گجرات کی خبریں 3/12/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) حالیہ بلدیاتی انتخابات میں رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے ممبران جو چیئرمین ‘ وائس چیئرمین اور کونسلرز منتخب ہوئے ہیں ان کے اعزاز میں صدر رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات مہر محمد حبیب بسوی آج 4 دسمبر بروز جمعتہ المبارک 2 بجے دوپہر طاہر میرج ہال منگووال میں ایک پر تکلف ظہرانہ دے رہے ہیں۔ ظہرانہ تقریب میں رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے عہدیداران و ممبران بھر پور شرکت کریں گے۔ جن ممبران کو کسی وجہ سے دعوت نامے نہیں مل سکے وہ اس خبر کو ہی دعوت نامہ سمجھیں اور شرکت کو یقینی بنائیں۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) جماعت اسلامی قاسم آباد گجرات کے زیر اہتمام پانچ روزہ فہم قرآن کلاسز 7 دسمبر تا 11 دسمبر بعد از نماز مغرب تا عشاء رہائشگاہ حاجی مہر محمد اسلم جاوید (قاسم آباد)ہوا کرینگی۔ممتاز مدرس ڈاکٹر عبدالرحمن رانجھا درس دیا کریں گے۔ فرقہ پرستی جیسے موذی مرض سے مکمل پاک ماحول میں خواتین کیلئے پردے کا انتظام بھی ہو گا۔ نماز مغرب تا نماز عشاء کے دوران مختصر وقت کیلئے فہم قرآن کیلئے ضرور وقت نکال کر شرکت کریں اور قرآن سے آگاہی حاصل کریں۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی)ممتاز نعت گوشاعر حکیم حافظ نواب دینکی 43ویں برسی اورممتاز سیاسی سماجی شخصیت سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد طفیل کی تیسری برسی کی محفل پاک حافظ نواب دین ہائوس گجرات میںنہایت عقیدت واحترام کیساتھ انعقاد پذیرہوئی ،جسمیں ممتاز سیاسی سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی تلاوت قرآن پاک کاشرف حافظ محمد وقاص نے حاصل کیا،جبکہ ممتاز ثناء خوان عطاء جیلانی آف گوجرانوالہ نے ہدیہ نعت پیش کیااور ممتاز نوجوان سکالر حضرت علامہ قاری محمد یوسف قادری نے والدین کی عظمت کے موضوع پر تفصیلی خطاب فرمایا اور دعا کی برسی میں شرکت کرنیوالی نمایا ں شخصیات میں سابق ایم پی اے چوہدری خالد اصغر گھرال ،عظمت حسین سید ،چوہدری اشرف ریحانیہ ،چوہدری علی ابرارجوڑا ،مہر سعید انورسونی ،مہر مشتاق احمد ،چوہدری فرغام وسیم جوڑا ،پروفیسر شوکت ،پروفیسر مبشر ،حاجی محمد ریاض ،عامر طور ،مہر شکیل احمد کڑیانوالہ ،حاجی محمد بشیر ،حاجی مہر ممتاز احمد ،شیخ عرفان پرویز ،راجہ محمد اعجاز ،چوہدری افتخار شاہین ،مہر عارف رانا ،سہیل بٹ ،ڈاکٹر آصف چوہدری ،یاسرسیٹھی ،ملک مقبول کھوکھر ایڈووکیٹ ،ملک طارق کھوکھر ،ڈاکٹرثوبان شاہد ،خان اختر وڑائچ ،مہرتنویر احمد ،حاجی مہر الیاس آف سعودی عرب ،چوہدری اشرف ،چوہدری سرفراز احمد ،ارشد گجر ،ڈاکٹر ارشد چوہدری ،افتخار بھٹہ ،یعقوب بھٹی ،مہر نوید اختر ،اشرف رحمانی ،محمد افضل طاہر ،سلیم خان ،ارشد چیمہ ،محمد الیاس راجپوت ،عمرشریف قادری ،محمد ظہیر طفیل ،سہیل بٹ ،حضرت علامہ شاہد چشتی ودیگر سینکڑوں معززین نے شرکت کی آخر میں چوہدری ندیم طفیل نے برسی میں شرکت کرنے والے مہمانوں دوست احباب کاشکریہ اداکیا،شرکاء کیلئے لنگر کابھی اہتمام کیاگیاتھا۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات DERG سدھار کا رماہانہ اجلاس زیر صدارت علی ابرار جوڑا منعقد ہوا۔ کوارڈینیٹر بدر احمد نے ایجنڈا پیش کیا اور سابقہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ کنوینئر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سابقہ کارکردگی کو بے حد سراہا ۔ اور کہا کہ سدھا سوسائٹی اور فافن کے اشتراک سے انتخابی’ اصلاحات کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے DERG تشکیل دی گئی ہے۔ جو مقامی سطح پر انتخابی اصلاحات کو رابطے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں تمام محکمہ جات سے بھی روابط جاری ہے۔ ڈپٹی کوارڈینیٹر ڈاکٹر انجم نور دین نے کہا کہ بہترین لیڈر شپ کی بدولت ہمارے تمام ممبران اپنی اپنی سطح پر کام کر ہرے ہیں۔ جلد ہی ایک پبلک فورم منعقد کیا جائے گا۔ جس میں سول سوسائٹی کے اہم انتخابی اصلاحات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں افتخار بھٹہ’ نثار الدین ‘ ساجد راٹھور’ ڈاکٹر مہر لیاقت علی’ عامر چوہدری’ ڈاکٹر شکیل سرور’ جاوید بٹ’ مس انصر پروین’ مس یاسمین’ مس فرح دیبہ’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ اشتیاق احمد بٹ’ فحر نعیم’ مبشر وسیم و دیگر نے شرکت کی۔ اختتام پر شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین نے آستانہ عالیہ مہمدہ شریف حاضری دی اور قاضی محبوب عالم آوانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ انکے ہمراہ سابق ایم پی اے خالد اصغر گھرال’ سابق ناظم چوہدری مظہر علی وڑائچ نت’ میاں جمال صفدر’ حمید اللہ بھٹی و دیگر بھی تھے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی گزشتہ روز تعزیت کیلئے حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کے بھائی کی رہائشگاہ پر گئے اور حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی بھابھی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر الحاج غلام فرید و دیگر بھی موجود تھے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلہ میں ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔ اور مجالس عزاء منعقد ہوں گی۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے صبح 10 بجے برآمد ہو گا۔ اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مقبرہ پانڈی شاہ پہنچے گا جہاں پر مجلس عزاء منعقد ہو گی۔ جس میں ذاکرین و علماء و کرام فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کریں گے۔ اس کے بعد جلوس واپس امام بارگاہ حسینیہ میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے سلسلہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ جلوس کے راستے میں ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ ہو گا۔ ٹی ایم اے گجرات نے اس سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تمام راستے بلاک ہوں گے۔ اور جبکہ بائیو میٹرک کے ذریعے جلوس میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) DSP لیگل اختر محمود گوندل گزشتہ روز بزرگ صحافی محمد اشرف باجوہ کی رہائشگاہ پر گئے اور انکی اہلیہ اور نوجوان صحافی ذوالفقار علی باجوہ کی تائی جان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ ممتاز نوجوان کاروباری شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف’ نوجوان کاروباری شخصیت شوکت علی ہاشمی بھی تھے۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے باہردن ٹی وی چینل کے لاہور دفتر پر حملے کیخلاف صحافی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں حکومت سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا احتجاج میں شامل صحافیوں نے بینرز ، پلے کارڈ ہاتھوں میں تھام رکھے تھے جس پر تحفظ دو ، تحفظ دو ، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ہم نہیں مانتے کے نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت صدر پریس کلب عبدالستار مرزا ، طفیل میر ، وسیم اشرف بٹ ، مقبول الٰہی بٹ ، مرزا نعیم الرحمن نے کی جن کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں صحافیوں پر تشدد اور انکے دفاتر پر حملوں کے واقعات میں اضافہ کی روک تھام میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے ناکام رہے ہیں صحافیوں نے ہر دور میں ملک و قوم کی بہتری کیلئے آوازیں بلند کیں مگر بعض قوتیں انکی آوازوں کو دبانے کیلئے ایسے حربے استعمال کررہے ہیں جن سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑیگامظاہرے میں مرزامنیر حسین ، فیاض بٹ ، زاہد محمود ، قنبر اعجاز شاہ ، مرزا یونس ، عارف علی عارف ، عاصم رضا سید ، شاہد اقبال ، عرفان حفیظ کھوکھر ، شفقت محمود ، انجم شہزاد ، نواز ش علی نواز ش ، سید نوید حسین شاہ ، فرحان مرزا ، ندیم اسدی ، دائود شفیع ، سید اظہر جنگی ، مرزا یوسف ، رزاق غفاری ، عمران حفیظ کھوکھر ،سید عرفان جعفری ، اسلم بٹ ، عارف علی عارف دیگر موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سینئر ضلعی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری عبد الرزاق سلیمی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنیوالوں کا تانتابندھا رہا،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی گجرات میاں فخر مشتاق پگانوالہ ،ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں ،چیئرمین فرینڈ ز آف گجرات انٹر نیشنل عمران شریف ملک ،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی انعام الٰہی بٹ،رہنما مسلم لیگ ق چوہدری رفاقت پرنس سابق ناظم یو سی فتح پور ،اللہ دتہ وڑائچ ،چوہدری الیاس رتی ،صدر پیپلز پارٹی شادیوال اقبال بٹ ،نو منتخب چیئرمین یو سی 12محمد یوسف گل ،ایکسین واپڈا عابد چوہدری ،محمد عالم قادری ،محمد الیاس بارو ایڈووکیٹ،چوہدری افتخار گل ،مسلم لیگی رہنما جیزان ڈار ،مرزا ظفر جرال سابق کونسلر،سید خضر مہدی شاہ ،خادم حسین سلیمی ،سینئر صحافی مقبول الٰہی بٹ،بزرگ سینئر صحافی اسلم بٹ،ممتاز صحافی عمر چوہدری ،ممتاز صحافی صغیر احمد قمر ،فیصل ریاض،صحافی شکیل گھمن ،شہزاد وڑائچ (وڑائچ نیوز ایجنسی)،صدر پریس کلب کنجاہ بلال بٹ ،صدر پیپلز پارٹی کنجاہ مہر طارق ،میر شکیل ،حکیم لیاقت ،ممبر چیمبر آف کامرس شاہین گروپ سیٹھ قمر ،ملک شہباز احمد ،ملک عمر شہباز ،میاں آصف،محمد حنیف بٹ دبئی ،بانی رہنما پیپلز پارٹی گجرات پرویز بٹ ،شاہ رخ خاں ،عامر ندیم بامتہ ،عبد العزیز بٹ ،چوہدری پرویز وینس ،الیاس بٹ بخشوپورہ ،چوہدری مصطفی گورائیہ و دیگر نے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حضور غریب نواز حضرت قبلہ قاضی سلطان محمود سرکار اعوان شریف کے پوتے حضرت صاحبزادہ پیر حاجی بظل حق اعوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اعوان شریف جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے۔ ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم کی محفل مورحہ 6 دسمبر بروز اتوار بعد از نماز ظہر جامع مسجد نانگے شاہ صاحب شاہدولہ روڈ گجرات میں منعقد ہو گی۔ تمام دوست احباب اور عقیدت مندوں سے شرکت کی استدعا ہے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مورخہ 18 دسمبر بمطابق ربیع الاول کا پہلا جمعتہ المبارک حسب سابق غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے زیر اہتمام عظیم الشان ”میلاد مصطفےٰ ریلی” کا اہتمام کیا جائے گا۔ نماز جمعہ جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں ادا کی جائے گی۔ نماز جمعہ کے فوراً بعد میلاد مصطفےٰ ریلی کا آغاز ہو گا۔ ریلی میلاد چوک’ چوک نواب صاحب’ پاکستان چوک سے ہوتی ہوئی پرنس چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی کے اختتام پر عالم دین پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کا خطاب ہو گا اور ریلی کی قیادت نوجوان عالم دین پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی اور چوہدری افتخار احمد ملہی کریں گے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی بھابھی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اجلاس میں ذوالفقار علی باجوہ’ عامر چوہدری’ یاسر وریا و دیگر نے شرکت کی۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی بھابھی گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ضلع کونسل ریسٹ ہائوس میں ادا کی گئی۔ جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کا ختم بروز جمعہ 10بجے جامع مسجد نوارانی مولاداد کالونی میں ہو گا
