گجرات کی خبریں 5/12/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری ،سینئر صحافی اور روز نامہ نئی بات کے بیورچیف محمد انور شیخ اور شیخ غلام سرور قادری(جی پی او ) گجرات کے والد محترم شیخ غلام صابر کی بارویں برسی آج چھ دسمبر بروز اتوار دن دو بجے ان کی رہائش گاہ محلہ بہار مدنیہ جامع مسجد بہار مدنیہ میں منعقد ہو گی ،برسی کی تقریب سے ممتاز عالم دین علامہ محمد عظیم قادری اور ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ظارق سلیم خصوصی خطاب کریں گے دوست احباب کو شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) چوہدری افتخار احمد ملہی ناظم اعلیٰ بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات نے میلاد مصطفی ۖ (موٹر سائیکل) ریلی 18 دسمبر بروز جمعتہ المبارک کے سلسلہ میں رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے اہم شخصیات سے ملاقات کی اور شرکت کی۔ دعوت دی جن میں ممتاز وکلاء چوہدری شمشاد اللہ ملہی’ چوہدری مجید اللہ ملہی’ چوہدری اظہر فاروق مچھیانہ’ چوہدری پرویز اقبال مچھیانہ’ چوہدری عثمان وڑائچ’ چوہدری الطاف حسین’ علامہ ارشد نقشبندی (ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت) امیر علی منہاس’ سید فیاض احمد ہاشمی’ صدر انجمن نوجوان میلاد کمیٹی ضلع گجرات شامل ہیں۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ اندورن شہر ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے رحمان شہید روڈ اور دیگر شاہراہوں پر سلپ روڈ تعمیر کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جیل چوک کے میںسلپ روڈ ز کے مجوزہ منصوبے دورہ کے موقع پر کیا، ڈی او روڈز رائے نواز، ڈی او سپورٹس ندیم بٹ، آرکیٹکٹ محمو د احمد، چوہدری نواز ریحانیہ و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے دبائو میں اضافہ کی وجہ سے پیدا ہونیوالے مسائل سے ضلعی انتظامیہ پوری طرح آگاہ ہے اور اس مقصد کے لئے سلپ روڈز کی تعمیر کامنصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ا نہوںنے ڈی او روڈز اور آرکیٹکٹ کو ہدایت کی کہ و ہ فوری طور پر منصوبے کو حتمی شکل دیں تاکہ جلد اس پر کام شروع کیا جا سکے ۔ ڈی سی او نے واضع کیا کہ سلپ روڈز کی وجہ سے جن افراد کی اراضی استعمال کی جائے گی انہیں معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ اس سے قبل ڈی او روڈز نے ڈی سی او کو منصوبہ بارے بریفنگ دی۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ ریگولرائزیشن کمیٹی نے تعلیمی کوائف کی تصدیق ہونے پر مزید 22ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی او ایچ آر ایم انجم ریاض سیٹھی ، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف ، ڈی ای اوز محمد پرویز، رفعت النساء بھی موجود تھیں۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تمام کنٹریکٹ سٹاف کی اسناد کی تصدیق کا عمل تیز کیا جائے جب تک تمام سٹاف ریگولر نہیںہوتا کمیٹی کی میٹنگ ہر ہفتے باقاعدگی سے ہوگی۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صوبہ پنجا ب میں 248تعلیمی ادارے 29ہزار خصوصی بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر کھاریاں میں المدثر ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کے مرکز میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت ڈی سی ا و لیاقت علی چٹھہ نے کی ،ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ، ٹرسٹ کے چیئرمین سید مدثر حسین شاہ، ارشد رضا و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ اے سی گجرات میاں اقبال مظہر ، ٹرسٹ کے ممبران اور بڑی تعداد میں طلبہ اور والدین نے تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے خصوصی طلبہ کے لئے پاکستان بک فائونڈیشن کے شائع کر دہ خصوصی بچوں کے لئے کتب بطور تحفہ ٹرسٹ کے چیئرمین کو پیش کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس ادارے کا دورہ کرتے رہیںگے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے چیئرمین المدثر ٹرسٹ کی خصوصی بچوں کی تعلیم کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوںنے گجرات میں نئی روایات کو جنم دیا ہے دیگر افراد کو بھی انکی پیروی کرنی چاہیے۔ پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کو شامل کیا تھا جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد راولپنڈی میں میٹرو بس پراجیکٹ میںحکومت نے معذور افراد کے لئے خصوصی سہولیات فراہم کیں ملازمتوںمیںانکا کوٹہ بڑھایا اور ساڑھے 3ہزار معذوروںکو مختلف محکموںمیںملازمیتیںبھی دی گئے اسی طرح پنجاب کے تیرہ اضلاع میںنابینا پن کی روک تھام کے لئے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے صدقات ، عطیات اور خیرات ایسے اداروںکو دیں نہ کہ کسی ایسی تنظیم کے حوالے کریں جو اسکا غلط استعمال کرے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے امریکہ میں خصوصی بچوں کے سنٹر اور فرانس میں دہشت گردی کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی ان واقعات کے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں دنیا سے جہالت اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور امن و محبت کے پیغام کو فروغ دے گا۔ اس سے قبل ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے معزز مہمان کو سپاس نامہ پیش کیا اور ضلع گجرات میںخصوصی بچوںکی تعلیم کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین ٹرسٹ سید مدثر حسین شاہ نے ادارے کی تدریسی سرگرمیوںپر روشنی ڈالی۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنی بجلی 60سال میں پیدا ہوئی موجودہ حکومت نے اڑھائی سال میں اتنی بجلی کی پیداوار کے لئے منصوبے شروع کر دیے ہیں، 2018تک ملک سے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی سمیت بڑے مسائل کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھاریاں میں المدثر ٹرسٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسوںکی وجہ سے پاکستان کی معیشت بہتر ی کی جانب گامز ن ہے اور تمام عالمی ادارے اسکی تصدیق کر رہے ہیں ملک میں مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر ہے اور تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر تک پہنچے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ دور میں تمام پراجیکٹ انوسٹمنٹ کی شکل میںلگ رہے ہیں جبکہ اکنامک کوریڈور کی تعمیر سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اور اس منصوبے کا فائدہ جنوبی ایشا کے دو ارب انسانوںکو ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اڑھائی سال سے حکومت کے خلاف ہر روز نیا جھوٹ بولتے ہیں، انکی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوںکے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں دس کروڑ نئے درخت لگائے گئے ہیں اتنی صوبہ میںجھاڑیاںنہیںجتنے درخت لگانے کا وہ دعویٰ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے لندن کے سرکاری دورہ کے موقع پر جو بھی ملاقاتیں کیں وہ سب میڈیا کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2013کے مقابلے میں موجودہ پاکستان کہیں مضبوط ہے بھاگتے ہوئے دہشت گرد خود کو زندہ ظاہر کرنے کے لئے اکا دکا کاروائیاںکرتے ہیں کامیاب آپریشن ضرب عضب نے انکی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہو ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت میڈیا ہائوسز کو بھرپور تحفظ فراہم کرے گی اس مقصد کے لئے صوبائی حکومتوںکو ہدایات بھی جار ی کر دی گئی ہیں۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ لاہور کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ، سینئر سول جج محمد اختر بھنگو ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے ضمیر الحق ، سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی، جوڈیشل افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ فاضل جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے دورہ کے موقع پر معمولی نوعیت کے مقدمات کے دو خواتین سمیت 14اسیران کو ذاتی مچلکو ں پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سزائے موت کے قیدیوں، خواتین، نوعمر قیدیوںکی بارکوں، جیل ہسپتال اور کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مورخہ 18 دسمبر بمطابق ربیع الاول کا پہلا جمعتہ المبارک کو حسب سابق غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے زیراہتمام عظیم الشان ”میلاد مصطفےٰ ریلی” کا اہتمام کیا جائے گا۔ نماز جمعہ جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں ادا کی جائے گی ۔ نماز جمعہ کے فوراً بعد میلاد مصطفےٰ ریلی کا آغاز ہو گا۔ ریلی میلاد چوک’ چوک نواب صاحب’ پاکستان چوک سے ہوتی ہوئی پرنس چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی کے اختتام پر ممتاز عالم دین پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کا خطاب ہو گا۔ ریلی کی قیادت نوجوان عالم دین پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی اور چوہدری افتخار احمد کریں گے۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) سالانہ مجلس عزائ28 صفر المظفر بروز جمعتہ المبارک 11 دسمبر دن 12 بجے مسجد وامام بارگاہ سید قاسم شاہ محلہ کالو پورہ میں منعقد ہو گی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف سید علی اکبر حاصل کریں گے۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد زمان حسینی’ علامہ ناظم حسین جعفری’ علامہ انتظار حسین مہدی’ ذاکر اہل بیت غلام عباس شاہ شادیوال ‘ سید علی حسنین ملکوال اور ذاکر شوکت عباس فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کریں گے۔ اختتام پر شبیہہ تابوت امام حسن علیہ السلام برآمد ہو گا۔ منتظم اعلیٰ سید شبیر حسین شاہ اور سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر فدا عباس ہونگے۔ مومنین سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) اولیاء کرام کی تعلیمات محبت اور امن کا پیغام دیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی نے دربار عالیہ شہنشاہ ولایت میں سالانہ عرس مبارک شہنشاہ ولایت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جو کہ برائے ایصال ثواب والدہ محترمہ پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس آستانہ سے سینکڑوں حفاظ کرام فارغ التحصیل ہوئے جو کہ دنیا بھر میں امن و محبت کا درس دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیر سید ولایت علی شاہ المعروف شہنشاہ ولایت نے اپنے پیر مرشد پیر سید جماعت علی شاہ کے حکم کے مطابق دنیا بھر میں اسلام کی تعلیمات کو عام کیا۔ آج دنیا کے ہر خطہ میں شہنشاہ ولایت کے ماننے والے موجود ہیں اور وہ شہنشاہ ولایت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کر رہے ہیں۔ ممتاز عالم دین مفتی جمال الدین نے کہا کہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت کی خدمات پوری دنیا کے مشعل راہ ہیں۔ جہاں کہیں تحریک پاکستان ‘ تحریک ختم نبوت کا نام آتا ہے وہاں پر آستانہ شہنشاہ ولایت کا نام سرفہرست ہوتا ہے۔ پیر سید بلھے شاہ گجراتی اپنے اسلاف کی تعلیمات کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ آج انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت کی دینی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی ‘سید مصطفےٰ اشرف شاہ ‘ سید زین العابدین نے بھی خطاب کیا۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے نواحی موضع باہر وال میں المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار میں سے ناکام ترین دور مشرف دور جس میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ رک گیا تھا اب معیشت پٹری پر چڑھ چکی ہے ۔ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران نے اسلام آباد میں 126دن کا دھرنا دے کر ملک کو بہت نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔عمران خان کی سیاست صرف خیبر پختون خواہ تک ہے ۔وہ پہلے خیبر پختون خواہ میں تبدیلی لائیں پھر پاکستان کی بات کریں ۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک درجن سے زائد ادارے سپیشل بچوں کی تعلیم تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں ہے کہ تعلیم کو عام کرو۔پڑھا لکھا پاکستان ہی ملکی ترقی میں اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔پنچاب حکومت نے اس سال 3500استاد تعینات کئے ہیں جو سپیشل بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں ۔نابینا بچوں کے لئے حکومت مکمل پلان ترتیب دے رہی ہے ۔13اضلاح میں پنچاب حکومت نے سپیشل بچوں تعلیمی درس گاہیں تعمیر کی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پنچاب حکومت معذور بچوں کو آٹھ سو روپے بھی ہر مہینے مہیا کر تی ہے جو اس سپیشل بچے کے اخراجات پر خرچ ہوتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔دہشت گردی فرانس میں یا پاکستان میں قابل مذمت ہے ۔انسانیت میں کوئی تقسیم نہیں ہوتی ۔جس طرح فرانس میں دہشت گردی ہوئی اسی طرح ہمیں پاکستان میں بھی بہت نقصانات کا سامناکرنا پڑا تھا ۔ہم نے ضرب عضب سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فرانس ،پاکستان یا امریکہ یا کسی بھی ملک میں دہشت گردی ہو ہم مذمت کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا انسان کو اس کی زندگی سے محروم کرنا پوری انسانیت کا قتل ہے ۔