گجرات کی خبریں 7/10/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) عظیم روحانی شخصیت قطب الوقت قبلہ عالم مولوی محمد اکبر نقشبندی مجددی کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ محلہ نور پور پڈھے میں ہونیوالے اس عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت گدی نشین محمد تاج آف کراچی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی سجادہ نشین آستانہ عالیہ چوہرہ شریف صاحبزادہ پیر سید اسد اللہ شاہ غالب تھے۔ اس موقع پر کراچی ‘سرگودھا’ گجرات اور دیگر علاقوں سے مریدین و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تنظیم کے عہدیداران جن میں صدر محمد عمران ‘ نائب صدر عبدالرحیم’ جنرل سیکرٹری نور محمد’ منصور احمد’ لطیف بھائی’ مجید بھائی’ چوہدری قدیر پڈا’ چوہدری شبیر پڈا’ عثمان پڈا’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ اعجاز احمد’ و دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملکی ترقی ‘ سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اور پورے علاقے کو بٹھا کر لنگر کرایا گیا۔ ختم خواجگان پڑھا گیا۔ جس کے بعد دربار شریف پر چادر چڑھائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی ممتاز تعلیمی شخصیت شہزاد شفیق شرقپوری نے یوم اساتذہ پر منعقدہ تقریب کے دوران اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اساتذہ کیلئے خصوصی لنچ کا اہتمام کیا۔ سکول کے تمام اساتذہ کو باوقار طریقہ سے لنچ دیا گیا اور انکی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جنرل سیکرٹری امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ ، سید مظہر شاہ کاظمینے محرم الحرام کے دوران شاندار حفاظتی انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے حوالہ سے جس انداز میں کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔ اور ہم ڈی پی او گجرات جہانزیب نذیر خاں ‘ ڈی سی محمد علی رندھادا’ میئر گجرات حاجی ناصر محمود’ ڈی ایس پی سٹی حافظ امتیاز’ ایس ایچ او بی ڈویژن عدنان احمد’ خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ انہوں نے شاندار حفاظتی انتظامات کئے اور کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اگر اسی طرح افسران بالا اپنے فرائض سرانجام دیں تو ملک ترقی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ اور ہم سب کا فرض ہے کہ انتظامات کے سلسلہ میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ میں ہمیشہ قانون کی سربلندی کیلئے انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور یہی پالیسی آئندہ بھی برقرار رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ق کے ضلعی راہنما سابق ناظم چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ حلقہ این اے 107اور پی پی 115کے عوام کے ساتھ محبت خلوص کا رشتہ ہے۔ بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مخلوق خدا کی بے لوث اور حلقہ کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چوہدری شاہد رضا نے کہا کہ سیاست میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیں۔ ہمارا مقصد حلقہ کی عوام خدمت ہے اقتدار ہو یا اپوزیشن ہمیشہ شرافت وصداقت خدمت وتابعداری فلاح انسانیت کی سیاست کی ہے۔ چوہدری شاہدرضا نے مزید کہا کہ ڈیرہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ حلقہ کی عوام کا اپنا گھر ہے جس کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے کھلے ہیں۔ انشاء اللہ ہم اپنے بڑے بھائی چوہدری نعیم رضا کی قیادت میں حلقہ کے عوام کی خدمت اور تابعداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)28 محرم االحرام کو ضلع گجرات کی ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز مرحوم کی رہائشگاہ پر انکے صاحبزادے رانا ثاقب مشرف ناز کے زیر انتظام قدیمی سالانہ عظیم الشان مجلس عزاء بسلسلہ شہدائے کربلا منعقد ہو گی جس میں ملک کے ممتاز ذاکرین و علماء کرام فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کریں گے۔ جن میں امداد حسین ابوزری گوجرانوالہ’ ملک قلب عباس بینکہ چیمہ’ ذاکر سید شہنشاہ عباس دیونہ منڈی’ ذاکر رانا خادم ‘ بیان کریں گے۔ بعد ازاں شبیہہ ذوالجناح حضرت امام حسین علیہ السلام برآمد ہو گا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ میں اختتام پذیر ہو گا۔ اس ماتمی جلوس میں پاکستان بھر سے ماتمی سنگتیں حاضری لگائیں گی۔ رانا ثاقب مشرف علی ناز کی سربراہی میں انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پارکنگ پلازہ گجرات کے سامنے گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ پارکنگ پلازہ سے ملحقہ رہائشی اور پلازہ میں گاڑیاں پارک کرنے والے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی ایم اے گجرات کی اپنی جگہ ہونے کے باوجود پارکنگ پلازہ کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میئر گجرات حاجی ناصر محمود اس پر کوئی کارروائی کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کی ماہانہ محفل درود و ذکر خواجگان و خصوصی میٹنگ برائے انتظامات 70 واں سالانہ عرس مبارک گھمکول شریف منعقد ہوئی ۔ یہ محفل عامر الیکٹرونکس جی ٹی روڈ گجرات میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت خلیفہ مجاذ آستانہ عالیہ گھمکول شریف مہر محمد صدیق نے کی۔ اس موقع پر بزم غلامان گھمکول شریف کے ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر ختم کے بعد ممبران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور تجاویز سنی گئیں۔ جس میں نوجوانو ںنے بھر پور شرکت کی اور بڑھ چڑھ کر ڈیوٹی میں حصہ لینے کا عہد کیا۔ ختم خواجگان عمران نقشبندی نے پڑھا ۔ دعا الحاج مہر محمد صدیق نے کرائی’ جبکہ یہ محفل زیر نگرانی چوہدری افتخار احمد ملہی منعقد ہوئی خلیفہ صالح محمد ‘ نعیم مغل’ ایوب بٹ’ چوہدری منظور’ شکیل طور’ چوہدری شان کوٹلہ’ غلام عباس’ راجہ عامر’ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اور عرس مبارک کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات کے شعبہ بائیو کیمسٹری و بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام”حیاتی عافیت و تحفظ اور درپیش خطرات کا جائزہ” کے موضوع پر ایک دو روزہ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم سمپوزیم کا مقصد طلبہ میں لیبارٹریوں اور تجربہ گاہوں میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے انسانی زندگی کے تحفظ بارے شعور و آگاہی کا پرچار تھا۔ ماہرین کے مطابق طلبہ اور لیبارٹریوں میں پیشہ وارانہ تکنیکی خدمات سرانجام دینے والوں کے لیے یہ سمپوزیم صلاحیت و قابلیت میں اضافہ کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ جامعہ گجرات میں اس دو روزہ سمپوزیم کا اہتمامORICکے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ جامعہ گجرات کے ORICکی فعال قیادت اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر سال2017ء کو طلبہ میں سائنسی ترقی، ایجادات اور انکے حوالے سے اختراعی اقدامات کو مہمیز کرنے کے لیے”سال اختراع و تخلیق ” کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی برائے سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے کہا کہ جامعات میں جاری علمی تحقیق کے نتائج قومی ترقی کے لیے سود مند ثابت ہو رہے ہیں۔ انسانی زندگی کو بے پایاں اہمیت حاصل ہے اور طلبہ میں اس کے تحفظ کے شعور کو اجاگر کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تجربہ گاہوں میں سائنسی تجربات کے دوران انسانی زندگی کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کا ادراک لازم ہے۔ دور حاضر میں کئی ماحولیاتی خطرات ا نسانی زندگی کے مناسب تحفظ کے لیے سوہان روح بنے ہوئے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کو کامیاب بنانے کے لیے نوجوان طلبہ کے کاندھوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے۔ طلبہ میں سائنسی علوم و تجربات کے حوالہ سے مثبت شعور و آگہی لازم ہے۔ صدر شعبہ بائیو کیمسٹری و بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر نادیہ ذیشان نے سمپوزیم میں شرکت کرنے والے ماہرین و شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سمپوزیم کا نمایاں ترین مقصد طبی، علمی اور حیاتیاتی تحقیق کے سلسلہ میں نوجوان طلبہ کو حیاتی عافیت و تحفظ کو درپیش خطرات سے متعارف کرواتے ہوئے انہیں بائیو سیفٹی اور بائیو سکیورٹی کے مختلف پہلوئوں سے روشناس کروانا ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں لیبارٹریوں میں کام کرنے والے تکنیکی ماہرین کو حفاظتی اقدامات اٹھانے پر راہنمائی فراہم کرنا ایک قومی ذمہ داری ہے۔ افتتاحی تقریب کے نمایاں شرکاء میں سمپوزیم کے آرگنائزر ڈاکٹر حماد اسماعیل اور ڈپٹی مینجرORICڈاکٹر غلام صفدر ملک شامل تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر عبدالماجد سندھو نے کہا کہ ORIC طلبہ و اساتذہ میں علمی تحقیق کے فروغ کو تقویت دیتے ہوئے تحقیقی منصوبوں کے نتائج کو ملکی ترقی کے لیے بار آور بنانے میں کوشاں ہے ۔ سائنسی تحقیق کا بنیادی کام براہ راست لیبارٹریوں میں تجربات سے وابستہ ہے ۔ دوران تحقیق وتجربات نوجوان طلبہ کو احتیاطی تدابیر سے روشناس کروانا ایک اہم امر ہے ۔ مجھے امید ہے کہ دو روزہ سمپوزیم میں ماہرین کی جانب سے پیش کردہ تجاویز و سفارشات لیبارٹری تحفظ کے سلسلہ میں سازگار ہونگی۔سمپوزیم میں ملک بھر سے ممتاز ماہرین شرکت کرتے ہوئے بائیو سیفٹی اور بائیو سکیورٹی کے حوالہ سے شرکاء کو مختلف موضوعات اور پہلوئوں پر علمی تحقیقی مقالہ جات کے ذریعے شعور و آگہی بخشی ۔ماہرین میں ڈاکٹر آفتاب احمد، شیخ ثاقب، ڈاکٹر کلثوم صغریٰ، ڈاکٹر ابرار احمد، ڈاکٹر عرفان اللہ اور ڈاکٹر محمد نوید شامل تھے۔علاوہ ازیں بائیو سیفٹی کے حوالہ سے طلبہ کے لیے عملی تربیت کا بھی انتظام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) عالمی ختم نبوت فائونڈیشن اور تحریک اویسیہ پاکستان کے اعلان پر پورے میں یوم ختم نبوت منایا گیا ۔ملک بھر میں مختلف مساجد کے اجتماعات میں عقیدۂ ختم نبوت پر علمائے کرام نے خطابات کئے ۔ چیئرمین عالمی ختم نبوت فائونڈیشن پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربا رعالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت مسلم امہ کا اجماعی ،قطعی اور متواتر عقیدہ ہے ۔جو قرآن عظیم کی نص قطعی سے ثابت ہے ۔ اس کا منکردائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ دنیا میں دو قومیں اپنے مذہب کے نام پردنیا میں فتنہ برپا کر رہی ہیںجن میں سے ایک یہودی اور دوسرے قادیانی ہیں ۔ان دونوں گروہوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔اس سلسلہ میں حکومت اور عوام کو دینی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ۔مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ چوبارہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام الشاہ احمد نورانی رحمة اللہ علیہ اور مولانا عبد الستار نیاز ی سمیت دیگر علمائے کرام کی کاوشوں اور کوششوں سے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا گیا ۔لیکن اس قانون میں تبدیلیاں کرنے کیلئے مختلف ہتھ کنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار تو دے دیا لیکن اُن کے نام اور کام کے حوالے سے مزید قانون سازی نہ ہو سکی ۔اور جسکی وجہ سے وہ مسلمانوں جیسے نام رکھتے ہیں اور ہماری مساجد کی طرح عبادت گاہیں بناتے ہیں ۔جس سے وہ سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور حکومت میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہ ہو رہے ہیں۔ مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین دربا ر عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قانون میں مزید ترمیم کر کے یہ منظور کروایا جائے کہ آئندہ قادیانی مسلمانوں جیسے نام استعمال نہ کر سکیں ۔اسی طرح یہ بھی منظور کروایا جائے کہ ان کی عبادت گاہیں بھی مسلمانوں جیسی نہ ہو ںتاکہ سادہ لوح مسلمانوں کو ان کی دھوکہ دہی سے بچایا جا سکے ۔ان کے نام اور ان کی عبادت گاہوں سے معلوم ہونا چاہیے کہ یہ مرزائی قادیانی ہیں ۔تاکہ عام مسلمان ان کو مسلمان سمجھ کر فریب کا شکار نہ ہو سکے ۔جبکہ ملک بھر میں مختلف علمائے کرام نے عقیدۂ ختم نبوت پر روشنی ڈالتے میں خطابات کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنرگجرات محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ضلعی ریکروٹمنٹ کمیٹی برائے ایجوکیٹرز محکمہ تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن وقار خان، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طاہر کاشف سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تعلیمی میدان میں انقلابی اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے اور اس میں سب سے اہم کردار اساتذہ کا ہے کہ وہ کس طرح ان نونہالوں کو آبیاری کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایجوکیٹرز بھرتی میں سلیکشن کا واحد راستہ میرٹ ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ میرٹ پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔سیکنڈ فیز میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز محکمہ تعلیم گجرات کی کارکردگی میں مزید بہتر لا سکیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میدان تعلیم میں ضلع گجرات بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ضلع گجرات کے 99 فیصد سے زائد سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔گزشتہ آٹھ سالوں میں سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں 400 گنا اضافہ کے ساتھ محکمہ سکول ایجوکیشن کا تعلیمی بجٹ 62ارب روپے سے بڑھا کر 230 ارب روپے کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پنجاب کو ماڈل تعلیمی صوبہ بنا یا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے ضلع گجرات کے مختلف سکول و کالجز میں اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے زمیندار کالج و سکول ، گورنمنٹ ہائی سکول ملو کھوکھر، گورنمنٹ ہائی سکول دولت نگر، کمیونٹی گرلز سکول دولت نگر کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم او وقار خان اور دیگر افسران موجود تھے۔

گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہنرمندی کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے اور خواتین کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اس ضمن میںضلعی انتظامیہ ادارہ صنعت زار کو فعال کرنے کے لئے تمام تر وسائل برو کار لا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا صنعت زار کے سٹالز کا دورہ بھی کروں گا اور بچیوں کی ہنر مندی اجاگر کرنے کے مقاصد سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری محمد اصغر، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن وقار خان،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو،نگہت اقبال ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اعجاز بشیر، امتیاز زاہدکے علاوہ صنعت زار ، جیل خانہ جات، اور پولیس کے نمائیندگان موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) حلقہ کی عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے میدان سیاست میں آئے آج حلقہ پی پی 115اور این اے 107 کی ریکارڈ تعمیر و ترقی ہمارے ویژن اور ہماری سوچ کی عملی تصویر ہے ماضی میں جتنے نمائندے بھی اس حلقہ سے منتخب ہوئے انھوں نے عوام کے ووٹ کو ان بزرگوں جوانوں اور ماوں بہنوں کے بھروسے کو کوئی اہمیت نہ دی اقتدار کے غرور میں ان نام نہاد حکمرانوں نے اپنے عوام کے اعتماد کا خون کیا شاید یہ وہ بھول چکے تھے کہ وہ اسی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے سرائے عالمگیر میں دس پلیاں تا موہاڑی روڈ کے وزٹ کے دوران کیا راجہ محمد اسلم رہنما مسلم لیگ ن سمیت معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے انھوں نے کہا کہ وقت بدل چکا ہے آج اقتدار میں کوئی چوہدراہٹ کوئی وڈیرہ کوئی جاگیر