…………………………
گجرات (جی پی آئی) چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری حسین الٰہی گزشتہ روز تعزیت کیلئے اعوان شریف ہائوس شاہدولہ روڈ گجرات گئے اور صاحبزادہ بظل حق اعوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اعوان شریف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو بے حد سراہا۔ اور مرحوم کے صاحبزادگان ابرار الحق اعوانی اور اشتیاق الحق اعوانی سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم چوہدری سعاد ت نواز اجنالہ’ سابق ایم پی اے خالد اصغر گھرال اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی)ضلعی انتظامیہ نے اندورن شہر پرانے جی ٹی روڈ کے ساتھ غیر قانونی ٹرک اڈوں کے خلاف کریک ڈائون کا اعلان کر دیا ہے، شہر میں ٹریفک مسائل کا سبب بننے اور گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ان ٹرک اڈوںکو سیل کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی نے گڈز ٹرانسپورٹرز ایسویسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل، صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسویسی ایشن سیٹھ ندیم بھی اس موقع پرموجود تھے۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے غیر قانونی ٹرک اڈوں کے خلاف کاروائی کے لئے واضع ہدایات جاری کر دی ہیں اور اب کاروائی میںالتوا کی ہرگز کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ جس اڈہ کی انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر ٹرک کھڑا کرکے گرین بیلٹ کو نقصان پہنچایا اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ بنا اسے فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسویسی ایشن غیر قانونی اڈوںکے خلاف کاروائی اور شہر کے لئے مسائل کا سبب بننے والے غیر قانونی ٹر ک اڈوں کے خلاف کریک ڈائون میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق یوسی 45سے نومنتخب چیئرمین چوہدری افضل سماں کی بہت بڑے قافلے سمیت نت ہاوس میں منعقدچیئرمینزاور وائس چیئرمینز کی تقریب میں شرکت :تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی قائدین چوہدری برادران کی کال پر نت ہاوس میں ضلع گجرات سے منتخب ہونے والے اور سابقہ امیدوارانچیئرمینزاوروائس چیئرمینز کی تقریب میںیوسی 45سے نومنتخب چیئرمین چوہدری افضل سماں کی قافلہ سمیت نت ہاوس تقریب میںشرکت اس موقع پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر وسابقہ وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین ،سابقہ وفاقی وزیرچوہدری وجاہیت حسین ،سابقہ ڈپٹی وزیراعظم ووزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کے علاوہ دیگر قائدین سے خصوصی ملاقات کی اورپاکستان مسلم لیگ ق کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کیلئے بھر پور قردارادا کرنے کا عہد کیا آخر میںچوہدری افضل سماں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادرن کے دور اقتدار کو عوام آج بھی یاد کرتی ہے کہ ان کے دور اقتدار میںعوام کو ووٹ کی حق دائی کا پوراحق ملتا تھا لیکن نواز حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے دھاندلی کرکے عوام کا حق بھی چھین لیا ہے انہوںمزید کہا کہ چوہدری برادرن کا مشن عوام کی فلاح بہبود ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم اپنے قائدین کی زیر نگرانی یہ مشن جاری رکھے گئے اور چوہدری برادرن کا منشور گھر گھر پہنچائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)یوسی 32سے پاکستان مسلم لیگ ق کے منتخب جنرل کونسلر چوہدری یونس مہراور چوہدری ارشد نت کی قافلہ سمیت نت ہاوس تقریب میں شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی قائدین چوہدری برادران کی کال پر نت ہاوس میں ضلع گجرات سے منتخب ہونے والے اور سابقہ امیدواران چیئرمینزاوروائس چیئرمینز کی تقریب میںیوسی 32سے پاکستان مسلم لیگ ق کے منتخب جنرل کونسلر چوہدری یونس مہراور چوہدری ارشد نت کی دوست احباب اور علاقہ کی معززین شخصیات کے ہمراہ نت ہاوس تقریب میںشرکت کی اس موقع پر انہوں پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی قائدین سے خصوصی ملاقات کی اور علاقہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔جنرل کونسلرچوہدری یونس مہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق عوامی جماعت ہے اورچوہدری برادرن نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور عوام کی فلاح بہبود اور ملک پاکستان کی ترقی کے لیے ہمشہ اپنا عملی قردار ادا کیا ہے اور آج عوام چوہدری برادران کے دور اقتدار کو یاد کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ دن دور نہیںجب چوہدری برادرن کی جماعت پاکستان کی بڑی جماعت بن کر اُبڑے گی اور جلد دور اقتدار میںآئی گی اور پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے عملی جال بچھائیںگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آپ کو جلد ملکی سیاست میں تبدیلی نظر آئے گی ہم نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے بے اصولی کی سیاست مجھے نہیں آتی ۔میں تو سچی اور بے لاگ بات کا عادی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ہماری خدمت آپ کے سامنے ہے اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کا مشاہدہ بھی آ پ کررہے ہیں آپ خود فیصلہ کریں کس نے نیک نیتی سے خدمت کی اور کون صرف اشتہاروں اور نعروں سے کام چلا رہا ہے لیکن آپ پرامید رہیں جلد آپ کو ملکی سیاست میں تبدیلی نظر آئے گی وہ گزشتہ روز نت ہائوس میں بلدیاتی نمائندوں کے بڑے اکٹھ سے خطاب کر رہے تھے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں تجویز دی جا رہی ہے کہ چیئرمین ضلع کونسل کا امیدوار ہمارے گھر سے ہونا چاہئے ایسی تجاویز دینے والوں کے ممنون ہیںاور آپ سب کو بھی ہم اپنے گھر کا فرد ہی سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ امیدوار کا فیصلہ آپ کو اعتماد میں لیکر مشاورت سے کریں گے انھوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ایسی فضا بنا دی گئی تھی جیسے الیکشن نہیں ہوں گے لیکن پھر اچانک الیکشن کرا دیئے گئے ایسے حالات کے باوجود آپ نے محنت و کوشش کی اور کامیابی حاصل کی جس پر آپ کو مبارکباد دیتے ہیں جن آفیسروں نے رزلٹ بدلے انھوں نے اپنے ضمیر پر بوجھ لیا ہے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن کے دوران زادہ متحرک نہیں رہے لیکن اب اپنا کردار بھرپور طریقے سے نبھائیں گئے انھوں نے کہا کہ جنھوں نے ہمارے امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب کرایا ان کے بھی مشکور ہیں اور جو جیت نہیں سکے وہ پریشان نہ ہوں ہمارے لئے وہ بھی جیتے ہوئے ہیں ان کی عزت اور احترام میں کمی نہیں ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما وسابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چالیس ارب کے لگائے گئے ٹیکسوں میں نواز شریف کا کسان پیکیج گم ہو گیا ہے موجودہ حکمرانوں نے کاشتکاروں کو تباہ کردیا ہے گندم بیج کر کسان مقروض ہو رہے ہیں وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال نہ چلنے سے چار ہزار اموات ہو چکیں جن کی ایف آئی آر شہباز شریف کے خلاف درج ہونی چاہیں میں تو کہتا ہوں اپنی تختی لگوالو پر ہسپتال چلوادو ۔ ایک کروڑ سے زائد آبادی کے علاقے کو سزا نہ دو۔تلہ گنگ ہسپتال اور لاہور سرجیکل ٹاور مکمل ہونے کے باوجود نہیں چلائے جا رہے بلکہ آلات تک شفٹ کر لئے گئے ہیں ۔نندی پور منصوبہ بھی بند پڑا ہے بس ٹی وی کے اشتہاروں میں چل رہا ہے وہ نت ہائوس میں مسلم لیگ ق کے نومنتخب بلدیاتی نمائیندوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف لندن میں امن وامان کی میٹنگیں کر رہا ہے مگروزیر داخلہ کو بے اختیار بنا رکھا ہے یہ جنھیں وزیر بناتے ہیں انھیں بھی اختیار نہیں دیتے اور حال یہ ہے کہ لاہور میں دو سے ارھائی سو ڈکیتیاں ہو رہی ہیں جواپنے فرائض ادا نہیں کر سکتا وہ دوسری وزارتوں میں منہ ماررہا ہے موجودہ حکمران اپنے وزیروں کو اختیار نہیں دیتے وہ بلدیاتی نمائیندوں کو بھی با اختیار نہیں بنا ئیں گے آپ کو اختیار لینے کے لئے تحریک چلانی پڑے گی جس میں ہم آپ کے ساتھ ہونگے چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ہر جگہ ٹانگ اڑانے کی وجہ سے ساری بیورو کریسی ان سے تنگ ہے اگر سارے اختیار وزیر اعلٰی کے پاس رہنے ہیں تو کابینہ کا کیا کام ہے؟ انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت فنڈز ضائع کررہی ہے لیکن 1122 کو نئی گاڑیاں خرید کر نہیں دے رہی ۔ گڈ گورننس کی یہ حالت ہے کہ ایمرجنسی میں ادویات تک بند کر دی گئی ہیں لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کی دعائوں سے اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی تھی اب بی اے تک مفت تعلیم اور کتابیں دیں گے انھوں نے کہا کہ آج گجرات یونیورسٹی سے طالبات اعلٰی تعلیم حاصل کر رہی ہیں دوبارہ موقع ملا تو گجرات کے لئے مثالی انجینئرنگ یونیورسٹی اور بہترین میڈیکل کالج کا تحفہ دیں گے انھوں نے کہا کہ ہم نے چالیس فیصد لٹریسی ریٹ رکھنے والے صوبہ کا لٹریسی ریٹ تریسٹھ فیصد تک پہنچا دیا اب پھر چالیس فیصد کے قریب آگیا ہے جس کے زمہ دار نااہل حکمران ہیں چوہدری پرویز الٰہی نے نومنتخب بلدیاتی نما ئندوں کو مبارکبا ددیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ڈی سی او۔ڈی پی او اور پنجاب حکومت کا مقابلہ کیا بلکہ آپ نے پولیس مقابلے کرکے کامیابی حاصل کی جس پر آپ کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے کئی امیدواروں کو رات گئے ہرایا گیا کیونکہ دن کے اجالے میں تو جیت ہی نہیں سکتے بلکہ دھاندلی کی پیداوار حکمران رات کو نتائج بدلواتے ہیں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور ہمارے گھر آئے تو انھیں بھی میں نے کہا کہ آپ کے امیدوار جیت تو جاتے ہیں لیکن آپ خوشی منا کر سوتے ہیں لیکن رات دو اڑھائی بجے حکمران نتائج تبدیل کرا کراپنے بندے کامیاب کرا لیتے ہیں دن نکلتا ہے تو آپ کے لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ کیا ۔ہاتھ۔ہوا ہے انھوں نے کہا کہ دوسرے لوگ تو خدمت کے وعدے کرتے ہیں ہم نے تو آپ کی خدمت کی ہے اور نیک نیتی سے مسائل حل کرائے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ صدر وسابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین ۔مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما وسابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی۔ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے گزشتہ روز نت ہائوس میں مسلم لیگ کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں و ٹکٹ ہولڈرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں سابق ضلعی ناظم چوہدری شفاعت حسین۔مسلم لیگ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر چوہدری مونس الٰہی۔ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی۔چوہدری محمد الٰہی۔چوہدری حسن الٰہی بھی شریک ہوئے ظہرانے میں ضلع بھر سے مسلم لیگیوں نے شرکت کی ظہرانے میں آزاد نومنتخب نمائندے میاں ارشد حیات ۔چوہدری نوشیرواں اسلم ۔چوہدری غلام فرید آف کوٹلہ سارنگ ۔چوہدری منظور حسین میرہ ۔شاکو شاہ ۔چوہدری رخسار مہلو۔نجم الحسن بھٹی ۔چوہدری سیف اللہ ساہی ودیگربھی شریک ہوئے انھوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے خصوصی ملاقات کی اور اکٹھے کھانا کھایا ۔نت ہائوس میں دن بھر میلے کا سماں رہا اور مدعوئین کی خاطر مدارت ہوتی رہی۔شرکاء ضلع کی سیاسی صورتحال پر تبصرے کرتے رہے اور اکٹھ کو ضلع کی مستقبل کی سیاسی تصویر قرار دیتے رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین گزشتہ روز نومنتخب چیئرمین نصراللہ کھوکھر کے گھر گئے اور انھیں پینل سمیت کامیابی پر مبارکباددی وہ میاں پرویز اختر پگانوالہ کے گھر بھی گئے اور انھیں پینل سمیت شاندار فتح پر مبارکباد دی انھوں نے چوہدری محمد سلیم کمبوہ کے گھر جا کر مثالی فتح پر مبارکباد دی چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال۔انچارج ظہور پیلس قاضی خالد سیف اللہ۔ ڈاکٹر جمشید ۔چوہدری عبدالرحمٰن ۔چوہدری زاھد حسین بھٹی و دیگر بھی تھے چوہدری شجاعت حسین جہاں بھی گئے علاقے کی مسلم لیگی سماجی و سیاسی شخصیات جن میں محترمہ خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے۔میجر نسیم اکبر فاروقی۔منظور ڈار۔عوامی شاعر عارف گجراتی۔چوہدری مظہر نت۔ارشد وحید بٹ۔وحید مراد مرزا۔چوہدری جاوید پڈا۔ملک سرفراز پہلوان۔محمد رفیق کمبوہ سابق کونسلر۔ضرغام وسیم جوڑاودیگر بھی موجود تھے ممتاز تاجر رہنما وسابق صدر ایم ایس ایف ضلع گجرات عامر صدیق نے چوہدری شجاعت حسین سے ہاتھ لگوا کر دو بکرے صدقہ کئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چو ہدری شجات حسین گزشتہ روز صاحبزادہ منصور الحق اعوانی کے گھر گئے اور ان کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی انھوں نے صاحبزادہ رضوان منصور اعوانی سے بھی افسوس کیا اور دربار پر بھی حاضری دی چوہدری خالد اصغر گھرال۔ قاضی خالد سیف اللہ۔ ڈاکٹر جمشید ڈالیہ۔چوہدری عبدالرحمٰن ۔چوہدری مظہر نت بھی ان کے ہمراہ تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حضر ت اما م حسین کے چہلم کے سلسلہ میں شبہیہ ذولجنا ح و علم تعز یہ کا جلو س آ ج صبح11بجے اما م با ر گا ہ حسینیہ سے بر آ مد ہو گا ، جلو س اپنے مقر ر راستو ں شا ہد ولہ گیٹ ،مسلم بازار سے ہو تا ہو ا مقبرہ پا نڈ ی شا ہ پہنچے گا ،جہا ں عز داران نما ز جمعہ ادا کر یں گئے اور بعد از مجلس عز ا منعقد ہو گی ،مجلس عز ا کے بعد جلو س صرافہ بازار،کھا ر ی کھو ئی سے ہو تا ہوا ،تمبل بازار،چو ک نواب صا حب سے ہو تا واپس اما م با ر گا ہ حسینیہ میں اختتا م پذ یر ہو گا ، جلو س میں عز ا دران ما تم دار ی ،نو حہ خو ا نی اور ز نجیر ز نی کر یں گئے ، چہلم کے جلو س میں سیکو رٹی کے سخت تر ین انتظا ما ت کیے گئے ہیں ، جلو س کے خا ر جی اور داخلی راستو ں کو خا ر دار تا ریں لگا کر سیل کر د یا جا ئے گا جبکہ جلو س میں آ نے والے عز دارن کی جا مع تلا شی کے بعد ان کو داخل ہو نے د یا جا ئے گا ، جلو س کے راستو ں کوما نیٹر نگ کر نے کیلئے جلو س کے راستو ں میں خفیہ کیمر ے نصب کر د یے گئے ہیں جس کی TMAآ فس میں نگر انی کی جا ئے گی ، جلو س میں اید ھی اور ر سیکیو1122اور سو ل ڈ یفنس کے اہلکا ر بھی اپنے فرائض سر انجا م دیں گئے ، اس موقع پر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)یوسی 12سے پاکستان مسلم لیگ ق کے سابقہ امیدواربرائے چیئرمین اورعلاقہ کی سیاسی وکاروباری شخصیت ملک نسیم بابر کی بڑے قافلے سمیت نت ہاوس تقریب میںشرکت ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر وسابقہ وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین ،سابقہ وفاقی وزیرچوہدری وجاہیت حسین ،سابقہ ڈپٹی وزیراعظم ووزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کے علاوہ دیگر قائدین سے خصوصی ملاقات کی اورپاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی قائدین نے ملک نسیم بابر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو بلدیاتی انتخابات میںحکومتی مشنری کا بھر پور مقابلہ کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں اپنے مخالف امیدوار نہیں بلکے پوری حکومت کا مقابلہ کیا ہے جبکہ آخر میں ملک نسیم بابر نے شرکت کرنے والے قافلہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میںہم نے مخالف امیدوار کا نہیںبلکہ پوری حکومت کا مقابلہ کیا ہیں اوریہ ہماری لیے ہی اخلاقی جیت ہے کہ عوام نے پاکستان میں لیگ ق کے نامزد امیدوارن کو بے پناہ ووٹ دیں کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ نواز حکومت سے عوام خوشخال نہیںہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے بے حد مشکور ہے کہ جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چلے مزید انہوں نے کہا کہ ڈھاندلی کی حکومت بس اب چند دن کی مہمان ہے جس کا نتیجہ جلد از جلد عوام کے سامنے آجائیں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) خوبصورت گجرات پروگرام کے تحت جاری منصبوبوںکا جائزہ لینے کے لئے بیوٹیفیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہواجس میں چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی اورنگزیب بٹ، ممبران الحاج امجد فاروق، حاجی ناصر ڈار، چوہدری صغیر، ناصر ڈار، ڈی او بلڈنگز رائے نواز، آصف میر، عثمان سرور و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاںشہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز نے خوبصورت گجرات پراجیکٹ کو سراہا ہے اور اس منصوبے کے تحت شہر میں جاری کاموں کے پیش نظر حکومت پنجاب نے بیس کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ انہوں نے بیوٹیفیکشن کمیٹی کو ضلعی انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ٹی ایم اے کے تمام وسائل بھی شہر کی بہتری کے لئے کمیٹی کو دستیاب ہیں تاہم انہوںنے ہدایت کی کہ کمیٹی میں منتخب بلدیاتی نمائندوںسمیت مزید افراد کو شامل کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی جاری منصوبوں کے ساتھ بھمبر روڈ، بولے پل، بائی پاس اور اندورن شہر مختلف سٹرکوں اور علاقوں میں بھی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے منصوبوں کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے شہر کی خوبصورتی کے لئے اورنگزیب بٹ کی قیادت میں بیوٹیفیکشن کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد گجرات صوبے کے خوبصورت شہروں میں شمار ہوگا ۔ چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی اورنگزیب بٹ نے کہا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی قیادت میں گجرات کو پنجاب کا مثالی او ر خوبصور شہر بنانے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں کمیٹی اپنے اہداف کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری کے منصوبے میں عوام الناس کو بھی شامل کیا جائے گا اور انکی تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔ اس سے قبل اورنگزیب بٹ نے ڈی سی او کو خوبصورت گجرات پراجیکٹ کے تحت منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شہباز شریف پارک کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ ڈویژن کے سب سے بڑے پارک میں تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او بلڈنگز آصف میر، ڈی او سپورٹس ندیم بٹ، ڈی او فارسٹ رضا انور شیخ، اورنگزیب بٹ اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سرکاری افسران اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ پارک میں پودے لگانے، جاگنگ ٹریکس پر ٹف ٹائلز لگانے اور لائٹنگ کا کام تیز کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ بتایا کہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ اور دیگر اضلاع کے ڈی سی او ز متوقع طور پر آئندہ ہفتے گجرات آئیں گے اور وہ پارک کا وزٹ بھی انکے دورے میں شامل ہوگا۔ ڈی سی او نے ڈی او بلڈنگز کو ہدایت کی کہ پارک میں فوارہ بلا تاخیر چالو کیا جائے نیز سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور اطراف جنگلہ لگایا جائے۔ ڈی سی او نے ڈی او سپورٹس کو ہدایت کی کہ شہباز شریف پارک میں غازی گرائونڈ کی بہتری کے ساتھ تجمل سپورٹس گرائونڈ میں بھی سہولیات کو فوری بہتر بنایا جائے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا خصوصی افراد معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں انکی بہتر تعلیم و تربیت اور انہیں برابری کی بنیاد پرمواقع فراہم کرکے ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ اسپیشل سکول برائے نابینا اطفال کے دورہ کے موقع پر کیا، ای ڈی او فنانس و کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد اصغر چوہدری اشرف ریحانیہ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شہزاد بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ سے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوںکے بارے میں دریافت کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ضلعی حکومت گجرات میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے ، ضلع کے مخیر حضرات پر مشتمل ویلفیر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور انتظامیہ اور درد دل رکھنے والے افراد ملکر ان سکولوںمیں زیر تعلیم طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ علی پورہ روڈ پر خصوصی بچوں کے سنٹر کی تعمیر پر ایک کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور تمام اخراجات سماجی شخصیت اشرف ریحانیہ نے فراہم کئے ہیں، لالہ موسیٰ میںخصوصی بچوں کے تعلیمی اداے میں جدید ترین سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ ناروالی واقع سکول میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اسے ہائی سکول کا درجہ دلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں واقع خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے پورے پنجاب میں اپنی مثال آپ ہیں اور یہاں زیر تعلیم طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ کی بہترین سہولیات، ماہانہ وظیفہ ، مفت کتابیں اور یونیفارم فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع گجرات کے خصوصی تعلیمی ادارے مثالی انداز میں ترقی کر رہے ہیں جبکہ جلد ہی سرائے عالمگیر میں خصوصی بچوں کے لئے بہترین درسگاہ کی تعمیر شروع کر دی جائے گی جس پر 70ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ انہوںنے کہا ضلعی حکومت نے گجرات کے تمام سرکاری دفاتر اور اداروںمیں معذور افراد کے لئے ریمپ بنا دیے ہیں اور پہلی بار ایک اسپشل پرسن کو اعلی ترین فورم ضلعی امن کمیٹی میںبھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے معذور افراد کے لئے ملازمتوں میںکوٹہ تین فیصد کر دیا ہے ضلع گجرات میں بھی اس پالیسی پر عمل جاری ہے اور معذور افراد کو سرکاری اداروں میں ملازمتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سکول رجسٹریشن کمیٹی نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی ہے ، ان شرائط کو پورا کرنیوالے سکولوںکی ہی رجسٹریشن کی جائے گی ۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈی ایم او احمد رضا، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف اور پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے نمائندہ طارق جاوید نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ میٹنگ کے دوران قائم کی گئی سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے لئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے طے پانیوالے قواعد و ضوابط کے مطابق پرائیویٹ ہائی سکول کی رجسٹریشن کے لئے فی سیکشن 35سے 40طلبہ کے لئے ایک کلاس روم ہونا لازمی ہوگا جبکہ ہر 75طلبہ کے لئے ایک ٹائلٹ بلاک ہونا لازمی ہے، ہائی سکول میں لیبارٹری کی موجودگی لازمی ہوگی جبکہ طلبہ کو کھیلوں کی سہولت فراہم کرنے کے لئے یا تو سکول کا اپنا گرائونڈ ہونا لازمی ہوگا یا متبادل کا انتظام کرنا ہوگا جہاں باقاعدگی سے کھیلوںکی سرگرمیاں بھی ہوں گی اس مقصد کے لئے سکول کے پاس اپنا کھیلوںکا سامان ہونا بھی لازمی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ قواعد کے مطابق پرائیویٹ سکول اساتذہ کو حکومتی پالیسی کے مطابق کم از کم 13ہزار روپے تنخواہ دینے کے پابندہوں گے، ہائی سکول طلبہ کی سکیورٹی کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامات کے پابند ہوں گے سکیورٹی گارڈ رکھیں گے اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کریں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پرائیویٹ سکولوںکی رجسٹریشن کے لئے قواعد پر عمل یقینی بنایا جائے جبکہ اسی حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ہونیوالی ہدایات اور قوانین کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے ا ن قواعد پر عمل کی صورت میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ ملے گا اور طلبہ کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اے سی گجرات نورالعین نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر دو ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے سی گجرات نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی اس دوران ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر حاجی قیصر جاوید اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر مشتاق احمد کے خلا ف تھانہ دولت نگر میں مقدمات درج کر ادیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں/ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے گذشتہ روز اچانک سٹی کھاریاںکا دورہ کیا اس دوران انہوںنے تجاوزات نہ ہٹانے پر ٹی او ریگولیشن سے وضاحت طلب کر لی جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال پر سپروائز کو معطل کرکے اسکے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر عوامی شکایات کاجائزہ لینے کے لئے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں/ اسسٹنٹ کمشنر نے اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس دوران انہوںنے مختلف علاقوں میں تجاوزات پر سخت برہمی کااظہار کیا اور ٹی او ریگولیشن کھاریاں سے وضاحت طلب کرلی۔ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں/ اسسٹنٹ کمشنرنے صفائی کی ناقص صورتحال پر سپروائزر ناصر کو معطل کرکے اسکے خلاف فرائض میں غفلت برتنے پر انکوائری کا حکم دے دیا اور ٹی او آئی اینڈ ایس اللہ رکھا کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اپنے وہ تمام اختیارات شہبازشریف سے چھیننا ہوں گے جو ہمارے دور میں انہیں حاصل تھے، اس سلسلہ میں ہم ان سے مکمل تعاون کریں گے اور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نومنتخب ساتھی کہیں بھی مخالفین کیلئے میدان خالی نہ چھوڑیں، آنے والے سیاسی دور میں ہماری جماعت ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گی، ہمارے بعض ساتھیوں کا مشورہ ہے کہ گجرات میں چیئرمین شپ کا امیدوار آپ کے خاندان کا فرد ہونا چاہئے، ان کا شکریہ ہم اپنے تمام ساتھیوں کی مشاورت کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ دونوں رہنما نت ہائوس میں چودھری وجاہت حسین، چودھری شفاعت حسین، مونس الٰہی اور حسین الٰہی کے ہمراہ کامیاب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیت نیک ہے اس لیے ہمیں نیک نیت لوگوں کا ساتھ ملا، آنے والے دنوں میں ملکی سیاست میں ایک تبدیلی نظر آئے گی، ہم اپنے ان ساتھیوں اور ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بلدیاتی الیکشن میں ہمارے نمائندوں کو ووٹ دئیے اور کامیاب کروایا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گجرات یونیورسٹی کی طرح میں انشاء اللہ گجرات میڈیکل کالج کا تحفہ بھی دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں نے پنجاب حکومت کا مقابلہ کیا، میں ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کی قیادت میں پولیس سے مقابلہ کرنے والوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں، ہمارے ہارنے والے بھی ہارے نہیں بلکہ ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا، یہ رات 2بجے کے بعد نتائج میں خصوصی ہیرا پھیری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے چالیس ارب کا منی بجٹ پیش کر کے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا ہے، لاہور کا وزیراعلیٰ شہبازشریف لندن میں سیر کر رہا ہے اور لاہور میں روزانہ 200ڈکیتیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال چالو نہ ہونے سے علاقہ میں چار ہزار اموات ہو چکی ہیں، شہبازشریف کیخلاف ان کے قتل کی ایف آئی آر درج ہونی چاہئیں، لاہور میں ہمارا تعمیر کردہ سرجیکل ٹاور بھی انہوں نے چالو نہیں کیا جبکہ ان کا نندی پور پاور پراجیکٹ بند ہے البتہ اس کے اشتہار ٹی وی پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا کسان پیکیج کہاں ہے، 1122 کیلئے نئی گاڑیاں نہیں خریدی جا رہیں، ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پہلے ہم نے میٹرک تک تعلیم مفت کی اب موقع ملا تو بی اے تک تعلیم اور کتابیں بھی مفت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتیں آ کر کچھ کرنے کا نعرہ لگاتی ہیں جبکہ ہم نے تو یہ سب کچھ پہلے ہی کر دکھایا، پولیس سمیت ہر محکمہ کا ن لیگ نے بیڑہ غرق کر دیا ہے، ہر ادارے کے اندر مداخلت کرتے ہیں ساری بیوروکریسی ان سے تنگ ہے لیکن وہ مجبور ہیں، جب سارے اختیارات چیف منسٹر اپنے پاس رکھے تو پھر اتنی بڑی کابینہ کا کیا کام ہے۔ اس موقع پر خدیجہ فاروقی ایم پی اے، جاولد اصغر گھرال، ذوالفقار پپن، اصغر تیل والا، سعادت حسین اجنالہ اور دیگر مسلم لیگی رہنما موجود تھے۔#
۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)کشمیری برادری کنجاہ کی معروف شخصیت محمد نواز راٹھور مرحوم کی بیٹے اور نومنتخب کونسلر میونسپل کمیٹی کنجاہ رضوان الحق راٹھور ایڈووکیٹ کے بہنوئی حامد نواز راٹھور رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان تھانے والا میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں مذہبی ، سیاس ، سماجی شخصیات کے علاوہ وکلاء برادری کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میں کنجاہ لائنز کلب کے صدر ڈاکٹر محمد عارف مسعود، سابق چیئرمین بلدیہ کنجاہ چوہدری محمد اسلم ساہی، کونسلرز میں چوہدری فیاض احمد کوروٹانہ ، چوہدری خرم شہزاد وڑائچ ایڈووکیٹ ، چوہدری نثار احمد ، چوہدری ساجد دلشاد آرائیں ، نائیک محمد اشرف آرائیں ، مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے صدر سیٹھ قمر خورشید صراف، جنرل سیکرٹری حاجی محمد یونس عطاری ، فنانس سیکرٹری شیخ انیس کفایت ، میر شکیل احمد ، کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس ، چیئرمین حاجی محمد صدیق بٹ ، قمر رشید چشتی ، حاجی محمد اقبال ، سابق کونسلر مرزا محمد عارف، محمد انور مغل ، چوہدری انجم خورشید منہاس، مرزا محمد عاطف خورشید جرال، ڈاکٹر محمد اکرم کریمی ، حاجی طارق محمود آرائیں ، محمد یونس پرنسپل زریاب پبلک ماڈل سکول کنجاہ ، حافظ شیخ اسرار احمد پرنسپل پروگریسو پبلک سکول کنجاہ ، شیخ چاند ، ماسٹر محمد عظمت قریشی ، مرزا محمد زمان بیگ، دی ہمدرد ویلفئیر سوسائٹی کنجاہ کے صدر حکیم لیاقت علی ، فواد رسول راٹھور، میر محمد اکرام ، احسان الحق مغل ایڈووکیٹ، چوہدری عاطف نصراﷲ پوانجی ، شیخ چاند ، پیپلز پارٹی کنجاہ کے صدر مہر طارق محمود آرائیں ، شیخ صفیر احمد، نوید صفدر بھٹہ ، امانت علی بھٹی ،عنصر محمود عرف منشی پہلوان سمیت وکلاء برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)تنظیم مغلیہ کنجاہ کے صدر طارق محمود جنجوعہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ختم دسواں کا انعقاد اُن کی رہائش گاہ پر ہوا۔ ختم دسواں میں کنجاہ کی ممتاز سیاسی و سماجی اور اُن کے دوست احباب نے شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میں ممتاز عالم دین مولانا علی عباس آف کیرانوالہ ، قاری عبدالطیف جلالی ، ڈاکٹر محمد اکرم کریمی ،ڈی ایس پی کسٹم امجد محمود بابا، کنجاہ کے صدر سیٹھ قمر خورشید صراف، جنرل سیکرٹری حاجی محمد یونس عطاری ، فنانس سیکرٹری شیخ انیس کفایت ، میر شکیل احمد ، کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس ، چیئرمین حاجی محمد صدیق بٹ ، حاجی محمد اقبال، عبدالستار (فاضل ہسپتال کنجاہ ) ، پیپلز پارٹی کنجاہ کے صدر مہر طارق محمود ، سیٹھ فیصل حبیب صراف، نوید صفدر بھٹہ سمیت سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکت کرنے پر مرحوم کے بھائی قیصر انور جنجوعہ اور بیٹے ہمایوں طارق جنجوعہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)کنجاہ کے معروف شاعر وسیم رضا سیال کا اکرم کنجاہی کے اعزاز میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا ۔ محفل مشاعرہ اُن کے کلینک جھیورانوالی موڑ کنجاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت بزرگ شاعر اصغر میر کنجاہی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ملک کے نامور شاعر ، ادیب ، صحافی ، مصنف ، مقرر و کمپیئر ایڈیٹر سہ ماہی غنیمت کراچی اکرم کنجاہی تھے ۔ محفل مشاعرہ کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور یہ سعادت ظفر ادیب نے حاصل کی ۔ نعت رسول مقبول ۖ ڈاکٹر محمد ارشد چشتی نے پیش کی ۔ جن شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا ان میں منیر صابری کنجاہی ، زمان سوزکنجاہی ، منیر چشتی کنجاہی ، احسان فیصل کنجاہی ، صابر حسین صابر آف شادیوال ، اشرف بزمی ، ظفر ادیب ، احمد عطاء ، وسیم رضا سیال اورمحمدصدیق بٹ شامل ہیں ۔ اس موقع پر کنجاہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہباز سرور بٹ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)محلہ آرائیاں و ترکھاناں وارڈ نمبر11کنجاہ میں عرصہ دراز سے سوئی گیس کا پائپ ہونے کے باوجود مین پائپ سے جائنٹ نہیں لگایا جارہا ہے محکمہ سوئی گیس عوامی مطالبہ فوری طور پر پورا کرے ۔ یہ مطالبہ نومنتخب کونسلرز وارڈ نمبر11میونسپل کمیٹی کنجاہ حاجی محمد انور رحمانی اور ممتاز مسلم لیگی رہنما و صحافی احسان فیصل کنجاہی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پورا محلہ گیس کی سہولت سے استفادہ کررہا ہے مگر ایک گلی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا اچھی بات نہیں گلی میں گیس کا پائپ بھی ڈال دیا گیا ہے مگر اس کا کنکشن نہیں کیا گیا یوں اہل محلہ چراغ تلے اندھیرے کے مترادف کئی سالوں سے گیس کی سہولت سے محروم ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)بزم غنیمت و شریف کنجاہی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت منیر چشتی کنجاہی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تنظیم مغلیہ کنجاہ کے صدر طارق محمود جنجوعہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور اﷲ تعالیٰ سے دعائے مغفرت کی گئی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اجلاس میں منیر صابری کنجاہی ، اشرف نازک کنجاہی ، اصغر میر کنجاہی ، احسان فیصل کنجاہی ، اشرف رنگیلا، سعید اختر سعید ، سجاد احمد رحمانی ، ظفر ادیب ، سلیم ڈار، عمر دراز، وسیم رضا سیال ، جاوید اقبال رندھاوا۔ یاورعباس ، راجہ محمد سلیم سمیت دیگر شعراء کرام نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)المدثرسپیشل ایجوکیشن کمپلیس باہر وال میں ڈس ایبل بچوں کا عالمی دن کل بروز ہفتہ منایا جائے گا ۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید ہوں گے ۔تفصیل کے مطابق المدثرسپیشل ایجوکیشن کمپلیس باہر وال میں ڈس ایبل بچوں کا عالمی دن کل بروز ہفتہ منایا جائے گا ۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید ہوں گے ۔تقریب کا آغاز صبع 9بجے شروع ہو گی ۔سپیشل بچوں نے والدین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔المدثر سپیشل ایجوکیشن باہر وال کے ایم ڈی سید مدثر حسین شاہ آف فرانس نے میڈیا کو بتا یا ،کہ المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس کے بچے پرفارم بھی کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ اس خصوصی تقریب میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ۔اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ بھی خصوصی شرکت کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)یلڈن ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں چوہدری شہباز ہنجرا… تھانہ صدر کھاریاں میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری شہباز ہنجرا نے آتے ہی جرائم پیشہ عناصر، انسان دشمنوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کرتے ہوئے اپنی دھاک بٹھا دی۔ متعدد قانون شکن قانون کے شکنجے میں جبکہ اکثر جرائم پیشہ عناصر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں چوہدری شہباز ہنجرا نے تھانہ تعینات ہوتے ہی منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ برداروں، شراب فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ہیروئن، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے ایس ایچ او چوہدری شہباز ہنجرا کی سرکردگی میں بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید ولد محمد حیات گوجر سکنہ مرزا طاہر حال مقیم ڈنگہ روڈ سے 1090گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ نمبر910۔9-C/CNSA درج کرکے گرفتار کرلیا۔ دوسری کارروائی میں اسد علی ولد اصغر علی قوم سید جھنڈانوالہ سے 1115 گرام ہیروئن برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ تیسری کارروائی میں نعمان مسیح ولد یعقوب مسیح قوم عیسائی سکنہ کالونی حکماء سے 20بوتل ولایتی شراب برآمد کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ ایک اور کارروائی میں ملزم نذیر مسیح ولد امیراں بخش کھاریاں سے 30بور ناجائز اسلحہ اور عمران گل ولد کرشن لال سے 30بور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ اسی طرح محمد عباس ولد سلامت چیمہ جھنگ حال مقیم ڈنگہ روڈ سے1065گرام چرس گردہ برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران اللہ دتہ ولد احمد دین برنالی سے222بور، محمد اسلم ولد محمد عالم ماچھی نونانوالی سے کاربین12بور، شہزاد ولد منظور قوم چنگڑ گجرات سے30بور، محمد اسلم ولد رمضان سکنہ گجرات سے30بور، محمد ناظم ولد اعظم سکنہ خونن سے 12بور رائفل، علی ولد نذیر احمد شیخوپورہ سے30بور، قدیر ولد شبیر بہورچھ سے30بور، ناصر علی ولد نذیرچنگڑ کالونی سے30بور، محمد ارشد ولد غلام ترورگردنوالہ سے کلاشنکوف، عقیل ارشد ولد محمد ارشد گوجرانوالہ سے کلاشنکوف، عرفان ولد رفیق گوجرانوالہ سے30بور، سلطان ولد مشتاق برنالی سے12بور رائفل، فضل کریم ولد جان محمد مسیح سے 30بور برآمد کرکے تمام ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔ انسان دشمنوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں کرنے پر کھاریاں عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں چوہدری شہباز ہنجرا کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شہباز ہنجرا فرض شناس، نڈر، بہادر، دلیر اور امن دوست آفیسر ہیں ان کی تعیناتی سے محض چند دنوں میں کھاریاں مکمل طور پر امن کا گہوارہ بن گیا ہے توقع ہے کہ وہ اپنی اسی کارکردگی کو جاری و ساری رکھتے ہوئے کسی کو بھی شہریوں کے جان و مال اور قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنے منصب اور اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کریں گے۔

کھاریاں(جی پی آئی) جی ٹی روڈ کھاریاں تھپلہ کے نزدیک ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی حادثہ کا شکار۔نتیجہ میں میاں ہلاک جبکہ بیوی شدید زخمی ہو گئی جس کو1122 اور ایدھی ویلفیئر کی ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال کھاریاں پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر آزاد کشمیر کے رہائشی مرزا بشیر احمد اور اس کی بیوی صغراں بی بی اپنی موٹرسائیکل ہنڈا125 نمبر140 BRJB پر کھاریاں آ رہے تھے کہ بیوی صغراں بی بی کی چادر موٹرسائیکل کے چکے میں پھنس گئی اور پیچھے سے آنے والے ٹرک نمبریTKQ 931 سے ٹکر ا گئے جس کے نتیجہ میں مرزا بشیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا اور صغراں بی بی کو شدید چوٹیں آئیں مضروبہ کو شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ریفر کر دیا گیا۔ جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کھاریاں(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے گذشتہ روز مین بازار کھاریاں کا اچانک دورہ کیا۔ صفائی کا ناقص نظام اور ناقص کارکردگی پر سپروائزرناصر کو معطل کر دیا اور اس کے خلاف انکوائری شروع کر کے ٹائون آفیسر آئی اینڈ ایس اللہ رکھا کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔ کسان پیکیج کی رپورٹ نامکمل ہونے پر پٹواری زبیر ٹپیالہ کو بھی معطل کر دیا اس کے ساتھ ساتھ تجاوزات اور بیوٹیفکیشن کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دیں تجاوزات اور بیوٹیفکیشن کا کام دو شفٹوں میں پورا ہوگا۔ جس کے لئے عثمان، لیاقت، احسان الٰہی،ظفر عنصر اور زوہیب کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں اس موقع پر A.C میاں اقبال مظہر نے کہا کہ ان تمام کاموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی تاکہ یہ کام صحیح طریقہ سے ہوں ان کی باقاعدہ چیکنگ بھی ہوگی جس کے لئے بھی افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

کھاریاں(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی115 چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصیرہ تا جلالپورجٹاں کارپٹڈ روڈ کا منصوبہ M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی خصوصی دلچسپی سے منظور ہوا جس کے فنڈ کو 48کروڑ سے بڑھا کر68کروڑ کر دیا گیا ہے جبکہ 6ستمبر کو کمشنر گوجرانوالہ نے علاقہ کا دورہ کیا جس کے بعد میری سفارش پر اس روڈ کا بجٹ بڑھایا گیا یہ سڑک براہ راست حلقہ این اے107، این اے106اور این اے104کو فائدہ پہنچائے گی اس کے ساتھ ساتھ پی پی115، پی پی108، پی پی112کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی یہ اعزاز بھی کوٹلہ ڈیرہ کے حصہ میں ہی آیا ہے یہ منصوبہ ضلع گجرات کے تاریخی منصوبوں میں صف اوّل پر ہوگا جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی متعدد منصوبے پائپ لائن میں ہیں وہ بھی جلد منظور ہوں گے کئی ایک کے پی سی ون بھی بن چکے ہیں۔چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ نمائش اور بڑھکوں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتے ہیں کھاریاں شہر کے لئے بھی مزید بڑے منصوبے لا رہے ہیں اس موقع پر چیئرمین ملک اکرم ڈھل، چیئرمین چوہدری محسن لنگڑیال اور دیگر بھی موجود تھے۔

