گجرات کی خبریں 1/6/2016

GUJRAT

GUJRAT

گجرات (جی پی آئی) ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہیلتھ رسک الائونس کی بحالی اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج جاری۔ آج ضلعی صدر شفق ضمیر بٹ کی سربراہی میں نرسز گجرات کی سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کریں گی اور حکومت پنجاب سے مطالبات کی منظوری کی مانگ کریں گی۔ جنرل سیکرٹری اُم لیلیٰ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ گزشتہ دو روز سے ہم عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں۔ لیکن حکومت نے پنجاب بھر میں احتجاج کے باوجود ابھی تک کوئی مثبت رویہ نہیں اٹھایا اس لئے ضلع گجرات کی نرسز عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے بھمبر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کریں گی اور اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے آواز اٹھائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پرائیویٹ سکولز کو زبردستی بند کرانا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ پولیس کے زور سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بند کروانے سے تعلیم کا معیار مزید گر جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری نے ڈویژن بھر کی پرائیویٹ سکولز و کالجوں کی تنظیموں کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں گجرات’ گوجرانوالہ’ نارووال ‘ حافظ آباد’ سیالکوٹ’ منڈی بہائو الدین سے تعلق رکھنے والی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فروغ تعلیم کیلئے کام کیا ہے اور حکومت پنجاب کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے اور اس کے باوجود حکومت ہمارے مخالف کام کر رہی ہے۔ EDO ایجوکیشن گجرات کی سربراہی میں پولیس نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی اور بغیر کسی نوٹس کے تعلیمی اداروں کو بند کروایا۔ جس سے تعلیمی اداروں کا تقدس پامال ہوا۔ اور خواتین اساتذہ کیساتھ بد تمیزی کی گئی ۔ جس کی ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس گردی کے مرتکب افسران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ذمہ داران افسران کو بر طرف کیا جائے۔ اس موقع پر تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے ہر سطح پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور کہا کہ ہم اپنے اداروں کا تقدس پامال ہونے نہیں دیں گے اور اپنے اساتذہ کی توہین کرنے والے افسران کیخلاف صوبائی محتسب اعلیٰ اور لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی جائے گی۔ اجلاس میں صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع سیالکوٹ حافظ ذوالفقار شاہد’ سیکرٹری جنرل جاوید ‘ صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ محمد ایوب’ سجاد احمد مدنی’ افتخار احمد چیمہ’ صابر حسین بٹ’ وزیر آباد’ جمشید احمد چٹھہ’ ورپال چٹھہ’ محمد دلشاد رانا ساروکی ‘ بشیر احمد منڈی بہائو الدین’ حافظ اشفاق احمد وڑائچ وزیر آباد’ ابتسام الاسد خان گوجرانوالہ’ ڈاکٹر نوید عالم سیالکوٹ’ الطاف حسین چٹھہ حافظ آباد و دیگر نے شرکت کی ۔شرکاء کے اعزاز میں آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالج ایسوسی ایشن نے عشائیہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز ہومیو پیتھک ڈاکٹر ، پرنسپل طاہر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ، ڈاکٹر سید طاہر عباس ‘ ڈاکٹر سید فدا حسین’ ڈاکٹر سید سجاد حسین شاہ کے بھائی ڈاکٹر سید مجاہد حسین شاہ کا ختم قل جامع مسجد نور مدینہ سلطان آباد میں منعقد ہوا۔ خصوصی خطاب علامہ محمد اصغر یزدانی نے کیا۔ جبکہ دعا علامہ زمان حسینی اور قاری سید ممشاد رضوی نے کروائی۔ اس موقع پر علامہ ناظم حسین جعفری’ علامہ مختار نقوی ‘ آغا مبارک علی موسوی ‘ مولانا الطاف رضوی’ پروفیسر سید سرفراز جعفری’ سید الطاف عباس کاظمی’ میر اکبر عباس’ جواد حسین جعفری’ سید قمر عباس’ پروفیسر سید فیاض حسین’ مبارک حسین گلشاد’ سید سرور حسین شاہ’ چوہدری شبیر حسین’ عابد حسین شاہ’ سید ظفر شاہ’ سید رفاقت شاہ دیونہ’ حسن میر ‘ سید نوازش کاظمی’ سید سلمان کاظمی’ سید مدثر پیر زادہ’ ڈاکٹر اسلم چوہدری ایڈووکیٹ’ DMS عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف’ سجاد ہاشمی’ شکیل ہاشمی’ ڈاکٹر انجم نور دین’ ڈاکٹر ارشد سلیم ماس’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ مہر فاروق خالد و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جناح پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز نے سکول میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی فیسوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کر دی ہے، ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جائے گا، یہ فیصلہ ڈی سی او /چیئرمین بورڈ آف گورنرز لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی او چوہدری اصغر، طاہر کاشف، پرنسپل ترنم ریاض، چوہدری اعجاز وڑائچ، نگہت قریشی، عابد فاروق، عبدالمجید شادابیہ نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی واضع ہدایات ہیں کہ سکولوںکی فیسوںمیں ہرگز اضافہ نہ کیا جائے اور ہدایت کی کہ جناح پبلک سکول کی انتظامیہ موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے بہتر معاشی مینجمنٹ کرکے سکول کے امور چلائے اورایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس سے والدین پر اضافی مالی بوجھ پڑے ۔ انہوں نے ہدایت کی جناح پبلک سکول جونیئرکیمپس کے قیام کے لئے اراضی کے انتخاب کیلئے کاوشیں تیز کی جائیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ سکول انتظامیہ گرمیوںکی چھٹیوں کے دوران اساتذہ کرام کی تربیت کے لئے اقدامات کرے تاکہ انکی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے اور وہ نوجوان نسل کی صلاحیتوںکو پہلے سے بھی بہتر انداز میں نکھار سکیں ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ آئندہ سکول میں ٹیچنگ سٹاف کی میرٹ پر تقرریاں یقینی بنانے اور اعلی صلاحیتوں کے حامل تدریسی عملہ کی بھرتیوں کے لئے این ٹی ایس سے رجوع کیا جائے۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ سکول کے طلبہ و طالبات گرمیوںکی چھٹیوں میں والدین کے ہمراہ شہباز شریف پارک، باب گجرات، وال آف گجرات کا دورہ کریں اور ان منصوبہ جات کی افادیت، خوبیوں اور خامیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ بھی مرتب کریں ۔ اجلاس میں جناح پبلک سکول کے ملازمین کی سوشل سکیورٹی اور ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس میں رجسٹریشن کی اصولی طور پر منظوری دے دی گئی ۔اجلاس میں جناح پبلک سکول میں مسجد کی تعمیر کیلئے چوہدری اعجاز وڑائچ اور پرنسپل جناح پبلک سکول پر مشتمل سب کمیٹی قائم کی گئی جو تمام امور کی نگرانی کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) غیر سرکاری تنظیم الف اعلان کی رپورٹ کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گجرات کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور ضلع گجرات ملک بھر کے اضلاع میں چوتھے نمبر پر رہا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اعلی ترین کارکردگی پر ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف اور انکی ٹیم کو زبردست سراہا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کارکردگی میں مزید بہتر ی کے لئے پہلے سے بھی بڑھ کر محنت کیجائے۔ ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوںکے امور پر نظررکھنے والی این جی او الف اعلان نے اپنی رپورٹ میں سکولوں میں اساتذہ و طلبہ و طالبات کی حاضری، انتظامی افسران کے سکولوں کے دورہ جات، عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی اور دیگر امور کو مد نظر رکھا ہے۔ دریں اثنا ء ادارہ فروغ تعلیم پنجاب نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گجرات کی بہتر کارکردگی پر ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کو بہترین ای ڈی او قرار دیتے ہوئے گولڈ میڈل سے بھی نوازاہے۔ واضع رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام کلاس ہشت اور کلاس پنجم کے امتحانات میں بھی ضلع گجرات کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 76فیصد رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کی طرف سے گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مویشی پال حضرات کیلئے کٹرے بچائو سکیم کے تحت ضلع بھر کے 145مویشی پال حضرات میں 12لاکھ 25ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ۔اس سلسلے میں خصوصی تقریب ضلع کونسل ہال گجرات میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خاں تھے ۔ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر واجد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کے صوبے میں گوشت کی پیداوار اور مویشیوں کی افزائش نسل میں اضافہ کے اس پروگرام کے تحت پیدائش سے چار ماہ تک کٹڑے کی افزائش اور اسے بہتر خوراک اور دودھ پلا نے والے مویشی پال کو 65سو روپے جبکہ فربہ سکیم کے تحت ایک سال سے ڈیڑھ سال کے کٹڑے کی بہترین افزائش پر 3ماہ کے حساب سے 4ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں نے کہا کہ مویشی پال حضرات حکومت پنجاب کی اس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اپنا بھرپور کردار اد ا کریں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک کے شعبہ کی طرف بھرپور توجہ دے رہی ہے جانوروں کی مفت ویکسینیشن کے ساتھ ان کے مفت علاج کیلئے ہیلپ لائن 9211بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سپیشل پرائس مجسٹریٹ/اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے گرانفروشی پر ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے جبکہ دو گرانفروشوں پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے ڈی سی نے ملزم دائود کو گرانفروشی کرتے پکڑ لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا ہے جبکہ دو گرانفروشوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر نورالعین کی پریس ریلیز کے مطابق گجرات لیڈیز کلب کی ممبر شپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ممبر شپ حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کو ایک بار 20ہزار روپے ڈویلپمنٹ فنڈ جمع کرانا ہوگا جبکہ ماہانہ فیس 500روپے مقرر کی گئی ہے۔ لیڈیز کلب کی ممبر سازی کے لئے فارم اسسٹنٹ کمشنر گجرات کے دفتر سے حاصل کئے جا سکیں گے جو پر کرکے اسی دفتر میں جمع کرانا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے مرکزی اورپی پی 110سے ٹکٹ ہولڈرراہنما چودھری رضا علی وڑائچ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ملک کے دفاع کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا دن ہے وزیراعظم میاں نواز شریف نے تمام تر دبائو اور لالچ کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کر کے پوری ملت اسلامیہ اور پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ‘ آج ایٹمی پاکستان ہماری عظمت اور قومی عزت کا نشان ہے ‘ اس طرح وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن اقتصادی دھماکہ کر کے پاکستان کو خوش حال پر امن اور تعلیم یافتہ ملک بنانے کا عزم لئے میدان عمل میں ہے ‘ کا شغر تاگوادر اقتصادی راہداری منصوبہ پر تمام پارلیمانی جماعتوں کا اتفاق وزیراعظم کی ذہانت اور حب الوطنی کی منہ بولتی تصویر ہے ‘ بجلی گیس قیمتوں میں کمی ‘ کسانوں کو مڈل مین کے رحم و کرم سے نجات دلا کر منڈیوں تک براہ راست پہنچنے کا موقع فراہم کرنا ‘ 150ارب روپے کی مالیت سے کھیتوں سے منڈی تک سٹرکوں کی تعمیر پر خرچ کرنے کا منصوبہ کسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ اب صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ کا شتکاروں اور کسانوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے وزیر اعظم