دار نہیں خود عوام اقتدار میں ہیں ہم بھائیوں نے ہمیشہ ان سیٹوں کو ایم این اے اور ایم پی اے شپ کو ضلعی چیئرمین کو ہر اختیار کو عوام کی امانت سمجھا اور حاکم نہیں علاقہ کے چوکیدار بن کر سیاسی و ذاتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر خدمت سیاست اور تعمیر وترقی کے ایسے مثالی معیار قائم کیے کہ آئندہ اسی کو عوام کی نمائندگی کا موقع ملے گا جو اس قابل ہو گا آج علاقہ کا کوچہ کوچہ مسلم لیگ ن کے تعمیر و ترقی کے روشن ویژن کا منظر پیش کر رہا ہے انھوں نے مزید کہا کہ بات انرجی بحران کی ہو دہشت گردی کی ہو یا تعمیر و ترقی کی میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ملکی تاریخ میں ایک روشن باب رقم کیا ہے آج مسلم لیگ ن کے خلاف جتنی بھی سازشیں سر اٹھا رہی ہے وہ صر ف اور صرف پاکستان کی تعمیر و ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں لیکن انشاء اللہ تعالی پاکستان کے عوام میاں نواز شریف اور مسلم لیگ کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی ترقی کے درمیان حائل ہونے والی ہر رکاوٹ ریت کی دیوار ثابت ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) گذشتہ روز بلوم فیلڈ ہال کھاریاں کینٹ کے پری سکول میں یوم دفاع پاکستان کا پروگرام ملی جوش و خروش سے منایا گیا والدین کی کثیر تعداد میں شرکت سے پروگرام کا حسن دوبالا ہوگیا۔ مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر (ر) چوہدری محمد شریف (1965اور1971کی جنگوں کے ہیرو) نے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اور اساتذہ کو خوب داد تحسین پیش کی۔ تفصیل کے مطابق بلوم فیلڈ ہال کھاریاں کینٹ کے پری سکول میں گذشتہ روز یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے دفاع وطن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور1965ء کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ٹیبلو تقاریر اور ترانے پیش کئے۔ والدین کی ایک کثیر تعداد نے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سراہا طلباء و طالبات نے افواج پاکستان کا لباس زیب تن کر رکھا تھامہمانِ خصوصی بریگیڈیئر (ر) چوہدری محمد شریف جنہوں نے1965ء اور1971ء کی جنگوں میں دفاع پاکستان کے لئے دشمن افواج کا بہادری اور جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کیا نے طلباء و طالبات کے ملی جوش و خروش کو خوب سراہا اور کہا کہ ایسے جذبے اور جنون کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی کل کو انہی بچوں نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ان کا جذبہ ان کے روشن مستقبل کی تصویر کشی کر رہا ہے مہمانِ خصوصی نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں مگر ساتھ ہی گھروں میں مائوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بچوں کی تربیت میں مائوں کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے ایک ماں ہی بچے کے کردار اور مستقبل کی سمت کا تعین درست کر سکتی ہے کیونکہ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہے سکول پرنسپل کرنل (ر) ہمایوں رشید نے کہا کہ ادارہ ہذا میں بچوں کی تربیت جدید خطوط پر کی جا رہی ہے اس ادارے سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات ملک کے اہم اداروں میں ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ہمارے بچے ہمارا فخر ہیں ہم ان کے روشن مستقبل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ آخر میں مہمانوں کی مشروبات سے تواضح کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کا علاقہ تنویر ٹائون مسائلستان بن گیا ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بھی سہولیات نہیں دی جا رہیں۔ پراپرٹی کی خریداری اور فروخت کے وقت تین فیصد ٹیکس کینٹ بورڈ کو ادا کیا جا رہا ہے اس کے باوجود ہمیں سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار اہالیان محلہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی نہیں کی جا رہی مچھر مار سپرے بھی نہیں ہو رہا جبکہ انفراسٹرکچر بھی نہیں حتیٰ کہ پیسے کے صاف پانی کا بھی بندوبست نہیں ہے علاقہ کے عوامی نمائندگان بھی غائب ہیں ہمارے ووٹوں سے ممبر کینٹ بورڈ منتخب ہونے والے ہمارے مسائل حل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) سینئر صحافی شفاقت علی مرزالالہ موسیٰ کی تائی جان کی وفات پر سینئر صحافی سید تنویر نقوی اور صحافی برادری کا اظہارِ تعزیت مرحومہ کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت، درجات کی سربلندی اور تمام پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے والوں میں حکیم غلام شبیر، رحمت خاں کھوکھر، اعجاز مرزا، زمان احسن، جبار ساگر، عرفان عباس، الیاس بٹ، راجہ زاہد ٹھوٹھہ رائے بہادر، ملک محسن ضیاء اعوان ملکہ، عمر فاروق اعوان ملکہ، سید ظہیر عباس نقوی، عبدالعزیز گوندل، ایم عمر اور دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) حکمرانوں سے تو ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہیں ملک کو کیسے کنٹرول کر رہے ہیں یہ سارے حالات عوام کے سامنے ہیں جو کہ حکمرانوں کی ناکامی کے منہ بولتے ثبوت ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کو بڑھایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار راہنما حلقہ این اے 107 تاشفین صفدر مرالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی کے قوانین بنا کر چوروں اور نااہل شخص کو شیلٹر دیا گیا ہے قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے پی ٹی آئی نے تحفظ ناموس رسالتۖ کے قانون میں تبدیلی کی آواز بلند کی جو کہ انہیں واپس لینا پڑا ہم اس قانون میں تبدیلی کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) تحریک تحفظ اسلام پاکستان (انٹرنیشنل) کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالتۖ کانفرنس کا انعقاد تحریک کے آفس شعیب پلازہ جی ٹی روڈ پر کیا گیا اس موقع پر کثیر تعداد میں کارکنان اور قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان (انٹرنیشنل) غازی محمد ثاقب شکیل جلالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اکائی اور بنیاد ہے ہم اپنی جانیں تو دے سکتے ہیں مگر اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے حکومت نے ختم نبوت کی شق کو پہلے چھیڑا اور بعد میں میڈیا، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی کی نشاندہی پر واپس لیا ہم میڈیااور آواز بلند کرنے والے سیاستدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت کی صفوں بالخصوص وزیراعظم کے مشیروں میں قادیانی شامل ہیں جو کہ اس طرح کی ناپاک جسارت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور حکمرانوں کو استعمال کر رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس آدمی کو سامنے لایا جائے جو کہ حکمرانوں اور پوری پارلیمنٹ کو استعمال کر کے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا تھا ہم پرامن لوگ ہیں مگر ناموس رسالتۖ کے لئے ہرکام کرگزرنے کو تیار ہیں حکومت آئندہ باز رہے انہوں نے کہا کہ یہ سازش قادیانیت کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کی ناکام کوشش تھی شمع رسالتۖ کے پروانے ابھی موجود ہیں اس موقع پر مفتی یونس نظامی، صحافی سید تنویر نقوی، مولانا امتیاز احمد جلالی، قاری صفدر حسین جلالی نے بھی خطاب کئے جبکہ حافظ عمران جلالی نے نعت شریف اور تحریک کا ترانہ پیش کیا۔ کھاریاں کی فضاء لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ نمایاں شرکت کرنے والوں میں سید مزمل حسین شاہ، سیدعلی اقدس شاہ، زاہد رشید بٹ، سید علی ارتضیٰ، ذوالقرنین شاہ، حافظ توقیر جلالی، قاری محمد عزیز، ماجد رزاق، چوہدری احسان اللہ، واجد حسین شاہ، مناسب علی، اعجاز احمد، میاں عظمت، محمد زبیر، ملک صابر، ملک ابوبکر، وسیم اختر، محمد عمران جلالی شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) مسلم لیگ ق کے ضلعی راہنما سابق ناظم چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ حلقہ این اے 107اور پی پی 115کے عوام کے ساتھ محبت خلوص کا رشتہ ہے۔ بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مخلوق خدا کی بے لوث اور حلقہ کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چوہدری شاہد رضا نے کہا کہ سیاست میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیں۔ ہمارا مقصد حلقہ کی عوام خدمت ہے اقتدار ہو یا اپوزیشن ہمیشہ شرافت وصداقت خدمت وتابعداری فلاح انسانیت کی سیاست کی ہے۔ چوہدری شاہدرضا نے مزید کہا کہ ڈیرہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ حلقہ کی عوام کا اپنا گھر ہے جس کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے کھلے ہیں۔ انشاء اللہ ہم اپنے بڑے بھائی چوہدری نعیم رضا کی قیادت میں حلقہ کے عوام کی خدمت اور تابعداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) چیف ایڈیٹر پاک ناروے ٹائمز میاں محمد صفدر ناروے کے وزٹ کے پاکستان کھاریاں پہنچ گئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوست احباب نے شاندار استقبا ل کیا میاں محمدصفدر نے اوسلو ناروے میں2ماہ قیام کے دوران مختلف شعبہ جات کی تقریبات میںشرکت کی بعدازاں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی اُن کے اعزاز میں دوست احباب نے ڈنر،ظہرانے بھی دئیے یاد رہے کہ میاں محمدصفدر ہرسال14اگست کو ناروے میں جشن آزادی کی تقریبات کیلئے ناروے سمیت دیگر ممالک کا دورہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ ن چوہدری اللہ یار چاڑ نے کہاہے کہ پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا تھا کہ منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا گیا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ،مہنگائی میں کمی اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکوت کا کارنامہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عظیم معاشی منصو بے سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی ترقی کی منازل تیزی سے طے کر کے ترقی یافتہ ملک بن جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا میاں محمد نواز شریف پر اعتماد ہے اور 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور حکومت مسلم (ن) ہی بنائے گی۔رانا عبدالغفار نے کہا کہ میاں نواز شریف کے کامیاب مارچ کے بعد مخالفین بوکھلا ہٹ کاشکار ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بے پناہ محنت سے کام ہواہے اور انتھک کاوشوں کے باعث ملک سے توانائی بحران ختم ہونے کو ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) پاکستان کی ترقی اور امن خطے میں امن کی ضمانت ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار اداکیاہے ان خیالات کا اظہار یونان میں تعینات سفیر پاکستان خال عثمان قیصر نے یوم پاکستان کے حوالے سے یونان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں کے اعزازمیں دیے جانے والے عشائیے میں کیا۔یوم پاکستان کے حوالے سے سفیر پاکستان کی رہائش گاہ پاکستان ہاوس میں یونان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں،یونانی چرچ کے نمائندہ،اہم شخصیات،یونانی تاجروں اور پاکستانی برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی اس تقریب میں امریکہ کے یونان میں سفیر جیفری آر پائٹ نے خصوصی شرکت کی۔سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے اس موقع پر پاکستان میں ہونے والی اہم تبدیلیوں بالخصوص پاکستان میں معاشی ترقی کاروبار کے مواقع،پاکسان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ،مسئلہ کشمیر اور دیگر امورپر روشنی ڈالی۔خالد عثمان قیصر نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مخالف قوتیں جو پاکستان کو سفارتی تنہائی اور معاشی بدحالی کاشکار کرنا چاہتی ہیں ان کو انشااللہ ہر محاذ پر شکست ہوگی اور آج کے عشایئے میں امریکی سفیر سمیت یورپی،اسلامی،ایشائی،افریقی اور دنیاکے دیگر ممالک کے ستر سے زائد سفیروں نے شرکت کرکے پاکستان کی سفارتی جدوجہد بالخصوص یونان میں سفارتی تعلقات کو فروغ دیاہے انھوں نے کہاکہ مذہبی ہم آہنگی ،پاکستان میں تجاری وسرمایہ کاری کے لیے بھی روابط بڑھائے گئے ہیں اور آج کی تقریب میں بھی کاروباری شخصیات مدعوتھی۔انھوں نے میڈیاکو آگاہ کیامکہ عنقریب یونانی کھلاڑیوں کی ایک ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔عشائیے کے مہمانوں نے سیر پاکستان کو اپنی حکومتوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات د یے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) والدین عظیم عطیہ خداوندی ہیں،اسلامی تعلیمات والدین کے مقام ،مرتبہ کی جوشان عظمت بیان کرتی ہے وہ دوسرے کسی ادیان میںنہیں۔والدہ دنیامیںہی جنت کے حصول کاذریعہ ہیں۔ نبی رحمت ۖ اپنی رضاعی والدہ اماں حلیمہ سعدیہ سے عملی پیار،عزت واحترام کرکے رہتی دنیا کوایک واضح درس دیاکہ والدہ سے کس طرح پیارکرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارممتازعالم دین پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی اورصاحبزادہ حافظ محمدکاشف چشتی نے مسلم لیگی رہنمااحمدیاروڑائچ،سکندروڑائچ،فیصل وڑائچ کی والدہ مرحومہ کی ایصال ثواب کی محفل کے موقع پرکیا۔اس موقع پر چیئرمین بابو شعیب ادریس،صاحبزادہ سیدضیاء النور،باوامحمدنسیم، سابق ایم پی اے اعجازاحمدسماں،ملک محمدیوسف چاند،پیرمحمدیونس بٹ،محمداکبربٹ،حافظ شہزاداحمد،امان اللہ،اقتداروڑائچ،رخساروڑائچ،،لیاقت علی چشتی ودیگرنے خطاب کیا۔اس موقع پرصدرمرکزی تنظیم تاجراںناصرمحموداللہ والے،کونسلرزارشدمحمودسلیمی،میرماجد علی سالار،محمدشفیق نمبردار،وکلاء غضنفرچیمہ،ملک انورکلیار،ڈاکٹرسیدرضا سلطان،لالہ محمدخلیل،محمداشرف نثار،محمدعارف گجر،حافظ عمران شاہ،سیدنجیب شاہ،سیدطاہر شاہ کے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ جواولاداپنے والدین کی زندگی میںانکی خدمت اورانکے دنیاسے رخصت ہونے کے بعدصدقہ وخیرات اورمحافل قرآن خوانی کے ذریعے ایصال ثواب کرتی ہے وہی دنیاوآخرت میںکامیاب وکامران قرارپاتے ہیں۔
۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) نظام آبادکے علاقہ میںشراب کی سرعام فروخت ،بدنام زمانہ منشیات فروش نے ریکارڈقائم کردیئے،پولیس خاموش تماشائی کاکرداراداکرنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ نظام آبادمیںبدنام منشیات فروش شاہد عرف بیٹامسیح نے اپنے گھرمیںشراب کے وسیع ذخائراکٹھاکرکے پرچون وہول سیل فروخت کااڈاقائم کررکھا ہے جہاںسے شہراورگردونواح میںسرشام شراب کی سپلائی شروع ہوجاتی ہے۔ کیمیکل ملی شراب کی وجہ سے سنگین سانحہ رونماہونے کاخدشہ ہے جبکہ نسل نوبرسرعام منشیات فروشی اورآسان رسائی کی وجہ سے بے راہ روی کاشکارہورہی ہے جس کے باعث جرائم کاگراف بھی تیزی سے بلندہورہا ہے ۔تمام ترصورتحال سے لاتعلق مقامی پولیس خاموش تماشائی کامعنی خیزکرداراداکررہی ہے۔ اس سلسلہ میںرابطہ کرنے پرمنشیات فروش شاہد عرف بیٹامسیح نے کہا کہ میری پولیس کے ساتھ کھری ہے ،ہرماہ بھاری رقم دیکراپناکاروبارچلا رہا ہوں اس لئے میرے خلاف کاروائی ناممکن ہے۔ شہرکے سیاسی وسماجی اورمذہبی حلقوںنے ایس ایچ او تھانہ صدراورڈی ایس پی سرکل وزیرآبادمحمداکرام اللہ خان سے موثرکاروائی کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پولیس کے شیرجوانوںکاسینٹری ورکرپروحشیانہ تشدد،کپڑے پھاڑ کربرہنہ کردیا، عملہ صفائی کااحتجاجی جلوس اورپولیس گردی کے خلاف شدیدنعرہ بازی۔ گزشتہ روزشہبازمسیح جامع مسجداسٹیشن والی کے قریب فرائض کی ادائیگی میںمشغول تھاکہ تھانہ سٹی کے اہلکاروںنے اسے تھانہ چل کرصفائی کرنے کاحکم دیاجس پرشہبازمسیح نے کہا کہ تھوڑاکام باقی ہے یہاںسے فارغ ہوتے ہی تھانہ میںجھاڑووغیرہ دے دیتا ہوں ،یہ بات پولیس کے شیرجوانوںکوناگوارگزری اورغریب خاکروب کومارتے پیٹتے تھانہ اٹھا لے گئے۔جہاںتشددکانشانہ بناتے ہوئے اسکے کپڑے پھاڑکرنیم برہنہ کردیا۔واقعہ کی اطلاع پاکرعملہ صفائی میںاشتعال پھیل گیااورکام چھوڑکرپولیس گردی کے خلاف احتجاج شروع کردیا گیا۔ صدرمزدوریونین سجاداورجنرل سیکرٹری ریاست مسیح کی قیادت میںاحتجاجی ریلی نکالی گئی اورپولیس کے ناروارویہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ سینٹری ورکرزنے چوک لاہوری دروازہ پہنچ کردھرنادے دیا۔اس موقع پرسجاد،ریاست مسیح اوردیگرنے کہا کہ غریب یاکمزورہوناجرم نہیں،لوگ گندگی پھیلاتے اورہم صفائی کرتے ہیں،ہمیںبھی انسان سمجھاجائے اوربلاجوازتشددوجبرکسی صورت برداشت نہیںکرینگے۔ اس موقع پرڈی ایس پی سرکل محمداکرام اللہ خان نے موقع پرپہنچ کراحتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کرکے واقعہ کے ذمہ داراہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میںلانے کاعندیہ دیاجومظاہرین اسسٹنٹ کمشنروزیرآبادنورالعین قریشی کی یقین دہانی پرپرامن منتشرہوگئے۔ بعدازاںصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے قائدین مزدوریونین نے کہا کہ افسران کی یقین دہانی پرہم نے اپنا احتجاج وقتی طورپرموخرکردیا ہے اگرآئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ذمہ داروں کے خلاف عملی کاروائی نہ کی گئی توعملہ صفائی احتجاج پرمجبورہوگا۔
۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ڈائیریکٹر جنرل پنجاب ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان شازیہ اکرم سے چیئرمین پاکستان کٹلری اینڈسٹین لیس یوٹنسلز مینوفکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن محمد خالد مغل اور وائس چیئرمین مرزا امان اللہ کی دفترٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان لاہور میں اہم میٹنگ ہوئی ہے جس میں کٹلری و کچن وئیر مصنوعات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے اہم امور زیر غور آئے ہیںمحمد خالد مغل نے کہا کہ مقامی صنعتکاروں کو فرانس کی انٹرنیشنل مارکیٹ سے اچھا کاروبار حاصل ہو رہا ہے ہر سال کٹلری و کچن وئیر مصنوعات بنانے والے صنعتکاروں کاوفد اپنی ایکسپورٹ میں بہتری لانے کے لئے فرانس کا دورہ کرتا ہے پچھلے سال ناگزیر وجوہات کی وجہ سے ہمارے صنعتکارفرانس نہیں جا سکے اس سال ویزہ کے حصول میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ہماری بھرپور معاونت کرے تاکہ فرانس میں ایکسپورٹ کو مزید بڑھایا جاسکے جس پرڈائیریکٹر جنرل پنجاب شاذیہ اکرم نے کہاکہ ہم کٹلری وکچن وئیر مصنوعات کی نئی انٹرنیشنل مارکیٹ کی تلاش کے لئے مختلف ممالک میں نمائشوں کے حصول اور وفود بھجوانے کے لئے بھرپور تعاون فراہم کریں گے اس کے لئے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن اپنی ترجیحات کے مطابق اپنی مکمل تجاویز جلد سے جلد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو فراہم کر ے اس میٹنگ میں ڈائریکٹر لاہو ر ڈاکٹر ضیا ء احمد اور مہوش خادم اسسٹنٹ ڈائریکٹر مریم علوی نے بھی خصوصی شرکت کی اور کہا کہ وہ کٹلری و کچن وئیرمصنوعات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کی سازش کے خلاف عوامی ردعمل کے سامنے حکمران گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے اور انہیں دوبارہ پرانا حلف نامہ بحال کرنا پڑا ۔ جس پر تمام رہنما مبارک باد کے مستحق ہیں۔ منکران ختم نبوت کو مسلمان قرارد ینے کی سازشوں کے خلاف امت متحد ہے۔ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، سرو ر کائنات کے غلام کسی کو تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نا م پر تشکیل پایا تھا اور یہاں کے قوانین قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتے تو کیسے کسی کو ختم نبوت کا حلف ختم کرنے کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ طے شدہ مسائل کو متنازع بنانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور زاہد حامد کی تحقیقات کی جائیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ختم نبوت کے شہدا کے خون سے کسی کو غداری کرنے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالستار خان نیازی تحریک ختم نبوت کے ہراول دستے کے رہنما تھے، جنہیںسزائے موت سنائی گئی، مگر وہ ڈٹے رہے اور پھر مولانا شاہ احمد نورانی کی قرارداد پر قادیانیوں کو مرتد قراردینے کی قرارداد منظور کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) ایس پی ماڈل ٹائون لاہورحسنین حیدر نے کہا کہ کرائم کے روک تھام کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے جرم اور مجرم کی حوصلہ شکنی کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مظلوموں کو تھانوں میں تحفظ دینا اور ملزمان کیلئے تھانوں کو خوف کی علامت بنانا میرا مشن ہے جس کیلئے کمیونٹی پو لیسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں سینئرصحافی وچیئرمین مانگا منڈی پریس کلب ڈاکٹرمحمدعدنان سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر شخص کو چاہیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں کیونکہ جرائم اور کریمنل کے خلاف جاری مہم کو عوامی تعاون کے بغیر نہیں جیتا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون پولیس نے شہر کو ڈاکوؤں ،کریمنلز اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے دن رات ایک رکھا ہے اور ان کو پناہ گاہوں سے نکال کر ایک ایک جرم کا حساب لیاجائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام افسران کو ہدایا ت جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی جلد از جلد گرفتاریوں کو یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی اپیل پر ملک بھر میں عوام اہل سنت نے پارلیمنٹ کی طرف سے حلف نامہ ختم نبوت میں ترمیم واپس لے کر پرانا حلف نامہ بحال کرنے پر یوم تشکر منایا۔ مساجد میںجمعہ کے خطبات میں عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالی گئی اور واضح کیا گیا کہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم آخری نبی ہیں،ان کے بعد جنہوں نے بھی نبوت کے جھوٹے دعوے کئے وہ کذاب اور کافر ہیں۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ قیام پاکستان سے پہلے سے مسلمان فتنہ قادیانیت کے خلاف احتجاج کرتے چلے آرہے تھے۔ مولانا عبدالستار خان نیازی مرحوم، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی مرحوم اور دیگر رہنماوں کو سزائے موت سنائی گئی۔ مگر کبھی کسی کے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ ختم نبوت کے منکر دائرہ اسلام سے خارج تو تھے ہی، انہیں ستمبر 1974ء میں پارلیمنٹ میں صفائی کا موقع دینے اور قائد اہل سنت علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کی قرارداد پر غیر مسلم اقلیت قراردیا گیا۔ اس کے بعد امتناع قادیانیت آرڈیننس کے ذریعے انہیں شعائر اسلام کے استعمال سے بھی منع کردیا گیا۔ تو اب انہیں دوبارہ جومختلف حیلے بہانوں سے مسلمانوں میں شامل کرنے کے لئے درپردہ سازشیں کررہا ہے،وہ اپنے ایمان پر غور کرے۔جے یو پی کا مطالبہ ہے کہ ترمیم پیش کرنے والے سازشیوں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے جنہوںنے عوام میں ہیجان پیدا کرکے ملکی حالات خراب کرنے کی سازش کی۔ خود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایسے افراد کے نام قوم کے سامنے پیش کرنے چاہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ختم نبوت اسلام کا اساسی عقید ہ ہے، حکومت نے انتخابی امیدواروں کے حلف نامے میں بدنیتی پر مبنی ترمیم واپس لے کر دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسلام اور آئین میں طے شدہ معاملات کو چھیڑ کر حکمران اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں ۔عقیدہ امامت ختم نبوت کی بین، واضح اور روشن دلیل ہے۔مسجد جعفریہ جامعتہ النجف میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے مطابق ختم نبوت کا مسئلہ طے شدہ ہے۔ جس پر تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علما نے پارلیمنٹ پر بحث میں حصہ لیا ۔ اہل تشیع کی طرف سے مبلغ اسلام آیت اللہ محمد حسین نجفی اور مولانا محمد اسمٰعیل مرحوم نے قرآن و احادیث اور فرامین معصومین سے ثابت کیا تھا کہ پیغمبر اکرم حضر ت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم آخری نبی ہیں۔