کھاریاں(جی پی آئی)ڈنگہ روڈ کھاریاں پر فروٹ کی دکانوں کے مالکان بغیر ریٹ لسٹ لگائے عوام کو مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں اور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ A.C کھاریاں فوری ایکشن لیں اس سلسلہ میں ریٹ لسٹ چیک کی جائے اور کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ملک شاذر صدیق ڈوگہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز میں نے فروٹ کی خریداری ڈنگہ روڈ ٹائر شاپ کے ساتھ واقع دکان سے کی ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے پر پوچھا تودکاندار سیخ پا ہو گیا اور مرضی کا ریٹ وصول کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تو خریداری کرلی مگر عوام کو ان لٹیروں سے بچایا جائے اور فوری کارروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)معذورافرادمعاشرے کے اہم حصہ ہوتے ہیں۔ان کومفید شہری بنانے کے لئے انکی بحالی کے لئے عالمی پیمانے پربھرپورکوششیںہورہی ہیں۔پاکستان میںسپیشل پرسن کی صلا حیتوںکواجاگرکرکے ان سے ملک وقوم کے لئے کام لینے کے لئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔مسلم ہینڈزانٹرنیشنل نے پاکستان میںمعذوروںکی بحالی کے لئے اعلیٰ سہولتوںسے آراستہ بحالی سنٹرقائم کئے ہوئے ہیں۔جہاںکوالیفائیڈسٹاف اورجدیدمشینری کے ذریعے معذوروںکی بحالی کے اقداما ت کئے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارایریامنیجرسیدخرم رضا رضوی نے مسلم ہینڈزانٹرنیشنل کے زیراہتمام معذوروںکے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرامیرآفتاب احمد ،پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول وزیرآبادحافظ خلیل احمد،ڈاکٹرعقیل منہاس،محمدسلیم،پراجیکٹ مینجرعابد طفیل مغل،مسززاہدہ بٹ،عائشہ شوکت،سعدیہ جاوید،عرفان بلال مغل،شاہد ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرامیرآفتاب احمد نے کہا کہ حکومت نے معذوروںکوسرکاری ملازمت اورکالجوں،ٹیکنیکل اداروںمیںداخلے کاتین فیصدکوٹہ مختص کیاہواہے۔ان کوسفری سہولتوںاورکاروبارمیںمعاونت کے لئے پچاس فیصدرعایت دی جارہی ہے۔کاروبارکے لئے ان کی مالی معاونت بھی کی جارہی ہے تاکہ وہ محتاجی سے نکل کرخودداری کی منزل کوپالیں۔معذورافرادکے کاروبارکے لئے ٹیکس فری مشینری ودیگرآلات خریدنے کی سہولت میسرہے۔پراجیکٹ مینجرعابد طفیل مغل نے کہا کہ مسلم ہینڈزکے بحالی سنٹرسے کئی افرادکاعلا ج کرکے ان کونارمل زندگی گزارنے کے قابل بنایاگیاہے۔حافظ خلیل احمدپرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول نے کہا کہ سپیشل بچوںکوتعلیم ودیگرفنی تربیت دیکرعام شہری کے برابرمقام دینے کی کوشش کرنے میںہماراسکول اہم رول دادکررہا ہے۔سپیشل بچے ہماراقیمتی سرمایہ ہیںاس سرمایہ کومحفوظ بنانے کی حکومتی اورپرائیویٹ سیکٹرمیںکوششیں جاری ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اہلسنت وانجمن غلا مان چشتیہ صدیقیہ کے زیراہتمام ،زیرسرپرستی علا مہ مولاناحافظ پیرمحمدامین الحسنات شاہ اورزیر انتظام صاحبزاہ حضرت علا مہ پیرمحمدحماد الدین صدیقی مورخہ 4دسمبر بروزجمعتہ المبارک بعدازنماز مغرب اعلیٰ حضرت کانفرنس منعقد ہوگی ۔جسمیں صاحبزادہ پیرغلام بشیر نقشبندی خصوصی خطاب فرمائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)فلا حی کام کرنے والے رب کریم کے ہاںپسندیدہ افرادہوتے ہیںملک سے ناخواندگی کے خاتمے اورغریب وناداربچیوںکے رشتوںکے بہترانتظا مات ،بے سہاراخواتین کومعاشرے میںعزت اورمقام دلوانے کے اقدامات کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہارانعم بٹ پراجیکٹ کوارڈینیٹرعلی رضا جعفری ٹرسٹ نے دوکروڑروپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے علی رضا جعفری کمیونٹی سنٹرمیںصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ہماراٹرسٹ تعلیم اورناداربچیوںکے رشتوںکے علا وہ بے سہا راغریب خواتین کوقومی دھارے میںشامل کرنے جیسے اقداما ت پرکام کریگا۔فلا حی وسوشل کام ہمارے ٹرسٹ کی اولین ترجیحات میںشامل ہیں۔تعلیم کے شعبے میںغریب طالبعلموںکوسکالرشپ دی جائے گی تاکہ وہ تعلیم کوجاری رکھ سکیںاورملک وقوم کی تعمیروترقی میںکرداداداکرنے کے قابل ہوسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ضلع کونسل گوجرانوالہ چیئرمین شپ مسلم لیگ (ن)کی ہے۔ضلع بھرمیںمسلم لیگ (ن)نے کلین سویپ کیا۔یونین کونسل 5جوڑاسے نومنتخب چیئرمین امتیازاظہرباگڑی ڈسٹرکٹ کونسل گوجرانوالہ کے چیئرمین کے لئے مضبوط امیدوارہیں۔انکے انکل سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ رحمت اللہ باگڑی مسلم لیگ (ن)کی حمایت سے چیئرمین منتخب ہوسکے ہیں۔سابق صوبا ئی وزیرقانون راجہ خلیق اللہ خان مرحوم اورمسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے ملک ظفر اقبا ل سے انکے خاندان کاقریبی تعلق رہا۔حلقہ این اے101کے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ انکے سمدھی ہیں۔25نومنتخب چیئرمینوںمیںسے 20چیئرمینزکی بھرپورحمایت حاصل ہے ۔ان کاخاندانی پس منظراورتعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے جس کی بنا ء پران کومسلم لیگی حلقوںکی مکمل حمایت حا صل ہے۔مسلم لیگی حلقوںمیںامتیازاظہرباگڑی اثرورسوخ کی بنا ء پرڈسٹرکٹ کونسل گوجرانوالہ کے چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوارہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می یوتھ ونگ وزیرآبادزون کے صدرزما ن حیدرچیمہ ،عقیل احمد،عدنان انول کھرل ،امجد علی رندھاوا،اویس جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان محب وطن اوراسلا م پسند ہیں۔مسلم خوش قسمت قوم ہے جسمیںساٹھ فیصد نوجوان ہیں۔جماعت اسلا می یوتھ ونگ پاکستانی نوجوانوںمیںاسلا می اقدارکے فروغ کے لئے اقداما ت کررہی ہے۔مغربی قومیںمسلم ممالک کے نصاب تعلیم میںمن پسند تبدیلیوںکے لئے دبائوڈال رہی ہیں۔انٹرنیٹ اوردیگر ذرائع سے اسلا می نظریات سے متعلق طلباء کے ذہنوںمیںشکوک وشبہات پیداکئے جارہے ہیں۔سیکولرایجنڈے کے ذریعے نوجوان نسل کوبرا ہ راست گمرا ہ کیا جا رہا ہے۔ایسی تمام قوتوںکامقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوںکومتحد ہوکرکرداراداکرناہوگا۔وہ زونل ذ مہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم میاںنوازشریف پاکستان کولبرل ملک بنانے کی فکرمیںہیں۔صدر پاکستان ممنون حسین سود کوحلال قراردینے کی گنجائش نکالنے کی فکرمیںہیں۔انکے یہ اقداما ت اپنے حلف اورآئین پاکستان سے غداری ہے۔انہوںنے کہا کہ ان عناصر کامقابلہ کیا جا ئیگااورنظریہ پاکستان اوردو قومی نظریہ کے لئے قربا نیاںدینے والوںکوشرمندہ نہیںہونے دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدراعجازاحمدچیمہ ایڈووکیٹ،تحصیل صدرنوید اسلم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کوخودمختاربنانے کی جدوجہدجاری رکھیںگے۔پیپلز پارٹی ترقی یافتہ خوشحال اورجمہوری پاکستان بناناچاہتی ہے۔وہ48ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میںخصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اوربھٹو شہیدکے فلسفے اوربے نظیرشہیدکے مشن کولیکرہم آگے چل رہے ہیںاورانشاء اللہ پاکستان مستقبل تا بنا ک ہے۔فوج سے نوازشریف کوخطرہ ہوسکتا ہے پیپلز پارٹی کونہیںکیونکہ موجودہ جنرل جمہوریت کومکمل سپورٹ کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کل بھی غریب ،مزدو رکی پارٹی تھی اورآج بھی یہی لوگ اسے سپورٹ کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)صدر انجمن کامن کاز محمد خالد مغل نے کہاکہ میونسپل کمیٹی وزیرآباد میں مقامی حکومتوںکے تحفظ کی مکمل ذمہ داری عوام نے نو منتحب کو نسلران کے سپرد کر دی ہے27وارڈز میںآزاد امیدواروںکی کامیابی کے بعدعوامی توقعات نچلی سطح پرہی اپنے مسائل کا حل چاہتی ہیںمیونسپل کمیٹی وزیرآبادمیںگذشتہ کئی سالوںسے ہزاروںنقشہ جات منظور نہ کیے گئے جس کی بڑی وجہ کرپشن کا انبارہے کمشنر گوجرنوالہ فوری طور پرکامیاب امیدواران کو پیدائش اور اموات کے لیٹ انداراج کی تصدیق کا اختیاردے دیںتاکہ غریب ان پڑھ اور متوسط طبقہ اپنے خاندان کے اندراج کے مسائل سے فوری چھٹکاراحاصل کر کے اپنے بچوںکے ب فارم بنوا سکیںجس کی وجہ سے انھیںبڑی دقتوں کا سامنا ہے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کا میاب امیدواران افتخار احمد بٹ،شعیب علی کھوکھر عرف نومی سیٹھ،ملک ذبیح اللہ،خواجہ محمد شعیب، محمد یونس پاپا،محمد شفیق بٹ،ناصر محمود یوسف،محمد شفیق نمبردار،صغیر احمدچٹھہ،چاند عثمان ،مرزاظہیرانجم بیگ،نعیم احمد چیمہ ،شہباز احمد مغل،محمدعارف کھوکھر،اکبراعظم مغل، محمد رمضان سپرا، زاہد رفیق منہاس، ارسلان بلوچ میونسپل کمیٹی وزیرآباد کی عوام کے صحت وصفائی اور ڈویلپمنٹ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انشاء اللہ دن رات عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بنائیںگے جس سے وزیرآباد کے شہریوں کو ترقی کے مواقع پہلے سے زیادہ حاصل ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کے موقع پر پولیس کی طرف سے عزاداروں کے لئے بلاوجہ مشکلات پیدا کرنے اور بہاولپورکے جلوس میں رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں صرف پنجاب میں نظر آرہی ہیں۔ کسی دوسرے صوبے میں ایسی کوئی رکاوٹ حکومت کی طرف سے سامنے نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا ہماری شہہ رگ ہے۔ اس کے انعقاد میں حکومت کی طرف سے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جلوسوں کو کرفیوکے ماحول میں منعقد کیا جاناقابل قبول نہیں۔عزاداری ہمارا آئینی اور شہری حق ہے۔ سکیورٹی فراہم کرنا ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ سکیورٹی کے نام پر عزاداروں اور عام لوگوں کے لئے بھی مشکلات پیدا کردی جاتی ہیں۔ جو خود عزاداری کے مقاصد کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں ڈی پی او کی طرف سے جلوس مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنے کے لئے منتظمین پر دباو ڈالنا قابل مذمت ہے۔ وزیر اعلیٰ ایسے متعصب لوگوں کو لگام دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) دعوت اسلامی کے زیراہتمام بسلسلہ عرس حضرت ابو الحسن داتا علی ہجویری المعروف داتا گنج رحمة اللہ پر مختلف اجتماعات ہوئے جس میں مقررین نے اولیاء کرام بالخصوص حضرت داتاگنج بخش کے فیضا ن اور ان کی اشاعت دین کے حوالے سے خدمات پر روشنی ڈالی ۔ پہلا اجتماع بعد نماز ظہر داتا دربار کی مسجد میں ہوا جس میں مرکزی شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا ۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ داتا علی ہجویری وہ عظیم ہستی ہیں جنہوںنے برصغیر میں اسلام کا پرچم بلند کیا اوران کی دعوت پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ مسلمان ہوئے۔ دعوت اسلامی کے گونگے بہرے اور معذور افراد کا ایک اور اجتماع بعد از نماز عشاء ہوا جس میں امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری کی جانب سے نابینا افراد کی جانب سے تخلیق کردہ برل زبان میںتصنیف ”انمول ہیرے” تقسیم کی گئی ۔ اس دوران کراچی سے آئے ہوئے رکن شوریٰ حاجی امین نے اس اجتماع میں بیان کیا اور بعد ازاں ان کے بیان کا اشاروں میں ترجمہ کیا گیا۔ اس موقع پر امیر اہلسنت محمد الیاس قادری کی اس کاوش کو سراہا گیا۔ اسی طرح ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کے سنتوں بھرے تربیتی اجتماع ، مدنی قافلو ں کی رونگی کا سلسلہ بھی ہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)کل مسالک”ورلڈ پاسبان ختم نبوت”کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان تحریک ناموسِ رسالت ۖ کے سرپرست الحاج پیر ولی اللہ شاہ بخاری امیر تحریک دعوت الحق اور اتحاد علماء کونسل کے چیئرمین مفتی سید عاشق حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ دنوں فیصل آباد میں دنیا آفس پرحملہ اور لاہور میں دِن نیوز پر کریکر حملہ اور قبل ازیں کراچی میں مختلف الیکٹرونک و پریس میڈیا دفاتر پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حق سچ کی آواز دبانے کی گھنائونی سازش قرار دیا ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ میڈیا دفاتر پر آئے روز حملے درحقیقت آزادی ٔصحافت پر حملے ہیں اور آزاد ی صحافت کا گلادبانے کی ناپاک و ناکام حرکت ہے جسے محب و طن اور جمہوریت پسند عناصر قطعی طور پر برداشت نہیں کرینگے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میڈیا دفاتر پر حملے کرنیوالوں کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے اور آزادی صحافت کو یقینی بنائے جو اسکا فرض منصبی ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ دینی قوتیں آزادی ٔ صحافت کیلئے اپنی صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہیں اور حق سچ کی آواز ہرگز ہرگز نہیں دبنے دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد(جی پی آئی)جامعہ قاسمیہ فیصل آباد کے شیخ الحدیث حضرت مولانا ظفر احمد قاسمی انتقال کر گئے ۔