گجرات کی خبریں 01/08/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) عرس مبارک حضرت پیر سید ولایت علی شاہ المعروف شہنشاہ ولایت دربار عالیہ محلہ علی پورہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ حلف الرشید شہنشاہ ولایت نے کی۔ خصوصی خطاب مبلغ یورپ صاحبزادہ پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی’ صاحبزادہ پیر سید مزمل حسین شاہ ‘ علامہ محمد شاہد چشتی’ علامہ محمد اشرف نقشبندی اور علامہ لیاقت نقشبندی نے کیا۔ ممتاز ثناء خوان رسول ۖ نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔ پیر سید محمد اشرف شاہ ‘ پیر سید جماعت علی شاہ’ صاحبزادہ ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ’ صاحبزادہ شیخ بشیر حسین شاہ’ صاحبزادہ سائیں خادم حسین شاہ’ صاحبزادہ سید شوکت علی شاہ و دیگر سادات و اولاد شہنشاہ ولایت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………

گجرات ( جی پی آئی) پولیس تھانہ سول لائن نے دربار سائیں کانوانوالی سرکار پر حملہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دربار سائیں کانوانوالی سرکار پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور دربار سے ملحقہ گدی نشین سائیں اختر حسین کی رہائشگاہ پر توڑ پھوڑ کی اور دربار کے خدمتگاروں کو زدوکوب کرتے رہے۔ پولیس نے گدی نشین سائیں اختر حسین کی درخواست پر مقدمہ نمبر 886/15 زیر دفعہ 452-427-147-149ت۔پ کے تحت محمد انور ‘ مرزا الیاس ‘ عقیل وغیرہ کیخلاف درج کر لیا ۔ اور ایک ملزم محمد انور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ملزم عقیل نے ساتھیوں کے ہمراہ طیش میں آکر حملہ کیا۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) جامع مسجد شہنشاہ ولایت جناح روڈ گجرات میں عظیم الشان یوم شہنشاہ ولایت و یوم مجاہد ملت کا انعقاد۔ اس شاندار محفل کی صدارت جگر گوشہ شہنشاہ ولایت صاحبزادہ پیر سید محمد حسن محمود شاہ گجراتی آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت و مجاہد ملت نے کی جبکہ خصوصی خطاب مبلغ اسلام خطیب اعظم یو کے مرکزی صدر جماعت اہلسنت پروفیسر صاحبزادہ پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے کیا ۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ نقابت کے فرائض قاری دلاور جلالی نے سرانجام دئیے۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محمد شعیب قادری ‘ نعت رسول مقبول کا شرف سید علمدار حسین شاہ ‘ حاجی غلام رسول آف لوراں اور پیر محمد حسین شاہ نے حاصل کیا جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر پیر سید زاہد حسین شاہ آف یو کے تھے۔ اس موقع پر حاجی عبدالوحید ‘ خادم علی خادم’ سیٹھ امتیاز حیدر’ عارف علی عارف’ صابر علی صابر’ سیٹھ ذوالفقار علی’ ڈاکٹر اعجاز احمد’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ابوبکر سیٹھی’ شیخ ادریس’ ذوالفقار باجوہ’ قاری کرامت نقشبندی’ قاری امتیازاحمد و دیگر نے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ ہزاروں کی تعدادمیں عقیدت مندوں کو لنگر تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے کہا کہ مجاہد ملت پیر سید محمود شاہ گجراتی نے ہمیشہ شہنشاہ ولایت کے افکار کو آگے بڑھایا اور ملک و قوم کی رہنمائی کی۔ انہوںنے کہا کہ مجاہد ملت پیر سید محمود شاہ گجراتی نے نہ صرف تحریک پاکستان بلکہ تحریک ختم نبوت میں بھی اپنا کردار احسن طریقہ سے سرانجام دے کر نہ صرف ضلع گجرات بلکہ اہل سنت کے وقار میں اضافہ کیا۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے۔ اور سرکاری زمینوں پر کھیلوں کے میدان تعمیر کئے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل کی بہتری ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے جامع سٹار فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان فٹ بال میچ کے موقع پر کیا۔ یہ میچ گجرات پولیس اور تحصیل کھاریاں فٹ بال کی ٹیموں کے درمیان ہوا جو کہ دو دو گولوں سے برابر رہا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی سربراہی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور تمام کھیلوں کو ترجیح دی جا رہی ہے میں اس سلسلہ میں دعوت دیتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اپنے اپنے مسائل میرے سامنے لائیں تاکہ انہیں حل کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ ضلع گورنمنٹ کی ترجیح ہے وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی چوہدری ظہور الٰہی نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے ہمیں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہمیں کام کرنے کی ہدایت کی ہے اسی لئے ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کو تاریخی بنایا جا رہا ہے۔ 