گجرات کی خبریں 25/06/2015

Gujarat Urs

Gujarat Urs

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کے والد محترم ممتاز سیاسی و سماجی راہنما سابق ناظم یو سی 58 الحاج چوہدری ابرار اصغر جوڑا کی آٹھویں برسی کی بابرکت محفل پاک جامع مسجد خواجگان علی پورہ روڈ گجرات میں انعقاد پذیر ہوئی۔ جس میں ممتاز سیاسی سماجی ‘ ادبی و کاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔محفل پاک کی نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری سٹیزن فرنٹ ضع گجرات عامر چوہدری نے سرانجام دئیے۔ تلاوت قرآن پاک کا شفر فخر القراء نجم القراء قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ جبکہ ممتاز ثنا خوان قاری غلام سرور’ عبدالحفیظ اور مرزا اکبر بیگ برلاس نے ہدیہ نعت پیش کیا’ تلاوت و نعت کے بعد ممتاز مذہبی سکالر حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد ظہیر الدین معظمی مہتم جامع قمر العلوم گجرات نے رمضان المبارک اور والدین کی عظمت پر مفصل خطاب فرمایا جس کے بعد ختم شریف پڑھا گیا اور حضرت علامہ قاری محمد رضوان پیش امام جامع مسجد خواجگان گجرات نے خصوصی دعا کرائی۔ برسی کی محفل پاک میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں سید تجمل حسین شاہ ‘ چوہدری اشرف ڈھلو’ چوہدری سلیم سرور جوڑا’ چوہدری اختر جوڑا’ چوہدری ندیم طفیل’ افتخار بھٹہ’ چوہدری خالد محمود’ شیخ عرفان پرویز’ راجہ محمد اعجاز’ چوہدری نجیب اشرف چیمہ’ چوہدری حسیب اشرف چیمہ’ چوہدری شجاع زیب جوڑا’ مہر مشتاق احمد’ چوہدری مظہر نت’ حمید اللہ بھٹی’ میاں پرویز اختر پگانوالہ’ مہر ممتاز احمد’ سید مشکور مہدی’ سید علی شاہ’ حمید اللہ بھٹی’ چوہدری دلدار’ محمد اشرف منہاس’ چوہدری عاطف گوندل’ حاجی مہر ممتاز احمد’ محمد ذیشان’ محمد عدنان’ شاہین ڈار’ چوہدری انعام الحق’ چوہدری ناصر احمد’ چوہدری نبیل اختر جوڑا’ چوہدری حسین وقار جوڑا’ چوہدری احمد جوڑا’ منظور ڈار’ حاجی طارق سلامت’ مہر عامر علی’چوہدری ذیشان جوڑا’ سیٹھ علی اصغر ‘ جمال یار جوڑاں’ بلال یار جوڑا’ تنویر بھٹی’ مہر مشتاق’ سیٹھ عابد’ سید مشکور مہدی زیدی’ چوہدری خالد رینجر’ چوہدری انعام القحق’ حسین وقار جوڑا’ ارشد ڈھلو’ اقبال پوہڑ’ رانا علی حسن’ محمد علی جوڑا’ فضل اکبر جوڑا’ ماسٹر محمد عارف ‘ چوہدری پرویز’ حسن وڑائچ’ نعمان عزت جوڑا’ قمر زمان بٹ’ سلیم’ نعیم سندھو’ مہر نصیر احمد’ راجہ عثمان’ ملک آصف’ چوہدری مظفر شاہ پور’ ملک آصف اعوان’ چوہدری مظفر’ سلیم خاں’ حافظ شفیق آرزو قادری’ ضرغام وسیم جوڑا’ رانا ثاقب مشرف’ فراز ملک’ ظفر پڈا’ میاں سہیل منیر جبکہ صحافیوں میں ڈاکٹر رزاق غفاری’ مہر صغیر قمر’ وحید مرزا’ ظہیر مرزا’ وقاص احسان’ شیخ ادریس و دیگر نے شرکت کی ۔ افطاری کے بعد تمام شرکاء کو پر تکلف ڈنر بھی دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) متوقع بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر میاں شہباز شریف نے حلقہ این اے 104,105گجرات میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیتے ہوئے تحصیل صدر چوہدری تنویر گوندل کو دونوں حلقہ کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں کا ممبر نامزد کر دیاجنہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پارٹی کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یونین کونسلز ، وارڈ کیلئے اتفاق رائے سے چیئرمین ، وائس چیئرمین کی نامزدگی کیلئے اپنی سفارشات 10دنوں میں حتمی منظور کیلئے پارٹی صدر کو بھجوائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کا سالانہ عرس مبارک انجمن اولاد حضرت شاہدولہ دریائی کے زیر اہتمام شروع ہو گیا۔ تقریبات کا آغاز دربار شریف کو غسل دینے کی تقریب سے ہوا۔ غسل تقریب میں صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی’ سید اعجاز احمد شاہ’ سید حسنین آصف’ سید نصر الدولہ’ سید قنبر اعجاز شاہ’ سید حسنین رضا’ سید رضوان سجاد’ سید رضی’ سید اسد شاہ’ سید غازی شاہ’ نذر حسین شاہ’ فدا حسین شاہ’ توقیر عاشق شاہ’ عدیل خاور شاہ’ نعیم شاہ’ علامہ محمد شاہد چشتی’ سید ذکاء الدولہ’ سید علی زیب شاہ’ جنید صابر شاہ’ چوہدری شاہین انور’ چوہدری حمید’ غیاث الدین پال’ عبدالمصطفیٰ سیالوی’ شوکت علی کھوکھر’ مینیجر اوقات عبدالرشید’شبیر بٹ’ شبر علی شاہ’ بشیر علی شاہ ‘ شیراز علی شاہ ‘ عمران بٹ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی کی سربراہی میں دربار حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر چادر چڑھائی گئی۔ لاہور سے سید انور شاہ و دیگر سنگی حضرات ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر مینیجر اوقات عبدالرشید و گدی نشین سید اعجاز احمد شاہ نے انکی دستار بندی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس کے سلسلہ میں دربار شریف پر چادر چڑھانے کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں انجمن اولاد حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے ہمراہ اہم شخصیات موجود تھیں۔ ممتاز قوال امانت علی قوال و ہمنوائوں نے دربار شریف پر روایتی انداز میں قوالی پیش کی اور چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود’ صدر انجمن تاجران جاوید بٹ’ مرزا الیاس جرال’ مہر اسلم مٹھو’ ڈاکٹر تجمل حسین عادل’ عتیق الرشید بٹ کے ہمراہ رانا ثاقب مشرف’ سید اعجاز احمد شاہ’ سید حسنین آصف’ سید نصر الدولہ’ سید قنبر اعجاز شاہ’ سید حسنین رضا’ سید رضوان سجاد’ سید رضی’ سید اسد شاہ’ سید غازی شاہ’ نذر حسین شاہ’ فدا حسین شاہ’ توقیر عاشق شاہ’ عدیل خاور شاہ’ نعیم شاہ’ علامہ محمد شاہد چشتی’ سید ذکاء الدولہ’ سید علی زیب شاہ’ جنید صابر شاہ’ چوہدری شاہین انور’ چوہدری حمید’ غیاث الدین پال’ عبدالمصطفیٰ سیالوی’ شوکت علی کھوکھر’ مینیجر اوقات عبدالرشید’شبیر بٹ’ شبر علی شاہ’ بشیر علی شاہ ‘ شیراز علی شاہ ‘ عمران بٹ’ و دیگر موجود تھے۔ عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں دربار شریف پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔
……………………………………
گجرات (جی پی آئی) شاہدولہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ممبران و عہدیداران نے چیئرمین پیر رومی شاہ حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے ‘ و پیر سید اعجاز حسین شاہ کے ہمراہ عرس مبارک کے ختم مبارک کے ختم شریف کے موقع پر چادر پوشی کی۔ مرکزی انجمن تاجران و مسلم لیگی راہنما جاوید بٹ بھی موجود تھے۔ اجتماعی دعا کے موقع پر ملک ظہیر جنرل سیکرٹری شاہدولہ ٹرسٹ’ باوا اسد شاہ’ قاری مقبول’ حادم بٹ’ علی رضا’ قاسم رضا’ حسن رضا’ صدا حسین ‘ پیر قنبر علی شاہ ‘ مہر محمد شفیق’ مہر محمداسلم عرف مٹھو’ رانا ثاقب’ افتخار دونا بٹ’ استاد مرزا مقصود بیگ’ سید سخاوت شاہ’ چوہدری عابد عزیز ‘ عقیل شاہ’ الیاس جرال’ ممبر ضلع زکوٰة کمیٹی’ ڈاکٹر تجمل حسین عادل’ صدر شاہدولہ روڈ تاجران’ عتیق رشید بٹ’ صدر انجمن تاجران سرکلر روڈ حیدری شاہ مدینہ سیداں’ توقیر شاہ مدینہ سیداں’ رضوان سجاد’ حسنین آصف پپو شاہ’ مینیجر اوقاف عبدالرشید’ حافظ سعید’ اصغر دولہ’ دُعا حافظ طارق محمود نقشبندی نے دُعا کروائی۔
