گجرات کی خبریں 29/5/2016

GPI News

GPI News

گجرات (جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت و چیف ایگزیکٹو کاروان ِ مالک اشتر سید اظہر حسین نقوی گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل بروز اتوار صبح دس بجے ادھووال میں پڑھا جائے گا دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ زمیندارہ ہائی سکول اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مرکز، ہلال احمر کے گودام اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر شیر علی نیازی، نثار الدین ساجد راٹھور، عثمان سرور بھی انکے ہمراہ تھے۔ گورنمنٹ زمیندارہ ہائی سکول میں قائم انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مرکز کے دورہ کے موقع پر انہوں نے سنٹر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، طلبہ و طالبات کی رول نمبر سلپ چیک کیں اور نگران عملہ سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق شفاف امتحانات کا انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ حقداراوراہل امیدواروں کو انکاحق مل سکے۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے زیر علاج مریضوں اور انکے لواحقین سے ڈاکٹرز کے رویہ، علاج معالجہ کی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے استسفار کیا، آپریشن تھیٹر میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور ٹائلٹس بلاک کی صفائی بھی چیک کی۔ ڈی سی او نے ڈاکٹرزو عملہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کا خدمت سمجھ کر علاج کریں۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی وارڈ میں بہتری کے لئے درکار وسائل بارے انہیں آگاہ کیا جائے۔ڈی سی اونے ہلال احمر گودام کے دورہ کے موقع پر آتشزدگی کے واقعہ میں تباہ ہونیوالے سامان کا جائزہ لیا اور سیکرٹری ہلال احمر سے معلومات حاصل کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یو م تکبیر کے موقع پر سا بق ایم پی اے حا جی نا صر محمو د کی ر ہا ئشگا ہ پر کیک کا ٹنے کی تقر یب منعقد ہو ئی ، تقر یب کی صدرات مسلم لیگ ن کے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی حا جی نا صر محمو د اور ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر نے کی ، تقر یب میں مسلم لیگ ن کے عہد ید را ن اور کا ر کنا ن کی بڑ ی تعداد شر یک تھی ، یو م تکبیر کے موقع پر کیک کا ٹ گیا اور وزیر اعظیم میا ں نو از شر یف کے اقد ام پر ان کو خر ا جِ تحسین پیش کیا گیا ، تقر یب میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر چو ہدری یو سف تر ہنگی ، جنر ل سیکر ٹر ی را جہ حبیب الر حمن ، حا جی اشفا ق آ ف مکہ ،چیئر مین حا جی آصف ر ضا ، حا جی محمد اشفا ق آف مکہ ، شیخ ابر ار سعید ، با سط راٹھو ر ،طا ہر ما نڈ ہ ، ڈاکٹر نعیم ، عا صم نصیر ڈار ، چو ہدری افتخا ر وڑائچ ، میا ں اکمل حسین ، ضیا ء احمد ، عر فا ن حفیظ کھو کھر ، شا ہین ڈار ، حا جی ظفر ر حما نی ،سید وسیم حیدر شا ہ ، ٹھیکید ار خا لد کو نسلر ، عا صم مشتا ق ، قمر بشیر ، چو ہدری معظم ، عر فا ن بٹ ،قیصر ر مضا ن ، ر مضا ن بٹ ، احمد بٹ ، ابر اہیم دلا ور ، سعید احمد سمیت دیگر ر ہنما ئو ں نے شر کت کی ، تقر یب کے موقع پر وزیر اعظم میا ں نو از شر یف کی صحت یا بی اور ملک کی تر قی و سلا متی کیلئے خصو صی دعا بھی گئی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) یو م تکبیر کے موقع پر منعقد تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے پا کستا ن مسلم لیگ ن ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی حا جی نا صر محمو د اور ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر نے کہا کہ پاکستا ن کے18ویں یو م تکبیر کے موقع پر پو ر ی قو م مبا ر کبا د کے مستحق ہیں ، آ ج کا د ن پا کستا ن کی تا ریخ میں یو م آ زادی کی طر ح ایک اہم سنگ میل کے طو ر پر ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا ، حا جی نا صر محمو د نے کہا کہ میا ں نو از شر یف پر اس وقت بھی عا لمی طو قتو ں کا زور تھا اور بھر پو ر د با ئو ڈالا