14 اگست کو اسی گرائونڈ میں عظیم الشان یوم پاکستان ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کامران ممتاز SP گجرات’ سید رومی شاہ’ SHO سید حسنات شاہ’ محمد تصور تھے۔ آرگنائزر چوہدری عمران لطیف’ ایڈووکیٹ’ پریزیڈنٹ جامع سٹار فٹ بال اکیڈمی، سابق پاکستانی کوچ محمد افضل ‘ آفتاب گوندل ‘ حیدر شاہ’ منیر ناصر’ قیصر صفی’ رانا گلفام’ سید عباس شاہ’ ظہیر ملک’ وسیم آفتاب احمد و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ کھلاڑیوں کو انعامات دئیے گئے۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) مسلح افراد نے ضلع گجرات کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سائیں کرم الٰہی کانوانوالی سرکار پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور گدی نشین سائیں اختر کی رہائشگاہ میں داخل ہو کر ملازمین اور دربار کے خادمین کو زدو کوب کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دربار سائیں کانوانوالی سرکار کے گدی نشین سائیں اختر حسین کی رہائشگاہ پر ملزمان محمد انور ‘ مرزا الیاس’ عقیل وغیرہ نے ڈنڈوں سے مسلح ہو کر دربار شریف پر حملہ کیا لنگر خانے کا دروازہ توڑا ‘ برتن توڑے’ مریدین’ مرزا لطیف ‘ محمد اعظم’ وغیرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد سائیں اختر کی رہائشگاہ پر داخل ہو کر انہیں قتل کی دھمکیاں دیں محمد فیاض اور محمد شفقت نے انہیں بچانے کی کوشش کی جس پر انہیں بھی تشدد کانشانہ بنایا۔ اور دربار کے خادم محمد شفقت کو اغواء کر کے لے گئے ملزمان جاتے ہوئے فائرنگ کرتے رہے۔ وجہ عناد بتائی جاتی ہے کہ ملزم عقیل دربار شریف پر خواتین کو تنگ کر رہا تھا جس کی شکایت پر رضاکاران نے اسے منع کیا وہ طیش آکر دھمکیاں دیتے ہوئے چلا گیا۔ ڈی پی او گجرات کو درخواست دی گئی ہے کہ آستانہ کا تقدس پامال ہوا اور چادر چار دیواری کا بھی ۔ فوری طور پر کارروائی کی جائے۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سینئر اخبار فروش محمد شفیق اور محمد رفیق کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں عامر محمود چوہدری’ ذوالفقار علی باجوہ’ یاسر وریا’ ضیاء سید و دیگر نے شرکت کی۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) ہم نے ہمیشہ چوہدری برادران کا ساتھ دیا ہے اور مسلم لیگ (ق) کی کامیابی کیلئے کام کیا ہے لیکن ہمیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان مسلم لیگی رہنما سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ مرزا دائود احمد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں حاجی الیاس الرحمن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہم اختلافات کے باوجود ان کا ساتھ دیتے ہیں اور آنے والے انتخابات میں بھی ان کی قیادت میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سطح پر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ہم تمام یونین کونسلوں سے الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور کام کریں گے۔ چوہدری برادران سے اپیل ہے کہ وہ اپنے دیرینہ ساتھیوں کی پہچان کریں اور انکی حوصلہ افزائی کریں اور میرٹ پر ٹکٹ دیں۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے تمام سرکاری محکموں کو جنگی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے، شہریوں کو اس مرض سے آگاہی کے لئے مہم تیز کرنے کی جائے اسی سلسلہ میں آج ڈینگی ڈے بھی منایا جائے گا اور ہفتہ وار تعطیل کے باوجود تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم پی ایز میجر (ر) معین نواز ، چوہدری اشرف دیونہ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حید ر خان، اسسٹنٹ کمشنر ز میاں اقبال مظہر، افشاں رباب، انجم ریاض سیٹھی، ا ی ڈی او زراعت محمد جمیل، ڈی اوز امجد کلیر، ناظم ایاز و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ضلع میں رواں سال ابتک کسی بھی مریض میں ڈینگی کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم محکمانہ ٹیموں کی طرف سے ویجیلنس کے دوران تین مقامات سے ڈینگی لاورا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان حالات میں محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، محکمہ ماحولیات اور دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے خصوصا نرسریوں، ٹائر شاپس، قبرستانوں، کباڑ خانوں، فیکٹریوں اور دیگر مقامات پر جہاں ڈینگی کی پرورش کا امکان ہے کی ہفتہ وار چیکنگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ڈیپارٹمنٹ ایسے تمام عناصر جو ڈینگی کے فروغ کا سبب بنیں انکے خلاف بلا تاخیر مقدمات کا اندراج کرائیں ، ضلع میںپہلے ہی دفعہ 144نافذ کی جا چکی ہے اس حوالے سے استغاثہ ڈی پی او آفس بھجوانے کی بجائے براہ راست متعلقہ ایس ایچ او کو بھجوایا جائے۔ انہوں نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کوہدایت کی کہ بلا تاخیر ایسے تمام خالی پلاٹس جہاں پانی اور کوڑا کرکٹ جمع ہے انکے مالکان کو نوٹس جاری کریں کہ اپنے پلاٹس کی صفائی کرائیں، مٹی ڈال کر پانی ختم کیا جائے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوںکے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔ڈی سی او نے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کی ان ڈور اور آئوٹ ڈور ٹیموں کو بھی اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کی ہدایت کی اور واضع کیا کہ ان ٹیموںکی کارکردگی کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ ڈینگی ڈے کے حوالے سے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تما م افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر کھلے رکھیں اور انکی صفائی یقینی بنائی جائے۔ اس سے قبل ای ڈی او ڈاکٹر اعجاز حیدر نے ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت ڈینگی سے نمٹنے کے لئے پوری طر الرٹ ہے اس مقصد کے لئے محکمہ کے پاس 1985تربیت یافتہ ہیومن ریسوریس کے علاوہ ضلع میں 86سپر ے مشینیں ، 106شولڈر فوگر، ایک مشین فوگر، 33ڈی واٹرنگ سیٹ اور 50سیفٹی کٹس موجود ہیں۔ا نہوںنے بتایا کہ ضلع بھر کے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سیز میں ڈینگی کے مریضوںکے علاج کے لئے 95بستروںکی گنجائش موجود ہے۔ انہوںنے بتایا کہ محکمہ کے پاس رواں سال کے لئے وافر مقدار میں سپرے کے لئے ادویات موجود ہیں جبکہ آئندہ سال کی ضرورت کے لئے ڈیمانڈ حکومت کو بھجوادی گئی ہے۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے بعد اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوںکا از سر نو تعین کر دیا ہے قیمتوں کا نفاذ فوری طور پر ضلع بھر میں ہوگا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخوں پر ہرصورت عمل درآمد یقینی بنائیںاور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقدہ ہوا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا،ڈی او سی وقار خان، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، شعیب نسوانہ، ڈی او انڈسٹری ڈاکٹر اکرام الحق ، تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلوں اور ڈی سی او کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 720روپے ، دال چنا باریک کی قیمت 98روپے، دال چنا موٹی 100روپے، کالے چنے 98روپے، سفید چنے لوکل سندھی 98روپے، سفید چنے کینڈا 98سفید چنے سندھی 90 دال مونگ چھلکا باریک 115دال مونگ دھلی ہوئی 130دال ماش چھلکا باریک 155روپے، دال ماش باریک 180روپے، دال ماش موٹی چمن 180روپے، دال مسور باریک 155روپے، دال مسور موٹی 122روپے، سرخ مرچ 255روپے، چاول سپر باسمتی نئے 80روپے کلو، پرانے 90روپے کلو ، چینی 65روپے کلو، چھوٹا گوشت اوپن مارکیٹ 500روپے ، ماڈل شاپس 600روپے کلو، بڑا گوشت اوپن مارکیٹ 260روپے کلو ماڈ ل شاپس 300روپے کلو، دودھ اوپن مارکیٹ 65روپے کلو، ماڈل شاپس 70روپے لٹر ، دہی 65روپے اور 70روپے کلو، روٹی چھ روپے، نان ست روپے میں فروخت ہوگا ۔ سبزیوں ، پھلوں اور چکن و انڈوں کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) انجمن تاجران کے بعض دھڑوں کی طرف سے وود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی کال پر گجرات کے اندر کاروباری مراکز کھلے رہے جبکہ کچھ علاقوں میں جزوی ہڑتال رہی ، ریلوے روڈ ، سرگودھا روڈ ،جی ٹی روڈ پر فرنیچرز شو رومز کے علاوہ اندرون شہر اہم مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق چلتا رہا انجمن تاجران کے بعض دھڑوں کی طرف سے ہڑتال کی کال کے باوجود ،مچھلی چوک ، کٹڑا بازار ، سرکلر روڈ کے علاقوں ، ریلوے روڈ ، سرگودھا روڈ، جی ٹی روڈ پر بڑی تعداد میں دکانیں ، کاروباری مراکز ، ہوٹلز ، فرنیچرز شو رومز کھلے رہے اور کاروبار معمول کے مطابق چلتا رہا تاہم بعض علاقوں میں تاجروں نے اپنا کاروبار بند رکھا ، نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھنے والے تاجروں نے کہا کہ وود ہولڈنگ ٹیکس حکومت کا درست فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کو معیشت کی ڈاکومنٹیشن کیلئے حکومت سے تعاون کرنا چاہیے انکا کہنا تھا کہ ہڑتال سے روزانہ اجرت پر کام کرنیوالوں کا چولہا بند ہو گیا ، ہڑتالوں کی بجائے میز پر بیٹھ کر مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے ۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) جماعت اسلامی کھاریاں کے امیر چوہدری عمران انور کھاریاں میونسپل کمیٹی سے بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینگے۔