گجرات کی خبریں 29/10/2016

Urs Mubarak

Urs Mubarak

گجرات (جی پی آئی) اولیاء کرام نے اپنی زندگیاں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے صرف کیں۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید رضی العباس شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت نے گزشتہ روز حضرت پیر سید ولایت حسین شاہ المعروف شہنشاہ ولایت کے 46 ویں عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی خدمات سے اسلام دنیا بھر میں پھیلا۔ اور پوری دنیا اولیاء کرام کی خدمات سے بہرہ مند ہوئی ۔ صاحبزادہ پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی نے کہا کہ شہنشاہ ولایت نے پیر سید جماعت علی شاہ کے مشن کو آگے بڑھایا اور گجرات کو اولیاء کرام کا مسکن ہونے کے حوالے سے بھی اہمیت حاصل کی۔ اور شہنشاہ ولایت کی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں گجرات کا نام روشن ہے۔ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ اولاد شہنشاہ ولایت دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر پیر سید نور حسین شاہ گجراتی’ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری’ و دیگر علماء کرام و مشائخ عظام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ممتاز ثناء خوانان رسول نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ یہ محفل صبح 10 بجے شروع ہوئی اور نماز جمعتہ المبارک تک جاری رہی۔شرکاء کیلئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