ان کی نمازِ جنازہ جامعہ قاسمیہ میں ادا کر دی گئی ۔جنازہ کے بعد ان کی میت شجاع آباد کے لیئے روانہ ۔نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں طلباء اور علماء نے شرکت کی ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اس موقع پر کہاکہ مولانا ظفر احمد بلند پایہ کے عالم دین تھے اور ان کی شخصیت انتہائی سادہ اور پروقار تھی 22برس قال اللہ اور قا ل الرسول ۖ کے درس میں مصروف رہے ان کی زندگی میں صرف اور صرف تعلیم و تعلم کے سوا ء کچھ نہ تھا ان کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ان کا خلا پر نہیں ہو سکے گا نماز جنازہ میں شیخ الحدیث سید نز یر احمد شاہ،مولانا حق نواز خالد،مولانا اسعد اللہ فاروق ،صاحبزادہ خالد محمود قاسمی ،حافظ محمد امجد ،مولانا نواس،مولانا سعد اللہ ،مولانا انتظار احمد ،مولانا عثمان بیگ ،مولانا حبیب الرحمن ،مولان ابو جندل ،مولانا عبد العزیز،مفتی فضل الرحمن ،مولانا اعظم فاروق سمیت شہر کی سماجی شخصیات اور دینی مدارس کے طلباء اور علماء نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی(جی پی آئی)فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گیریژن راولپنڈی ریجن کے زیراہتمام منعقدہ 34واں انٹرسکولزسپورٹس ٹورنامنٹ برائے طلباء اختتام پذیرہوگیا۔ ایف جی پبلک سکول نمبر1طارق آباد میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں جی ایس او ون راولپنڈی ریجن لیفٹیننٹ کرنل سعادت اللہ مہمان خصوصی تھے ۔فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گیریژن راولپنڈی ریجن کے ترجمان واجدمسعود کے مطابق 34ویں انٹرسکولزسپورٹس ٹورنامنٹ برائے طلباء کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات میں ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کی ایکڈیمک اینڈٹریننگ برانچ کے سربراہ خالد محمودکیانی،ایڈمن آفیسرمحمد اشرف چیمہ،سپورٹس سیکرٹری پرنسپل خالدحسین شاہ،پرنسپل محمدافضل طاہر، پرنسپل ملک محمد اسلم اعوان،پرنسپل محمودانور ،پرنسپل طاہرقریشی،پرنسپل عزیزاحمد،پرنسپل عبدالغفارراجا،پرنسپل امجدحسین،راولپنڈی ریجن کے اداروں کے سربراہان،سپورٹس انچارجز،طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ انٹرسکولزسپورٹس ٹورنامنٹ کے دوران راولپنڈی ریجن کے 108سکولوںکے راولپنڈی،اٹک،مظفرآباد،باغ،کوٹلی،باڑیاں،مری اورجہلم سے1200سے زائد طلباء نے شرکت کی۔اس دوران کرکٹ،ہاکی،فٹ بال، بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس، والی بال،اتھلیٹکس،پی ٹی شو،بینڈشوکے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں تلاوت،نعت،اردوانگریزی تقریری مقابلہ جات اور مقابلہ مصوری منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سعادت اللہ نے کہاکہ فیڈرل گورنمنٹ انسٹی ٹیوشنزکے اساتذہ بچوں کو جہاں کوالٹی ایجوکیشن کے لئے شب وروزکوشاں ہیں وہیں جسمانی صحت اور صحت مندمقابلے کے رجحان کے لئے سپورٹس کوبھی ترجیح دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ طلباء میںذہنی استعدادکے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کاعمل یکساں ضروری ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت پربھی توجہ دینی چاہئے کیونکہ نصابی تعلیم کے ساتھ ذہنی آسودگی کے لئے کھیل بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اداروں میںہم نصابی سرگرمیاں بچوں میں اعتماد کے فروغ کاباعث بنتی ہیں۔ سعادت اللہ نے کہاکہ غیرنصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں کے اظہارکاموثرذریعہ ہوتی ہیں۔ ان میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات عملی زندگی میں کامیاب رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلباء کے شعورمیں اضافہ ہوتاہے جوان کی قوت فیصلہ اور انتظامی صلاحیتیں بہتربنانے کاباعث بنتاہے۔انہوں نے بتایاکہ ایف جی ای آئی کے باصلاحیت طلباء کوکھیلوں میںصوبائی اور ملکی سطح پراپنی صلاحیتوں کالوہامنوانے کاموقع ملتاہے ۔ بچوں کوکھیل اور نصابی تعلیم میں توازن پرزوردیتے لیفٹیننٹ کرنل سعادت اللہ نے کہاکہ کھیل میں بے جاوقت ضائع کرناسودمندنہیں۔اپنے ذوق کے مطابق کسی بھی سپورٹس میں حصہ نہ لینابھی موزوں نہیں۔انہوںنے کہاکہ انٹرریجن ٹورنامنٹ سے طلباء کو کھیلنے کے علاوہ دوسرے علاقوں میں جانے کاموقع ملتاہے جو کہ تعلیم کااہم حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جس قوم کے نوجوان طاقتورہوں وہ قوم کبھی کسی میدان میں ناکام نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑی کاجسم توانااور ذہن آسودہ ہوتاہے جس سے انسان میں تحمل،برداشت اور اعتدال پسندی کاجذبہ پیداہوتاہے۔اس موقع پرجی ایس او ون راولپنڈی ریجن لیفٹیننٹ کرنل سعادت اللہ نے ایونٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں تعریفی اسناداورانعامات تقسیم کیے۔ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول طارق آباد راولپنڈی ریجن بھرکے تمام سکولوں میں اول نمبرپررہاجبکہ اسی سکول کا طالبعلم عبدالسلام بہترین کھلاڑی قرارپایا۔اس موقع پرایف جی قائداعظم پبلک سکول کے طلباء و طالبات نے بینڈشواورپی ٹی شوکابھی مظاہرہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی(جی پی آئی)سابق وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کے تحفظ اوربنیادی مسائل کے حل کے لئے میدان میں نکلے ہیں حلقے کے عوام نشان کو نہیں انسان کو ووٹ دے کر حقیقی لیڈرشپ کو منتخب کریں گے ۔5 دسمبرمختلف یونین کونسلوں میں کھڑے ہونے والے ہمارے گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کا دن ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے مختلف یونین کونسلز سے آنے والے چیرمین وائس چیرمین اور کونسلرز کے امیدواروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست ہمارا شیوہ نہیںہم نے ہمیشہ اخلاق اورکردار کی سیاست کی اور ضابطہ اخلاق پر عمل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے سیاست میں بہت کچھ گنوایا بنایا نہیں، تاریخ گواہ ہے اورہمارے خاندان کی خدمات عوام کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ عوام ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں پر اعتماد کر کے انہیں بھاری اکثریت سے کامیا ب کر کے اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے بالٹی پر مہر لگائیںگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے امیدواروںکی فتح عوام کی فتح ہے اس علاقے کے بہت سے مسائل ہیںجنکا مجھے مکمل ادراک ہے ان کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سابق یوسی ناظم شاہد اقبال راجہ ،سابقہ کونسلر چوہدری عارف ،امتیاز راجہ ، شجاع اقبال راجہ امیدوار برائے چئیرمین معین سلطان راجہ،حیدر مہدی راجہ،عبدالرشید، راجہ کامران، امیدوار برائے وائس چئیرمین وارث حسین منہاس ، چوہدری زوالفقار، راجہ ولید، ارشد محمود، نعیم راجہ،تران نواز راجہ و دیگر بھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)یوم تاسیس کے نام پر سیاسی قائدین کی جانب سے سیاسی و انتخابی مہم چلانے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے الیکشن کمیشن سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے اور بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ گجراتی سرکار نے یوسی 15پٹیل پاڑہ گارڈن سے رمضان ناتھا کے حمایت یافتہ محمد نواز تنولی پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوسی15پٹیل پاڑہ کے عوام چیئرمین کے امیدوار محمد نواز تنولی ‘ وائس چیئرمین کے امیدوارطاہر اسلام خان جنرل کونسلر کے امیدواران سمیر قریشی ‘ عبدالرؤف بلوچ ‘ عبدالکریم اور عاطف خان کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں کیونکہ سیاسی جماعتوں پر اعتماد اور ان کے اقتدار نے ہمیشہ عوام سے قربانیاں ہی لی ہیں جبکہ سمیر قریشی جیسے مایہ ناز صحافی کی یوسی15پٹیل پاڑہ سے کونسلر کے امیدوار کی حیثیت سے سیاست میں آمد خوش آئند ہے کیونکہ صحافی عوامی مشکلات ومسائل سے آگاہ ہونے کے ساتھ ان کے حل کے راستوں و طریقوں سے بھی مکمل واقف ہوتے ہیں اسلئے عوام سمیر قریشی سمیت معروف سماجی رہنما رمضان ناتھا کے حمایت یافتہ محمد نواز پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں جبکہ شہر کراچی کے عوام مفاد پرست سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی بجائے آزاد امیدواروں کو نمائندگی کا موقع دیکر محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)قومی خزانے اور عوام کے امانتی سرمائے سے سیرو تفریح ‘ علاج اور عیاشیاں کرنے والے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں و کاروبار بنانے والے حکمران اور ہمیشہ جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام سے ووٹ پاکر عوام کو بھول جانے والے روایتی سیاستدان نہ تو عوام سے مخلص ہیں اور نہ ہی ان کی حالت وحالات میں بہتری چاہتے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے جاری شعوری مہم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی’ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا کہ محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے عوام کو اب ان استحصالیوں ‘ منافقوں ‘ لٹیروں اور عوام دشمنوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے ووٹ کے ہتھیار کو ان کیخلاف اور اپنے مفاد میں استعمال کرنا ہوگا جس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ عوام اپنے اپنے علاقوں میں آزاد حیثیت سے کھڑے ہونے والے سولنگی یا دیگر آزاد امیدواروں کو اپنے ووٹ سے کامیاب بناکرملک و عوام دشمنوں کیخلاف فیصلہ دیکر ان کے احتساب اور انقلاب کی بنیاد رکھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاکستان کو لوٹ کر بیرون ملک اثاثے و جائیداد بنانے اور یورپ و امریکہ علاج کیلئے جانے اور بھارت سمیت دشمن ممالک میں سرمایہ کاری کرنے والے کبھی عوام کے دوست نہیں ہوسکتے اسلئے عوام کو اپنی خواہشات کی تکمیل و آسائشات کے حصول کیلئے قومی وسائل پر قبضے اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار کے بعد عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کے باجود ہوس پوری نہ ہونے پر عوام پر نت نئے ٹیکسوں کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنانے والوں سے نجات کیلئے اپنا ووٹ مظلوم قومیتوں اور برادریوں پر مشتمل راجونی اتحاد کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو دیکر محب وطن قوتوں کو کامیاب بنائیں اور اپنے ووٹ کو اقتدار ‘ اختیار ‘ دولت اور رعونت پرستوں کے احتساب اور ان سے نجات کیلئے استعمال کریں ۔