گجرات کی خبریں 18/2/2016

Meeting

Meeting

گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات کے چوتھے جلسۂ عطائے اسناد (کانووکیشن 2016) کا انعقاد آج مورخہ 18 فروری 2016ء بروزجمعرات حافظ حیات کیمپس جامعہ گجرات میں ہو گا۔ اس سلسلہ میں کل مورخہ 17 فروری بروز بدھ کو جامعہ گجرات کی مرکزی لائبریری قائد اعظم لائبریری کے سامنے ایک وسیع و عریض سجے ہوئے پنڈال میں ایک فُل ڈریس ریہرسل کا اہتمام ہوا جس میں وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ، رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل ، جامعہ گجرات کے فیکلٹی ڈین، صدورشعبہ، ڈائریکٹروں، اساتذہ اور اسناد و گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ یاد رہے کہ جلسہ عطائے اسناد و جامعات کی علمی و فکری زندگی میں ایک پُر شکوہ اور پُر وقار تقریب و اہمیت کا حامل ہوتا ہے اورجامعات کے علمی سفر کا ایک انتہائی اہم سنگ میل گردانا جاتا ہے۔ جامعہ گجرات بھی اپنی پُر عزم اور با ہمت قیادت کی راہنمائی میں ملک کی سیاسی و سماجی زندگی میں اپنے حصہ کی ذمہ داریاں نبھاہتے ہوئے طلبا و طالبات کی نوجوان نسلوں کو علمی زیور، سماجی شعور اور معاشرتی قرینہ سے روشناس کروانے میں ہمہ تن مصروف ہے۔ جامعہ گجرات کی کانووکیشن2016ء میں مختلف شعبہ جات بشمول نواز شریف میڈیکل کالج کے2013ء اور2014ء کے سیشن میں کامیاب ہونے والے 5000کے قریب طلبا و طالبات کو اسناد سے نواز رہی ہے۔ علاوہ ازیںجامعہ گجرات مختلف شعبہ جات میں بہترین علمی کارکردگی دکھانے والے 122کے قریب طلبا و طالبات کو کانووکیشن 2016ء میں گولڈ میڈل عطا کر رہی ہے۔ ترجمان جامعہ گجرات کے مطابق جلسہ عطائے اسناد2016ء کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات ڈاکٹر ضیاء القیوم نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات اپنے طلبا و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرتے ہوئے ایک ایسی علمی و تحقیقی فضا پیدا کرنے کی راہوں پر گامزن ہے۔ جن پر سفرکرتے ہوئے ہمارے ملک کے یہ نوجوان ، ذہین اور با صلاحیت طلبا و طالبات ملکی ترقی میں اپنا حصہ بٹاتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کو معاشی، سماجی، معاشرتی اور علمی حیثیت سے مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔ پاکستان ہماری واحد پہچان ہے اور اسے مضبوط و کامران بنانے میں ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتیں محنت اور دیانتداری سے وقف کر دینا چاہئیں۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے زیراہتمام قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف مسلم لیگ ہائو میں قومی لیبرکانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سجاد بلوچ نے کی جبکہ مہمان خصوصی میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم پنجاب تھے لیبرکانفرنس میں شاہد سلیم چوہدری ،ناصرہ تاج،ارشد علی بخاری،امجد خان، حافظ سلمان بٹ سیکرٹری جنرل این ایل ایف، ملک لطیف صدر ریلوے مزدور یونین،حاجی سعید آرائیں،آصف مغل ا نصاف لیبر فیڈریشن، اعجاز عباسی پنجاب بنک ایمپلائز یونین، عبدالمجید سالک پی ٹی سی ایل، میاں سلیم واپڈا، عائمہ محمود آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، جاوید چوہان پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ارشد گل پنجاب ٹیچرز یونین ،شفقت علی خان عوامی پارٹی پاکستان، عبیداللہ پی آئی اے، پاکستان سٹیل پیپلز ورکر یونین سید افضال علی شاہ، حکیم عبدالرشید چوہان ایریگیشن، قاسم فاروقی ریونیو بورڈ، ناصر محمود آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، سبطین اختر پراچہ واپڈا واٹر ونگ، شبیر احمد پی ایچ اے و دیگر اہم ٹریڈ یونین کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے نجکاری ہمارا معاشی قتل ہے نجکاری سے ملک میں بدامنی ، بے روزگاری بڑھے گی۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، ٹریڈیونین، فیڈریشنز اور اداروںکی یونین مشترکہ طور پر نجکاری کے خلاف یکجہت ہوکر جدوجہد کرنے کا عزم کیا ، نجکاری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ قومی لیڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ قائد کے پاکستان کو ملک کے نااہل حکمرانوں ،خونی درندوں، کرپٹ ،بے ایمان اور قاتل حکمرانوں سے نجات دلائی جائے گی۔قومی لیڈر کانفرنس میں چوہدری پرویز الہٰی دور میں لیبر کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے وزیراعظم کی جانب سے نیب کے خلاف ہرزہ سرائی پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب قومی ادارہ ہے اس کے خلاف بیان بازی وزیراعظم کے شایان شان نہیں ۔حال ہی میںنیب کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف لاہور میں منعقدہ سیمینار میں حکومتی عہدیداروں نے اس کے کردار اور تعریف میں زمین و آسمان کی قلابیں ملادیں تھیں ۔لیکن اب نیب کے خلاف بیان بازی سمجھ سے بالا تر ہے۔خدیجہ فاروقی نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف بیان بازی سے محسوس ہوتا ہے کہ نیب نے کرپشن پر حکومتی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انہوںنے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لینا اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانا نیب کا اولین فرض ہے ،فرض کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں اگر کسی کو نیب کے کردار اور دائرہ اختیار پراعتراض ہے تو اعلیٰ عدالتیں موجود ہیں وہ بیان بازی کی بجائے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سنگت فائونڈیشن کے وفد نے انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں مختلف سیاسی راہنمائوں اور الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق سنگت فائونڈیشن کے وفد نے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مس شہناز رفیق کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کے ہمراہ ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین نگہت اقبال قریشی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے سنگت فائونڈیشن کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور 2015 کے بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف مسائل کے بارے میں بتایا۔ سنگت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک پبلک فورم منعقد کیا جائے گا۔ جس میں الیکشن کے حوالہ سے عوامی مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ تمام راہنمائوں کو اس فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اے ڈی سی جی گجرات عرفان علی کاٹھیا نے چیئرمین گجرات ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر وکیل چوہدری کے بہنوئی کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ملکی سطح پر برانچز کا نیٹ ورک رکھنے والے لیڈز سکول سسٹم کی گجرات میں برانچ فاران کیمپس رحمان شہید روڈ گجرات کی شاندار افتتاحی تقریب 19فروری بروز جمعة المبارک صبح 9بجے منعقد ہوگی تقریب مین ای ڈی او یجوکیشن گجرات محمد طاہر کاشف سمیت ضلعی افسران اور سیاسی وسماجی شخصیات بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گی ، ڈائریکٹر مہر عامرعلی ، نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ لیڈز سکول فاران کیمپس کی افتتاحی تقریب کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، ضلعی افسران سیاسی وسماجی شخصیات ودیگر کو تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)حاجی ناصر محمود کے رفیق ورہنما مسلم لیگ ن چوہدری سجاد وڑائچ کنونیئر مصالحتی کمیٹی تھانہ سول لائن گجرات اور صدر میرج ہال اونرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات چوہدری سہیل عامر وڑائچ کا صدر انجمن تاجران و رہنما مسلم لیگ ن جاوید بٹ سے بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم جاوید بت اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے صاحبزادے کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطاء کرے ( آمین ) ۔۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقد ہوانے والی چھٹی سالانہ صنعتی نمائش 2016ء کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں امسال بھی صنعتی نمائش تاریخ ہو گی ، سٹالز اور سپانسر ز کی بکنگ جاری ہے ان خیالات کا اظہار گجرات چیمبر آف کامر س کے سینئر وائس پریذیڈنٹ چوہدری وحید الدین ٹاندہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ گذشتہ 5سالوں کی طرح امسال بھی نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے پہلے سے بہتر اقدامات کئے جا ئیں گے ، شاہین گروپ گجرات کی انڈسٹری اور مصنوعات کو عالمی سطح پر پہچان دینے کے لئے گجرات چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے اپنی جدو جہد جاری رکھے گا چھٹی سلانہ صنعتی نمائش میں مقامی وقومی مصنوعات کے علاوہ وز ٹیرز کو تفریح اور فوڈ کورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی انشااللہ شاہین گروپ کے ویثرن کے مطابق صدر میاں محمد اعجاز کی قیادت مین اس سال بھی بزنس فیسٹیول 2016 تاریخی کامیابی حاصل کرے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ آج گجرات آئیںگے وہ یونیورسٹی آ ف گجرات کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریںگے اور طلباء و طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں کھیلوں کا مرکز ہے مستقبل میں یہاں سپورٹس کے بہتر پروگرامز کے انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کوارڈی نیشن بہتر بنائی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ اسٹیڈیم میں کھیلوں کے علاوہ کسی بھی پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، مسلم لیگ ن کے اہنما چوہدری مبشر حسین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ، اشرف ریحانیہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے چاروں اطراف راستوں کو قابل استعمال بنایا جائے گا اس مقصد کیلئے وہاں قائم ایک مشروب ساز کمپنی کے گودام کو بھی جلد ختم کر دیا جائیگا ۔ انہوںنے کہا کہ صنعتی نمائش گجرات کا نہایت اہم اور قومی سطح کا پروگرام ہے تاہم اس کی وجہ سے اسٹیڈیم گرائونڈ کو ہونے والے نقصانات سے بھی ضلعی انتظامیہ پوری طرح آگاہ ہے مستقبل میں متبادل جگہ پر صنعتی نمائش کے اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ اسٹیڈیم کیلئے تربیت یافتہ سٹاف کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائیگا اس کے ساتھ اسٹیڈیم کے اطراف سڑکوں کی مرمت کی جائے گی جبکہ ٹریڈرز اپنی مدد آپ کے تحت ٹف ٹائلز اور ایک ہی سائز اور ایک ہی قسم کے سائن بورڈز آویزاں کریں تا کہ اسٹیڈیم کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے زیر تعمیر میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)ہسپتال کنجاہ اور شادیوال روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری مبشر حسین ، چوہدری رضا علی وڑائچ ، اسسٹنٹ کمشنر نور العین ،چوہدری اشرف ریحانیہ ، ڈاکٹر عابد غوری ، ڈاکٹر زاہد تنویر ، رضا انور شیخ ، و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے 35کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبہ ٹی ایچ کیو کنجاہ کے تفصیلی دورہ کے دوران تعمیراتی کام ، الیکٹرک تنصیبات ، لان کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مکمل کر کے ہسپتال کی عمارت فوری طو رپر محکمہ صحت کے حوالے کر دی جائے جبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ طبی آلات نصب کرنے کا عمل بلا تاخیر یقینی بنائے ۔ شادیوال روڈ کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اس اہم پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقہ کے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی نیز علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا ۔ انہوںنے روڈز ڈیپارٹمنٹ اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر کے دوران اعلیٰ کوالٹی میٹریل استعمال کیا جائے کوئی بھی غفلت یا بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ رضویہ ہائی سکول لنگے کی خطرناک عمارت کو مسمار کر کے نئی بلڈنگ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جبکہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول خوجیانوالی میں نئے بلاک کی تعمیر کے بعد سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی کا درجہ دے دیا گیا ہے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری مبشر حسین اور چوہدری رضا علی وڑائچ کے ہمراہ دونوں منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، چوہدری یاسر وڑائچ ، چوہدری ناصر شیر وڑائچ ، چوہدری اشرف ریحانیہ و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ گورنمنٹ رضویہ ہائی سکول لنگے کی عمارت کو متعلقہ محکموں نے خطرناک قرار دیا تھا جس کے بعد اس بلڈنگ کو مسمار کرکے انتہائی کم وقت میں نئی بلڈنگ تعمیر کر دی گئی ہے جس پر 12ملین روپے لاگت آئی ہے ۔ انہوںنے اہل دیہہ کی طرف سے سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت چار کمروں کی تعمیر پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے اس اقدام کی وجہ سے خطرناک بلڈنگ مسمار ہونے کے باوجود سکول میں تعلیم کا سلسلہ منقطع نہیں ہونے دیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اس علاقہ میں لٹریسی کی شرح کافی زیادہ ہے اور اہل علاقہ پر زور دیا کہ وہ ایسے تمام بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کیلئے حکومت کی معاونت کریں جو اب تک تعلیم اور سکول سے دور ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سکول جانے کی عمر کے تمام بچوں کے تعلیمی اداروں میں داخلے کو نہایت اہمیت دے رہے ہیں یہاں تک کہ بھٹہ جات پر بھی نان فارمل سکول بنائے گئے ہیں اور کم سن بچوں سے مزدوری کروانے اور انہیں سکولوں میں داخل نہ کروانے پر بھٹہ خشت مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں ۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول خوجیانوالی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نئے بلاک کے افتتاح اور اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دینے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ کی طالبات کو تعلیم و تربیت کے بہتر مواقعے میسر آئیں گے اگر کسی گھر میں ایک تعلیم یافتہ خاتون ہو تو اس پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنا سکتی ہے ۔ انہوںنے محدود وسائل کے باوجود سکول میں میٹرک کی کلاسز شروع کرنے پر ادارے کی اساتذہ کو زبردست سراہا اور کہا کہ سکول کو درپیش تمام مسائل جلد حل ہو جائیں گے ۔ انہوںنے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکول میں کمروں کی تعمیر پر چوہدری یاسر شیر وڑائچ اور اہل علاقہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوںنے کہا کہ گورنمنٹ رضویہ ہائی سکول لنگے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خوجیانوالی میں لیب سمیت تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔مسلم لیگ کے راہنما چوہدری مبشر حسین اور چوہدری رضا علی وڑائچ نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران علاقہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہم سے عوام سے کہا تھا کہ الیکشن جیتیں یا ہاریں ان کی خدمت کا مشن آگے بڑھائیں گے انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں فروغ تعلیم کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے ریکارڈفنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے تعمیر و ترقی اور فروغ تعلیم کیلئے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات نور العین نے محکمہ ماحولیات کے عملہ کے ہمراہ اچانک چیکنگ کے دوران حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر فروٹ منڈی گجرات میں 6کولڈ سٹورز سیل کر دئیے ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے ٹیم کے ہمراہ فروٹ منڈی گجرات کے مختلف کولڈ سٹورز کی اچانک چیکنگ کی جہاں آگ بجھانے کے آلات سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کسی بھی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پہلوان عبدلطیف کولڈ سٹور ، حاجی شفیق کولڈ سٹور، منظور الٰہی کولڈ سٹور ، جٹ برادرز کولڈ سٹور ، حاجی نذر کولڈ سٹور اور نیو کراچی کولڈ سٹور کو سیل کر دیاگیا ہے۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا آج دن ایک بجے پنگالی میں ہو گی ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں ۔مرحومہ کے اکلوتے بیٹے چوہدری شاہین اختر پیر س کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہیں ۔فاتحہ خوانی کے لئے آزاد کشمیر سمیت پاکستان سے سیاسی و سماجی شخصیات نے پنگالی کا دورہ کیا ۔ چوہدری فضل علی ۔چوہدری منیر ۔چوہدری نصیر ۔مرزا تصدق حسین ۔چوہدری طارق ۔ماسٹر ناصر۔چوہدری عتیق احمد ۔کرنل اشفاق ۔سید تنظیم شاہ ۔چوہدری عبد الشکور ۔چوہدری محمد علی ۔کرنل وقار احمد امیدوار ۔مرزا ظفر حسین جرال ۔مرزا شفیق جرال سابق منسٹر ۔چوہدری ولید اشرف ۔ملک فیضان ۔راجہ محمد صادق سابق ڈی ایس پی ۔راجہ عبد الرشید ایڈووکیٹ ۔چوہدری فضل علی سابق ممبر ضلع کونسل ۔چوہدری مظہر اقبال اسسٹنٹ کمشنر برنالہ ۔چوہدری غلام سرور تحصیل دار ۔چوہدری محمد الیاس ۔چوہدری جاوید نواز رینج آفیسر ۔چوہدری زاہد حسین پٹواری ۔حاجی عبد الرشید ریحانیہ ۔چوہدری جاوید اقبال بوکن ۔چوہدری اصغر ٹوپہ ۔صحافی دی جذبہ ڈاٹ کام ۔چوہدری اعجاز پیارا ۔امجد فاروق گجرات ۔راجہ ارشد محمود تصویر وطن ۔ملک مبشر حسین پہاڑے ۔چوہدری محمد زمان (ر)تحصیل دار ۔راجہ ارشد محمود گجرات ۔عطا للہ بھمبر ۔نمبر دار ذوالفقار اور زاہد مصطفی اعوان کے علاوہ سینکڑوں افراد نے فاتحہ خوانی کی ۔اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن یورپ شمروز الہی گھمن ۔سینئر نائب صدر منظور حسین جنجوعہ ۔سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان اور دوسرے لیگی رہنماوں نے چوہدری شاہین اختر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔چوہدری شاہین اختر کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا آج 13:00بجے پنگالی آزاد کشمیر میں ہو گی ۔ چوہدری شاہین اختر سے ان کے موبائل 03486276997پر رابطہ کیا جا سکے گا ۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)سابق ناظم یو سی ملکہ راجہ عابد حسین آف ملاگر کے بیٹے محمد عفان صفدرکی دعوت ولیمہ ۔یو سی ملکہ ،یوسی ٹھوٹھہ رائے بہادر ،یو سی بھگوال ۔یو سی ڈوگہ سمیت دوسرے علاقوں سے سینکڑوں افراد کی دعوت ولیمہ میں شرکت ۔تفصیل کے مطابق سابق ناظم یو سی ملکہ راجہ عابد حسین آف ملاگر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ اپنا ریسٹورینٹ میں ہوئی ۔یو سی ملکہ ،یوسی ٹھوٹھہ رائے بہادر ،یو سی بھگوال ۔