میاں نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے پوری کی دعائیں ان کی عوامی مقبولیت کی دلیل ہے انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو کر عوام میں ہوں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جمعیة علماء اسلام ضلع گجرات کے امیر، وفاق المدارس العربیہ ضلع گجرات منڈی بہائوالدین کے مسئول مولانا الیاس احمد نے کہا ہے کہ یوم تکبیر بلاشبہ پاکستان کی تاریخ میں اہم اوقعہ ہے ایٹم بم بنانے سے ایٹمی دھماکے کرنے تک کے تمام پہلو قومی اہمیت کے حامل ہیں اس سے پاکستان کی سا لمیت اور خودداری کا تحفظ ہوا ہے ‘ مگر یوم تکبیر کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم اللہ کی عظمت کے مقابلہ میںکسی کی بڑائی کو خاطر میں نہ لائیں ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی اور قومی زندگی میں اللہ کی بڑائی کا اعتراف اور غیروں کی نفی کرنی ہے ‘ تاکہ اساس پاکستان لاالہ الااللہ کو عملی شکل دی جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا الیاس احمد نے کہا کہ سیاسی اختلاف اور پالیسیوں کا فرق الگ چیز ہے ‘ ایٹمی دھماکہ کرنے تک تمام مراحل طے کرنے والے راہنمائوں خصوصاً سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ایٹمی پروگرام کے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور وزیراعظم محمد نواز شریف کا کردار قابل تحسین ہے ‘ ہم سب کو مل کر استحکام پاکستان اور خوشحال پاکستان کیلئے کام کرنا ہے اصل خوشحالی اس وقت ملے گی جب ملک میں خلافت راشدہ کا نظام عملاً رائج ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) تھانہ صدر کھاریاں میں ٹائوٹوں اور خوشامدیوں کا راج۔ عصر حاضر کے مطابق رشوت کے انداز بھی بدل گئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں میں ٹائوٹوں اور خوشامدیوں نے پولیس کو خوش کرنے کے لئے تشہیری مہم کے ذریعے رشوت دینا شروع کر دی ہے۔ ٹائوٹ اور خوشامدی ٹولہ بالکل اسی طرح تھانے کے باہر ہر وقت موجود ہوتا ہے جس طرح پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ ہوتے ہیں جو بھی بندہ کسی مسئلہ کے سلسلہ میں تھانے میں آتا ہے یا نکلتا ہے اُسے ٹائوٹ گھیر لیتے ہیں اور مسئلہ حل کرانے کے لئے متعلقہ تفتیشی کی تشہیر کی مد میں پیسے لے کر کام کروا دیتے ہیں کچھ پیسے تشہیر پر استعمال کرتے ہیں اور کچھ اپنی جیبوں میں ڈال کر نئے شکار کو تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیس خود کیس ٹائوٹوں کے حوالے کر دیتی ہے جو کہ پولیس کے لئے رشوت کے حصول کا محفوظ رستہ بن چکا ہے ۔ ٹائوٹ مافیا کے لئے تھانہ صدر کھاریاں روزگار کا بہترین مرکز بن چکا ہے اکثر ٹائوٹ تو صبح ناشتے کر کے تھانہ بالکل اسی طرح آتے ہیں جس طرح مزدور کسی کام پر جاتے ہیں ٹائوٹوں اور خوشامدیوں کی وجہ سے اکثر لوگ انصاف سے محروم رہ جاتے ہیں انصاف اُسی کو ملتا ہے جس کی جیب میں مال ہوتا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ صدر کھاریاں پر نظر کرم فرماتے ہوئے اسے ٹائوٹوں اور خوشامدیوں سے پاک کریں جو کہ حقیقی انصاف کے رستے میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) چوہدری قربان گجر تحصیل رپورٹر روز ٹی وی اور محمد الیاس بٹ کیمرہ مین ”دن نیوز” نے گذشتہ شب الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر عشائیہ دیا اس موقع پر تحصیل رپورٹر دن نیوز سینئر صحافی سید تنویر نقوی، تحصیل رپورٹر سچ ٹی وی عتیق لال، کیمرہ مین سچ ٹی وی جبار ساگر اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ترجمان ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ چوہدری شفیق لنگڑیال نے ذاتی مصروفیات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بناء پر اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے دور میں پورے ضلع گجرات کی صحافی برادری نے جو بے مثال تعاون کیا وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا بلدیاتی الیکشن میں میڈیا تعاون میرے ساتھ ہر لحاظ سے مثالی رہا میں میڈیا کے دوستوں کا بے حد مشکور ہوں انشاء اللہ یہ روابط ہمیشہ قائم رہیں گے جس طرح بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل ہوئی یہ بھی میڈیا کے ہی مرہون منت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) یونین کونسل بھگوال کے گائوں موضع لمے شریف میں ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی خصوصی گرانٹ سے گلیوں، نالیوں کی تعمیر کا کام زور وشور سے جاری ہے چیئرمین ملک صفدر بھگوال، وائس چیئرمین ملک زاہد حسین پنڈی ہاشم کی کاوشوں سے پہلی قسط مبلغ5 لاکھ روپے میں گلیوں نالیوں کا کام مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسری قسط میں جو کہ جلد آئے گی اس سے بھی گلیوں، نالیوں اور دیگر کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔ موضع لمے شریف میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کونسلر حافظ ساجد حسین ملک آف لمے شریف کر رہے ہیں اہل دیہہ نے کوٹلہ برادران کا گرانٹ دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) 15کھاریاں کی دوبارہ بحالی پر کھاریاں شہر کے عوامی حلقوں کا اظہارِ مسرت، سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جبکہ عوامی حلقوں نے DPO گجرات رائے ضمیر الحق کو یہاں پر نفری فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ DPO کی زیر سرپرستی اور DSP کھاریاں ملک منظور اعوان کی زیر قیادت، ایس ایچ او شہباز ہنجرا کی زیر نگرانی انچارج ریسکیو 15 کھاریاں نثار احمد اور جوان ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ادا کریں گے اور عوام کی جان و مال اور عزتوں کا تحفظ بھی کریں گے ریسکیو 15 کی بحالی سے چھوٹے اور سٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ڈکیتوں نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کا چیلنج قبول کرتے ہوئے 15 کی افتتاحی تقریب کے 19گھنٹے بعد تھانہ صدر کھاریاں سے 3کلو میٹر کے فاصلے پر دن دیہاڑے دلیرانہ ڈکیتی کی واردات کر کے سلامی پیش کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ جنڈانوالہ شریف میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی دلیرانہ واردات۔ اسلحہ سے لیس 4نامعلوم ڈاکوئوں نے خواتین کو یرغمال بنا کر اسلحہ کی نوک پر نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا۔ تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ جنڈانوالہ کے رہائشی فخر اسلام ولد ریاست علی نے تھانہ صدر کھاریاں میں تحریری درخواست دی کہ 4نامعلوم مسلح ڈکیت میری خالہ کے گھر دن 2بجے داخل ہوئے اور میری خالہ ودیگر گھریلو خواتین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور2لاکھ روپے نقدی، 6 عدد زنانہ چوڑیاں، 2عدد طلائی زنانہ کڑے،16عدد زنانہ انگوٹھیاں، 3عدد بچگانہ انگوٹھیاں، 6عدد زنانہ طلائی لاکٹ، 6عدد زنانہ چین، 1طلائی چین مردانہ، 2طلائی بریسلٹ شامل تھے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے زیر دفعہ 392 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر386/16درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مسلح ڈکیتی کی دن دیہاڑے دلیرانہ واردات سے اہل علاقہ میں شدید و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے آپ کو گھروں میں بھی غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ ایس ایچ او صدر چوہدری شہباز ہنجرا نے کہا ہے کہ پہلے کی طرح اس واردات کو بھی جلد ٹریس کرلیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) مسلم لیگی رہنماوممبرقومی اسمبلی جسٹس (ر)افتخاراحمد چیمہ نے کہا ہے کہ میاں محمدنوازشریف قوم کے دلوںکی دھڑکن ہیں۔مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت کے ایجنڈے پرگامز ن ہے۔وہ ممتازمسلم لیگی راہنماوکونسلرالحاج ارشدمحمودسلیمی کی رہا ئشگا ہ پر وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف کی صحت یابی کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرحافظ مشتاق کوکب ،کرنل (ر)وقار انورشیخ،ناصر محموداللہ والے،محمداعجاز پارس،افتخاراحمدبٹ،مہرطاہر جاوید مٹھو،افتخاراحمدصدیقی،ارشدخاں ،عمران رسول بٹ،ڈاکٹر رضا سلطان سمیت مسلم لیگی اکابرین کثیرتعددمیںموجود تھے۔تقریب میںمیاںمحمدنوازشریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعاکی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) عامر میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ کافائنل میچ اللہ لوک کرکٹ کلب محمدنگراورسیون سٹار کرکٹ کلب ٹھٹھہ فقیر اللہ کے مابین کھیلا گیاجوسیون سٹارکرکٹ کلب نے اللہ لوک کرکٹ کلب کوپانچ وکٹ سے شکست دیکرفائنل میچ جیت لیا۔میچ کے مہمانان خصوصی پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماراجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ،ملک مبشرکلیار،خالد وڑائچ،سلا مت کھوکھر،رفیق کھرکھر،بشارت علی اورعثمان شانی نے کھلاڑیوںمیںانعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) امراض قلب کے ہر مریض کے لئے صحت یابی کی دعا کی جائے جبکہ سیم وزرکے انباررکھنے والوںکودعا سے زیادہ دواپریقین ہے۔یہ بات سابق قومی اسپیکرحامد ناصر چٹھہ کے ترجمان عبد الکریم بٹ نے میاںنوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری پرکہی۔انہوںنے کہا کہ غریب امراض قلب کے مریض دواکی کی گرانی کاہاتھوںمررہے ہیںاورایسے مریض ہی دعا کے سہارے زندہ ہیں۔جن کودوامیسرنہیںہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میںہارٹ کاعلا ج ازحد گراں ہے اوریومیہ مفلو ک الحال مریض ملک عدم سدھار جاتے ہیںاورہماری تمام مریضوںکی صحت یابی کے لئے دلی دعا ہے۔وفاقی کابینہ کووزیراعظم کی صحت یابی کی خاطرچلہ کاٹنا چا ہئے ۔دل اگرخالق کائنات کی حکم کی بجا آوری کے لئے دھڑکتا ہوتو اس سے بہتراورکوئی دل نہیںاوراگرصرف دنیا کی ہوس زرکے لئے دھڑکے تواس سے بری کسی کی حرکت نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) 50لاکھ روپے کی لاگت سے پاورٹی ٹوٹرانسفارمرکے تین پینل تبدیل کئے جائینگے،ایکسئین گیپکوڈویژن وزیرآبادملک طارق محمودنے بتا یا کہ وزیرآباد132کے وی گریڈ اسٹیشن کے پاورٹرانسفارمرٹی ٹوکے پینل میںگزشتہ چندروزسے فنی خرابی آرہی تھی جس کو50ہزارروپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔اس ٹرانسفارمرپر 6فیڈرزنظام آباد،ہیڈخانیکی،پھا لوکی،پی این پی ،مردیکے اورمولاناظفر علی خاں کالوڈ تھا۔ان قیمتی پینل کی تبدیلی کے سلسلہ میںمورخہ4جون کومذکورہ6فیڈرزپرصبح8بجے سے لیکردوپہر3بجے تک بجلی کی سپلائی بندرہے گی۔جس سے عوام کوتھوڑی سی پریشانی کاسامناکرناپڑ سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) سنجوگ پاکستان کے ممبران نے پریس کا نفر س میں پنجاب حکومت سے جیونائل جسٹس سسٹم آرڈیننس ٢٠٠٠ء پر مکمل عمل درآ مد کے لئے فوری قانونی اور انتظامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ سنجوگ کی لائزان آفیسر، نبیلہ فیروز نے کہاکہ حال ہی میں وفاقی پارلیمان نے بچوںکے جرأم کی ذمہ داری کی عمرکی حدکہ ٧ سال سے بڑھا کر ١٠ سال کر دی ،جو کہ قابل تحسین ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ سنجوگ حکومت پاکستان کے زیرغور جیونائل جسٹس سسٹم میں بہتری کی طرف کاوشوں کو بھی سراہتی ہے ـ وحید احمد ایڈووکیٹ نے سنجوگ کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ اس قانون کا سب سے اہم پہلو ملک بھر میں بچوں کے کیسز سننے کے لئے علیحد ہ جیونائل کور ٹس کا قیام ہے ـ یہ جیونائل کورٹس بچوں کے کیسز کی مناسب چھان بین کے بعد 4 ماہ کے اندر ان کا فیصلہ کرنے کی پابند تھیـ لیکن بدقسمتی سے آج تک پاکستان کے کسی صوبے میں بھی جیونائل کورٹس کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا قمر حنیف ایڈووکیٹ نے اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے مختلف عدالتوں کو عارضی طور پر جیونائل کورٹ کا درجہ دیا لیکن لاہور ہائی کورٹ کے دسمبر 2004ء کے فیصلے کے مطابق بچوں سے متعلق عدالتوں کا عارضی انتظام ناکافی ثابت ہوا ہے جو ایسے کیسز کے بروقت خاتمے کے لئے معاون نہیں ہے۔ اسی وجہ سے بچوں کے کیسز کی سماعت دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں کی جا رہی ہے جو انصاف کے عالمی معیارات کے منافی ہے۔ عاطف خان ممبر چائیلڈ رائیٹس موومنٹ نے ساحل کی طرف سے جیونائل جسٹس سسٹم آرڈیننس ٢٠٠٠ء کاآرٹیکل 5بچوں کے بالغ افراد کے ساتھ ٹرائل سے روکتا ہےـ اس آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ”کسی بچے کو بھی بالغ افراد کے ساتھ کسی بھی جرم میں سزا نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی ٹرائل کیا جا سکتا ہےـآخر میںنے بحث سمیٹتے ہوئے سنجوگ کی ایڈوکیسی ا فیسر میمو نہ طاہرکہا کہ جیونائل جسٹس سسٹم پر جزوی طور پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ریاست کی طرف سے بچوںکو مفت قانونی امداد مہیا نہیں کی جا رہی۔ بچوں کے کیسز کی بالغ افراد سے علیحدہ سماعت کے قانون کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہےـ اسی طرح جیونائل جسٹس سسٹم آرڈیننس کا اطلاق پورے ملک کے بہت سارے علاقوں میں اس کی اصل روح کے مطابق نہیں ہو رہا ۔سنجوگ کی جانب سے حکومت پنجاب سے بچوں کے کیسز کے لیے جیونائل جسٹس سسٹم آرڈیننس پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
؛اہور(جی پی آئی) انتہاپسندی،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات کو عالم کرنا ہوگا۔نوجوان نسل کو انتہاپسند نظریات اور افکار سے بچانے کیلئے کا واحد راستہ قرآن وسنت کی تعلیمات سے ان کو آگاہ کرنا ہے۔ آئمہ حرمین نے پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ حج کے بعد وہ انشاء اللہ پاکستان علماء کونسل کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے امام حرم کعبہ الشیخ ماحر المعیقلی اور امام حر م مسجد نبوی ۖ الشیخ عبد الرحمن الحذیفی نے ملاقات کے دوران کہی۔ آئمہ حرمین نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت مشکلات کا شکار ہے لیکن مشکلات سے نجات کا واحد راستہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کی تعلیمات کی طرف رجوع میں ہے۔ آج مسلم امہ کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے مختلف فتنے ابھر رہے ہیں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن امت مسلمہ کی وحدت کیلئے مسلم علماء اور مفکرین کو قرآن وسنت کی روشنی میں جدوجہد کرنی ہوگی۔ آئمہ حرمین نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور علماء سعودی عرب کی عوام اور علماء کے بہت قریب ہیں ۔امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے دونوں ممالک کے علماء کی سوچ و فکر بھی ایک ہے جو ایک خوش کن امر ہے اور انشاء اللہ اس سوچ اور فکر سے ہی امت مسلمہ کے مسائل حل ہوں گے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئر مین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے آئمہ حرمین کا پاکستانی عوام اور علماء کیلئے نیک خواہشات کے پیغام اور پاکستان کے دورہ کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام ،علماء اور افواج نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں ۔جس طرح مملکت سعودی عرب نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن نائف کی قیادت میں دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کی حرمین الشریفین کے ساتھ محبت کا رشتہ لازوال ہے۔ پاکستان کی عوام اور علماء ارض حرمین الشریفین کی خدمت اور تحفظ کیلئے خادم الحرمین الشریفین قیادت میں ہر ہر لمحہ حاضر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آئمہ حرمین الشریفین کے پاکستان کے دورے سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جہدجہد میں پاکستانی قوم کو بہت مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن عاصفة الحزم شروع کرکے سعودی عرب کی قیادت نے عالم عرب کو بالخصوص اور عالم اسلام کو بالعموم دہشت گردوں کے شر سے محفوظ بنانے کا آغاز کیا ہے جو ایک عظیم کامیابی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں ۔ جس کے مطابق صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس3۔ جون کو ساہیوال ، 4۔ جون فیصل آباد، اور 6۔ جون کو لاہور ڈویژن کے اجلاس منعقد ہوں گے۔ ہر ڈویژن میں شامل اضلاع کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹری اجلاس میں شریک ہوں گے۔ان اجلاسوں میں یونٹ اور تحصیل سطح کی تنظیم نو، کارکردگی رپورٹس، استقبال رمضان المبارک، عزاداری سید الشہدا کے حوالے سے امور، رمضان المبارک میںجشن ولادت حضرت امام حسن علیہ السلام، جلوس ہائے عزا یو م شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام، شب ہائے قدر، جشن نزول قرآن اور یوم القدس کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سید مشتاق حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شیعہ علما کونسل کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے پروگرام تشکیل دے گی۔ جس کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے اہل تشیع جیسی قربانیاںکسی نے نہیں دیں۔رہبر ملت اسلامیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ہونے والے فیصلے ہی ہمیشہ پائیدار ثابت ہوئے ہیں، کبھی ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جس میں کسی قسم کا ابہام ہو یا بعد میں نتائج کے اعتبار سے شرمندگی کا باعث بنے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی) )ازل سے ابد تک ذکر رسول ۖ کے چرچے رہیں گے ۔ ذکر رسول ۖ کی سر بلندی کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ۖ سے فرمایا ہے ۔آمد رسول ۖ سے قبل انبیاء کرام ذکرِ نبی علیہ السلام سے زمانے کو معطر کرتے رہے ۔ کائنات کے محبوب واحد حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کی زندگی کا لمحہ لمحہ محفوظ کروا کر اللہ تعالیٰ نے رفعت محمدی ۖ کے وعدے کو پورا فرمایا ۔ کثرت ذکرِ رسول ۖ حقیقی محبت کی علامت ہے اور تعلیمات نبوی ۖ پر عمل عشقِ رسول ۖ کی روشن دلیل ہے ۔سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ نے عشقِ رسول ۖ کی لازوال مثال قائم فرمائی۔ تاجدار یمن رضی اللہ عنہ کے وطن کی ہوا سے رحمت عالم ۖ مسرور ہوتے رہے ۔مستجاب الدعوات ہونے کے سبب پوشیدہ حال رہے ۔محبتوں کے فروغ اور عبادات کے شوق کے لئے سیرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کو مشعل راہ بنانا چاہئے ۔ پاکستان میں نفرتوں کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنے اسلاف کے پیغام محبت و امن کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ بلند پایہ عاشقِ رسول ،اعلیٰ و ارفع زاہد و متقی اور صاحب حضوری شخص تھے ۔ محبت صحابہ و آل محمد رضی اللہ عنہم بھی تعلیمات خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کا ایک باب ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف ،سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال اور علامہ عبد الحمید چشتی آف سیالکوٹ نے جامع مسجد علم دین گجر پورہ میں عظمت مصطفےٰ ۖ و ذکر سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو نفرت نہیں محبت کی ضرورت ہے ۔ تعصب نہیں فراخی دلی کی محتاجی ہے ۔جہالت نہیں علم کے چراغ جلانے کی ضرورت ہے ۔ دہشت گردی نہیں امن و رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے ۔محافل ذکر رسول ۖ کی برکت سے ہم اصلاحِ معاشرہ کے ساتھ ساتھ امن و محبت کے چراغ بھی روشن کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ۖ کا ذکر ہر جگہ اپنے ذکر کے ساتھ رکھا ۔ نماز سے لے کر نماز جنازہ تک جہاں ذکرِخدا ہے وہاں ذکر مصطفی ۖ ہے ۔ہمیں ضرورت ہے کہ معاشرہ کو بارود سے پاک کر کے درود کے خوشبوسے معطر کریں ۔انہوں نے کہا اولیاء اللہ کی بیعت سے انسان شیطان کے مکر و فریب سے بچ جاتا ہے ۔ درگاہوں پر حاضر ہونے والے شدت پسند اور دہشت گرد نہیں ہوتے ۔ ہمیں نسبت اویسیہ سے دنیا میں پہچان نصیب ہوئی ۔ خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی نسبت بندۂ مومن کو انمول بنا دیتی ہے ۔ سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ مقبول بارگاہ رسول ۖ ہیں۔اس موقعہ پر ضلعی صدر تحریک اویسیہ نارووال چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،صاحبزادہ علامہ علی رضا اویسی، حافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر بزم رضائے محمد ۖ ضلع نارووال، قاری شعیب رضا امام و خطیب جامع مسجد ھٰذا ، قاری محمد ارشد اویسی ضلعی ناظم تحریک اویسیہ نارووال ،حافظ سیف الرحمن اویسی، صوفی شوکت علی اویسی، قاری بشیر اسماعیل سیفی صدر بزم ثنائے حبیب ۖ ضلع نارووال اور دیگر نے بھی خطا ب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی نائب صدر مسز تنویر چوہدری کی رہائش گاہ پردعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے حوالے سے قرآن خوانی کروائی گئی۔ دعائیہ تقریب میںوزیر اعظم کے چاہنے والی ورکر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور وزیر اعظم کی صحت کیلئے نہ صر ف حصہ لیا بلکہ ان کی صحت اور درازی عمر کے لئے دعائیں بھی کیں۔ تقریب سے قبل تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول بھی پڑی گئی۔تقریب پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی نائب صدر مسز تنویر چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شریک رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے محبوب لیڈر اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی صحت اور اور ان کی درازی عمر کے لئے گڑ گڑا کر دعائیں کیں۔ اس موقع پر ایم پی اے سلمیٰ بٹ’ سینئر ورکرز شہناز مغل، سائرہ بانو، شمع بٹ ، فاطمہ بٹ ، خدیجہ ، عابدہ و دیگر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں بھارت کے مقابلے میں مملکت خداداد نے نفسیاتی جنگ جیتی اورپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہوگیا ۔ امریکہ نے اس وقت بھی ایٹمی پروگرام کی مخالفت کی تھی اور اب بھی نیوکلیر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے بھی بھارت کی حمایت کرکے خطے میں طاقت کا تواز ن بگاڑنا چاہتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کو اچھے اندا ز سے لابنگ کرنی چاہیے۔ جبکہ وزارت خارجہ اور سفارت خانے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، جو پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ اپنی دفاعی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو امریکہ کے بھارت کی طرف جھکاو کا نوٹس لینا چاہیے۔ پاکستان نے بھارت کو علاقے کا چودھری پہلے تسلیم کیا اور نہ ہی اب تسلیم کریں گے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ یوم آزادی کے بعد یوم تکبیر سب سے بڑی خوشی کا دن ہے ، جب پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنا ۔انہوںنے کہا کہ ایٹمی پروگرام کسی ایک سیاسی رہنما یا سائنسدان کی محنتوں کا ثمر نہیں، یہ پوری قوم کا افتخار ہے ، جس نے اپنا پیٹ کاٹ کر اور زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر اسے حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ نیوکلیر ہتھیار بنانے میں ڈاکٹر منیر احمد خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کرداربنیادی رہا ہے، انہوںنے امریکہ اور ہالینڈ سے بنیادی معلومات حاصل کرنے میںجو مشکلات اٹھائیں ، دونوں کو قومی اعزازات سے اس طرح نہیں نوازا گیا جو ان کا حق تھا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہاکہ دفاعی ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو قوم اچھے لفظوںسے یاد کرتی ہے، ان کے مخالف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر ضیاالحق تھے،جس نے اس وقت کے وزیر اعظم کو پھانسی دے کر ختم توکردیا مگر اس کا جاری کردہ ایٹمی پروگرام ختم نہیں کرسکا۔ یہ قومی امانت رہا۔ جس میں سابق صدر غلام اسحاق خان مرحوم کی خدمات کو بھی فرامو ش نہیں کیا جاسکتا۔ جبکہ میاں نواز شریف نے واقعی جرات کا مظاہرہ کرکے 28۔ مئی 1998ء کو دھماکے کئے، ملک و قوم کا نام بلند کیا اور ثابت کیا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور امت کا دفاع کرسکتا ہے۔ مگر افسوس ہم اقتصادی طور پر دست نگر ہونے کے باعث اس اعزاز کو تحفظ نہیں دے سکے۔ میٹرو بس اور اورنج لائن کی ہمیں کیا ضرورت اگر یہ سب قرضے لے کر اور اپنی خودمختاری کو بیچ کر ہی حاصل کرنا ہے۔ ہمیں خود مختار اور خودار قوم بنناچاہیے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے برادر اصغر حضرت شاہ محمد حامد ربانی صدیقی مختصر علالت کے بعد بعد آج 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔وہ مدینہ منورہ میں مقیم تھے اور بیماری کے باعث کچھ عرصہ قبل کراچی میں شاہ محمد انس نورانی اور شاہ محمد اویس نورانی کے پاس کراچی منتقل ہو گئے تھے انہوں نے مدینہ منورہ میں تعلیم حاصل کی اور وہی دینی و دنیاوی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی ،علامہ قاری محمد زوار بہادر ،پروفیسر جاوید اعوان ،رشید احمد رضوی،علامہ نور احمد سعیدی ،حافظ نصیر احمد نورانی اور دیگر نے حضرت شاہ محمد حامد ربانی صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ۔ان کی نماز جنازہ بعد مغرب بیت رضوان کلفٹن کراچی میں ادا کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کرپشن زدہ حکمرانوں کو سندھ کی عوام نے رد کردیا ہے حکمران اب بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں جس انداز میں کرپشن مٹائو ملک بچائو مارچ میں سندح کی عوام نے شمولیت کی اور مارچ کو کامیاب بنایا اسی سلسلے میں کرپشن کے خلاف کرپشن مٹائو ملک بچائو مارچ کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع کرنے جارہے ہیں اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم شاہ محمود قریشی آج کراچی پہنچ چکے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی پہلی جون کراچی اور دوسری جون حیدرآباد میں گذاریں گے اسی سلسلے میں مخدوم شاہ محمود قریشی پہلی جون کو صبح سٹی کورٹ کراچی میں وکلا سے خطاب کریں گے جس کہ بعد میری طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت اور ادیبوں اور دانشوروں سے ملاقات کریں گے بعد ازاں مختلف جگہوں پر پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور مزدوروں کے حوالے سے منعقدہ ایک کنونشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت بھی کریں گے اور مزدوروں سے خطاب کریں گے جس کے بعد اقلیتی رہنمائوں کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے اور اقلیتی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ دوسری جون کو مخدوم شاھ محمود قریشی مرکزی اور صوبائی رہنمائوں کے ہمراہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہونگے ٹول پلازہ حیدرآباد سے حیدرچوک تک کرپشن کے خلاف کرپشن مٹائو ملک بچائو ریلی نکالی جائے گی جس کے بعد مخدوم شاھ محمود قریشی حیدرآباد ہائی کورٹ کے وکلا سے خطاب کریں گے جس کے بعد حیدرآباد پریس کلب کی دعوت پر مخدوم شاھ محمود قریشی حیدرآباد پریس کلب پہنچے گی جہاں صحافیوں سے ملاقات اور میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے بعد ازاں سندھی ادیبوں اور دانشوروں کے اعزاز میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء ذوالفقار ہالیپوٹو کی دعوت پر ان کی رہائشگاہ پہنچے گے جہاں دانشوروں اور ادیبوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جس کہ بعد لیڈیز ونگ کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے پروگرامز میں شرکت کریں گے اور شام میں مخدوم شاھ محمود قریشی طلباء کے ایک کنونشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور طلباء سے خطاب کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی اور صوبائی رہنماء بھی دو دن کی موومنٹ میں شامل رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبر یں
بھمبر(جی پی آئی) اسلا می اتحاد گرو پ کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر حا جی محمد رفیق آف بڑ ھنگ نے کہا کہ بھمبر سے اسمبلی کا الیکشن ڈنکے کی چو ٹ پر لڑونگا حلقہ بھمبر سے چو روں ،لٹیروں ،قبضہ ما فیا ،نو سر با زوں سر گیروں اور منشیا ت فرو شوں کو بھگا کر دم لو نگا ظلم ،جبر اوراستحصا لی قوتوں کیخلا ف علم جہاد بلند کر دیا ہے بھمبر کے عوام حلقے کی تقد یر بد لنے کیلئے میرا سا تھ دیں ضلع بھمبر اور میر پو ر کے نو جوانوں کی تعلیمی ضروریا ت کو پو را کر نے کیلئے را جپو ت ویلفیئر ٹر سٹ قائم کیا ہے الیکشن کے بعد تعمیر وترقی کے نا م پر لوٹ ما ر کر نیوا لے جیلوں میں ہو نگے ان خیا لا ت کا اظہار امیدوار اسمبلی حا جی محمد رفیق احمد را جہ نے بھمبر میں پر ہجوم پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے دو نوں لیڈر چو ہدری طا رق فا روق اورچو ہدری انو ارا لحق مغل شہزادے ہیں جنہون نے عوام سے ووٹ لیکر عوام کے مسائل حل کر نے کی بجا ئے ذاتی مفا دات حا صل کئے چو ہد ری طا رق فا روق 30سا لوںسے اور چو ہدری انو ارا لحق 10سا لوں سے بھمبر کے عوام کااستحصال کر رہے ہیں دو نوں قبضہ ما فیا ،کر پشن ما فیا ،شرا ب ،ما فیا ،چو روں اور ڈا کوئوں کے سر غنہ ہیں جرا ئم پیشہ لو گوں کو تحفظ فرا ہم کر رہے ہیں کسگمہ سے لیکر پتھو را نی تک سب بر ے لو گوں کی سر پر ستی کر رہے ہیں جن لوگوں کو جیلوں میں ہو نا چا ہتے تھا وہ آج الیکشن لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آسما ن سے گرا کھجو ر میں اٹکا مو ہڑا سد ھا کی زمینیں چو ہدری صحبت علی نے چھو ڑی تو چو ہدری طا رق فا روق نے ان پر قبضہ کر لیا دو نوں نے حلقہ بھمبرمیں تعصب اور نفرت کے بیج بو ئے ہیں لو گوں کوبرادری ازم کے نا م پر لڑا یا میرٹ کو پا ما ل کیا کر پشن اور لو ٹ مار کر کے اپنے حوا ریوں اور خا ندانی تجو ریاں بھر ی نو کر یوں کے نام پر خواتین کی عزتیں پا ما ل کی پڑ ھے لکھے نو جوانوں کو انکے حق سے محرو م کیا انہوں نے کہا کہ میں برادری ازم پر لعنت بھیجتا ہوں حلقہ بھمبر