جا ر ہا تھا اور ڈالر وں کی لا لچ د ی جا ر ہی تھی لیکن وزیر اعظم میا ں نو از شر یف نے ملک مفا د کی خا طر 5دھما کے کر دیے انہو ں نے مذ ید کہا کہ وہ تا ر یخی د ن تھا جب میا ں نو از شر یف نے 5اٹیمی د ھما کے کر کے پا کستا ن نے ہمسا یہ اور د شمن ملک بھا ر ت کی بر تر ی کاغر ور خا ک میں ملا د یا ،یو م تکبیر قو می جذ بو ں سے سر شا رایسا دن ہے ،جس سے عا لم سطح پر پا کستا نیو ں کے سر فخر کے بلند ہو گئے ،حا جی عمر ان ظفر کا کہنا تھا وطن عز یز کاوقا ر اور سر حد وں محفو ظ بنا نے کیلئے میا ں نو از شر یف کا کر دار حقیقت مسلمہ ہے ، پو ر ی قو م انہیں ان کی جرات پر سلا م پیش کر تی ہے ،وزیر اعظم میا ں نو از شر یف کی قیا دت میں حکو مت تر قی کی جا نب گا مز ن ہے ، مسلم لیگ ن آ ج مسا ئل کے حل کیلئے کا م کر ر ہی ہے ،میا ں نو از شر یف کا جر م صرف اس با ت کا ہے وہ دل سے ملک کی تر قی کر ر ہا ہے ، میا ں نو از شر یف نے1998میں اپنے اقتد ار کی پر واہ نہیں کی تھی بلکہ ملک کا سو چا تھا ، حا جی عمر ان ظفر نے تقر یب کے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو یے کہا کہ میا ں نو از شر یف کی کا وش سے پا کستا ن کو اٹیمی طا قت بنا نے کی وجہ سے پا کستا نی قو م کی اس صلا حیت کا اظہا ر ہو تا ہے کہ وہ مشکل حا لا ت کا سا منا کر نے کی بھر پو ر صلا حیت ر کھتی ہے ، حکو مت اس ضمن میں پر عز م ہے اور پو ر ی نیک نیتی کیسا تھ پا کستا ن کو معا شی طا قت بنا نے کیلئے کو شا ں ہے ، اللہ تعا لیٰ کا شکر ہے کہ ملک امن کی طر ف گا مز ن ہے ، مسلم لیگ ن نے 2013سے لیکر آ ج ملک کی تر قی اور مفا ط کیلئے فیصلے کیے ، میا ں نو از شر یف نے قو م سے وفا دار ی کا ثبو ت 28مئی 1998کو قو م کو عملی طو ر پر دے دیا تھا ،انہو ں نے کہا کہ سا ر ی قو م آ ج میا ں نو از شر یف کی شکر گز ار ہے ، ز ند ہ قو میں ہمیشہ اپنے مخلص لیڈر وں کو یا د ر کھتی ہے اور آ ج پا کستا نی قو م نے اس با ت کو سچ ثا بت کر دیا ، حا جی عمر ان ظفر نے مذ ید کہا کہ مخا لفین کو ڈر ہے کہ کہہ میا ں نو از شر یف اپنی حکو مت کے5سا ل نہ پو ر ے کر لے اگر ایسا ہو گیا تو ان کی با ر ی کھبی نہیں آ ئے گی ، ان کا ایجنڈ ہ میا ں نو از شر یف کو ر وکنا نہیں بلکہ پا کستا ن کی تر قی کو روکنا ہے ، 2013سے قبل اور آ ج کے پا کستا ن میں فر ق ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) انجمن امامیہ رجسٹرڈ گجرات کے عہدیداران نے صدر جاوید اقبال شاکر کی سربراہی میں سید اظہر نقوی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور پانامہ لیکس پر ٹی او آر کمیٹی میں اپوزیشن ٹیم کے رکن طارق بشیر چیمہ ایم این اے سے امریکی قونصل جنرل زیکری ہارکن رائیڈر (Mr. Zachary Harkenrider) نے طویل ملاقات کی جو یہاں مسلم لیگی قائدین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں، بہادر پاک فوج نہایت مشکل حالات کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف اپریشن کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد اعجاز نے تاجکستان چیمبر آف کامرس کے صدر شریف سعید سے تاجکستان میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ اور امپور ٹ ایکسپورٹ بارے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر تاجکستان چیمبر کے صدرشریف سعید نے گجرات چیمبر کے صدر کو یادگاری شیلڈ بھی دی اور بعدازاں انکے اعزاز میں تاجکستان میں پاکستانی سفیراقبال سومرو نے عشائیہ دیا جس میں عادل خاں میاں خیل کمرشل قو نصلرآف پاکستانی ایمبنسی ، بلال شیخ ، راشد خان کمرشل قونصر ، شکیل احمد خاں دیگر موجود تھے .