جماعت اسلامی ضلع گجرات کی سیاسی کمیٹی کے صدر و نائب امیر چوہدری عرفان احمد صفی نے امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم و دیگر ممبران سیاسی کمیٹی کی مشاورت کے بعد چوہدری عمران انور کے کھاریاں سے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالہ سے صحافیوں کو انہوں نے بتایا کہ چوہدری عمران انور کا شمار کھاریاں کے جراتمند اور مخلص سیاسی کارکنوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کے دین کے غلبہ اور کھاریاں کی عوام کی خدمت کے لیے وقف کردی ہے۔ کھاریاں کے کارکنان اور عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے چوہدری عمران انور کو کھاریاں شہر سے بطور امیدوار میدان میں اُتارا جارہا ہے۔ جبکہ دیگر امیدواران کا اعلان چوہدری عمران کی قیادت میں بلدیاتی انتخاباب کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کردیاجائے گا۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ نے تینوںتحصیلوںمیں بیک وقت کاروائی کرتے ہوئے ہزاروںپرانے ٹائر ناکارہ بنا دیے ہیں،ٹائروںکو ناکارہ بنانے کے لئے عمل کی نگرانی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی جبکہ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنرز افشاںرباب، شعیب نسوانہ بھی موجود تھے۔ انسداد ڈینگی کے لئے کاروائی کے دوران ٹی ایم ایزنے ضلع بھر میںکاروائی کرتے ہوئے ہزاروںپرانے ٹائر قبضہ میںلے لئے تھے جنہیں ہریانوالہ چوک اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میںشریڈنگ کے مراکز لایا گیا جہاں انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہزاروں ٹائر ناکارہ بنانے پر ٹی ایم ایز کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ڈی سی او نے اولڈ ٹائر شاپس کے مالکا ن کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ سے از خود تعاون کرکے پرانے ٹائروںکو ناکارہ بنا دیں بصورت دیگر انتظامیہ از خود کاروائی کرے گی ان ٹائر شاپس کے مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔ ڈی سی او نے شہریوں سے کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے گھروں میں پڑے پرانے ٹائر تلف کردیں، گملے ، ائر کولر، اور جانوروں کو پانی کے لئے استعمال ہونیوالے برتن خشک رکھیں اس کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کیا جائے۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میڈم افشاں رباب نے علاقہ تھانہ گلیانہ کا دورہ کیا۔ محمد بشارت اور حافظ عمران کریانہ سٹور بیکرز کو ناقص صفائی ہونے پر 15000/-فی کس جرمانہ کیا۔اس کے علاوہ ACکھاریاں نے غیر قانونی بلا لائسنس پیٹرول سیل کرنے پر عبدالرزاق پیٹرول ایجنسی موضع کتوار کو سیل کردی ہے۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے گجرات میں ورکرز کنونشن کے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک ہر میدان میں ظالمانہ نطام کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ ہر میدان میں دے گے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے جب تک غریب کو اسکا حق مل نہیں جاتا۔ موجودہ ملکی صورتحال میں اسے ترقی یافتہ اور ایک پرامن ملک بنانے کے لیے ایک محب وطن اور بے لوث لیڈر کی ضرورت ہے، ملک کے غریب، مظلوم اور پسے ہوئے طبقہ کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے انہیں ایک روشن پاکستان کی نوید سنائے گی۔ انہوں نے کہا کہپاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون کا حساب لینے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور سچائی کو سامنے لانے کے لیے اب پوری قوم کو خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہئے بلکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے سچائی کو سامنے لانا ہو گا۔ بلدیاتی الیکشن میں نااہل بددیانت حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ محسن سپال صدر PATگجرات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ،موجودہ حکمرانوں کی گردن میں اتفاق فونڈری کا سریہ ہے جو بلدیاتی الیکشن میں نکال دیں گے ۔گلریز وڑائچ نے کہا کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نظر نہین آتی مختلف حیلوں ،بہانوں سے بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کیا جارہا ہے لیکن ہم ان کو میدان سے بھاگنے نہیں دیںگے اگر موجودہ حکومت نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ کیے تو پاکستان عوامی تحریک انکے خلاف تحریک چلائے گی ۔ ورکز کنونشن سے اکبر غزالی ، سلیم رضا ، وحید طور و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