کے غر یب مظلو م عوام ہی میر ی برا دری ہیں انکے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل کو حل کر نا میر ی سیاست کا مشن ہے انہوں نے انتخا بی منشو ر کا اعلا ن کرتے ہو ئے کہا کہ بھمبر میں سوئی گیس ،میڈ یکل کا لج کے کیمپس کا قیا م ،ولڈ ہاوس کا قیا م ،فر ی ایمبو لنس سرو س کی فرا ہمی,غیر آباد زمیوں کو آباد کر نے کیلئے کسا نوں کیلئے زرعی قرضوں کی فرا ہمی روز گا ر کی فرا ہمی کیلئے انڈ سٹر ی سٹیٹ کو بحا ل کر نا میر ے منشور کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام اپنی اور حلقے کے عوام کی تقد یر بد لنے کیلئے میرا ساتھ دیں الیکشن میں چوروں لیٹروں کو بھگا کر دم لو نگا کر پشن لو ٹ مار کر نیوا لوں کو جیلوں میں بھیجوں گا ۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا نا مہ لیکس نو ن وا لے چو ہدری انو ارا لحق کا مقابلہ نہیں کر سکتے شیر کے نعرے لگا نے وا لے گھو ڑے نچا رہے ہیں بھمبر شہر کو ذاتی جا گیر سمجھنے وا لوں کو الیکشن میں اپنی جیت کا اندازہ ہو جا ئیگا پورے حلقے کے لو گوں کو جمع کر نے کے باوجو د وارڈ نمبر3کی کا رنر میٹنگ میں چند در جن لو گوں نے شر کت کی را ت کی تا ریکی میں لو گوں کے ضمیر خر ید نے وا لوں کو عبر تناک شکست ہو گی ا ن خیا لا ت کا اظہا ر انو ار الحق یو تھ فو رس کے مر کز ی را ہنما ئوں بلا ل رشید جرا ل اور ہا رون رشید جرا ل نے مشترکہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے غیور عوام نے نو ٹوں اور ضمیر خر ید نے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے تعمیر وترقی کے دعوے کر نیوا لے ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ کے ترقیا تی کا موں کا مقابلہ نہیں کر سکتے انہوں نے کہاکہ الیکشن میں چو ہدری انوارا لحق کی کا میا بی یقینی ہے مخا لفین چو ہد ری انو ارا لحق کا مقابلہ نہیں کر سکتے بھمبر کے عوام چادر اور چا ردیوا ری کے تحفظ کیلئے چو ہدری انو ارا لحق کاساتھ دے رہے ہیں بھمبر کے غیور اور غیر ت مند لو گوں کو تعمیر وترقی سے زیادہ اپنی عزت اور غیر ت عزیز ہے جس پر بھمبر کے عوام کو ئی کمپرو ما ئز نہیں کر یں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) بھمبر میں مسٹ یو نیو رسٹی کیمپس کا قیا م اور تعلیمی ادا روں کی اپ گر یڈ یشن چو ہدری انو ارا لحق کی علم دو ستی کا ثبو ت ہے بھمبر سے را جہ ذوالقر نین خا ن کے نا مز د کر دہ امیدوار چو ہدری انو ارا لحق کو بھاری اکثر یت سے کا میا ب کروائینگے ہم نے چو ہدری طا رق فا روق کی نفر ت ،تعصب اور منا فقت کی سیاست کیوجہ سے چھوڑا دعورہ میں پل کی تعمیر کا کا م شروع کروا کر چو ہدری انوارا لحق اور را جہ با بر علی ذوالقر نین نے علاقے کے لو گوں کے دل جیت لیے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار مسلم لیگ نو ن کو چھو ڑ کر چو ہد ری انو ارا لحق کے قا فلے میں شامل ہو نیوا لے معرو ف سیاسی وسما جی را ہنما را جہ عبدالخا لق آف دعورہ را جگا ن نے میٹ دی پر یس میں اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دعورہ پل کی تعمیر کا عوامی مطا لبہ دیر ینہ تھا جس کی تعمیر سے پورے علاقے کے عوام کو فا ئد ہ ہوگا انہوں نے کہا کہ چو ہد ری طا رق فا روق کی سیاست جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے جو لو گ اس کیسا تھ ہو تے ہیں وہ سب حا جی نما زی ہو تے ہیں جو لو گ انکو چھوڑ جا تے ہیں وہ سب بر ے ہو جا تے ہیں لو گوں کی عزت نفس مجروح کر نا انکا وطیر ہ بن چکا ہے جبکہ دوسر ی طرف را جہ ذوالقر نین خا ن اور چو ہدری انو ارا لحق ایک کر دار کا نا م ہیں جنہوں نے بھمبر سے برادری ازم کی سیاست کو ختم کیا اور حلقہ میں نفرت اور منافقت کی جگہ محبت اور بھا ئی چارے کی سیاست کو پروان چڑ ھا یا آج ہم ان کی شرا فت ،وضع داری اور امن پسندی کی سیاست سے متا ثر ہو کر ان کے قافلے میں شامل ہو ئے ہیں انشا اللہ الیکشن میں را جہ ذوالقر نین خان کے نا مزد امیدوار چو ہد ری انو ارا لحق کو بھا ری اکثر یت سے کا میا ب کروا ئینگے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔

بھمبر(جی پی آئی) ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر میں ای سی جی کے نا م پر خواتین مر یضوں کی عزت نفس مجرو ح ہو نے لگی لیڈی ڈا کٹر کی بجائے مرد سٹا ف ای سی جی کر نے لگے خواتین کا شدید احتجا ج لیڈی سٹا ف کو تعینا ت کر نے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر میں شعبہ ای سی جی میں لیڈی کی جگہ مر د سٹا ف کو تعینا ت کر دیا گیا خواتین مر یضوں کی ای سی جی بھی مر د سٹا ف کر نے لگا جس سے خواتین مر یضوں کی عزت نفس مجروح ہو نے لگی خواتین مر یضوں نے شدید احتجا ج کر تے ہو ئے محکمہ صحت کے اعلیٰ احکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر تے ہو ئے شعبہ ای سی جی میں خواتین سٹا ف کو بھی تعینا ت کر نیکا مطا لبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) بھمبر کی معروف سیاسی وسما جی شخصیت مرزا امتیاز احمد آف سیر لہ نے کنبے قبیلے سمیت چو ہدری طا رق فاروق کو چھو ڑ کر چو ہدر ی انو ارا لحق کی غیر مشرو ط حما یت کا اعلا ن کر دیا غیر اکثر یتی قبا ئل کی بھر پو ر سپو ٹ دلا نے کا عزم تفصیلا ت کے مطابق بھمبر حلقہ کی معرو ف سیاسی وسما جی اور غیر اکثر یتی قبا ئل کی سر کر دہ شخصیت مرزا امتیاز احمد آف سیر لہ نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چو ہد ری طا روق فا روق کا دیر ینہ ساتھ چھو ڑ کر اپنے کنبے قبیلے سمیت سابق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انوارا لحق کیسا تھ غیر مشروط حما یت کا اعلا ن کر دیا الیکشن میں چو ہدری انو ارا لحق کی کا میا بی کیلئے بھر پور کر دار ادا کرنے اور غیر اکثر یتی قبا ئل کی بھر پور سپو رٹ دلا نے کا عزم مرزا امتیاز احمد کی حما یت کے اعلا ن سے سیر لہ میں چو ہدری انو ارا لحق کی سیاسی پوزیشن مز ید مضبو ط ہوگی ہے جبکہ ان کی حما یت سے حلقہ بھر سے غیر اکثر یتی قبا ئل کی چو ہدری انو ارا لحق کوحما یت حا صل ہو نا شروع ہو گی ہے ۔۔