گجرات: ضلع بھر سے 996 منتخب بلدیاتی نمائندے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Gujrat

Gujrat

گجرات : ضلع بھر سے 996 منتخب بلدیاتی نمائندے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ریٹرننگ افسران عوامی نمائندوں سے حلف لیں گے۔ اس مقصد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی او محمود اقبال گوندل، اسسٹنٹ کمشنرز میاںاقبال مظہر، شعیب نسوانہ اور تمام ریٹرننگ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نومنتخت بلدیاتی نمائندوں سے حلف برداری کی تقریبات ضلع کونسل ہال، ٹی ایم ایز ہالز، بلدیہ دفاتر اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہوں گی جبکہ تقریبات کی سکیورٹی کے لئے پولیس فول پروف انتظامات کرے گی۔

انہوں نے ریٹرننگ آفسران کو ہدایت کی کہ تمام نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو سیکرٹری یونین کونسلز کے ذریعے آگا ہ کیا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ تقریبات حلف بردار میں نومنتخب نمائندوںکے لئے بیٹھنے کے بہتر انتظامات کئے جائیں جبکہ متعلقہ یونین کونسلوںکے سیکرٹری بھی وہاں موجود ہوںگے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران کو نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری بھجوادیے گئے ہیں تاہم جن نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفکشن ابتک جاری نہیں ہوا یا وہ بیرون ممالک ہیں ایسے ممبران سے بعد میں حلف لیا جائے گا۔