یو سی ڈوگہ سمیت دوسرے علاقوں سے سینکڑوں افراد کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔دعوت ولیمہ میں سیاسی و،سماجی مذہبی اور مختلف مکتب فکر کے معززین نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)سابق ممبر ضلع کونسل گجرات چوہدری غلام احمدمرحوم ناگریانوالہ کے بھائی، چوہدری عدنان مہدی ، چوہدری وسام مہدی ، چوہدری ارسلان مہدی کے والد محترم چوہدری مہدی خاں انتقال کرگئے ۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں عالم اُمڈ آیا ، شرکت کرنیوالوں میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ ، سابق صوبائی وزیر خزانہ چوہدری تنویر اشرف کائرہ ،سابق ایم پی اے چوہدری خالد اصغر گھرال ، سابق امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری اخلاق احمد رنیا ں ،سابق ایم این اے چوہدری طارق رائیکہ ،چیئرمین CPCL چوہدری اختر چھوکر کلاں، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات،ڈی آئی جی (ر) میاں اختر حیات،سابق ڈی آئی جی (ر) چوہدری افضل گنجہ ،چیئرمین منگووال امجد اقبال بٹ ، ظہیر عباس چیئرمین مچھیانہ ،چیئرمین چوہدری خالق دیتوال، چیئرمین محمد یوسف ساروچک ، رہنما پی ٹی آئی میاں مبین حیات، ہیڈ ماسٹر(ر) مشتاق احمد آرائیں، شبیر احمدآرائیں لاکھا، چیئرمین چوہدری اویس ولایت اﷲ ڈوئیاں ، کفایت اﷲ ڈوئیاں چوہدری عاصم خانووال ، چوہدری منور جاگل، چوہدری عدنان افضل پنجن، چوہدری عقیل جانو چک ، چوہدری ذوالفقار احمد ڈنگہ ، چوہدری ہمایوں گجر ، چیئرمین چوہدری خالد مہندی دھکڑنووالی ، چوہدری اختر مہر سابق چیئرمین موجیانوالی ، چوہدری ظفر منڈیر، ڈاکٹر انتصار وائس چیئرمین مدینہ سیداں ، ڈاکٹر محمد شریف، چوہدری محمد رزاق وڑائچ کنجاہ ، کنجاہ پریس کلب کے سابق صدر یاورعباس، چوہدری مدثر اعظم صابوال ، چوہدری وقار نبی عادووال ، چوہدری اسجد عادووال ، چوہدری زمان ڈوگہ ، چوہدری بابر جاگل ، چوہدری آصف پیرو شاہ ، چوہدری ہمایوں گجر خونی چک ، چوہدری ذوالفقار احمد ڈنگہ ، چوہدری عقیل جانی چک وائس چیئرمین ، چوہدری عدنان افضل پی ٹی آئی ، چوہدری اصغر سابق ناظم امرہ کلاں ، حاجی منور امرہ کلاں ، چوہدری مہدی خاں راجو، چوہدری شاہد رضا باشنہ ، چوہدری ضیاء احمد سابق ناظم مرالہ گجراں ، چوہدری اختر علی مرالہ چوہدری ساجد علی ایڈووکیٹ ، چوہدری اصغر پسوال ، چوہدری مسعود اختر ایڈووکیٹ، چوہدری محمد نوازایڈووکیٹ، مخدوم سید عباد حسین شاہ ، سید اشفاق حیدر ، چوہدری اورنگ زیب مہرانہ ، چوہدری مبشر حیدر، میاں محمد اکرم شاکر، ڈاکٹر احسان علی ، چوہدری افضال احمد ، چوہدری جعفر موجیانوالہ ، طارق زمان کائرہ ، چوہدری ماجد فاروق پسوال ، چوہدری شہزاد گل گجرات ، چوہدری شہزاد گل گجرات ، چوہدری امتیاز دھدرا منڈی بہائوالدین ، چوہدری عظمت علی چک نمبر3منڈی بہائوالدین ، چوہدری افضل چک سکندر، چوہدری طارق سابق ناظم چک سکندر، حاجی اقبال ، کونسلر چوہدری عمران گجر، کونسلر میاں افراسیاب چکوڑی ، چوہدری وارث سندھو، محمد ارشد ناگریانوالہ ، چوہدری مستنصر ریاست ڈوئیاں سابق ممبر ضلع کونسل ، چوہدری مختار احمد نمبردار ، چوہدری نشید اکبر ملک پور، پرویز پہلوان پگانوالہ ، نوابزادہ احسن ، و دیگر شامل تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)غنیمت ایجوکیشنل ویلفئیر سوسائٹی کنجاہ کے جنرل سیکرٹری سیٹھ نجیب اختر سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کنجاہ قینچی پر میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی یاد گار ایک قومی ہیرو کے شایان شان تعمیر کی جائے ۔ کنجاہ کا وہ بہادر سپوت جس نے دفاع وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا اور ملک سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی اور اس کا بھائی آج ہماری فوج کا اور ملک کا قابل فخر سپہ سالار ہے اس کی یادگار بنانا ہمارا اخلاقی فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی جدوجہد سے اس یادگاری منصوبے کی تعمیر کے لیے 15لاکھ روپے فنڈز بھی منظور کیے گئے مگر اس کے باوجود منصوبہ پر کام نہیں کیا جارہا ۔کنجاہ کے عوامی حلقوںنے ڈی سی او گجرات اور پاک افواج سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کنجاہ قینچی پر میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی یادگار تعمیر کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران گجرات کے صدر اور ممتاز مسلم لیگی رہنما جاوید بٹ کے بیٹے خرم جاویدبٹ کی وفات پرپاکستان مسلم لیگ ن کنجاہ کے صدر میر صلاح الدین ، کونسلر چوہدری مدثر وڑائچ ، ناصر پہلوان ، چوہدری حلیم عرف بھولا ، حاجی اختر محمود عرف گاکھڑیا ، حاجی صوبے خان ،چوہدری غلام رسول رولیہ ، احسان فیصل کنجاہی ، قیصر بشیر ایڈووکیٹ نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم جاوید بٹ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)محکمہ ہائی وے گجرات نے سرگودہا روڈ کنجاہ پر غیر قانونی یوٹرن بند کردئیے ۔ ان غیر قانونی یو ٹرن کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں اور اب ان حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی ، عوامی حلقوںنے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی) کنجاہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت کرنل (ر)حسنات احمد سوہی نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کو گورنمنٹ ملازمت ملنے کی خوشی میں دوستوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ اس تقریب میں چوہدری ارشد پوانجی ، چوہدری مدثر ذیلدار، منیر چشتی کنجاہی ، احسان فیصل کنجاہی ، سرور انصاری ، ناصر پہلوان ، چوہدری حلیم عرف بھولا، عاطف پوانجی ، ماسٹر سیف اﷲ ، بائو ماجد آرائیں اور دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ(ن)چوہدری اللہ یار چاڑنے کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں چوہدری شہباز ہنجرا حقیقی معنوں میں شہباز اور امن دشمنوں کے خلاف ننگی تلوار ہیں انہوں نے کھاریاں میں تعیناتی کے دوران کمال مہارت سے اندھے قتلوں کے مجرمان کو ٹریس کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ تھانہ صدر کھاریاں کی حدود میں امن و امان کی بحالی کے لئے بہترین حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کھاریاں شہر میں کرائم ریٹ نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی جرم کی چھوٹی موٹی واردات ہوتی ہے ایس ایچ او چوہدری شہباز ہنجرا بروقت موقع واردات پر پہنچ کر اپنی خداداد صلاحیتوں سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری شہباز ہنجرا انتہائی محب وطن، عوام دوست اور فرض شناس پولیس آفیسر ہیں انہوں نے تھانہ صدر کھاریاں کی پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام دوست اور تھانہ کو خدمتگار بنا دیا ہے اب عوام بلاخوف و خطر اپنے مسائل کے حل کے لئے تھانہ صدر کھاریاں کا رخ کرتے ہیں ہر خاص و عام کے مسائل بلاامتیاز حل ہو رہے ہیں جو ان کی انتظامی صلاحیتوں کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے