک رخصتی کا سخت نوٹس لیا اور ایسے ٹیچرز کے خلاف پندرہ رو ز میں کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ سکولوں سے طلبہ کا ڈراپ آئوٹ روکنے کے لئے ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ کرام فعال کردار ادا کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت/ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ فوری طورپر دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے شہر کی حدود میں مویشی رکھنے اور انکے باڑے بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جلالپور جٹاں سپورٹس اسٹیڈیم میں حاجی ریاض ابراہیم فری کھڑاک دنگل کا انعقاد کیا گیا، دنگل کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ،ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں تھے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی چوہدری ظہور الٰہی ، سینئر نائب صدر گجرات چیمبر وحید الدین اورامیر مخلص دوست گروپ حاجی ریاض ابراہیم ، صدر مرکزی انجمن تاجران میر فہیم اقبال ، شاہد انور و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔دنگل میں پنجاب بھر سے نامور پہلوانوں غلام مرتضیٰ کھچی پہلوان ، ظہیر پہلوان ، نوید پہلوان ، عاشق پہلوان و دیگر نے شرکت کی تاہم بڑا جوڑ گونگا پہلوان اور ندیم پہلوان کے درمیان ہوا جو گونگا پہلوان نے جیت لیا ، دنگل کے موقع پر بڑی تعداد میں گجرات ، جلالپور جٹاں اور نواحی علاقوں سے شائقین نے شرکت کی اور پہلوانوں کو دل کھول کر داد دی ۔ اختتام پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ اور ان کی ٹیم کو دنگل کے بہترین انتظامات پر شاباش دی اور ہدایت کی کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جدید کھیلوں کے ساتھ روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی خصوصی اقدامات کرے ۔ انہوںنے جلالپور جٹاں کے کھیلوں سے محبت رکھنے والے افراد سے کہا کہ وہ جلالپور جٹاں سپورٹس گرائونڈ میں مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کریں اور تا کہ نوجوان نسل کو صحتمدانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے ۔ ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ سپورٹس گرائونڈ جلالپور جٹاں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے جلالپور جٹاں کے شہریوں کیلئے بہترین تحفہ ہے ۔