…………………………………
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جلالپور جٹاں کا اچانک دورہ کیا اور بغیر نیلامی سبزیاں فروخت کرنے پر آڑھیتوں کے مقامی لیڈر امجد پرویز کو موقع پر گرفتار کروادیا جسکے خلاف تھانہ جلالپور جٹاں میں مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامیوں کا عمل شفاف بنانے کے لئے نگرانی کے عمل کے دوران ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سبزی منڈی جلالپور جٹاں پہنچے جہاں مذکورہ آڑھتی بغیر نیلامی اپنی مرضی کے نرخوں پر مختلف اشیا فروخت کر رہا تھا ۔ ڈی سی او نے صورتحال کا فوری سخت نوٹس لیا اور پولیس کو ملزم کو فوری گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بعد ازاں منڈی کے دیگر حصوں کا بھی معائنہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضع کیا کہ کسی بھی بااثر فرد کو ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اورلوٹ مار کی کوشش کرنیوالے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی ک عہدے داروں اور آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ منڈی میں فروخت کے لئے لائی جانیوالی سبزیوں اور پھلوں کی شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے سبزی اور پھل فروشوں کو بروقت ریٹ کارڈ ز جاری کئے جائیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سستے رمضان بازار کنجاہ کا دورہ کیا اور سبزیوں ، پھلوں، گوشت، دالوں کے سٹالز کا جائزہ لیا۔ انہوںنے رمضان بازار کے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ خریداری کے لئے آنیوالے افراد کی طلب کے مطابق تمام اشیا کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر )ہسپتال کنجاہ اور کنجاہ کے داخلی راستہ زیر تعمیر روڈ کا دورہ کیا اور دونوں منصوبہ جات پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیااس موقع پرای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، ڈی ایس او ندیم بٹ ، بھی انکے ہمراہ تھے۔آر ایچ سی کنجاہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ علاقہ کے مکینوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اس اہم ترین منصوبہ پر کام کی رفتارتیز کی جائے اور اسے جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ کنجاہ کی داخلی سٹرک کے معائنہ کے موقع پرانہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ سٹرک کی تعمیر کے لئے معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ علاقہ کے لوگ زیادہ عرصہ اس منصوبہ سے مستفید ہو سکیں اور واضع کیا کہ ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے مہنگے داموں گھی فروخت کرنے والے دو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں جبکہ تین گراں فروشوں پر 1500روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے گراں فروش فرید اللہ اور فیصل رشید کو گھی کی زائد قیمت وصول کرتے پکڑ لیا جنہیں بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ اے ڈی سی نے گراں فروش وحید ، اشفاق اور محمد حسین پر فی کس 500، پانچ سو روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