کھاریاں کے عوام ایس ایچ او چوہدری شہباز ہنجرا کے اقدامات سے پوری طرح مطمئن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) ایپکا یونٹ تعلقات عامہ پنجاب لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب آج یہاں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے آغا اسلم ہال میں منعقد ہوئی ـ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب جہانگر انور نے نو منتخب عہدیداران محمد تصور چوہدری صدر، چوہدری مشتاق علی جنرل سیکرٹری ، محمد اعظم سینئر نائب صدر ،محمد عاطف اعوان سینئر نائب صدر ون،نائب صدر محمد عباس ، نائب صدر ون راجہ ریاض احمد،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری واصف علی چشتی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی منصوربھٹی، عبدالواحد پریس سیکرٹری ، محمد دلاورفنانس سیکرٹری اور مہر محمد اسلم آفس سیکرٹری سے حلف لیا ـ اس موقع پرڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ارشدسعید، ایپکا لاہور ڈویژن کے صدر صفدر حسین ،جنرل سیکرٹری مختار گجر ،محکمہ کے افسران اورملازمین کی کثیر تعداد موجود تھیـایپکا یونٹ تعلقات عامہ کے نو منتخب صدر چوہدری محمد تصور نے سپاسنامہ پیش کیا ـ انہوں نے محکمہ کے ملازمین کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی او ر ڈائریکٹرجنرل سے درخواست کی کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے تاکہ ملازمین یکسوئی ،محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں ـ انہوں نے کلیریکل سٹاف کے سکیل اپ گریڈ کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ـ چوہدری تصور نے کہا کہ سٹینو گرافرز ، کمپیوٹر آپریٹرز و دیگر ملازمین کے بھی سکیل کو اپ گریڈ کیا جائے ـ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی توانائیاںملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کریں گے ـ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب جہانگیر انور نے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ـ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور تمام لوگوں کو مل کر ادارے کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ـ انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے سرکاری فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور محکمہ کی نیک نامی کے لئے کام کریں ـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے زیراہتمام قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف مسلم لیگ ہائو میں قومی لیبرکانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سجاد بلوچ نے کی جبکہ مہمان خصوصی میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم پنجاب تھے لیبرکانفرنس میں شاہد سلیم چوہدری ،ناصرہ تاج،ارشد علی بخاری،امجد خان، حافظ سلمان بٹ سیکرٹری جنرل این ایل ایف، ملک لطیف صدر ریلوے مزدور یونین،حاجی سعید آرائیں،آصف مغل ا نصاف لیبر فیڈریشن، اعجاز عباسی پنجاب بنک ایمپلائز یونین، عبدالمجید سالک پی ٹی سی ایل، میاں سلیم واپڈا، عائمہ محمود آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، جاوید چوہان پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ارشد گل پنجاب ٹیچرز یونین ،شفقت علی خان عوامی پارٹی پاکستان، عبیداللہ پی آئی اے، پاکستان سٹیل پیپلز ورکر یونین سید افضال علی شاہ، حکیم عبدالرشید چوہان ایریگیشن، قاسم فاروقی ریونیو بورڈ، ناصر محمود آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، سبطین اختر پراچہ واپڈا واٹر ونگ، شبیر احمد پی ایچ اے و دیگر اہم ٹریڈ یونین کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے نجکاری ہمارا معاشی قتل ہے نجکاری سے ملک میں بدامنی ، بے روزگاری بڑھے گی۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، ٹریڈیونین، فیڈریشنز اور اداروںکی یونین مشترکہ طور پر نجکاری کے خلاف یکجہت ہوکر جدوجہد کرنے کا عزم کیا ، نجکاری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ قومی لیڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ قائد کے پاکستان کو ملک کے نااہل حکمرانوں ،خونی درندوں، کرپٹ ،بے ایمان اور قاتل حکمرانوں سے نجات دلائی جائے گی۔قومی لیڈر کانفرنس میں چوہدری پرویز الہٰی دور میں لیبر کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اوراتحاد تنظیمات مدارس کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن پر بات چیت مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے ۔ صوبے قانونی سازی سے گریز کریں ،مزید تلخی پیدا نہ کریں،متنازع مسائل کو حل ہونے دیں۔کراچی میں گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مدارس کی رجسٹریشن کو مشکل بنانے کے لئے قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ جس پر اتحاد تنظیمات مدارس نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قرآن و حدیث اور تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کے مراکزکو دیوار سے لگانے کی کسی بھی سازش کی مزاحمت کریں گے۔ تعلیمات اسلامی سے آگاہی مسلم معاشرے کی ضرورت ہے۔ جس کا انکار پیدائش سے لے مرنے تک کے مراحل میں کوئی مسلمان نہیں کرسکتا۔ سندھ حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کے لئے جو مسودہ قانون تجویز کیا ہے ، اس سے لگتا ہے کہ وہ پہلے سے قائم مدارس ختم کرنا اور نئے مدارس کا قیام روکنا چاہتی ہے، جوکہ ممکن نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں اکثریت مسلمانوں کی ہے ، جمہوری دور ہے، حکومتیں عوام کے ووٹوں سے تشکیل پاتی ہیں۔ لہٰذا پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت کو اپنے رویے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ مسائل پید انہ ہوں۔ پاکستان میںہزاروں مدارس دینیہ موجود ہیں، ان کی تحقیقات میں کتنا وقت لگائیں گے ؟ اگر سندھ حکومت رجسڑیشن کے لئے وفاقی حکومت سے ہٹ کر قانون بنانا چاہتی ہے تو اتحاد تنظیمات مدارس کو اعتماد میں لے۔ ورنہ فریقین کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی قانون سازی کی کوئی اہمیت نہ ہوگی۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت سخت شرائط نافذ کرے گی تو پرانے مدارس کام کرسکیں گے اور نہ ہی نئے قائم ہوسکیں گے۔ اس لئے حکومت ہوش کے ناخن لے اور وفاقی حکومت کی قانون سازی کا انتظار کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے قطر کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور ڈاکٹر غیث بن مبارک الکواری سے دوحہ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں عالم اسلام کی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے علماء ،مفکرین کو باہمی رابطوں کو بڑھانا چاہئے اور ہر قسم کی دہشتگردی ،انتہاپسندی کے مقابلہ کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے۔ عالم اسلام کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی فکری و نظریاتی تربیت کیلئے اپنا کردار اداکرے۔دہشتگردی ،انتہاپسندی جیسے ناسور نے اسلامی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔شام،عراق،فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو حل کئے بغیر دنیا میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ علماء ،مفکرین اور دانشوروں کوچاہئے کہ وہ دنیا بھر میں انتہاء پسند اور دہشت گرد گروہوں کی طرف سے اسلام کے نام پر پھیلائے جانے والے غیر اسلامی نظریات سے نہ صرف عالمی دنیا کو آگاہ کریں بلکہ اسلام کی حقیقی تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آج شام سے عراق تک اور یمن سے کشمیر تک مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے لیکن دہشت گردی کا الزام بھی مسلمانوں پر ہی لگ رہا ہے ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ انتہاء پسند اور فرقہ وارانہ تشدد پر ابھارنے والے نظریات اور افکار کی مذمت کی ہے اور انشاء اللہ ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نیب کے خلاف بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جو واضح کررہا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔قومی احتساب بیورو ادارہ ہے، اسے دھمکیاں دینے کی بجائے اپنا آئینی کردار ادا کرنے دیا جائے۔سندھ کی جماعت کا احتساب اور پنجاب سے رعایت انصاف نہیں ۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم کو نیب کے خلاف دھمکی آمیزبیان دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ پہلے سیاسی مخالفین پکڑے جاتے رہے ہیں تو میاں نواز شریف خاموش رہے، اب بقول چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن کی دم پر نیب کا پاوں آیا ہے تو وزیر اعظم بھی احتساب کرنے والے ادارے کے خلاف بولنا شروع ہوگئے ہیں۔پیپلز پارٹی کو ایف آئی اے اور خیبر پختونخواہ کی حکومت کواحتساب کمشن سے شکایت ہے، تو قانون صرف عام آدمی کے لئے رہ جائے گا ۔ اس سے بڑی قومی تباہی نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب سے کوئی شکایت تھی تو وزیر اعظم عدالتوں سے بھی رجوع کرسکتے تھے۔جیسے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے احکامات کو تسلیم کیا اور انہیں اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔ میاں نواز شریف کو بھی جرات کرنی چاہیے۔نیب کو دھمکیاں دینے کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔پیر اعجاز ہاشمی نے خبردار کیا کہ عددی اکثریت کے بل بوتے پر مسلم لیگ ن نے نیب کے اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش کی تو عوام تسلیم نہیں کریں گے اور حکومت کے مخالفین کو بھی اپوزیشن کرنے کا موقع ملے گا۔
۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاکستان آج جن مسائل و مصائب اور بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام جس اذیت و تکلیف سے گزررہے ہیں اس کی بنیادی وجوہات میں کرپشن بھی شامل ہے اسلئے کرپشن کا مکمل خاتمہ اور کرپٹ عناصر کیخلاف غیر جانبدارانہ و شفاف کاروائی عوامی مطالبہ ہی نہیں بلکہ حکمرانوں کا قومی فریضہ اور حب الوطنی کا تقاضہ بھی ہے مگر افسوس کہ جب سب ہی حمام میں ننگے ہوں تو غیر جانبداری و شفافیت ممکن نہیں رہتی ایسا ہی پاکستان میں بھی ہورہا ہے کل تک نیب کے لامحدود اختیارات کے حامی اور اس کی کاروائیوں پر ایمان کی حد تک اطمینان و یقین کا اظہار کرنے والے آج اقتدار و اختیارات کے بل پر نیب کو محض اسلئے ڈرا دھمکارہے ہیںکہ نیب نے مخالفین میں موجود کالی بھیڑوں اور عوام کو دھوکا دینے کے ساتھ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرکے مال بنانے والوں پر کے ساتھ حکمرانوں کی صفوں کو بھی دیمک سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی اور صدر محمد سلیمان راجپوت نے نیب کیخلاف وزیراعظم کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتسابی عمل سے وہی خوفزدہ ہوگا جس کا دامن داغدار اور کردار ناپاک ہوگا شاید اسی لئے احتساب کا نظام مؤثر بنانے کے نام پر نہ صرف نیب قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے بلکہ نیب افسران کو ڈرانے دھمکانے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)سپریم کورٹ میں وزیراعظم میاں نواز شریف کی اسمبلی اجلاسوں میں عدم شرکت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردارشبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم ملک و قوم کو مسائل و مصائب اور بحرانوں سے نجات دلانے کی نیک نیتی کے ساتھ بیرون ممالک دوروں اور معاہدوں کے باعث اسمبلی اجلاسوں میں اجلاس نہیں کر پارہے تو یہ قابل اعتراض بات نہیں مگر غیر جمہوری طرز عمل و آمرانہ رویہ کا اظہار ضرور ہے کیونکہ ملک و قوم کے مستقبل کے حوالے سے داخلی و خارجی پالیسی کی تشکیل کیلئے ہی جمہوری پارلیمان کا انتخاب کیا جاتا ہے اور پارلیمان اکثریت رائے سے فیصلوں کے ذریعے ان پر عملدرآمد کا اختیار وزیراعظم کو دیتی ہے اسلئے ایوان میں عدم حاضری پارلیمان اور پارلیمنٹرین کی ہی نہیں بلکہ مینڈیٹ دینے والے عوام کی بھی توہین ہے جس سے وزیر اعظم کو یقینا گریز کرنا چاہئے کیونکہ ہر بیرونی دورے ‘ فیصلے اور معاہدے سے قبل پارلیمان کے ذریعے قوم کواعتماد میں لینا ہی جمہوری مینڈیٹ کا تقاضہ ہے ۔
۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)بجلی چوری کی روک تھام کیلئے نافذالعمل ہونے والے نئے قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن’ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ودیگرنے کہاہے کہ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ حکمرانوں کیخلاف عوامی ردعمل سے محفوظ رہنے کیلئے ہمیشہ قوانین کا سہارا لیا جاتا ہے اور قوانین بناکر عوام کو مطمئن کردیا جاتا ہے مگر ان قوانین پر یا تو عملدرآمد نہیں ہوتا یا پھر ان قوانین کو صرف کمزور طبقات اور غریب عوام کو شکار کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے یہی حال شاید بجلی چوری کی روک تھام کے قانون کا ہوگا کیونکہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ‘ اووربلنگ کی شکایات دور کئے اور الیکٹرک میٹرز کی تیز رفتاری کو کنٹرول کئے بغیر سخت قوانین کے اطلاق کا مقصد اداروں کے ذریعے سرمایہ داروں کو لوٹ مار کے قانونی تحفظ کی فراہمی اور شکایات کے باوجود درستگی سے محروم عوام کی جانب سے معاشی زیادتی سے محفوظ رہنے کی کو شش کو ہی جرم و گناہ بناکر عوام کو مزید رگیدنے کی کوشش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں خواتین کا تناسب قریباً 55فیصد ہے اسلئے خواتین کو نظر انداز کرنے ‘ انہیں تعلیم و ترقی کے مواقع کی فراہمی سے اجتناب اور تحفظ کی فراہمی میں ناکامی معاشرے کی ترقی کو سست کرنے کا باعث ہے جبکہ فرسودہ و جاگیردارانہ نظام و سوچ کے باعث خواتین کا جنسی ‘ معاشی ‘ سیاسی استحصال خواتین کیخلاف مجرمانہ سوچ و رویوں کے فروغ کا باعث ہے جس کی وجہ سے رسومات کے نام پر خواتین کے استحصال ‘ غیرت کے نام پر قتل اور جنسی زیادتی و تشدد کے واقعات میں روزافزوں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ جاگیردارانہ و استحصالی سوچ کی حامل مقتدر اشرافیہ نہ صرف خواتین کے تحفظ کے حوالے سے مؤثر قانون سازی سے گریزاں ہے بلکہ مروجہ قوانین پر بھی ان کی روح کے مطابق عملدرآمد میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے جس کے باعث گاؤں و دیہاتوں میں ہی نہیں بلکہ بڑے شہروں تک میں خواتین اپنے جائز حقوق و تحفظ سے محروم ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ نوا زیونین کونسل ملوک اباد کے صدر و منتخب جنرل کونسلر گل رحمن اور نائب صدر و منتخب جنرل کونسلر موسی محمد نے کہاہے کہ وفاق میں پاکستان مسلم لیگ نوا زکے حکومت کے باوجود ضلع سوات میں لیگی کارکنان و رہنما ء در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ،سرکاری دفاتر میں لیگی رہنمائوں کی بات سننے کیلئے کوئی تیار نہیں جبکہ مرکز میں بھی ہماری حکومت ہے اور ضلع سوات میں ناظم اعلی بھی ہماری پارٹی سے ہے ہم وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کارکنوں اور عہدیداروں کے سروں پر ہاتھ رکھتے ہوئے جائز مطالبات کو پورا کریں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ضلع سوات میں ہمارے کارکنوں کا کسی جگہ کام نہیں ہوتا باوجود اسکے کہ سوات میں ناظم اعلی بھی ہمارے ہیں اوروزیر اعظم بھی ہمارے ہیں جبکہ سوات میں وزیر اعظم کے مشیر بھی ہمارے ہیں مگر پھر بھی ہمارے کام نہیں ہوتے محکمہ سوئی گیس ،محکمہ واپڈا ،نادرا ،پاسپورٹ اور دیگر محکمے جوکہ وفاق کے زیر انتظام ہیں ان اداروں میں ہمیں کہاجاتا ہے کہ مسلم لیگ کیا چیز ہے ہماری کوئی پہچان نہیں ہے ہر محکمے میں ہمیں ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے یہاں مسلم لیگ کی کوئی حیثیت نہیں ہم وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ہمارا جائز مقام دلائے کیونکہ سوات میں مشیر وزیر اعظم امیر مقام بھی کارکنوں کا حال تک نہیں پوچھتے جس سے کارکنوں میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)تنظیم نوجوانان لائیکوٹ صدر ملک خان بہادر خان گجر اور نثار احمد اف لائیکوٹ نے کہاہے کہ حکومت اپر سوات میں مردم شماری اپریل تک موخر کریں تاکہ اہلیان اپر سوات اپنے گھروں کو لوٹ جائے ،اپر سوات کے 75فیصد سے زائد لوگ برفباری کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں رہائش اختیار کرتے ہیں اور اپریل تک یہ لوگ اپنے علاقوں میں واپس اجاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزا خباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کے جانب سے مردم شماری کا انعقاد خوش ائند اقدام ہے تاہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مردم شماری کو مارچ کے بجائے اپریل میں شروع کیا جائے انہوںنے کہاکہ سردیوں کے موسم میں تحصیل بحرین ،تحصیل کالام اور اپر سوات کے بیشتر علاقوں میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوجاتے ہیں جس کے باعث لوگ ان علاقوں سے نقل مکانی کرتے ہیں اور سردیوں کے اختتام پر لوگ واپس اپنے علاقوں میں واپس انا شروع ہوجاتے ہیں انہوںنے کہاکہ اپریل تک ان علاقوں میں زندگی معمول کی مطابق ہوجاتی ہے اسلئے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مردم شماری اپریل میں شروع کرسکے تاکہ ٹھیک اعداد و شمار سامنے اسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)کالام ، بحرین روڈ ڈرائیونگ کیلئے انتہائی کھٹن ہے جبکہ 2010ء کے خطرناک سیلاب سے تباہ حال سڑک چھ سالوں میں تعمیرنہ کرناحکمرانوں کے ناکامی اورنااہلی قراردیاہے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کالام بحرین کے عوام کے دیرینہ اورجائیز احتجاجی اعلان کامکمل حمایت کااعلان کرتاہے۔ ان خیالات کااظہار پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اورتحصیل کونسلر سیدوشریف ڈاکٹرخالدمحمودخالدگوجرنے اس بات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہ اکہ چھ سال پوراہونے کے باوجود تاحال کالام اور بحرین کے عوام اس جدید اورایٹمی دورمیں سڑکوں کی تعمیرومرمت کرنے کیلئے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو سڑکوں تک احتجاجی جلسے ومظاہرے کرنے پرمجبورہوکراحتجاجی مظاہرہ کیاموجودہ حکمرانوں نے ضلع سوات کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک شروع کررکھاہے۔ آجکل کے دور میں کالام اوربحرین کے عوام ٹیلیفون ، انٹرنیٹ اوردیگرضروریات زندگی کے سہولیات سے بھی محروم ہیں اوردوسری طرف موجودہ حکمرانوں نے علاقوں کوتعمیروترقی کے کاموں میں سراسر نظراندازکیاگیااوردوسری طرف سرکاری محکموں میں کالام، بحرین اورمدین کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگارکے مواقع سے بھی محروم کررکھاہے اوریہ ایک خوبصورت علاقہ ہے اورسیروتفریح کیلئے سیاح پورے دنیا سے یہاں پرآتے جاتے ہیں۔