گجرات کی خبریں 22/08/2015

Hajj

Hajj

گجرات (جی پی آئی) ویلڈن دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس۔ جماعت نہم میں بھی شاندار نتائج کا مظاہرہ کیا۔ 100 فیصد نتائج کیساتھ بورڈ میں نمایاں رہا۔ زرش سلمان نے 530 ‘ ابوبکر لیاقت نے 522 ‘ کرن جاوید 511′ حوریہ زینب 505′ عبداللہ نواز 503′ احمد غواث 500’عرشیہ ساجد 498′ اُم الخیر 497′ مناحل ندیم 491′ احمد سعید 489′ رمشہ ساجد 488′ عبداللہ عظمت 485′ مریم جاوید 475′ سفیان عباس 472′ نایاب غزل 469′ حمنیٰ سیف 461′ حماد قیوم 451′ جاسم افضل 439′ مامون افضل 443′ سعد بن نعمان 442 نمبر حاصل کئے۔ ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر نے کہا ہے کہ ہم دن رات طلبہ و طالبات کی بہتر تربیت کیلئے بہتر تربیت کیلئے کوشاں ہیں تاکہ طلبہ کا مستقبل روشن ہو سکے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) کاروان مالک اشتر پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام حجاج کرام کا قافلہ سعودی عرب روانہ ہو گیا۔ سید محمد علی نقوی اور مولانا اختر عباس کی سربراہی میں 85افراد پر مشتمل قافلہ سعودی عرب روانہ ہوا۔ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر چیف ایگزیکٹو پیس ٹریولز سید آصف رضا نقوی نے نیک تمنائوں کیساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ کیا جبکہ چیف ایگزیکٹو سید اظہر نقوی حج کے انتظامات کے سلسلہ میں پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اس موقع پر پیس ٹریولز کی طرف سے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے سیالکوٹ ایئر پور ٹ پر ایک کیمپ بھی لگایا گیا۔ سید آصف رضا نقوی نے کہا کہ کاروان مالک اشتر پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے عازمین حج کی بہترین رہائش اور طعام کا بندوبست کیا گیا ہے اور حج کے دوران عازمین حج کی مکمل تربیت اور رہنمائی کا سعودی عرب میں انتظام ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ جس طرح پہلے گزشتہ سالوں میں یہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ حجاج کی خدمت ہمارے لئے باعث اعزاز ہے اور ہم اس کو باعث عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) موضع چک سادہ کے رہائشی پینے کے صاف کو ترس گئے۔ بل کی ادائیگی کے باوجود لوگوں کے گھروں میں گندا پانی سپلائی ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل چک سادہ میں پینے کے پانی کیلئے ٹربائن لگائی گئی اور لوگوں سے اس سے بل بھی وصول کیا جانے لگا۔ مگر گزشتہ چند روز سے ٹربائن سے گندا پانی ، جس سے بدبو آتی ہے لوگوں کے گھروں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔ بارہا اطلاع کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ٹی ایم او گجرات سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ناروے کی ممتاز شخصیت چوہدری اسرار احمد کھٹانہ کی بھاوج جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں ۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم انکی رہائشگاہ ریلوے روڈ گجرات میں منعقد ہوا۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد ارشد نقشبندی نے موت و حیات کے فلسفہ پر خصوصی بیان کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر کی اہم شخصیات کی کثیر تعداد موجو دتھی۔ جن میں DOC وقار خاں’ پیرس کی ممتاز شخصیت محمد افضل بھٹی ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ شیخ محمد انور’ وحید مراد مرزا’ ظہیر مرزا’ غلام سرور نقشبندی’ ذوالفقار علی باجوہ’ و دیگر نے شرکت کی۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی)مسلم بازار گجرات میں دوبارہ تجاوزات کی بھر مار۔ جگہ جگہ دکانوں کے سامنے پھٹے لگ گئے۔ رہی سہی کسر ہتھ ریڑھی والوں اور خوانچہ فروشوں نے پوری کر دی۔ کئی کئی ہزار روپے پھٹے والوں سے وصول کئے جاتے ہیں۔ بازار میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی ایم اے جب بھی آپریشن کرتی ہے تو دکاندار پھٹے اندر کر لیتے ہیں ۔ مسلم بازار’ کٹڑہ بازار’ موتی بازار’ مچھلی چوک’ تمبل بازار’ بازار صرافہ’ خصوصی چوک پاکستان سے لیکر مچھلی بازار تک رش زیادہ ہوتا ہے اور انہیں جگہوں پر تجاوزات کی بھر مار ہے۔ تجاوزات کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جیب کترے اور خواتین نوسر بازوں کے گروہ بھی سرگرم عمل ہوتے ہیں۔ ڈی سی او گجرات کو چاہئے کہ وہ بازار میں سے تجاوزات کا مکمل طور پر خاتمہ کروائیں اور اس پر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھوائیں۔ تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عوامی شکایات پر شادیوال روڈ کا اچانک دور ہ کیا اور زیر تعمیرسیوریج نالے کا معائنہ کیا، انہوں نے ناقص میٹریل کے استعمال اور نقشہ کے مطابق تعمیر نہ کرنے پر سیوریج نالے کا 350فٹ حصہ مسمار کر کے دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دے دیا۔اہل علاقہ کی شکایات پر ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، ڈی او روڈز رائے محمد نواز اور دیگر افسران کے ہمراہ اچانک شادیوال روڈ پہنچے اور زیر تعمیر سیوریج نالے کا معائنہ کیا ۔ ڈی سی او نے سیوریج نالے کی تعمیر میں استعمال ہونیوالے میٹریل کی کوالٹی اور ڈرین کو لین منظور شدہ نقشہ کے مطابق درست نہ رکھنے پر ڈی اور روڈز اور کنٹریکٹر پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ نالے کا مذکورہ حصہ مسمار کرکے دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے بعض افراد کی طرف سے تعمیراتی کام میں رکاوٹ ڈالنے کا سخت نوٹس لیا اور واضع کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈی سی او نے روڈز ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور کنٹریکٹر پر واضع کیا کہ منظور شدہ نقشہ سے ہٹ کر ڈرین کی تعمیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی نیز ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شادیوال روڈ کے دورہ کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گجرات کی اس اہم ترین شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے جس پر ساڑھے چار کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ کا پی سی ون کرکے حتمی منظور ی کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوایا جا چکا ہے جس کے فوری بعد ٹینڈر جاری کر دیے جائیں گے اور اس پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ شادیوال روڈ کے رہائشیوں اور اس سٹرک پر سفر کرنیوالوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور ان مسائل کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول ادوال کلاں کا دورہ کیا اور زیر تعلیم طلبہ میں گھل مل گئے ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی او ایلیمنٹری محمد پرویز ہیڈ ماسٹر جاوید اختربھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیا قت علی چٹھہ نے کلاس دوم، سوم، چہارم اور پنجم کی کلاسوں میں گئے اور وہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات سے انکے نصاب اور نصاب سے ہٹ کر سوالات پوچھے اور انکی تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لیااور انکی قابلیت اور ذہانت کی تعریف کی اور تدریسی عملہ کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات کی سہولیت کے لئے کلاس رومزمیں مزید پنکھے لگائے جائیں نیز ایس ایم سی فنڈ کے تحت سکول میں اضافی کمرے کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔ ڈی سی او نے سکول ہیڈ ماسٹر کو ہدایت کی کہ سکول مینجمنٹ کونسل میں متحرک افراد کو شامل کیا جائے، کونسل کا ہر ماہ باقاعدہ اجلاس منعقد کیا جائے اور اسکی کاروائی رجسٹر ڈ میں درج کی جائے۔ اس سے قبل ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے بتایا کہ سکول میں 286طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ کوالٹی ایجوکیشن کے لئے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کرام کا تقرر کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے جلالپور صوبتیاں میں چھاپہ مار کر پیمانے میں رد و بدل کر کے صارفین کو کم پٹرول دینے والے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا ہے جبکہ پمپ سے پٹرولیم مصنوعات کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو اطلاع ملی تھی کہ جلالپور صوبتیاں میں واقع باقری پٹرول پمپ پر پیمانے میں رد و بدل کرکے صارفین سے پورے پیسے لے کر انہیں کم پٹرول فراہم کیا جاتا ہے جس پر انہوں نے اے سی گجرات میاں اقبال مظہر کی قیادت میں ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، انسپکٹر ویٹس اینڈ میرز رضوان ڈار اور ریونیو آفیشل تبسم پر مشتمل ٹیم کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔ چیکنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مینجر غفار کی موجودگی میں پٹرول پمپ چیک کیا جس کے چاروں نوزل زیادہ سے زیادہ 3پوائنٹس تک کم پٹرول و ڈیزل دے رہے تھے۔ اے سی میاں اقبال مظہر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پٹرول پمپ سیل کر دیا جبکہ پمپ سے فروخت کی جانیوالے پٹرولیم مصنوعات کے نمونہ جات ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اے سی گجرات میاں اقبال مظہر نے کہا ہے کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے مسائل کے ازالہ، گرانفروشی پر کنٹرول اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے تحصیل گجرات میں موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو آواز کے پروگرام میں میزبان راجہ عرفان سے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ اے سی گجرات میاں اقبال مظہر نے بتایا کہ تحصیل گجرات میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل 95فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تحصیل گجرات میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہایت موثر طریقے سے کام کر رہی ہیں اور یکم اگست سے ابتک گرانفروشوں کو اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ اور چودہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس پر چھاپوں کا مقصد عوام کو معیاری اشیائے خورد نوش کی فراہمی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران بااثر افراد پر ہاتھ ڈالا ہے کریک ڈائون کے نتیجہ میں چھوٹے ہوٹلز و بیکری مالکان از خود اپنی اصلاح کرلیں گے۔ پروگرا م کے دوران اے سی گجرات سے تحصیل گجرات کے علاوہ کھاریاں اور وزیرآباد کے شہریوں نے بھی سوالات کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممبر صو با ئی اسمبلی حا جی عمر ان ظفر نے گز شتہ روز حضر ت کبیر الد ین شا ہد ولہ در یا ئی کے در با ر کا دور ہ کیا اور مسجد کی عما ر ت کا بھی دور ہ کیا ، حا جی عمر ان ظفر نے اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو میں کہا کہ الحمد اللہ بز ر گو ں کی دعا ئیں ر نگ لے آ ئی اور اپنی تما م تر کو ششو ں سے پنجا ب گو ر نمٹ کی جا نب سے در با ر کی مسجد کی از سرِنو تعمیر اور تو سیع کیلئے2کروڑ70لا کھ رو پے منظو ر ہو چکے ہیں جس میں1کروڑ رو پے کے فنڈ ز جا ر ی ہو چکے ہیں جس میں مسجد کی از سرِ نو تعمیر اور تو سیع کا کا م رواں ہفتہ تک شر و ع کر د یا جا ئے گا ،انہو ں نے مذ ید کہا کہ مسجد کی تعمیر سے در با ر شر یف کی خو بصو ر تی میں اضا فہ ہو گا ، مسجد کی از سرِ نو تعمیر اور تو سیع کیلئے2کروڑ 70لا کھ رو پے لا گت آ ئے گی ، حا جی عمر ان ظفرنے مذ ید کہا کہ میں خا دم پنجا ب میا ں شہبا ز شر یف کا بے حد مشکو ر ہو ں جنہو ں نے اس پر وجیکٹ کو فو ر ی طو ر پر منظو ر کیا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) صاحبزادہ پیر محمد عثمان افضل قادری ذیب سجادہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) کی زیرقیادت محلہ فیروز آباد میں عظیم الشان روحانی وجدانی محفل پاک کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں غلامان رسول نے شریک ہو کر محبت رسولۖ کا اظہار کیا۔ محفل پاک کا اہتمام بزم ذکر حبیبۖ نے کیا تھا جبکہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری حبیب اللہ چشتی نے حاصل کی۔ اس موقع پر ملک کے معروف ثناخوان رسول قاری شاہد محمود، احمد رضا قادری، محمد علی سجن ودیگر نے گل ہائے عقیدت بحضور سرور کونینۖ پیش کئے۔ اس موقع پر علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی، الحاج افتخار احمد رضوی ودیگر نے زبردست گفتگو کرکے حاضرین کے ایمانوں کو تازہ کیا۔ اس موقع پر علماء کرام مشائخ عظام اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غلامان رسول نے شریک ہو کر روحانی فیوض وبرکات حاصل کئے۔ صاحبزاہ پیر محمد عثمان افضل قادری نے محفل کی انتظامیہ کمیٹی منور حسین، ٹھیکدار شوکت، تصور حسین زرگر، حاجی شبیر مغل، ملک عبد الرؤف، حمید اللہ بٹ ودیگر اراکین کو زبردست انتظام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی اس شاندار کاوش کو زبردست سراہا اور کہا کہ ایسی محافل ایمان اور روح کی تازگی کا سبب ہوتی ہیں۔