ان کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہوگیا۔ جو بھی دعویدار بعد میں نمودار ہوئے،وہ جھوٹے ہیں، جن کے پیچھے اس وقت کی استعماری قوتیں موجود تھیں تاکہ اسلام کو کمزور کیا جائے۔ اسی طرح فرقے بھی اسی بنیاد پر بنائے گئے۔جن میں اہل سنت اور اہل تشیع کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کرکے امت کی طاقت کا شیرازہ بکھیر اگیا۔ امریکی ایجنڈے کے تحت کچھ لوگوںنے پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے اہل تشیع کو بھی ٹارگٹ کیا۔ جو بعد میں دہشت گردی کی شکل اختیار کرگئی ۔ اور ان دہشت گردوں کو افواج پاکستان نے ختم کیا۔علامہ سبطین سبزواری نے جھل مگسی میں درگاہ فتح پور پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے،چاہے وہ سرحد پار سے ہورہی ہے یا ملک کے اندر سے ۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی ختم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں ”تحفظ ختم نبوت ۖ ”کے عنوان پر جمعہ کے خطبات دئیے گئے۔انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت ۖ کے حلف نامہ میں تبدیلی کی کوششوں کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا اور مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں۔ پاکستان علماء کونسل سے منسلک علماء ،خطبائ،آئمہ مساجد نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر قانون کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور اس سازش کے پیچھے چھپے اصل کرداروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔عقیدہ ختم نبوت ۖ کا تحفظ ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے۔قادیانیوں کوآئین پاکستان نے غیر مسلم اقلیت قرار دیا ہے۔ مسلمان قانون تحفظ ناموس رسالت ۖ اور تحفظ ختم نبوت ۖ کے قوانین میں تبدیلی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان کے وزیر خارجہ کے حالیہ امریکی دورے میں قادیانیوں سے ملاقات نے ہر چیز واضح کردی ہے کہ اس سازش کے پیچھے کون سے محرکات کارفرماتھے۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے (فیصل آباد) ، وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء نے جامعہ عبیدیہ (کمالیہ )، مولانا یار محمد عابد(بہاولپور)،حافظ شعیب الرحمن قاسمی(جامعہ دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہور)،حافظ محمد شعبان صدیقی(دیپالپور)، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نوا زفاروقی(گوجرانوالہ)،علامہ شبیر احمد عثمانی ،پیر جی خالد محمود قاسمی ،شیخ الحدیث مولانا حق نواز خالد،حافظ محمد امجد(فیصل آباد)،مولانا تاج محمود ریحان (قصور)،مولانا عبد المنان عثمانی(اوکاڑہ) ،مولانا حسان صدیقی(دیپالپور)،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا عثمان فاروقی،حافظ سعید احمد میو( لاہور)، قاری وقار احمد عثمانی (سرگودھا)،مولانا ذو الفقار احمد (اسلام آباد)،مولانا ثناء اللہ حسینی (راولپنڈی)،مولانا عبد المالک آصف (ملتان)، مولانا رسال الدین آزاد(قصور)، مفتی عتیق الرحمن (ساہیوال)،مولانا حق نواز رحیمی(چنیوٹ)،مولانا گلزار احمد آزاد،مولانا عبید اللہ حیدری (گوجرانوالہ)، مولانا مشرف حسین (شیخوپورہ)،مولانا عبد العلیم حقانی نے جھنگ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامہ کو اقرار میں تبدیل کرنے والے اشخاص کے چہرے بے نقاب کئے جائیںاور اس بڑے جرم کے پیچھے کون سے عناصرشریک تھے ان کے نام بھی قوم کے سامنے پیش کرکے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے۔اسلام اور پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔قومی اسمبلی میں ختم نبوتۖ حلف نامے کی اپنی پہلی شکل میں ترمیمی بل منظور کرنے پر اللہ کے حضور شکر گزار ہیں اور سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی جدوجہد کی وجہ سے قومی اسمبلی میں یہ ترمیمی بل منظور ہوا۔ حکومت اس حوالے سے جو بھی مؤقف پیش کررہی ہے بہر حال حلف نامے میں تبدیلی کی وجہ سے عوام کے دل اور جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس حلف نامے کو جان بوجھ کر چھیڑا گیا اور یہ کوئی غلطی نہیں بلکہ شعوری فعل تھا ۔جو افراد اس میں ملوث ہیں اگر چہ وفاقی کابینہ میں ہی کیوں نہ ہوں ان کو ان کے عہدے سے ہٹا یا جائے ۔ختم نبو ت کیخلاف سازش کرنے والے کسی بھی شخص کو وفاقی کابینہ میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ ایسی حرکت قابل برداشت نہیں ہے ۔حکومت ایسے اقدامات مت کرے جس سے عوام میں مذہبی اشتعال پیدا ہو اور آئندہ کوئی آئین کی اسلامی دفعات سے چھیڑ خانی مت کی جائے۔تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ اور پاکستان علماء کونسل ملک کی مقتدر دینی قوتوں کے ساتھ مل کر اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی(جی پی آئی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے گنداواجھل مگسی کے قریب درگاہ فتح پور شریف میں ہونے والے خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوںکا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور یہ ملک دشمن عناصر ملک کی سا لمیت کے لئے خطرہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنے قائد علامہ ساجد نقوی کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اتحاد و حدت اور صبر وتحمل پر یقین رکھتے ہیںاورملک دشمن عناصر کو ملک پارہ پارہ کر نے کے تمام عزائم خاک میں ملادیں گے۔ لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھاکہ سانحہ کی اطلاع ملتے ہی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان علامہ اکبر حسین زاہدی ،ڈویژنل صدر مولانا عبدالماجد جوادی ،عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ گنداواضلع جھل مگسی کے قریب درگاہ فتح پور شریف پہنچے اور سجادہ نشین درگاہ فتح پور شریف سے ملاقات کی اور اس سانحہ درگاہ فتح پور شریف پر قیمتی جانوںکے ضیاع پر تعزیت پیش کی اور شہداء کے جنازوں اور تجہیز و تدفین میںشرکت کی اور زخمیوں کی عیادت کی ، اس موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی سجادہ نشین درگاہ فتح پور شریف پیر سید سرفرازعلی شاہ کے بڑے فرزندپیر سید یونس علی شاہ سے فون پر تعزیت کی اور شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیںجنہیں روکنا ہوگا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ردّالفساد کومزیدتیز کرنا ہو گا تاکہ وطن عزیز سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہو اور ملک امن کا گہوارہ بنے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے محکمہ کسٹمز کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں کارروائیوں کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمگل شدہ سامان اور سمگلرز کے خلاف کارروائی سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ سمگلنگ قومی خزانہ کو نقصان اور ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ایماندار تاجر کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے بیرون ملک سے مال درآمد کرکے کاروبار کررہے ہیں لیکن یہی مال سمگلر بغیر کسی ڈیوٹی ادا کیے مارکیٹ میں پھیلارہے ہیں جس سے جائز طریقے سے مال فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی اور سمگلنگ شدہ مال کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے یہ مال سستے داموں مارکیٹوں میں دستیاب ہے جس سے ملکی اشیاء کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے اور صنعتکاروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے اس لیے سمگلر اور سمگلنگ شدہ مال کے خلاف کاروائی مسلسل جاری رکھی جائے کیونکہ یہ ملک دشمن اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ عمر نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عالم اسلام کے قتل کے مترادف ہے ، اسلامی ممالک خاص کر ملیشیاء ، انڈونیشیاء ، برونائی ، بنگلادیش اور پاکستان کی بے حسی اور خاموشی پر امت مسلمہ سراپا ندامت ہے ،پاکستان اپنے مسلمان بھائیوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ، اس امر کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، شیخ عمر نے کہا ہے کہ برما کی حکومت اور انتظامیہ چین کے ایک اشارے پر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے سے باز آسکتی ہے بشرطیکہ پاکستان اپنے مفادات کو ملت اسلامیہ پر قربان کرکے اس مسئلے پر چین کے ساتھ دوٹوک بات کرے ،انہوں نے برما کے مسلمانوں کیلئے پاکستان محمد بن قاسم بن سکتا ہے ن لیگ حکمرانوں کو چاہئیے کہ چین کی انتظامیہ سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرے ،اس سے پاکستان اور چین کے تعلقات متاثر نہیں ہونگے پاکستان کو ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہئیے اور سارک ممالک کے پلیٹ فارم پر بھی آواز اٹھانی چاہئیے ، انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم سے روح کانپتی ہے پاکستانی عوام سراپا سوگ ہے حکمران اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر ان کی مدد کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) عقیدہ ختم نبوت ۖ پر حملہ آور ہونے والے وفاقی حکومت کے نمائندگان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ، قانون سے عقیدہ ختم نبوت ۖ کے متعلق الفاظ اور شقوں کو ہٹانا ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش تھی ، نظریہ پاکستان اور اسلام کی بنیادی اساس پر حملہ آوروں کے بارے میں قوم جاننا چاہتی ہے، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم تحفظ ختم نبوت ۖ یوم تشکر ” کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں اور پاکستان علماء کونسل کے قائدین نے کہی ، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب صفدر (گوجرانوالہ )، مولانا عبد الکریم ندیم (رحیم یار خان ) ،علامہ عبد الحق مجاہد (ملتان)، مولانا عبد الحمید وٹو (قلعہ دیدار سنگھ) ، مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور) ، مولانا اسعد زکریا (کراچی)، مولانا محمد ادریس قاسمی (فیصل آباد) ، مولانا محمد شفیع قاسمی (ساہیوال)، حاجی محمد طیب قادری (ننکانہ )، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان(راوالپنڈی) ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا محمد اشفاق پتافی(اسلام آباد )، مولانا عمر عثمانی (گجرات) ، مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر (ملتان) ، مولانا اسید الرحمن ، مولانا عبد الحکیم اطہر،قاری زبیر زاہد، مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری (لاہور) ، مولانا حسان احمد حسینی (ڈسکہ ) ، مولانا محمد خورشیدنعمانی (بہاولنگر) ، مولانا فہیم الحسن فاروقی (شیخوپورہ) ، مولانا رسال الدین آزاد (قصور) ، میاں راشد منیر (سیالکوٹ) ، مولانا عاصم شاد ، مولانا عبد الوحید فاروقی (ناروال )، مولانا امجد محمود معاویہ (گوجرانوالہ)، مولانا ابو بکر حمزہ (چکوال) ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا طیب گورمانی (فیصل آباد) ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ ) ، مولانا محمد شکیل قاسمی (اوکاڑہ) ، مفتی عمر فاروق (خانیوال) ، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)، مولانا تنویر احمد (بہاولپور) ، مولانا محمد احمد مکی (مظفر گڑھ)، مولانا محمد اصغر کھوسہ (ڈیرہ غازی خان )، مولانا سعد اللہ شفیق ، مولانا احمد ندیم (رحیم یار خان )، مولانا عبد المجید پتافی ، مولانا اعظم فاروقی (کراچی) اور دیگر نے ملک کے مختلف شہروں میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعة الرشید اسلام آبا دمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے دبائو پر حکومت نے ختم نبوت ۖ کے قانون کو بحال کیا ہے لیکن قوم جاننا چاہتی ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں اس طرح کے اقدامات اٹھانے والے کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر قانون اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کو پتہ ہی نہیں چلا کہ کیا قانون سازی ہو رہی ہے تو اس سے بڑی جمہوریت اور پارلیمنٹ کیلئے برُی خبر نہیں ہو سکتی ، انہوں نے کہاکہ پاکستان علماء کونسل اور پاکستانی قوم اس وقت تک اطمینان سے نہیں بیٹھیں گے جب تک یہ جان نہ لیں کہ عقیدہ ختم نبوت ۖ پر حملہ آور ہونے والے مجرم کون ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے 13 اکتوبر تک عقیدہ ختم نبوت ۖ کے خلاف ہونے والی قانون سازی کے مجرموں کو بے نقاب نہ کیا تو 13 اکتوبر کو ملک بھر میں ”یوم احتجاج ” منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بعض وزراء قادیانی لابی اور امریکی حکام کے ساتھ مسئلہ ختم نبوت ۖ پر جوگفتگو کر رہے ہیں وہ پوری قوم کیلئے قابل تشویش ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ، خواجہ آصف سے وضاحت طلب کریں کہ وہ امریکہ میں قادیانیوں سے کیوں ملے اور ان کی قادیانیوں کے ساتھ کن امور پر بات ہوئی؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ صحیح عقائد کا تجزیہ بھی معلومات اور علم کا محتاج ہے۔سازشوں کو سمجھنے کے لئے بھی فہم و ادراک لازم ہے جو علم سے حاصل ہوتا ہے۔قرآن کے مطابق انسان ناشکرا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر وہ چیز حلال قرار دی ہے جو جسم کے لئے مفید ہے اور ہر اس چیز کو حرام قرار دیا ہے جو بدن کے لئے مضر ہے۔طلب رزق میں فقط اطاعت خدا کو پیش نظر رکھا جائے۔یاد کربلا اور غم حسین منانے کا تقاضا ہے کہ کردار میں تبدیلی آئے ۔علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں ایام عزا کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی یاد ایک بار پھرمنانے کی توفیق اور فرصت بھی نعمت ہے۔اس یاد کربلا اور غم حسین منانے کا تقاضا ہے کہ کردار میں تبدیلی آئے۔اسلام اور راہ خدا میں دی جانے والی ہر قربانی کا تقاضا ہے کہ کردار میں تبدیلی کے ساتھ علم کے حصول اور جستجو میں بھی اضافہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اسلاف کی سیرت کے عملی پہلوئوںمیں علمی عظمت بہت نمایاں تھی۔یورپ نے ہم سے علم سیکھا۔یہ حقیقت قابل فخر ہے کہ مکتب اہلبیت ہی اسلام کا حقیقی چہرہ ہے۔اس لحاظ سے نشرواشاعت دین میں ہماری ذمہ داری دوسروں سے زیادہ بنتی ہے۔کربلامیں بقائے دین کے لئے قربانیاں دینے والوں سے ہمارا زیادہ تعلق ہے۔اپنے پاس علم ہو گا تو دوسروں کو سکھائیں گے۔حصول علم کے لئے اس دور کی اہمیت پہلے سے کہیں ذیادہ ہے۔بعض لوگوں کا یہ خیال درست نہیں کہ ہم ان پڑھ تھے تب بھی گزارا ہو گیا اب ہمارا بچہ میٹرک تو ہے۔علمی ترقی ہر کام اور شعبہ کے لئے مفید ہے چاہے حق کو پہچاننے کے لئے ہو یاقربانیوں کی قدردانی کے لئے ہو۔حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ کسی کی باتوں ،تحریر و تقریر کی صحت و سقم کو بھی علم کی بنیاد پر پرکھا جا سکتا ہے۔صحیح عقائد کا تجزیہ بھی معلومات اور علم کا محتاج ہے۔سازشوں کو سمجھنے کے لئے بھی فہم و ادراک لازم ہے جو علم سے حاصل ہوتا ہے۔قرآن کے مطابق انسان ناشکرا ہے۔اپنے وجود کے اندر ان گنت اسرار و رموز کا ادراک بھی علم سے حاصل ہوتا ہے۔علم و معرفت کی کمی کا نتیجہ ہے کہ انسان دولت کا رسیا بن گیا ہے۔حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام سے سوال کیا گیا کہ عبادت سے سکون و سرور کیوں نہیں ملتا؟ فرمایا ” غذا حلال کرو”۔ اللہ تعالیٰ نے ہر وہ چیز حلال قرار دی ہے جو جسم کے لئے مفید ہے اور ہر اس چیز کو حرام قرار دیا ہے جو بدن کے لئے مضر ہے۔طلب رزق میں فقط اطاعت خدا کو پیش نظر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سورہء مبارکہ الکوثر قرآن مجید کی 15ویں سورت ہے۔اسلام کے ابتدائی دور میں کعبہ میں علمی شہ پارے آویزاں کئے جاتے تھے۔ سورہ الکوثر کے نزول سے قبل ”سبعات معلقہ” یعنی سات قصیدے آویزاں کئے گئے جن میں چار قصیدے مشہور شاعر امراء القیس کے تھے جس کا لقب ملک الضلیل یعنی گمراہوں کا بادشاہ تھا۔معمول کے مطابق انہیں ایک سال تک کعبہ میں آویزاں رہنا تھا لیکن سورہ الکوثر کے تین فقرات کی عظمت و جلالت کا وہ اثر ہوا کہ وہ سب اتار لئے گئے۔