گجرات کی خبریں 18/4/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات(جی پی آئی) DSP صدر سرکل حافظ امتیاز ‘ انسپکٹر ایلیٹ فورس چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری علیم اللہ وڑائچ مٹھو گورالی گزشتہ روز تعزیت کیلئے سیٹھ یاسر لطیف صراف کے گھر گئے۔ انہوں نے سیٹھ لطیف صراف کی اہلیہ محترمہ اور سیٹھ یاسر لطیف صراف کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے DSP حافظ امتیاز نے کہا کہ والدین اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہوتے ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں مل سکتا۔ چوہدری علیم اللہ وڑائچ نے کہا کہ ہم اپنے بھائی سیٹھ یاسر لطیف صراف کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انکو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر حاجی صداقت سندھو’ ذوالفقار علی باجوہ’ سیٹھ ظہیر صراف’ سیٹھ ناصر صراف’ سیٹھ راحیل صراف’ دائود احمد’ شوکت علی ہاشمی و دیگر بھی موجود تھے۔
………………………
………………………

گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن چوہدری طارق محمود نے پروموشن کی خوشی میں فزیکل ایجوکیشن سے وابستہ افراد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فریش اللہ ڈین سوشل سائنسنز یونیورسٹی آف گجرات تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری تجمل حسین’ سید محمد اسحاق’ شیخ آفتاب لودھی ‘ شیخ ابرار سعید’ چوہدری نذیر’ غلام مصطفی صراف’ اسلم چیمہ’ چوہدری محمد اشرف ‘ سید شجاعت علی شاہ’ ڈاکٹر شکیل سرور’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر شامل تھے۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر بھر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ جگہ جگہ نالے اُبل پڑے اور پانی سڑکوں پر آ گیا۔ عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ ٹی ایم اے کے حکام کسی قسم کا ایکشن لینے کیلئے تیار نہیں۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کیلئے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی سربراہی میں دن رات کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار SHO تھانہ سول لائن ناصر بٹ نے مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران نے ہمیشہ پولیس کا ساتھ دیا ہے اور جرائم کے خاتمہ کیلئے کام کیا ہے ۔ جرائم کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عوامی نمائندگان اور تاجر برادری پولیس کا ساتھ نہ دے۔ اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ گجرات کی تاجر برادری ہمیشہ گجرات پولیس کے شانہ بشانہ رہی ہے۔ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر نے کہا کہ ہم ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے اچھے افسران کو گجرات میں تعینات کیا ہے یہ افسران پہلے بھی گجرات کے عوام کی خدمت کرتے رہیں ہیں اور ہم جرائم کے خاتمہ کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔ وفد میں جاوید یعقوب ڈار’ سیٹھ ظہیر عباس’ سید آصف رضا نقوی’ عالمگیر بوبی پہلوان’ ملک بابر’ چوہدری ہمایوں’ امتیاز راٹھور’ حاجی غلام مصطفی’ نبیل شاکر’ شیخ ارشد’ محمد عباس’ اور صحافی ذوالفقار علی باجوہ شامل تھے۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) گجرات جیل میں قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ٹیوٹا کے اشتراک سے قیدیوں کی تربیت کیلئے ٹریننگ کورسز کا اجراء کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات منصور اکبر نے میڈیا ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جیل خانہ ڈیپارٹمنٹ اور ٹیوٹا کے درمیان MOU پر دستخط ہو چکے ہیں۔ جس کے تحت مختلف کورسز کا اجراء کیا جائے گا۔ تاکہ جو کہ مختلف جرائم میں جیل میں آ تے ہیں وہ باعزت شہری بن کر جیلوں سے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرا ت کے سماجی حلقوں کے اشتراک سے گجرات جیل کے قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات جیل 1930 میں قائم کی گئی تھی اور یہاں پر قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش 435 ہے۔ مگر اس وقت گجرات جیل میں 1435 قیدی جن میں 34 خواتین ‘ 35 نو عمر قیدی بھی شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے 117 قیدی ہیں۔ جن کی حفاظت کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقدمات میں خاندانی دشمنی کے قیدی بھی بند ہیں۔ ہم نے مقدمات کی نوعیت کے مطابق انہیں علیحدہ بیرکوں میں رکھا ہوا ہے ہر قیدی کو PCO کے ذریعہ اپنے گھر والوں سے ہفتہ میں ایک دن 20 منٹ بات کرنے کی اجازت ہے۔ موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں۔ منشیات اور موبائل فون رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ گجرات جیل کے ملازمین کی ٹریننگ کیلئے پاکستان آرمی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ یہ ملازمین ایلیٹ فورس ‘ آٹلری سنٹرز سے ٹریننگ حاصل کر کے آئے ہیں تاکہ جیل میں امن قائم رکھا جا سکے۔ کھانے کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے ہفتہ میں 6 دن چکن پکایا جاتا ہے اور ایسے قیدی جو کہ وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتے انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے لیگل ایڈ فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے میڈیا کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گجرات کے شہریوں کو پیغام دیں کہ وہ جیل کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کریں۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ڈی سی او گجرات اس سلسلہ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ میڈیا ہائوس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر عاصم رضا سید’ اظہر جنگی’ سعید احمد’ پیر زادہ قنبر اعجاز شاہ’ ڈاکٹر رزاق غفاری ‘ مرزا شاکر ‘ذوالفقار نارو ‘ قمر عباس ‘ راجہ شہزاد و دیگر ممبران موجود تھے۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن بخاری قادری نے کی۔ جبکہ خصوصی شرکت صاحبزادہ فیضان الحسن بخاری قادری نے کی۔ اس موقع پر قاری شفقت اللہ قادری’ مظہر عزیز قادری’ محمد احسان’ محمد اقبال و دیگر ثناء خوان رسول نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں اور حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے لاہور شہر میں قائم 175سے زائد خستہ حال سکولوں کی حالت زار پر صوبائی اسمبلی پنجاب میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے کہا کہ 175سے زائد سکولوں کی عمارتیں انتہائی خستہ ہال کئی کئی سال پرانی ہیں اور یہ عمارتیں بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ300سے زائد ایسے سکول ہیں جن کی عمارتوں کے اکثریتی پورشن خستہ ہال اور بارش آنے پر چھتیں ٹپکتی ہیں ۔ان عمارتوں کی حالت زار پر بچوں کو سکولوں یمں جاتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے لیکن مجبوراً ان سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ان سکولوں کی عمارتوں کو خطرناک قرار دیے جانے کے باوجود کئی کئی سالوںسے ان سکولوں کی حالت کو بہتر نہ بنایا جاسکا۔خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ سکول ایجوکیشن کا فنڈز سکولوں پر استعمال ہونے کی بجائے میٹروبس و دیگر منصوبوں پر خرچ ہوگا تو ایسی صورتحال تو پیدا ہوگی۔انہوںنے کہا کہ گورنمنٹ سینٹ فرانزنس ہائی سکول کی عمارت 103سالہ پرانی ،عمارت کا ایک حصہ انتہائی خستہ حال ہونے پر انتظامیہ نے اسے خطرناک عمارت تو قرار دے دیا لیکن اس کے باوجود اس سکول میں400سے زائد بجے خوف کے باوجودزیر تعلیم ہیںبارشوں میں چھتیں ٹپکتی ہیں،اسی طرح گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول رنگ محل،گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر2سول لائن ،گورنمنٹ چشتیہ ہائی سکول سنت نگر ،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مصری شاہ ،گورنمنٹ کنیرڈ گرلز ہائی سکولایمپریس روڈ،و دیگر سکولوں کی عمارتیں یا ان کے کچھ پورشن ہیں جن میں بچے زیر تعلیم ہیں جو کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوسکتا ہے اس لیے حکومت ان سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کرے تاکہ خستہ حال پورشن کی مرمت اور انہیں دوبارہ تعمیر کیا جاسکے۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) چار روزہ جشن گجرات کا شایانہ شان طریقہ سے آج سے جلالپور جٹاں سپورٹس اسٹیڈیم میں آغاز ہو گا افتتاحی تقریب سہ پہر 2بجے ہو گی جس کے مہمانانِ خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ہونگے جشن گجرات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جلالپورجٹاں سپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ کیا اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، اے سی جی چوہدری ذوالفقار علی باگڑی ، چوہدری تنویر گوندل، چوہدری نواز ریحانیہ ، شیخ شاہد انور ، حاجی ریاض ابراہیم ، ای ڈی او زراعت حافظ محمد جمیل ، ڈی ایس او ندیم بٹ ، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق ، حیدر علی ریسکیو آفیسر ،ڈاکٹر طاہر عزیز،مرزا عرفان بیگ ، ٹی ایم او خرم محمود ، چوہدری ظہور الٰہی و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جشن گجرات کے پہلے تین دن جلالپور جٹاں سپورٹس اسٹیڈیم میں نیزہ بازی کے مقابلے ہونگے مقابلوں میں شرکت کیلئے پنجاب بھر سے سینکڑوں گھڑ سوار جلالپور جٹاں پہنچ چکے ہیں انہوںنے بتایا کہ مقابلوں کے دوران سنگل نیزہ بازی اور گروپ نیزہ بازی کے مقابلے جات منعقد کیے جائیں گے جن کے فاتحین کو نقد انعامات اور ٹرافیاں سے نوازا جائیگا ۔ انہوںنے بتایا کہ جشن گجرات کے آخر دن 22اپریل کو سپورٹس اسٹیڈیم جلالپور جٹاں میں ہی پنجاب پولیس اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا شاندار مقابلہ ہو گا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ مقابلوں کے شرکاء اور شائقین کیلئے سائے ، پینے کیلئے ٹھنڈا اور سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ سپورٹس اسٹیڈیم میں محکمہ صحت ، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ، ریسکیو 1122اپنے کیمپس قائم کریں گے جبکہ ٹریفک رواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ اور ذوالفقار علی باگڑی نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو بریفنگ دی۔