پرویز رشید نے مذید کہا کہ ہم پاکستان کو امن کا پیغام دینے والا ملک بنا کر دم لیں گے ۔ملک میں امن ہوگا تو ملک ترقی کرے گا ،ہماری حکومت 2018تک انشاء اللہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے ،ملک ترقی کرے گا ،ملک خوشحال ہو گا ایم پی اے شبیر احمد کوٹلہ ،ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ نے اپنے خطاب میں المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں ہم نے کہیں بھی المدثر جیسا ادارہ نہیں دیکھا جس میں سپیل بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے ۔سرکاری ادارے تو موجود ہیں لیکن پرائیویٹ کوئی ادارہ موجود نہیں ہے ۔ سید مدثر حسین شاہ،نے کہا کہ المدثر میں اس وقت تین سو سپیشل بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ 130بچوں کی رہائش کا بندوبست ہمارے ذمے ہے ۔جس میں ان سپیشل بچوں کا کھانا ،تعلیم ۔اڈریس ۔کپڑے دھلے ہوئے اور ان کا میڈیکل بھی ہمارے ذمے ہے ۔ہم انشاء اللہ عوام کے تعاون سے یہ پراجیکٹ جاری رکھیں گے ۔ المدثر سپیشل ایجوکیشن باہر وال کے سالانہ کنونشن میں سکول کے بچوں نے مختلف پروگرام کئے اور ٹیبلو پیش کئے ۔جسے حاضرین نے محظوظ کیا ۔اور سپیشل بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر انہیں داد دی ۔

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کی کابینہ کا اجلاس صدر عبدالستار مرزا کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں کابینہ کی مجموعی کارکردگی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ مالیاتی گوشوارے 2015ء کی متفقہ طور پر منظور دی گئی کابینہ کے ارکان نے دیہی مصافاتی ، تحصیل کلبوں کیساتھ روابط کی بحالی ، مضبوطی پر صدر کو خراج تحسین پیش کیا اور ، میٹ دی پریس پروگرامز کروانے اور یو او جی کے اشتراک سے تیسری سالانہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد ، مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے حمز ہ شہباز شریف کی جانب سے پریس کلب کے ڈیجیٹل کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش کرنے کے اعلان کو بھی سراہا گیا کابینہ کے اراکین نے کہا کہ صحافیوں کی آواز بلند کرنے آپس میں متحد رہنے سے ادارے کے وقارمیں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ صحافی برادری مزید مضبوط ہوئی ہے اور اسی وجہ سے سیاسی ، سرکاری ، سماجی ، صنعتی حلقوں نے گجرات پریس کلب کی تقاریب میں شرکت کر کے تعاون کیا جبکہ کلب کے کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش سے اس کی خوبصورت میں بھی اضافہ ہو گا اجلاس میں قائمقام جنرل سیکرٹری سجیل خاں نے سابقہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی جسکی ہائوس نے توثیق کی اجلاس میں سینئر نائب صدر مرزا منیر حسین ، نائب صدر زاہد محمود ، فنانس سیکرٹری عرفان حفیظ کھوکھر ، سیکرٹری اطلاعات صہیب سرور ، سیکرٹری تقریبات ندیم اسدی ، سیکرٹری لائبریری وقاص احسان ، ممبران مجلس عاملہ فیاض حسین بٹ ، شاہد اقبا ل ، انجم شہزاد ، انور حسین بھٹی، سجاد نذیر بھی موجود تھے .

……………………………………………………
……………………………………………………
گجرات (جی پی آئی) حضرت ولایت علی شاہ المعروف شہنشاہ ولایت اور شیخ الحدیث پیر سید حاجی احمد شاہ اور برائے ایصال ثواب والدہ محترمہ پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی کا سالانہ عرس مبارک منعقد ہوا۔ مرکزی سالانہ عرس مبارک کی صدارت پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی نے کی جبکہ یہ محفل ساری رات ARY QTV پر براہ راست نشر ک گئی۔ نقابت کے فرائض عالم شہرت یافتہ نقیب و مذہبی سکالر صاحبزادہ تسنیم احمد صابری اور عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑی نے کی۔ ساری رات دربار شہنشاہ ولایت پر عقیدت مندوں و ارادت مندوں کا ہجوم رہا۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے عقیدت مند اپنے من کی مرادیں حاصل کرتے رہے۔ عرس مبارک کی سالانہ مبارک کی تقریب کے موقع پر ملک بھر سے عظیم مبلغ اسلام صاحبزادہ سید زین العابدین شاہ (گوجرانوالہ)’ مفتی جمال الدین ‘ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی’ سید مصطفی اشرف شاہ نے خوبصورت انداز میں خطاب کیا اور بزرگان دین کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ ملک پاکستان کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ اویس رضا قادری آف کراچی’ یوسف میمن کراچی’ پروفیسر عبدالرئوف روفی فیصل آباد’ قاری خادم بلال مجددی گوجرانوالہ ‘ قاسم حسان جڑانوالہ’ عبدالمصطفیٰ سیفی گجرات’ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن قاری نجم المصطفیٰ الازہری اور قاری محمد رفیق نقشبندی نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا جبکہ محفل پاک کا آغاز پیر سید بلھے شاہ گجراتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ عرس مبارک میں بذریعہ قرعہ اندازی 2 عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے۔ پہلا ٹکٹ بابا غلام حسین کھاریاں’ جبکہ دوسرا ٹکٹ رافیہ مہدی آف فتح پور نے حاصل کیا۔ پیر سید عثمان علی شاہ آف سیالکوٹ کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ عرس مبارک کی تقریب میں شریک ہوا۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی’ سید مزمل حسین شاہ گوجرانوالہ’ سید عمر علی شاہ’ سرہالی شریف’ سید منظور حسین شاہ ‘ سید جماعت علی شاہ ‘ سید خادم حسین شاہ’ سید حسن محمود شاہ’ سید حسین محمود شاہ ‘ سید عمران افگن شاہ’ و دیگر نے اسٹیج کی زینت میں اضافہ کیا۔ حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی قرآن پاک اور Q موبائل کے تحائف دئیے گئے۔ جبکہ ڈیوٹی پر معمور پولیس ملازمین و افسران کو خصوصی تحائف دئیے گئے۔ یہ محفل ساری رات جاری رہی اور اذان فجر سے قبل خصوصی دعا کی گئی۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) صدر رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات مہر محمد حبیب بسوی نے گزشتہ روز مقامی میرج ہال منگووال میں حالیہ انتخابات میں رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے کونسلر ، چیئرمین اور وائس چیئرمینز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں نو منتحب چیئرمین سید محمد طاہر شاہ آف کیرانوالہ’ غلام رسول شارق آف ساروکی’ چوہدری شوکت آف منجو چک’ چوہدری توصیف لیاقت آف ہریہ والا’ چوہدری محمد اعظم آف منگووال’ چوہدری رخسار میلو آف عادووال’ چوہدری شہزاد جاوید کولوال’ نو منتخب وائس چیئرمین چوہدری نعمان اکبر وڑائچ آف منگووال’ نعیم اسلم بھٹی آف منگووال’ اور نو منتخب کونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ میاں امجد محمود کے علاوہ رائس ملز ایسوسی ایشن کے ممبران چوہدری عطاء محمد ملہی’ میاں شہباز انصاری’ چوہدری عرفان اکبر وڑائچ’ میاں عمران منیر’ ملک یاسر شریف’ چوہدری قیصر محمود’ شیخ نصیر احمد’ چوہدری وقار عزیز’ چوہدری عبید اللہ’ سید زاہد شاہ’ چوہدری شکیب احمد’ حاجی ممتاز حسین’ حاجی عاشق حسین’ میاں محمد اعظم’ چوہدری مظہر حسین’ سید امام شاہ’ آصف پرویز خواجہ’ محمد اسلم بسی والے’ چوہدری شاہد نذیر’ خرم صراف’ چوہدری شاہد الحسن و دیگر ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ آخر میں مہر محمد حبیب بسوی نے تمام عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی دعوت پر یہاں تشریف لائے۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات DERG سدھار کا رماہانہ اجلاس زیر صدارت علی ابرار جوڑا منعقد ہوا۔ کوارڈینیٹر بدر احمد نے ایجنڈا پیش کیا اور سابقہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ کنوینئر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سابقہ کارکردگی کو بے حد سراہا ۔ اور کہا کہ سدھا سوسائٹی اور فافن کے اشتراک سے انتخابی’ اصلاحات کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے DERG تشکیل دی گئی ہے۔ جو مقامی سطح پر انتخابی اصلاحات کو رابطے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں تمام محکمہ جات سے بھی روابط جاری ہے۔ ڈپٹی کوارڈینیٹر ڈاکٹر انجم نور دین نے کہا کہ بہترین لیڈر شپ کی بدولت ہمارے تمام ممبران اپنی اپنی سطح پر کام کر ہرے ہیں۔ جلد ہی ایک پبلک فورم منعقد کیا جائے گا۔ جس میں سول سوسائٹی کے اہم انتخابی اصلاحات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں افتخار بھٹہ’ نثار الدین ‘ ساجد راٹھور’ ڈاکٹر مہر لیاقت علی’ عامر چوہدری’ ڈاکٹر شکیل سرور’ جاوید بٹ’ مس انصر پروین’ مس یاسمین’ مس فرح دیبہ’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ اشتیاق احمد بٹ’ فحر نعیم’ مبشر وسیم و دیگر نے شرکت کی۔ اختتام پر شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