اس سورت کے شان نزول میں یہ واقعہ بھی ہے کہ عاص بن وائل رسول اکرم ۖ کی توہین کرتا اور بے اولاد کے طعنے دیتا۔اللہ تعالیٰ نے حضور کو کوثر یعنی خیر کثیر کی خوشخبری سنائی۔” خیر کثیر ” کے بارے مفسرین نے کئی اقوال بیان کئے ہیں۔مشہور مفسر فخرالدین رازی نے 26 احتمال ذکر کئے ہیں لیکن نتیجہ یہ پیش کیا کہ خداوند متعال جناب فاطمہ اور علی کے ذریعہ آپۖ کی نسل کو پھیلائے گا اور باقی رکھے گا جس سے حضور کا نام تا قیامت روشن رہے گا اور دشمن کا نام تک نہ رہے گا۔ آج اولاد علی و فاطمہ کی شکل میں دنیا بھر میں ذریت پیغمبرۖ باقی ہے جبکہ بنو امیہ کا کوئی فرد اور نام و نشان تک نہیں۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ حلف نامہ ختم نبوت میں متنازع اور مشکوک ترمیم کو واپس لے کر حکومت نے سیاسی بحران سے ملک کو بچا لیا ہے اور نان ایشوز کو ایشوز بنانے والے شعبدہ باز قسم کے عناصر کی سازش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔جس کا سہرا پارلیمنٹ کے سر ہے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ختم نبوت کے قانون اور انتخابی امیدواروں کے لئے حلف پارلیمنٹ کی طرف سے طے شدہ ہے۔ اس میں کسی قسم کی تبدیلی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ جس نے بھی یہ ترمیم الیکشن بل کی آڑ میں منظور کروائی ،اس کی تحقیقات ہونی چاہیں، لیکن سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے بروقت فیصلے نے کسی بھی بحران کا راستہ روک دیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مذہب کے نام پر انتہا پسندی کی سیاست کرنے والوں کو جذباتیت کی بجائے ، ہوش سے کام لینا چاہیے۔ کچھ لوگوں کو کرنے کو کچھ نہیں تو وہ انتہا پسندی کے جذبات پھیلاتے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت کی طرف سے کوتاہی تو اپنی جگہ نظر آگئی ہے اور دانشمندی سے اسے تسلیم بھی کرلیا گیا ہے۔ لیکن اگر تسلیم نہ کیا جاتا تو نہ جانے ملک کس بحران کا شکار ہوجاتا،جیسے کہ پہلے بھی متعدد بار ہوچکا ہے۔اس لئے دانشمندی کا مظاہر ہ کیا گیا۔ جس کی تعریف کی جانی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور((جی پی آئی) پاکستان تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیراہتمام کاہنہ میں تحفظ ختم نبوت ریلی نکالی گئی ،یہ ریلی کاہنہ میں فیروزپورروڈپر زیرقیادت مولانا ابوالحسنین،محمدندیم جیلانی(نائب امیرتحریک لبیک یارسول اللہ لاہور)،مولانا پیراشرف ضیا چشتی،حافظ غلام مصطفی،مفتی عرفان رضوی،مولانا اشرف سعیدی،علامہ ارشد صدیقی،علامہ لیاقت رضوی،علامہ ظفراقبال سندھو،قاری صفدرعطاری نے بھی شرکت کی ،جس میں جماعت اہلسنت پاکستان،تحریک صراط مستقیم،دعوت اسلامی سمیت تمام سنی وسماجی تنظیموں کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستان تحریک لبیک یارسول لاہور کے نائب امیر محمدندیم جیلانی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں جو ختم نبوت کے حوالے سے جوترمیم کی گئی،اس کو فی الفورسابقہ حالت پر بحال کیا جائے،ورنہ ہم کٹنا اورمرنا بھی جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم پرامن طریقے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ترمیم کو فی الفورختم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) سندھ حکومت نے قبرستانوں کو بھی گٹرستان بنا دیا ہے، کراچی کے ٹھیکیدار بھی عوام کے مسائل میں سنجید نہیں ہیں، عوام کے نام پر آنے والی اربوں روپوں کی بجیٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے، کراچی کے علائقہ سچل گوٹھ کے قبرستان میں عرصہ دراز سے سیویریج کا پانی جمع ہے جسے کوئی نکالنے کو تیار نہیں تھا، قبروں کی بے حرمتی حکومتی ادارے دیکھتے رہے جہاں جانوروں بھی بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں، عوام مایوس ہوچکی ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت عوام کے ساتھ ملکر قبرستان سے پانی نکلوا کے مٹی بھروائی کروائیں اور سچل گوٹھ کی عوام کے ساتھ ہر مسئلے پر کھڑے ہیں، پاکستان تحریک انصاف رہنما حلیم عادل کی سچل گوٹھ کے قبرستان کے دورے دوران میڈیا سے بات چیت ۔ کراچی کے گنجان علائقے سچل گوٹھ موسمیات کے قریب واقعہ قبرستان میں عرصہ دراز سے گٹروں کا پانی جمع ہے جسے سندھ حکومت بشمول سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے منتخب نمائندگان نے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا جس کی وجہ سے قبرستان میں گٹروں کا پانی جمع ہوگیا ، پانی کی کثیر تعداد ہونے کی وجہ سے پورا قبرستان زیر آب ہے، جس کی وجہ سے قبرستان میں مردے دفن کرنے کی بھی گنجائش نہیں رہی ، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے قبرستان پہنچے اور قبرستان کا دورا کیا اور علائقے کے لوگوں سے ملاقات کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے قبرستانوں کو بھی گٹرستان سمجھ رکھا ہے جس کی وجہ سے قبرستانوں کی ایسے حالات ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ٹھیکیدار بننے والے بھی خاموش ہوکر بیٹھ گئے ہیں عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی بھی دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کی عوام کا اربوں روپوں کا بجیٹ شہری و یہی علائقوں میں ترقیاتی کاموں پر خرچہ کرنے کے بجائے ہڑپ کیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے شہر و دیہاتوں میں حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں پیپلزپارٹی کے سینکڑوں وزرا اربوں کی کرپشن کر چکے ہیں جن کے خلاف بھی نیب ریفرنس بنائیں جائیں ۔ تحریک انصاف رہنما نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت سے مایوس ہوچکی ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت کل سے قبرستان سے پانی کی نکاسی کا کام کریں گے اور مٹی بھروا کے قبرستان کو زمین کی سطح سے اوپر لے جائیں گے تاکہ آئندہ سیویج کا پانی قبرستان میں نہ جاسکے اور قبروں کی بے حرمتی نہ ہوسکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیوں کو کئی روز تک بلاوجہ روکنے سے تجارت میں خلل واقع ہو رہا ہے جبکہ تاجروں کوبھاری نقصان ہو رہا ہے۔اگر دونوں ممالک کے مابین تجارت میں غیر ضروری رکاوٹ فوری ختم نہ کی گئی تو ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ بزنس مین پاکستان کے بجائے ایران کے راستے تجارت شروع کر سکتے ہیں جو ملکی مفادات کے خلاف ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ افغان ٹرانزٹ کے کنٹینروں میں کراچی کی بندرگاہ پر باقائدہ سیل کرنے کے بعد اس میں ٹریکنگ ڈیوائس لگائی جاتی ہے اور اسکی مانیٹرنگ اور کاغذات کی جانچ پڑتال کا ایک موثر نظام موجود ہے جنھیں انسداداسمگلنگ کے بہانے راستے میں روکنا اورکئی دن تک تحویل میں رکھنا غیر قانونی ہے جس سے تجارت متاثر ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹرید نے ایف سی حکام کو ایک مراسلہ بھی ارسال کیا ہے جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کارگو کو نہ روکنے کا کہا گیا ہے۔ مزکورہ خط کے مطابق ایف سی کو یکم دسمبر 2010 کوایس آر او 1090(1)/2010کے تحت اینٹی اسمگلنگ ڈیوٹی دی گئی تھی جسے 22 جولائی 2014 کوایس آر او 681(1)/2014کو ختم کر دیا گیا تھا اسلئے افغانستان جانے والے کارگو کو راستے میں روک کردس، بارہ دن تک تحویل میں رکھنا غیر قانونی ہے جس سے تجارت میں غیر ضروری خلل واقع ہو رہا ہے اور کاروبار ایران منتقل ہونے کا اندیشہ ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ جب کبھی ایف سی کی خدمات درکار ہونگی تو ان سے کسٹم ایکٹ کے سیکشن سات کے تحت باقائدہ تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا اسلئے ایف سی اپنے طور پریکطرفہ کاروائیاں نہ کرے تاکہ مزید نقصانات نہ ہو۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہاکہ اس مسئلے کو چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رائے کے مطابق حل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