یہ بات راجونی اتحاد کے تحت جاری شعوری مہم کے تحت انتخابی اضلاع میں مختلف مجالس واجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی سولنگی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ ‘ پاکستان ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں ‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی صدر حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے کہی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) چہلم حسین کے موقع پر فو ل پروف سیکورٹی اقدامات کے ذریعے شہر میں مکمل امن قائم رکھنے اور عوام کو مکمل تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ چہلم حسین اور بلدیاتی انتخابات سے چند روز قبل رینجرز اہلکاروں اور ملٹری پولیس پر فائرنگ کے واقعات افسوسناک ہی نہیں بلکہ شہر میں نئی دہشتگردانہ لہر اور دہشتگردوں کی موجودگی وفعالیت کا واضح ثبوت ہے جو چہلم حسین پر امن و سیکورٹی اور بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کے حوالے شکوک و شبہات پیدا کرکے عوام کو خوفزدہ و سراسیمہ کرنے کیلئے کافی ہیں جبکہ کچھ حلقے ان خدشات کا اظہار بھی کررہے ہیں استحصالی عناصر کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنے اور عوام کی منتخب قیادت کی بجائے منظور نظر افراد کو عوام پر مسلط کرنے کیلئے یہ واقعات ایک منظم سازش کا حصہ ہیں جنہیں صرف ٹریلر کہا جاسکتا ہے اسلئے اگر ٹریلر اس قدر افسوسناک ہے تو پھر پوری فلم کس قدر خوفناک ہوسکتی ہے سیکورٹی اداروں اور محب وطن حلقوں کو اس پر توجہ دینے او ر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے سیکورٹی مؤثر بناکرشہر میں محفوظ و پر امن فضا کے ذریعے شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے اور عوام کو اپنی من پسند سیاسی قوت کے انتخاب کا بھرپور و آادانہ موقع و خود مختاری دینے کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) چہلم امام حسین کے سلسلے میں مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین کی شہادت نے دین اسلام کو مکمل کیاہے ،یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ آپ کی قربانیاں اور ہدایات پوری امت کے لیے مشعل راہ ہیں مگر ہم ان پر چلتے ہوئے تمام پریشانیوں اور آپس کے جھگڑوں سے بھی بچ سکتے ہیں، اس وقت اسلام دشمن قوتوں کو نیست ونابود کرنے کے لیے مسلمہ امہ کے تمام حکمرانوں کو ایک ہوجانے کی ضرورت ہے ، حضرت امام حسین کی لازوال قربانی ہمیں درس دیتی ہے کہ ہمیں دین اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم شہدائے کربلا کی قربانیوں کو سامنے رکھ کر ہی صحیح اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دیکر اپنے نانا حضرت محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دین بچایااور یہ ثابت کیا کہ اسلام اور دین کی خاطر کسی بھی جابر حکمران کے آگے سرکٹایا تو جاسکتا ہے مگر جھکایا نہیں جاسکتا ہے ،آج ہمیں ان قربانیوں سے قدم قدم پر سبق ملتا ہے مگر ایک عمل ہی ہے جو ہم سے نہیں ہوپاتا،انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں عالم اسلام کو جو درپیش مسائل ہیں ان کے حل کے لیے ان تمام تعلیمات پر جلد سے جلد عمل کرنا ہوگا ورنہ دشمن ہمیں ایک دوسرے سے جدا اور دولت کی ہوس میں مبتلا دیکھ کر ٹکڑے ٹکڑے کردیگا۔ہم نے دہشت گردی کی اس آگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں جب کہ اس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ،انہوںنے کہا کہ ہمیں ماضی میں ماتمی جلوسوں اور دیگر جلسے جلوسوں میں دہشت گردی کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھانا پڑامگر اب ہمیں ان واقعات سے بہت حدتک نجات مل چکی ہے جن کا سہرا افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی اداروں کوجاتا ہے ،ہم قانون کی بالا دستی کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسلام اور دین کی سربلندی میں جو خطرات لاحق اس کے ذمہ دار ہم خود ہیںہم اگر ایک ہوکر رہے تو ہمیں کوئی بھی دشمن اسلام میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبر یں
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ملک بھر کی طر ح معذور افراد کے عا لمی دن کے موقع پر بھمبر میں بھی معذور افراد سے اظہا ر یکجہتی کیلئے کشف ویلفیئر آرگنا ئزیشن سو نت ویلفیئر آرگنا ئزیشن اور صبا انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجو کیشن کے زیر اہتما م واک ریلی نکا لی گئی واک ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد محمود جرا ل ، ایس ایس پی چو ہدر ی منیر حسین ،صدر ڈسٹر کٹ با ر بھمبر چو ہدر ی عا رف سر فراز ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر ڈسٹر کٹ NGO,sکو نسل را جہ مسعود اسلم،صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ ،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،جما عت اسلا می کے را ہنما چو ہدری محمدعلی اختر نے کی جبکہ مسز چو ہدری طا رق فا روق نے خصوصی شر کت کی تفصیلا ت کے مطا بق معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کی طر ح ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر میں بھی کشف ویلفیئر آرگنا ئز یشن ،سو نت ویلفیئر آرگنا ئزیشن اور صبا انسٹیٹیو ٹ آف سپیشل ایجو کیشن کے زیر اہتما م معذور افراد سے اظہار یکجہتی اور انکے مسا ئل اجا گر کر نے اور انکے حقوق کا تحفظ کر نے کیلئے واک ریلی نکا لی گئی واک ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل ،صدر ڈسٹر کٹ با ر ایسوسی ایشن بھمبر چو ہدری عا رف سر فراز ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر NGO,sکو نسل را جہ مسعود اسلم نے کی واک ریلی میں مختلف سیاسی سما جی ،مذہبی تنظیمو ں کے نما ئند وں ،سکو لوں کے بچو ں اور سو ل سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شر کت کی جبکہ واک ریلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چو ہدری طا رق فا روق کی مسز بشر ہ طا رق نے خصوصی شر کت کی واک ریلی گرلز ڈگر ی کا لج سے کمیو نٹی ہا ل تک نکا لی گئی کمیو نٹی ہا ل میں منعقد ہ تقر یب سے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے کہا کہ سپیشل بچے ہما را مستقبل ہیں ہم سب کو ملکر انہیں معاشرے کا کا رآمد اور مفید شہر ی بنا نا ہے بھمبر جیسے پسما ند ہ علاقے میں صبا انسٹی ٹیو ٹ بہت اہم کر دا ر ادا کر رہا ہے جس پر صبا انسٹی ٹیو ٹ کی پر نسپل محتر مہ شازیہ پرو ین او ر کی پوری ٹیم مبا رکباد کی مستحق ہے سیشل بچو ں کو اپنی تعلیمی سرگر میاں جا ری رکھنے کیلئے بہت جلد سر کا ری بلڈ نگ مہیا کر نے کے انتظا ما ت کر لئے جا ئینگے تقریب سے صدر ڈسٹر کٹ با ر بھمبر چو ہدر ی عارف سر فراز ایڈووکیٹ ،سر پر ست اعلیٰ ڈھیر ی وٹاں ویلفیئر فا ونڈ یشن چو ہدری خا لد حسین ایڈووکیٹ ،سو شل ویلفیئر آفیسر سہیلہ اعجاز ،صدر کشف ویلفیئر آرگنائزیشن محتر مہ شازیہ پرو ین ،صدر ڈسٹر کٹ NGO,sکو نسل را جہ مسعود اسلم ،چو ہدری کبیر ہاشم ایڈووکیٹ نے بھی خطا ب کیا جبکہ صدر ڈسٹر کٹ با ر چو ہدر ی عا رف سر فراز ایڈووکیٹ نے اپنی طرف سے سپیشل بچوں کیلئے 10ہزار رو پے کا علا ن کیا تقر یب میں ،سینئر نا ئب صدرکشمیرپر یس کلب طا رق محمود ثاقب ،سر پر ست اعلیٰ کشمیر پریس کلب عز یز الر حمن ناز ،چو ہدر ی عتیق احمد بر سا لو ی ،شیراز پرو یز مشتاق ،ما لک انقلا بی ،ظفر اقبا ل بر سا لو ی ،جنر ل سیکر ٹری با ر را جہ ند یم انو ر ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی علی اختر ،را جہ حبیب الر حمن ،محمد یٰسین تبسم ،ہیڈ ماسٹر محمد ریا ض ،انو ر مغل سمیت سول سوسائٹی ،وکلا ء صحا فیوں نے بھی شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)محکمہ مال بھمبر میں پٹوا ریوں کے تبا دلہ جا ت خا لدمحمود پٹواری حلقہ پتھورا نی کو تبد یل کر کے سوکاسن ،حسن ظہیر پٹواری حلقہ سوکا سن کو پٹوار حلقہ پتھورا نی ،محمد اقبا ل میر پٹوا ری حا ضر دفتر ضلع کو پٹوار حلقہ ڈھو ک دعورہ بندوبست ،محمد زما ن پٹوار حلقہ ڈھو ک دعورہ بندوبست کو تا حکم ثانی دفتر تحصیلدار ،ظفر اقبا ل پٹوار حلقہ کا نگڑ ہ فکروٹ کو پٹوار حلقہ پنجیڑ ی ،ناصر محمود پٹواری پٹوار حلقہ پنجیڑ ی کو پٹوار حلقہ مغلورہ ،منو ر اقبا ل پٹواری پٹوار حلقہ مغلورہ کو تبد یل کر کے پٹوار حلقہ گا نگڑ ہ فکروٹ ،شمعون اختر چو ہدر ی پٹوار حلقہ پنڈ ی جہو نجہ کو تبد یل کر کے پٹوار حلقہ کس چنا تر محمود فضل پٹواری پٹوار حلقہ کس چنا تر کو تبد یل کر کے پٹوار حلقہ دھندڑ کو ٹ ،پٹواری محمد خا لدپٹوار حلقہ دھندڑ کو ٹ کو تبد یل کر کے پٹوار حلقہ کھڈوڑہ جبکہ محمد آفتا ب پٹواری کو پٹوار حلقہ پنڈ ی جہو نجہ تعینا ت کر دیا گیا اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ضلعی صدر جر ید ہ آفیسرا ن چو ہدری محمد فا روق ذبیر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت امو ر حیوانا ت ،محکمہ بر قیا ت اور محکمہ تعمیرا ت عامہ کے حقوق کو حاصل کر نے اور31سا ل سے تما م جر ید ہ آفیسرا ن جوکہ آج تک 17ویں گر یڈ میں ہیں اپ گر یڈ نہیں کیا گیاحکومت سے بھر پو ر مطا لبہ کیا کہ تما م جر ید ہ آفیسرا ن کو گر یڈ اپ کیا جا ئے تا کہ آفیسرا ن میں پا ئی جانیوالی بے چینی ختم ہو سکے
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر کے نواحی گا ئوں جلیں کے رہائشی جی ٹی رو ڈ کھا ریاں کے قر یب ٹر یفک حا دثہ میں جا ں بحق بیو ی شدید زخمی جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کھا ریاں پہنچا دیا گیا جہا ں انکی حا لت تشویشنا ک بیا ن کی جا تی ہے حا دثہ کی اطلاع ملتے ہی ان کے آبا ئی گا ئوں جلیںمیں کہرا م مچ گیا تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز بھمبرکے نواحی گا ئوں جلیں کے رہائشی مرزا محمد بشیر اپنی اہلیہ صغرا ں بی بی کے ہمرا ہ اپنے موٹر سا ئیکل نمبر ی BRJB140پر کسی عزیز کی عیادت کیلئے کھا ریاں جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر چھپلاں کے قر یب انکی اہلیہ صغراںبی بی کی چا در موٹرسا ئیکل کے ٹا ئر میں پھنس گئی جس کیو جہ سے مو ٹرسا ئیکل جی ٹی پر الٹ گئی اور پیچھے سے آنیوا لے ٹر ک نمبر یTAQ931جو کہ راولپنڈ ی سے لا ہو ر کی طرف آرہا تھا کے نیچے آگئے جس کیو جہ سے مرزا محمد بشیر موقع پر خا لق حقیقی سے جا ملے جبکہ ان کی اہلیہ صغراں بی بی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طو ر پر تحصیل ہیڈ کوارٹر کھا ریاں پہنچا یا گیا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعدانہیں عزیز بھٹی شہید ہسپتا ل ریفر کر دیا گیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