لہٰذا صوبائی حکومت کو چاہئے کہ جلد ازجلد کالام اوربحرین بلکہ پورے ضلع سوات کے سڑکوں کی تعمیرومرمت کے کاموں کاآغاز شروع کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ٹ)لیگی حکمران ایک سازش کی تحت ضلع سوات کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کواپنایاہواہے ضلع سوات مینگورہ میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی ہزاروں کارڈوں کوبلاک کرنالیگی حکمرانوں کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے، ن لیگ ضلع سوات کی لیڈی ضلعی کونسلرسوات میں خواتین کوجھانسہ دیکرودودیہ ہال میں ماروی میمن کی پروگرام کوکامیاب بنانااوراپنی اپ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کاصوبائی کوارڈینیٹرمقررکرناتھاان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی مینگورہ سٹی پی کے80کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شمشیرعلی عثمان فرزند مرحوم حاجی محمدعثمان طوطاٹرانسپورٹرکی رہائشگاہ واقع عثمان آباد گنبدمیرہ میں خواتین کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک بھرمیں نادارغریب لوگوں کوبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی تحت گھرگھرسروے کرکے خواتین کوگھرکی دہلیز پرمالی امداد فراہم کرنے کاسلسلہ شروع کردیاجوموجودہ تعصب پسند ن لیگی حکمران جان بوجھ کرناکام بناکر ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں لیکن لیگی حکمرانوں کوخبردارکرتے ہیں کہ وہ فوریطورپرضلع سوات مینگورہ میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی بندکارڈوں کوایک مہینے کے اندراندرآزادکریں ورنہ ن لیگی حکمرانوں کیخلاف پیپلزپارٹی ضلع سوات نشاط چوک میں دھرنادینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)انڈر23ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائیلز مکانباغ ہاکی گرائونڈ میں ہونگے ، انڈر23کھلاڑیوں کاٹرائیلز مکانباغ ہاکی گرائونڈ مینگورہ سوات میں صبح دس بجے بروزجمعرات بتاریخ 25فروری کومنعقدہونگے یہ ٹرائیلز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع سوات کے زیرنگرانی ہونگے تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کومطلع کیاجاتاہے کہ وہ اپنے اپنے اوریجنل قومی شناختی کارڈز کے ہمراہ 25فروری صبح دس بجے متعلقہ گرائونڈ میں حاضرہو۔ کھلاڑیوں کاانتخاب میرٹ کے بنیاد پرہونگے کسی قسم کے دبائو اورسفارش نہ ہونگی ۔ یاد رہے کہ اس دن تمام کھیلوں کے ٹرائیلز ہونگے اس ٹرائیلز میں رجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں تمام متعلقہ کھیل جس میں وہ حصہ لینے کااہل ہو۔ یونیفارم میں آنالازمی ہوگا۔ ٹرائیلز کیلئے کوئی معاوضہ نہیں دیاجائیگاکھلاڑی ڈسپلن اوروقت کی پابندی کریں تاکہ ٹرائیلز بروقت مکمل ہوسکے کوئی بھی کھلاڑی ٹرائیلز کے بغیر کیمپ میں شرکت نہیں کرسکیں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)تنظیم اصلاح معاشرہ فلاح وبہبود کے بانی صدر اورعلاقے کے ممتاز سماجی شخصیت عبدالباقی شاکرنے علاقہ گٹ میں بوائیز مڈل سکول تعمیرکرنے پرحکمرانوں کوخراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ ہمارا ایک مطالبہ سکول کا حل ہوا، دوسرا مطالبہ روڈ کا تھاجسکا ہم سے ایم پی اے نے وعدہ کیاتھاتوہم امیدکرتے ہیں کہ یہ مطالبہ بھی ایم پی اے عزیز اللہ خان گران پوراکرینگے اوراسکا شروعات بھی 50لاکھ کاٹینڈر ہوچکاہے اورباقی پانچ کروڑ کابھی انشاء اللہ منظوری کرینگے۔ ساتھ ہی پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کیلئے میں تنظیم کے وساطت سے ایم پی اے سے مطالبہ کرتاہوں کہ کوئی پائپ کابندوبست کریں، آخرمیں عبدالباقی شاکر نے سیدوٹیچنگ ہسپتال کے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اخترگروپ کوالیکشن جیتنے پر مبارکباد دی اورکہاکہ ہم امیدکرتے ہیں کہ اخترگرو پ ساتھیوں کے مسائل حل کرینگے آخرمیں عبدالباقی شاکر نے شیرزادہ عرف بابو جان کاشکریہ اداکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)یوتھ ارگنائزیشن سٹی ہومز رحیم آباد کے نمائندہ وفد کاتحصیل ناظم اکرام خان سے ان کے دفترمیں خصوصی ملاقات ، وفد کی قیادت صدر محمدنواز کاکاخیل اورچیئرمین اقبال حسین فتح خانخیل نے کی وفدنے تحصیل ناظم اکرام خان کویونین کونسل رحیم آباد اورخصوصاً محلہ سٹی ہومز کے تمام مسائل سے اگاہ کیا وفد میں یوتھ ارگنائزیشن کے پریس سیکرٹری ارشد علی فنانس سیکرٹری میاں محمدعلی شاہ اورمیاں سیدعلی شاہ شامل تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اکرام خان نے کہا کہ میں عوامی بندہ ہوں اورعوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوآگے آناچاہئے اورعوام کودرپیش مسائل کومتعلقہ حکام تک پہنچانے میں اپناکرداراداکرناچاہئے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم انشاء اللہ بہت جلدان مسائل پرقابو پائیں گے انہوں نے یقین دلایاکہ یوسی رحیم آباد اورمحلہ سٹی ہومز کے تمام مسائل بہت جلد حل کرینگے یوتھ ارگنائزیشن کے صدر محمدنوازکاکاخیل اورچیئرمین اقبال حسین فتح خانخیل نے ناظم اکرام خان کاشکریہ اداکیااوران کوسٹی ہومز آنے کی دعوت بھی دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)جماعت اسلامی PK83یوتھ کے صدر طارق خان اور ہزارہ یونین کونسل کے جنرل کونسلر عثمان خان نے کہا ہے کہ سپیشل فورس کے تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جائے انہوں نے کہا کہ سپیشل پولیس فورس کی تنخواہیں بند ہے اور وہ لو گوں سے قرضہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں اب دکاندار بھی ادھار نہیں دے رہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ سپیشل فور س ملازمین کو دوسروں کے سامنے ہا تھ پھیلانے پر مجبور نہ کریں اور ان کو با وقار زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) تحصیل کبل سمیت پوری سوات میں گزشتہ دو 2مہینوں سے پرائیویٹ سکولوں میں کلاس 8thاور 9thکے کتابیں نہ ہونے کے وجہ سے طلباء کے مستقبل خطرے میں مختلف بُک سٹوروں میں کلاس8thاور 9thکے کتابیں ندارد حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے تاکہ طلبا ء کے مستقبل خطرے سے محفوظ ہو سکے تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل کبل اور پوری سوات میں پرائیوٹ سکولوں کے طلباء کے مستقبل ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے گزشتہ دو2مہینوں سے کلاس8thاور 9thکے کتابیں نہ ہونے کے وجہ سے اور مختلف بُک سٹوروں میں دستیاب نہ وہونے سے پرائیوٹ سکولوں کے طلبا ء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے روزانہ کے بنیاد پر مختلف بُک سٹوروں کے چکر لگانے پر مجبور ہے جس پر صوبائی حکومت سمیت با لا حکام نے خا موشی اختیار کر رکھی ہے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے متعلقہ کتب ما رکیٹ میں دستیابی یقینی بنائے والدین اور طلبا ء کا مطالبہ سکول میں ایک کتاب میں درجنوں طلباء ایک ہی وقت کتاب پڑنے پر مجبور ہے جس سے طلباء کے مستقبل ایک سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