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) آل پاکستان پی وی سی پائپ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اقبال پلاسکو نے الحاج امجد فاروق کو سی پی ایل سی کا چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسی شخصیت کا انتخاب کرنے والے بھی داد کے مستحق ہیں انشاء اللہ وہ اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کی بناء پر اپنے انتخاب کو درست ثابت کرینگے اور معاشرے بالخصوص ضلع گجرات میں امن عامہ کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے اور سیٹزن لائزن کمیٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے چوہدری پرویز اقبال پلاسکو نے کہا کہ الحاج امجد فاروق بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اُن پر جب بھی کوئی ذمہ داری ڈالی گئی وہ انتہائی لگن اور دل سے ان امور کو نبٹا کر شہریوں سے دادوصول کرتے ہیں چاہے باب گجرات کی تعمیر ہو یا جمخانہ گجرات کی تعمیر انہوں نے شاندار اقدامات سرانجام دئیے اور یہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سی پی ایل سی جیسی بڑی ذمہ داری کیلئے امجدفاروق کا انتخاب کیا ہے جو انکے خاندان اور شہریوں کیلئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں انشاء اللہ انہیں جہاں بھی ہماری ضرورت پڑے گی انکابڑھ چڑھ کر ساتھ دینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)موضع کنجہال اور چک سجاول کی لنک روڈ کے لئے 47لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کروانے اور کام شروع کروانے پر ہم قائدین کوٹلہ برادران کی گرانٹ جاری کروانے اور کام شروع کروانے پر ہم قائدین کوٹلہ برادران ایم این اے چوہدری عابد رضا اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور گرانٹ کے حصول کے لئے خصوصی کاوشیں کرنے پر سابق امیدوار چیئرمین یوسی بدر ملک فضل حسین اعوان بدر مرجان اور سابق امیدوار وائس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کنجہال کے بے حد ممنون اور شکرگزار ہیں ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر ممتاز سیاسی و سماجی بزرگ شخصیت حاجی محمد صدیق چوہدری کنجہال، ممتاز سماجی راہنما چوہدری جاوید اختر کنجہال، چوہدری محمد عباس کنجہال، چوہدری حاکم علی کنجہال اور دیگر اہل دیہہ نے کیا ہے۔ معززین دیہہ کا کہنا ہے کہ کوٹلہ برادران نے ہمارا دیرینہ اور پرانا مسئلہ حل کر کے جہاں ہمارا مان بڑھایا ہے وہاں عوامی نمائندگی کا حق بھی ادا کیا ہے ہم پہلے بھی کوٹلہ برادران کے ووٹر، سپورٹرز تھے اور آئندہ بھی ہماری نسلیں بھی کوٹلہ برادران کا اسی طرح ساتھ دیں گی۔ یاد رہے کہ چوہدری جاوید اختر کنجہال، چوہدری محمد عباس کنجہال پہلے سے ہی بے لوث سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جبکہ ملک کی خارجہ پالیسی بھی ناکام ہے جس کی سب سے بڑی وجہ وزیر خارجہ کا نہ ہونا ہے ایک وجہ ہی حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کے لئے بڑا ثبوت ہے انشاء اللہ جب پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی ملک کی ایسی خارجہ پالیسی بنائیں گے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوگا اور قابل ترین شخص کو وزیر خارجہ بنایا جائے گا۔ بجلی، گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کو حکمران گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں کنٹرول نہیں کر سکے جو کہ مینڈیٹ کی توہین ہے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی چوہدری مختار احمد ڈھل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام استعمال کی اشیاء ضروریہ کی قیمت بھی دیہاڑی دار آدمی کی پہنچ سے کہیں دور ہیں لوگ فاقوں سے اور مہنگے علاج نہ کروا سکنے کی وجہ سے مر رہے ہیں جو کہ حکمرانوں کی ناکامی کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)28مئی یوم تکبیر عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کا کارنامہ ہے ہم انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت چوہدری نبیل پیارا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر پاکستان اسلامی دنیا کا ہیرو اور پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنا ہے تو وہ ڈاکٹر عبدالقدیر کا ہی مرہون منت ہے اگر ہمارے عظیم سائنسدان اپنی صلاحیتوں کے جوہر نہ دکھائے تو آج پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا۔ دشمن بھی اب ملک خداداد کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا چوہدری نبیل پیارا نے مزید کہا کہ یوم تکبیر کو یوم تشکر کے طور پر منایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)اے سی کھاریاں کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر TMA کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کی زیر سرپرستی سینٹری انسپکٹر چوہدری احسان الٰہی کی سربراہی میں سینٹری ورکرز روزانہ کی بنیادوں پر جی ٹی روڈ پر صفائی کا نظام بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف عمل ہیں جی ٹی روڈ پر باقاعدہ چونا ڈالا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں بھی دو شفٹوں پر روزانہ صفائی کا عمل جاری ہے جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)دینہ آمد پر اپنے محبوب لیڈر بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کریں گے کھاریاں سے بڑے قافلے کے ہمراہ دینہ پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی کھاریاں سٹی شیخ ظفر اقبال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور آج بھی وفاق کی علامت ہے عوام آج بھی پیپلز پارٹی کو ہی پسند کرتے ہیں دینہ میں بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال اور تاریخی استقبال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)28مئی یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ(ن) آفس کھاریاں میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا اور کیک کاٹا گیا مہمانِ خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ تھے یوم تکبیر کی تقریب میں مسلم لیگی رہنمائوں، کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور 28مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کرنے پر میاں محمد نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی راہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ نمایاں طور پر سابق صدر کھاریاں پریس کلب کلیم اللہ گیلانی، عبدالقیوم بھٹی، خالد پہلوان، طارق جاوید بٹ، ملک رضوان سہیل، چوہدری غلام فریدصدر KPC حاجی عبدالرئوف، کوارڈی نیٹر اعجاز مرزا، عبدالعزیز گوندل ودیگرصحافی برادری بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ذوالفقار علی باگڑی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںنے ہمراہ سید علی شاہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کھاریاں، جاوید اقبال ڈرگ انسپکٹر ،محمد طارق تحصیل فوڈ انسپکٹراور راجہ جاوید اخترریڈردوران چیکنگ ادارہ ترک منشیات جی ٹی روڈ کھاریاںکو چیک کیا جوکہ بغیر منظوری کام کررہا تھا اور ان کے پاس کوئی کوالیفائیڈ ڈاکٹر موجود نہ تھاجس کی بناء پر ادارہ کو فورطور پر کام کرنے سے روک دیاگیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ادارہ کو رجسٹر کروائیں اور تمام ضروری ریکوائرمنٹس کو پورہ کریں ۔ عدم تعمیل کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)گوجرانوالہ میں ہائی کورٹ بینچ کا قیام وقت کی ضرورت ہے گوجرانوالہ ڈویڑن 2 کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل ہونے کے باوجود ہائی کورٹ بینچ کا نہ ہونا بڑی زیادتی ہے۔صدر بار ایسوسی ایشن اعجاز احمد پرویا ، جنرل سیکرٹری جمشید سلطان گھمن نے بارہال میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ میں ہائی کورٹ بینچ نہ ہونے سے سائلین کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی 2013 کے الیکشن میں گوجرانوالہ میں بینچ کے قیام کا وعدہ کیا تھا مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے وکلاء اس جدوجہد میں ہیں کہ شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف میسر آسکے جو ہر پاکستانی شہری کا قانونی حق بنتا ہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع منڈی بہائوالدین،نارووال، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ اور دوردراز کے علاقوں کے مکین ڈویژنل بینچ نہ ہونے کی وجہ سے سخت ترین موسمی حالات میں مہنگے کرایے برداشت کرتے ہوئے لاہور جانے پر مجبور ہیں ۔ گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ہزاروں وکلاء نے اس سلسلہ میں26 مئی کو احتجاجی دھرنے کا پلان تشکیل دیا تھا مگر چیف جسٹس ہائی کورٹ پنجاب کی طرف سے اس سلسلہ میں بلانے پر ہمیں یہ پروگرام منسوخ کرنا پڑا ۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اورر پانچ سنیئر ججز پر مشتمل پینل سے ہمارے 2 گھنٹے سے زائد مذاکرات ہوئے اور ستمبر2016ء تک کا وقت مانگا گیا مگر وکلاء کی طرف سے اس پر رضامندی ظاہر نہ کی گئی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہائی کورٹ بینچ گوجرانوالہ کی منظوری میں تاخیر ی حربے نہ آزمائے جائیں کیونکہ اس سے سول سوسائٹی کو بہت سی مشکلات درپیش ہیں سائلین کو انصاف کے لئے لاہور کے چکروں میں ذلیل وخوار ہونا پڑتا ہے جبکہ لاہور کے چکروں میںوکلاء کی بھاری فیسیں اور کرایوں کی وجہ سے سائلین کو مایوس ہو کر انصاف کی راہ چھوڑنا پڑتی ہے۔ہماری طرف سے17ستمبر تک طویل مہلت نہ دینے کی وجہ سے 17جولائی 2016ء تک مثبت جواب دینے کا عندیہ دیا گیا ۔ جبکہ باخبر ذرائع سے ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ ہائی کورٹ بار کا ایک اجلاس بلایا گیا ہے جس میں بااثر وکلاء کا ایک پینل جو اپنے ذاتی مفادات کی وجہ سے ڈویژنل بینچ کے قیام کی مخالفت کررہا ہے نے قرار داد لانے کا منصوبہ کیا ہے ہم سوموار30مئی کو ہونے والے اس اجلاس میں شامل ہو کر یہ قرار داد منظور نہیں ہونے دیں گے۔ صدر بار ایسوسی ایشن اعجاز احمد پرویا نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہائی کورٹ بینچ کا قیام وکلاء کا ہی نہیں کروڑوں عوام کا معاملہ ہے ، پولیس اور دیگر اداروں سے وابستہ افراد کو بھی لاہور ہائیکورٹ کے چکروں میں دشواری کے علاوہ محکموں پر اخراجات کا بوجھ پڑتا ہے جو بنچ کے قیام سے کم ہوگا۔اسی وجہ سے مقامی سطح پر انصاف کی فراہمی کی غرض سے گوجرانوالہ ڈویژن کے وسط وزیرآباد میں ہائی کورٹ بینچ کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاہور کے چند وکلاء کی طرف سے گوجرانوالہ بینچ کے قیام کے خلاف قرار داد کو کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، چیف جسٹس ہائی کورٹ پنجاب لاہور اور دیگر ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں ہائی کورٹ بینچ بنا کر شہریوں کو سستے اور فوری انصاف کے حصول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے ملک میں سنگین سیاسی صورتحال پر غور و فکر کیلئے اپنے خاص معتمد ساتھیوں کا اجلاس احمد نگر میں29 مئی کو طلب کر لیا۔ترجمان حامد ناصر چٹھہ عبدالکریم بٹ نے بتایا کہ پاناما لیکس پر ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث نئی سیاسی حکمت عملی کیلئے وزیرآباد شہر اور تحصیل میں اپنے ساتھیوں کا اجلاس طلب کی گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے وزیرآباد میں نکاسی آب کے دیرینہ مسئلہ کو ختم کرنے کیلئے تشکیل دیا گیاپلان مختلف محکموں کی منظور ی اور ذیزائن پاس ہونے کے بعد بھی تاخیر کا شکار ،عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ شہری حلقوں کا کمشنر گوجرانوالہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے صورتحال کا نوٹس لینے اور نکاسی آب کے پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے وزیرآباد کی عوام کے مطالبہ پر سیوریج کے دیرینہ مسئلہ کو ختم کرنے کیلئے کچہری چوک سے ونجووالی اور شہر کے قدیمی نالہ سے پلکھو تک سیوریج سکیم منظورکرتے ہوئے کرورڑوں روپے فنڈز کی منظوری دی گئی جس پر نقشہ اورڈیزائن پاس ہونے کے علاوہ منصوبہ محکمہ پبلک ہیلتھ پنجاب کی طرف سے بھی منظور کرلیا گیا۔منصوبہ کی مکمل فائل تیار ہونے کے باوجوود چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کے ریٹائر ہوتے ہی التواء کا شکار ہوگیا۔ نوید اکرم چیمہ کے دور میں پھرتیاں دکھانے والے افسر بھی اس معاملہ کو نظر انداز کرتے ہوئے میٹھی نیند سوگئے ۔ شہریوں نے بتایا کہ سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کاسامنا ہے ۔ اگر سابق چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے منظور کئے گئے منصوبہ پر عملدرآمد نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں سیوریج کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی جس سے شہری احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ عوامی، سماجی شخصیات نے کمشنر گوجرانوالہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے صورتحال کا نوٹس لینے اور نکاسی آب سیوریج سکیم کے پلان پر بلاتاخیرعملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)شہر اور گردونواح میں عطائیت کی بھرمار ،سادہ لوح شہری صحت کی بجائے موت خرید رہے ہیں۔ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے کئی شہری عمر بھر کی معذوری کے علاوہ خطرناک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ مستند معالجین کی کمی ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے نامناسب رویے اور طبی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے شہر سے دور دیہاتوں میں بسنے والے افراد کی بڑی تعداد عطائیوں سے علاج کروانے پر مجبور ہے۔ وزیرآباد شہر کے علاوہ الہٰ آباد، نظام آباد ، قدرت آباد،دھونکل، گھکا میتر ، جامکے چٹھہ، احمد نگر ، رسولنگر اور دیگر آبادیوں میں جگہ جگہ عطائیوں نے انسانی جانوں سے کھیلنے کے مراکز بنا رکھے ہیں جہاں سستے علاج معالجہ کے علاوہ چھوٹے موٹے آپریشن بھی کردیئے جاتے ہیں جس سے مجبوری کی حالت میں آنے والے مریض کی اگر زندگی بچ جائے تو عمر بھر کی معذوری ساتھ لیجاتا ہے۔ ایک عرصہ سے مختلف عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے عطائیت کیخلاف محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود ان عطائیوں کیخلاف کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ اگر کوئی چھوٹا موٹا انتظامی آپریشن کیا بھی جائے تو عطائیوں سے رقم لیکر انہیں دوبارہ کام کرنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ شہر میں عطائیت پر قابو پانے والے ذمہ داران غفلت کی نیند سو رہے ہیںیہی وجہ ہے شہر میں عطائیت کا سیلاب آچکا ہے۔ عطائی ایلوپیتھک ادویات کیساتھ دیسی اور ہومیوپیتھی ادویات کا بھی استعمال کرواتے ہیں جس سے مریض کا مرض ٹھیک ہونے کی بجائے مزید بگڑ جاتا ہے۔ مختلف میڈیکل سٹور مالکان بھی کھلے عام عطائیت کوفروغ دینے میں مصروف ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر بنائی گئی لیبارٹریوں پر کوئی مستند پتھالوجسٹ موجود نہیں ہوتا ان لیبارٹریوں پر موجود افراد ایکسرے اور مختلف بیماریوں کی تشخیص کے نام پر مریضوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں بیشتر افراد لیبارٹریوں کی آڑ میں دیگر دھندے کررہے ہیں۔میڈیکل سٹوروں پربھی ممنوعہ ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے بیشتر نشہ آور ادویات اور انجکشن بغیر ڈاکٹری نسنحے کے فروخت کرکے منشیات جیسے دھندے کو پروان چڑھایا جارہا ہے بیشتر مقامات پر ایک ہی لائسنس پر مختلف مقامات پر کئی میڈیکل سٹورز چلائے جارہے ہیں جبکہ بغیر لائسنس بھی میڈیکل سٹور چلائے جانے کا انکشاف ہے ایسے میڈیکل سٹورعطائیوں کی سرپرستی میں مصروف ہیںغیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں پرنا اہل اور ان پڑھ عملہ تعینات ہے جہاں سے ہر ماہ محکمہ صحت کے اہلکار نذرانہ وصول کر کے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ ان میڈیکل سٹوروں میں موجود ادویات کی اکثریت زائد المعیاد ہوتی ہے ان میڈیکل سٹوروں میں جنسی نشہ آور اور غیر معیاری ادویات کی وافر کھیپ موجود ہے۔ محکمہ صحت کے ار باب اختیار اور ضلعی حکومت معلومات ہونے کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ ان میڈیکل سٹوروں پر کام کرنے والے افراد زیادہ تر میڑک فیل ہونے کے ساتھ ساتھ ، ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کا روپ دھارے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شریف اور سادہ لوح شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں موجود سرکاری ہسپتالوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے جس کی وجہ سے شہری پرائیویٹ اور عطائیوں کے ہتھے چڑھنے پر مجبور ہیں۔ جن کو محکمہ صحت کے افسران کی پشت پناہی حاصل ہے محکمہ صحت کے افسران فرضی کارروائی کر کے حکام بالا کو رپورٹ ارسال کر دیتے ہیں جبکہ حقیقت میں شہری صحت سے متعلقہ بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔ نان رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں پر عطائیت پروان چڑھ رہی ہے ۔ عطائیوں کی اکثریت نے اپنے اپنے کلینکوں پر ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے سائین بورڈ لگا رکھے ہیں جن کی وجہ سے وہ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔شہریوں ، عوامی ، سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتیں دینے ، عطائیوں اور ان کے سرپرست محکمہ صحت کے ملازمین افسران کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے یوم تکبیر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی خود مختاری کا تحفظ اقتصادی خود انحصاری کے بغیر ممکن نہیں، معاشی نیشنل ایکشن پلان بھی تشکیل پانا چاہیے۔ جعفریہ یوتھ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا عالم اسلام کے لئے قابل فخر ہے، جس پر پوری امت مسلمہ اطمینان محسوس کرتی ہے، لیکن جب ہم اقتصادی میدان میں امریکہ اور عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں تو ہماری اس گداگری سے قوم کے سرشرم سے جھک جاتے ہیں۔ ہمار ا ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز مصنوعی سا لگتا ہے، اسی طرح ہم بجلی کی لوڈ شیڈنگ، گیس کی قلت اور اقتصادی مشکلات کا شکار ہیں تو یہ ایٹمی قوت کے شایان شان نہیں۔ یہ قوم کی غلطی نہیںکرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔ جب قرض نہیں لیتے تھے تو ایٹمی قوت بن گئے ہیں، اب کھربوں کے منصوبے بنائے جاتے ہیں، کمشن مافیا کو خوش کرنے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے قرض لیا جارہا ہے۔ یہ باعث ندامت ہے۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ کرپشن کا بازار بھی گر م ہے ، اس لئے ہمیں اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنا ہوگا، تاکہ حقیقی معنوں میں ایٹمی قوت ہونے کے اعزاز پر فخر کرسکیں۔ ورنہ اب تو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں۔ڈرون حملے ہم پر ہوتے ہیں، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے قرض لے کر ہم اپنا بجٹ بناتے ہیں۔ تو ہماری خود مختاری اور غیرت کہا ں گئی۔ یہ اوصاف تو ایٹمی قوت کے نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کو خارجی اور داخلی چیلنجوں کا سامنا اسی لئے ہے کہ ہم مستقل طور پر بنیادوں کو مضبوط کرنے کی بجائے، عارضی اقدامات کرتے ہیں، اور جو اعداد و شمار دیتے ہیں ، ان میں حقیقت سے زیاد ہ دعوے ہوتے ہیں، جوکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سشایان شان نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال (جی پی آئی)یوم تکبیر ہمیں خود انحصاری کا درس دیتا ہے ۔پاکستان ایٹمی قوت اور اولیاء اللہ کی سر زمین ہے ۔ مسلمانوں نے ہمیشہ نعرۂ تکبیر و رسالت کی صدائوں سے میدان مارا ہے ۔یوم تکبیر ملتِ اسلامیہ کیلئے مسرت و شادمانی کا دن ہے ۔28مئی کو حکمرانوں نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنایا ۔ایٹمی قوت کے خالق معروف ایٹمی سائنسدان ،فخر ملتِ اسلامیہ ڈاکٹر عبد القدیر خاں کو قوم و ملت تاقیامت ملتِ اسلامیہ خراج تحسین پیش کرتی رہے گی ۔28مئی کو حکومت نے امریکی دبائو اور پابندیوں کو مسترد کر کے پاکستان کا مورال بلند کیا ۔ تمام ملکی ادارے اپنے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے قومی خدمت کا فریضہ سر انجام دیں تو خوشحالی اور ترقی ہمارا مقدر بن سکتی ہے ۔باہمی احترام ہی یکجہتی کا زینہ اور قومی اخوت کا مظہر ہے ۔ہم ایٹمی قوت بننے میں تو کامیاب ہو گئے مگر قومی اخوت کی منزل تک پہنچنا ابھی باقی ہے۔یوم تکبیر تاریخ میں پاکستانی قوم کے جذبۂ حب الوطنی کی یادیں تازہ کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکزاویسیاں نارووال نے جامع مسجد بھلووالی نزد فلیز پور دھیڑ میں غلام حسن آف دبئی کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے ۔ پاکستان سے محبت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔ آج آپس کے لڑائی جھگڑے یا سیاسی شور لگانے کی ضرورت نہیں ۔ آج پوری قوم کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں ایک سوچ کی حامل ہو جائیں وہ سوچ صرف اور صرف پاکستان ہو ۔ بھارتی جارحیت کھلی دہشت گردی ہے ۔پاکستانی قوم اپنے وطن و پاک سر زمین کی حفاظت کے لئے پُر عزم اور ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔اختتام پر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے ملک و ملت کے استحکام اور قیام امن کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی ۔اس موقعہ پر صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی، صوفی اللہ رکھا نقشبندی،محمد محسن اویسی اور دیگر نے بھی خطاب وہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھرمیں اب ہر طرف ریت سے زیادہ بھوک افلاس نظر آرہی ہے بچے بھوک سے مررہے ہیں اور پینے کا پانی بھی ختم ہوچکا ہیں کنویںسوکھ چکے ہیں نایاب نسل کے ہرن اور مور مر رہے ہیں ان مسائل پر کوئی بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس کراچی سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزراء جتنی رقم بیرون ملک دوروں پر خرچ کر تے ہیں وہی تھر کی عوام کے بنیادی مسائل پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے خرچ کیئے جائیں تو تھر کی عوام کے مسائل کو کم کیا جاسکتا ہے ، میں تھر کے ہر گاوں میں گیا ہوں میں نے وہاں کے حالات اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں اب تھر میں ریت سے زیادہ بھوک اورافلاس سے متاثر لوگ دکھائی دیتے ہیں بھوک سے تڑپ تڑپ کر مرنے والے بچے حکمرانوں کو نظر نہیں آتے کیوں کہ حکمرانوں کے لیے تھر صرف مٹھی کا ڈی سی ہاوس اور سرکٹ ہائوس ہی ہے حکومت انسانی جانوں پر مذاق کررہی ہے حکومت اگر سو برس کا کام سات سال میں کرتی تو واشنگٹن والے کھتے کہ ہمیں واشنگٹن کو تھر جیسا بنانا ہے تھر کی بھوک و افلاس کا مذاق ہر جگھ اڑایا جارہا ہے تین سو کے قریب بچے دم توڑ چکے ہیں مگر حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلانات صرف اعلانوں تک محدود ہیں اگر تھر کے کوئلے کا صحیح نمونے سے استعمال کیا جائے تو یہ پورے ملک کے لیے روزگار کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے مگر حکمرانوں نے اس اہم پروجیکٹ کو بھی سیاست کے بھینٹ چڑھا دیا ہے تھر کا اصل مسئلہ ابھی تک حکمران سمجھ ہی نہیں سکے ہیں موجودہ حکمران تھر کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے جیالوں کے مسئلے حل کرنے کے لیے جاتے ہیں تھر کے دوردراز علائقے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکومت نے موبائل میڈیکلز کا تو افتتاح کردیا ہے مگر انہیں یہ بتانے والا کوئی نہیں کہ تھر کے دوردراز علائقوں میں سڑکیں نہیں ہیں روڈ نہیں ہیں وہاں فور بائی فور گاڑیاں جاتی ہیں حکومت کی جانب سے جن میڈیکل موبائیل کا افتتاح کیا گیا ہے وہ کچے راستے میں نہیں چل سکتے ہیں ، مال مفت دل بے رحم والا قصہ کچھ یہاں پر بھی نظر آرہا ہے حکمران تھر کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے صرف مٹھی سرکٹ ہائوس اور ڈی سی ہائوس کا دورہ کرکے چلے جاتے ہیں حکومت نے ہر مسئلے کا حل صرف کمیٹی کو سمجھ لیا ہے ہر مسئلے پر صرف کمیٹی بنادی جاتی ہے جوکسی مسئلے کا حل نکالنے کی بجائے اپنے فوٹو سیشن میں مصروف رہتے ہیں حکمران کیا جانیں ان مرتے ہوئے بچوں کا دکھ آہوں اور سسکیوں سے گزرنے والے دن رات صرف تھر کے لوگ جان سکتے ہیں تھر کے مسئلے پر حکمران صرف سیاست کررہے ہیں مسئلے کا حل ڈھونڈنے کی بجاء حکومت موت پر اشتہارات دینے میں مصروف ہے تھر میں گاڑیاں فوربائی فور کے علاوہ چل ہی نہیں سکتی یہ اچھی بات ہے کہ حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے مگر یہ قدم صر ف وہاں موجود افسر شاہی کے کام آئے گا جو کہ صرف ان گاڑیوں کو پہلے کی طرح پکنک کے لیے استعمال کریں گے اصل مسئلہ تھر کے دوردرازگوٹھوں میں ہے جو کہ شاید انہیں ہیلیکاپٹر سے بھی نظر نہیں آتے تھر کے لوگوں کو اس حال میں نہیں چھوڑیں گے ہم نے پہلے بھی تھر والوں کی مدد کی ہے ان کے ساتھ رہے ہیں اور اب بھی ان کا ساتھ دیں گے۔