گجرات کی خبریں 07/05/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) گلشن محبوب مہمدہ شریف پر محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی۔ ممتاز ثناء خوان رسول شہزاد ناگی ‘ حافظ محمد صدیق ‘ سید دلدار شاہ’و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
………………………………………
………………………………………

گجرات (جی پی آئی) حضرت علی نے دنیا کو حریت اور اطاعت رسول ۖ سکھائی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ہدایت TV ‘ لندن و پرنسپل جامعتہ المجتبیٰ علامہ محمد اصغر یزدانی نے گزشتہ روز گجرات میں جامعة المجتبیٰ کے زیر اہتمام سالانہ مولود کعبہ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے فرمایا کہ دنیا کی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ کائنات میں بعد از خداء بزرگ تو ہی قصہ مختصر اور ان کے بعد اگر کائنات میں کوئی قابل فخر ہستی ہے تو حضرت علی ابن ابی طالب ہیں کہ خالق نے جنہیں کعبہ میں بھیج کر دنیا کو کہا کہ کعبہ کی طرف رُخ کر کے عبادت کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ جامعة المجتبیٰ میں طلباء کرام کو محبت اہل اطہار کا درس دیا جاتا ہے اور ماہر اساتذہ طلباء کی علم و فکری تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ علامہ محمد زمان حسینی اور علامہ سید ناظم حسین جعفری نے کہا کہ دنیا کو محبت اہل بیت سے سرشار ہونا چاہئے تاکہ دنیا سے ظلمت و جہالت کا خاتمہ ہو۔ ممتاز عالم دین علامہ سید ناظم جعفری نے کہا کہ دہشت گردی اور بد امنی کے خاتمہ کیلئے حضرت علی کی تعلیمات سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے محبت کا درس دیا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ علامہ سید محتار حسین نقوی طاغوتی طاقتیں اسلام کو نقصان پہنچانے کیلئے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی کا بیج بو رہی ہیں۔ ہمیں طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ضروری ہے۔ اور یہی مولود کعبہ حضرت علی کا درس ہے۔ علامہ سید مظہر کاطمی نے کہا کہ اسلام کی بنیاد بھائی چارے پر رکھی گئی ہے اور حضرت محمد ۖ مصطفی نے بھی پہلا کام مسلمانوں کو اخوت کا درس دیا۔ اور اپنے لئے مولود کعبہ کا انتخاب کیا۔ جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سرفراز جعفری نے کہا کہ مولود کعبہ حضرت علی کا پیغام روز روشن کی طرح واضح ہے کہ دنیا سے بد امنی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور اُمت مسلمہ سب سے ممتاز ہو۔ صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے اپنے افکار اور اپنے عمل سے یہ بات ثابت کی کہ اگرہم صحیح معنوں میں اطاعت رسول کر دیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ مصیبتیں’ پریشانیاں اطاعت رسول کرنے سے ہی ختم ہو سکتی ہیں اور کائنات کی اس عظیم ہستی کی ولادت کے دن پورے ملک میں تعطیل ہونی چاہئے۔ ممبر امن کمیٹی جواد حسین جعفری نے کہا کہ جامعة المجتبیٰ کی انتظامیہ خصوصاً علامہ محمد اصغر یزدگانی’ علامہ محمد زمان حسینی’ علامہ سید ناظم جعفری’ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک اچھی روایت کو آگے بڑھایا ہے اور یہ ایک شاندار پروگرام ہے۔ مولود کعبہ کانفرنس میں ڈاکٹر مولانا سید تنویر الحسن رضوی ‘ علامہ سید اشتیاق کاظمی’ مولانا تنویر الحسن کھاریاں’ مولانا مہدی حسن کنگ’ مولانا سیم عباس چک چودھو’ مولانا غلام شبیر روپووال’ سید سعادت حسین شاہ مدینہ سیداں’ سید ناصر حسین پپو شاہ’ سید صابر حسین شاہ’ سید اظہر حسین نقوی روپووال’ سید سرور حسین شاہ’ سید ناصر حسین شاہ’ سید مخدوم حسین شاہ’ سید راشد عباسی’ چوہدری مشتاق حسین دھیرکے’ چوہدری صغیر حسین رامکے’ چوہدری جاوید کنگ’ سید حسن شاہ کنگ’ چوہدری محمد انور’ ہریہ والا’ چوہدری ندیم عباس ملہی’ عمران عباس ہریہ والا’ نذر حسین قریشی’ میر احمد علی’ چوہدری ذاکر حسین’ سید نوازش علی کاظمی پڈھے شریک تھے۔

………………………………………
………………………………………

گجرات (جی پی آئی) سید گلفام کاظمی کی رہائشگاہ پر رجب کے سلسلہ میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ سید سرفراز جعفری ‘ صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی’ جواد حسین جعفری’ صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز’ رانا ثاقب مشرف ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ وقار الحسن ہیرا’ و دیگر نے شرکت کی۔

………………………………………
………………………………………

گجرات (جی پی آئی) گجرات کے ممتاز تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے صنعتی نمائش میں خصوصی سٹال لگایا ہے جس میں لوگوں کو تعلیم کے بارے میں آگاہی اور معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جبکہ سکول ے نونہال بچے مہمانوں کی آمد پر ملی نغمات بھی پیش کر رہے ہیں۔ لوگوں کی کثیر تعداد دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے سٹال کا دورہ کر رہی ہے۔ اور دی ایجوکیٹرز کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

………………………………………
………………………………………

گجرات (جی پی آئی) ممتاز نوجوان کاروباری شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف نے کہا کہ گجرات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلہ میں ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل کی قیادت میں پولیس افسران احسن کردار ادا کر رہے ہیں۔ عدالتوں میں عوام کی بہتر راہنمائی کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے جس کو عام عوام بہت سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پڑھے لکھے اور محنتی افسران پولیس کا سرمایہ ہیں۔

………………………………………
………………………………………

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ انکی منظوری کے بغیر محکمہ تعلیم کے افسران و اساتذہ و سٹاف کے بیرون ملک چھٹی پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، زیر تعلیم طلبہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے،افسران ہر سرکاری سکول میں مہینے میں کم از کم ایک وزٹ یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ تعلیم کے افسران اور مانیٹرنگ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او احمد رضا ، ای ڈی او طاہر کاشف، ڈی ای اوز نثار احمد ، رفعت النسائ، ڈی ڈی ای اوز، اے ای اوز بھی اس موجود تھے۔انہوںنے گذشتہ ماہ کم حاضر ی کے حامل سکولوںکے سربراہان سے طلبہ کی کم حاضری کی فردا فردا وجوہات بارے بھی دریافت کیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ جو طلبہ چھٹی پر ہیں انکی درخواست پر والدین کا موبائل فون نمبر بھی لازمی ہونا چاہیے تاکہ مانیٹرنگ کے لئے جانیوالے افسران و اہلکار انہیں فون کرکے وجوہات کی بابت تصدیق کر سکیں۔ انہوںنے تمام اے ای اوز کو ہدایت کی کہ اپنے زیر کنٹرول سکولوںکا وزٹ یقینی بنائیں طلبہ کی تعداد ، اساتذہ کی حاضری کے ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا جائے۔ انہوں نے واضع کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت زار اور معیار تعلیم میں بہتری کی واضع گنجائش موجود ہے ایجوکیشن افسران اور سربراہان ادارہ جات اس کے لئے سخت محنت کریں اور کمیونٹی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ انہوںنے بہتر کارکردگی کے حامل تعلیمی اداروں کے سربراہان کے لئے اضافی تنخواہ کا اعلان کیا جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل اداروں کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن ہوگا۔

………………………………………
………………………………………

گجرات (جی پی آئی) فنی تعلیم و تربیت کی معروف ومعیاری درسگاہ گور نمنٹ سویڈش پاکستانی کالج آر ٹیکنالوجی گجرات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات 6مئی کو منعقد ہو گی گجرات کے مایہ ناز صنعتکار اور پاکستان کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں صف اول کا خواب دیکھنے والے گجرات چیمبر آف کامرس کے سابق صدر مرزا محمد مشتاق چیئرمین ٹیوٹا ضلع گجرات اور منڈی بہاوالدین مہمان خصوصی جبکہ فنی تعلیم کے حوالے سے گجرات کے مایہ ناز استاد پروفیسر زاہد کلیم ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا ضلع گجرات اینڈ منڈی بہاوالدین مہمان اعزا زتھے تقریب پرنسپل سویڈش کالج آف ٹیکنالوجی محمد اقبال دوگل کی زیر صدارت منعقد ہو ئی جبکہ انجینئر محمد فاروق محسن انجینئر محمد فیروز رانجھا ،عثمان سرور،اور سلیمان یوسف تقریب کے آرگنائزر تھے انجیئنر سہیل نصیر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے تقریب میں گورنمنٹ سویڈش کالج کے پنجاب ٹیکنکل بورڈ لاہور میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے اور ادارے میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلباء کو کیش پرائش تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈ ز انعامات میں دی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل محمد اقبال گل نے کہا کہ کالج ہذا نے بورڈ میں امسال98%نتائج حاصل کئے جو کہ کالج کا تاریخی ریکارڈ ہے اور 20طلباء نے پنجاب بورڈ میں پوزیشن حاصل کر کے کیش پرائز حاصل کئے ہیں جس میں Met Welddingٹیکنالوجی فسٹ ائیر میں فرحان ابوبکر نے پہلی محمد اویس اشرف نے دوسری اور محسن علی منیر نے تیسری Automationٹیکنالوجی فسٹ ائیر میں عادل افضل نے پہلی ولید نذیر نے دوسری اور دائود صدیق نے تیسری Foundry,pmٹیکنالو جی فسٹ ائیر میں علی نے پہلی بدر عثمان نے دوسری اور فتح علیء نے تیسری Metwelddingٹیکنالوجی سیکنڈ ائیر پہلی نعما ن افضل نے دوسری اور ظفراقبال نے تیسری Foundrypmٹیکنالوجی سیکنڈ ائیر میں ارسلان ریاض پہلی ہمایوں منور حسین دوسری ساجد نے دوسری Metwelddingٹیکنالوجی تھرڈ ائیر میں انضام الحسن نے پہلی AUTOMATIONٹیکنالوجی تھرڈ ائیر میں مبشر حسین نے پہلی Foundrydfpmٹیکنالوجی تھرڈ ائیر میں اظہر عباس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ٹیوٹا کی جانب سے ان ہونہار طلباء کو کیش پرائز انعام پہلی پوزیشن کے لئے 15ہزار دوسری پوزیشن کے لئے 12ہزار اور تیسری پوزیشن کے لئے 9ہزار کے چیک جاری کئے گئے جو اس سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی مرزا محمد مشتاق پروفیسر زاہد کلیم اور پرنسپل محمد اقبال گل نے تعریفی سرٹیفکیٹس کے ساتھ تقسیم کیے تقریب تقسیم انعامات کی اس پر وقات تقریب میں کالج کے دیگر استاتذہ گجرات چیمبر کے ممبران سول سوسائٹی کے افراد سمیت کالج ہذا کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی۔۔