گجرات کی خبریں 13/10/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گجرات کے واحد نامزد امیدوار چیئرمین یوسی 42عادووال چوہدری افتخاراحمدوارث نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی سکولوں اور گھروں کی جگہ پر قبضہ نہیں کیا، ہم اپنی محنت کی کمائی سے عوام کی خدمت کرتے ہیں، عوامی خدمت کرنا ہی سیاست میں آنے کا مشن ہے،جلسے جلوسوں میں من گھرٹ باتیں کرنے والوںکو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوچکا ہے،باہر رہ کر بھی حلقہ کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں،یاد رکھنے والوں اور ساتھ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم نے کبھی اپنا سنگ دھڑانہیں چھوڑاپاکستان پیپلزپارٹی سے وفا رشتہ ہے،آخری سانس تک نبھائیں گے،لوگوں کی خدمت کرتے ہیں انکی جگہ پر قبضہ کرنا ہماری سیاست میں شامل نہیں قبضے کی سیاست کرنے والوں کو 31اکتوبر کو عوامی بری طرح مسترد کردیگی، حلقہ کی عوام کھرے کھوٹے کی پہچان رکھتی ہے،دھنس دھاندلی کرنے والے عوام کی عدالت میں نہیں بچ سکیں گے،جرمنی سے کرپشن کمائی پاکستان نہیں لایابلکہ محنت کی کمائی عوامی خدمت میں صرف کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ چوہدری آصف دھول اپنے ماضی کو نہ بھولیں ہم فصلی بیٹریں نہیں جوموسم آتے ہی نظرآنے لگیں،انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے عوامی خدمت کیلئے24گھنٹے کھلے ہیں،الیکشن جیتنے کے بعد حلقہ کی پسماندگی دور کرکے عوامی فلاح وبہبود اور تعمیروترقی کے کام کروائیں گے،ہمارا ماضی گواہ ہے عوامی ہمیں بخوبی جانتے ہیں ہم نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ ہماری خدمات کو بے حد پسند کرتے ہیں اور مستقبل کیلئے عوام کی عدالت میں حاضر ہوئے ہیں یوسی عادووال کی سرکردہ برادریوں کی حمایت سے ہماری کامیابی یقین پر مبنی ہوگئی ہے،جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء یوسی9محلہ امین آباد عدیل سلیم چوہان اور نامزد امیدوار جنرل کونسلر ڈاکٹر غلام ادریس چوہان نے کہاہے کہ یوسی 9محلہ امین آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد پینل کی حمایت کرنے والے دوست احباب کاشکریہ ادا کرتے ہیںانشاء اللہ تعالیٰ انکو ساتھ لیکر چلیں گے،حلقہ کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کا حل ہمارا منشور ہے کامیاب ہوکر اپنے قائدین سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین،سابق ایم پی اے حاجی ناصر،ایم پی اے حاجی عمران ظفر کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن ہی عوامی حقیقی جماعت ہے،31اکتوبر کو یوسی9محلہ امین آباد سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چیئرمین چوہدری طاہر مانڈہ کا پینل ہی کامیاب ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنماء سٹی صدر گجرات شہر یوتھ ونگ چوہدری احمدرضاپڈا،نائب صدر سٹی گجرات راجہ نعمان پرنس نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد شیردل کمانڈر چوہدری علیم اللہ وڑائچ آف مٹھو گورالی اور چوہدری سلیم سرورجوڑا کی قیادت میں عوامی خدمت کامشن جاری رکھیں گے اور قائدین کا پیغام گھرگھر پہنچائیں گے اور 31اکتوبر کو ٹھیکیداری نظام کاخاتمہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بلے سے تیر،سائیکل،شیر،اور موسمی لوٹوں کاچھکا لگائیں گے۔
۔۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)دی ایگزا سکول گجرات میں 90%نمبرحاصل کرنے والے طلباء کیلئے سکالر شپ تقریب تقسیم انعامات ،تقریب میں بچوں سمیت اہم شخصیات کی بھرپورشرکت،گزشتہ روز دی ایگزا سکول شادمان کالونی گجرات میں نویں اور دسویں جماعت کے 90%نمبرحاصل کرنے والے ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو سالانہ سکالر شپ دی گئی اور ذہین ہونہار طلباء کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب انعقاد کیاگیا،محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسر محمدفاروق نے انعامات تقسیم کئے،تقریب میں بچوں کے والدین اور اہم شخصیات نے شرکت کی،والدین نے دی ایگزاسکول کی انتظامیہ پرنسپل میڈیم حاجرہ اور ٹیچرز کی محنت لگن اور کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیااور دی ایگزا سکول کو ضلع کا بہترین تعلیمی ادارہ قرار دیاگیا۔
۔۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)موضع دھیر کے کلاں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری نادرخاں مہرکا کی اہلیہ ،چوہدری شمشیر علی مہرکا،چوہدری غلام عباس مہرکا کی والدہ محترمہ جوکہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئیں تھیں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج انکے آبائی گاؤں موضع دھیر کے کلاں امام بارگاہ میں منعقد کی جائے گی،ختم قل کی محفل 9:30بجے شروع ہوگی جبکہ اجتماعی دعاساڑھے 10بجے پڑھی جائے گی۔تمام اہل اسلام سے ختم قل میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے کہ وہ ختم قل کی محفل میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