……………………………

گجرات (جی پی آئی) حاجی مشتاق احمد صراف (کڑیانوالہ والے) کی اہلیہ محترمہ سیٹھ لطیف صراف (کڑیانوالہ والے) کی بھاوج، سیٹھ محمد لطیف صراف کی بھاوج اور سیٹھ مظہر عباس صراف (اطہر گولڈ پوائنٹ )، سیٹھ اظہر صراف (لیبیا)، سیٹھ مدثر عباس صراف’ ممتاز تاجر و راہنما مسلم لیگ (ق)’ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ‘جنرل سیکرٹری صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن گجرات سیٹھ ظہیر عباس صراف کی والدہ محترمہ اور سیٹھ یاسر لطیف صراف ۔ سیٹھ مبشر لطیف صراف۔ سیٹھ ناصر لطیف صراف۔ سیٹھ راحیل لطیف صراف ۔ سیٹھ کاشف لطیف صراف کی چچی جان جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل جامع مسجد مولوی حبیب اللہ شاہ میں منعقد ہوئی۔ ختم قل میں تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جن میں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سابق ممبر نظریاتی کونسل پاکستان’ ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ سید عتیق اکمل آستانہ عالیہ پیر حبیب اللہ شاہ’ الحاج امجد فاروق چیئرمین CPLC کمیٹی’ پیر حسن محمود گجراتی’ شیخ ابرار سعید صدر گجرات چیمبر آف کامرس’ چیئرمین پرویز اختر پگانوالہ راہنمائی پاکستان مسلم لیگ (ق) ‘ میاں ہارون مسعود سابقہ تحصیل ناظم’ نسیم اصغر جوڑا’ خان شبیر خان’ سیٹھ قمر خورشید صراف’ سید آصف رضا نقوی’ مزین حمید بٹ سینئر ممبر گجرات چیمبر’ شیخ نصیر احمد صدر’ ثناء اللہ بٹ چیئرمین ‘ شفیق الرحمن بٹ ممبر فرینڈز گروپ’ پیر حافظ محمد ایوب صراف’ ملک صفدر حسین’ ملک مختار ایڈووکیٹ’ خادم حسین سلیمی’ سماجی شخصیت خادم علی حادم’ سیٹھ ندیم اشرف’ سیٹھ دلبر صراف’ سیٹھ علی اصغر’ سیٹھ علی عابد’ گل خان’ افتخار احمد شاکر’ الحاج صوفی محمد سلیم بٹ’ صوفی قمر ‘ منیر بٹ صوفی کباب والے’ علامہ مولانا محمد اشرف’ مولانا ندیم بشیر نقشبندی’ حافظ محمد صدیق قادری’ لیاقت محمود ‘ عامر لطیف طور’ سیٹھ ارشد صراف صدر صرافہ ایسوسی ایشن’ سیٹھ ذوالفقار علی بھٹو’ سیٹھ ایوب صراف’ حافظ جنید ایوب’ بلال ایوب’ قاری حاجی غلام سرور’ عثمان سرفراز’ سیٹھ شہزاد اختر’ شہزاد احمد صراف’ حاجی عبدالرشید صراف’ امتیاز راٹھور’ بوبی پہلوان’ رہنماء مسلم لیگ (ق) مرزا شفقت’ سرفراز پہلوان معروف صحافی اور کالم نگار محمد اسلم بھٹی’ حکیم حامد سلطانی والے’ حاجی محمد زمان صراف’ حافظ شیراز احمد صراف’ اویس علی رمضان (نیو پنجاب جیولرز) وسیم افضل جوڑا’ غلام مصطفی صراف’ شیخ عامر علی’ عبداللہ اقبال بٹ محمدی بازار’ عتیق الرشید بٹ’ میاں جمیل صفدر رہنما مسلم لیگ (ق) ‘ سیف اللہ ڈار’ عمیر ڈار’ وحید کرامت’ حسام الدین کرامت’ میر احتشام’ سید مشکوک مہندی’ توصیف عبداللہ’ پرویز اشرف’ حاجی محسن منیر’ چوہدری ناصر’ سیٹھ دلبر صراف’ عمیر نعیمی کٹڑہ بازار کے معروف تاجر رہنما عدیل الیاس جرال’ گل خان’ حاجی امیر خان ‘ سیٹھ ایوب صراف’ شیخ عرفان پرویز’ محمد خالد بٹ صدر ‘ مہر عابد لطیف جنرل سیکرٹری ‘ انجمن تاجران پرانا لاری اڈا’ بابر بھیا’ یاسر بٹ’ فیصل حبیب کپور’ سیٹھ عثمان افضل کپور’ سیٹھ عبدالرشید صراف’ خواجہ ظہیر صابر’ عمران صراف’ عمر شعیب’ سیٹھ عثمان عنایت’ حاجی لیاقت علی زرگر’ ڈاکٹر محمد ارشد’ معرف صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ حسام الدین کرامت’ شیخ محمد ادریس’ محمد اسلم بھٹی’ محمود اختر محمود’ عارف علی عارف’ ذوالفقار باجوہ’ راجہ وقاص علی’ شاہد رسول کے علاوہ حافظ اسرار احمد باگڑی’ شیخ عابد قمر’ بابر محمود’ چوہدری احسان اللہ ‘ غلام غوث’ دیگر مشائخ عظام’ علماء کرام قرار حضرات’ ثناء خوان اور شہر کی کثیر تعداد تاجران نے شرکت کی۔ ختم قل کی محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ علامہ مولانا ندیم بشیر نقشبندی’ حافظ محمد صدیق قادری اور دیگر ثناء خوان نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی’ حافظ جنید ایوب نے موت و حیات کے موضوع پر خطاب کیا۔ بعد ازاں ختم شریف درود و سلام اور ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ سید عتیق اکمل آستانہ عالیہ پیر حبیب اللہ شاہ نے خصوصی دعا فرمائی۔ اس موقع پر تمام سیاسی و سماجی گجرات چیمبر کے صدر و ممبران شہر کے تاجران نے سیٹھ ظہیر عباس صراف اور ان کے بھائیوں سے والدہ محترمہ اور الحاج مشتاق احمد صراف سے انکی اہلیہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس گجرات کے زیر اہتمام شہباز شریف پارک گجرات میں کالج لیول پر سپورٹس گالا کا انعقاد ۔ شہباز شریف پارک میں ہونے والے اس سپورٹس گالا کا افتتاح ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کیا۔ اس موقع پر گجرات کے 16 پرائیویٹ کالجز کے مابین کرکٹ’ اور میراتھن ریس منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ’ حاجی اورنگ زیب بٹ’ رانا ثاقب مشرف ناز و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کے شکر گزار ہیں جن کی شبانہ روز کاوشوں سے سپورٹس کے شعبہ میں ترقی ہو رہی ہے اور ہر روز کوئی نہ کوئی پروگرام منعقد ہوتا ہے۔ یہ بہت بڑا کارنامہ ہے ۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) آج امام بارگاہ حسینیہ سے ماتمی جلوس برآمد ہو گا جو کہ بعد از نماز مغرب شروع ہو گا۔ جلوس کے دوران امام بارگاہ حسینیہ سے 28 محرم الحرام کیلئے زیارتیں رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر لے جائی جائینگی۔ جبکہ 28 محرم الحرام کو سالانہ مجلس عزاء رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر منعقد ہو گی۔ جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ذاکرین و علماء کرام خطاب کریں گے۔ بعد ازاں شبیہہ ذوالجناح و ماتمی جلوس برآمد ہو گا جو کہ سید عرفان کاظمی ‘ گلفام کاظمی اور رانا ثاقب مشرف ناز کے زیر انتظام منعقد ہو گا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی اور اسکے استعمال کا شعور اجاگر کرناوقت کا اہم تقاضا ہے، تمام شہری ووٹ کا حق استعمال کریں تو انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں ، الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ آگاہی کے لئے ووٹرز ایجوکیشن مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 7دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے بھی منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کمیٹی کے ممبران ڈی او سی نواز گوندل، ڈی او سی او الطاف حسین جگ، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر وقار نقوی، این جی اوز کونسل کے چیئرمین جاوید بٹ ، ہیڈ ماسٹر ابرار شاہ ،صحافی سلمان بٹ، نگہت اقبال بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضلع گجرات میں عام انتخابات 2013کے دوران رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 17لاکھ26ہزار 847تھی تاہم ابتک اس تعداد میں 70لاکھ رووٹر ز کا اضافہ ہوا ہے ان میں بڑی تعدا د میں نوجوان شامل ہیں جنہوںنے گذشتہ عام انتخابات کے بعد اپنے شناخی کارڈ بنوائے ہیں، اسی طرح دیگر علاقوں سے منتقل ہونیوالے اور ڈور ٹو ڈور سروے کے دوران بھی نئے ووٹر شامل ہوئے ہیں جبکی حتمی لسٹ نومبر کے اخر تک شائع ہوجائے گی۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی اور ووٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ووٹرز ایجوکیشن مہم کے دوران سیمینار، واک، مذاکرے اور مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ اس مہم میں سرکاری افسران، منتخب عوامی نمائندوں، اساتذہ کرام، صحافیوں، وکلا، طلبہ و طالبات، این جی اوزسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ووٹرز ایجوکیشن مہم کا خصوصی ہدف خواتین، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد، پیدائشی معذور افراد ہوں گے تاکہ یہ لوگ بھی انتخابات کے دوران گھروں سے نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔فرید اللہ نے کہا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے ووٹ کی رجسٹریشن اور منتقلی کا عمل نہایت سہل کر دیا ہے ، ووٹرز ایجوکیشن مہم کے دوران یہ فارم سکولوں میں بھجوائے جائیں گے تاکہ اگر کوئی فرد ابت ووٹ کا اندراج نہیں کراسکا یا منتقل کرانا چاہے تو آسانی سے کراسکے ۔ اجلاس کے دوران ممبران نے تجویز دی کہ سرکاری محکموں کے ملازمین کی کثیر تعداد الیکشن ڈیوٹی کی وجہ سے ووٹ کے استعمال کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس حوالے سے جامع پالیسی بنائی جائے نیز پوسٹل بیلٹ کا شفاف نظام وضع کیا جانا نہایت ضروری ہے۔ ممبران نے تجویز دی کہ بھٹہ جات پر مقیم افراد اور دیہاتوں کے رہنے والوں کو بآسانی شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پر پولیس اور ایف سی کے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت کی ”جمہوریت” عیاں ہو گئی ہے اور خواتین پر تشدد سے 77ء کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، حکمران ایسے ہتھکنڈوں سے خود ملک میں بداَمنی پھیلا رہے ہیں، ماڈل ٹائون میں نہتی اور پرامن خواتین اور سیاسی کارکنوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ انہیں چادر و چار دیواری کا کوئی احترام نہیں اور ان کیلئے نہ ہی انسانی خون کی کوئی اہمیت ہے یہی وجہ ہے کہ آج پی ٹی آئی کی پرامن خواتین سمیت کارکنوں پر لاٹھیاں برسائیں، تشدد کیا اور انہیں گھسیٹا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد اور گرفتاریوں سے سیاسی کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، وہ زیادہ جوش و جذبہ سے باہر نکلیں گے اور حکومتی ہتھکنڈوں سے ان کا راستہ نہیں روکا جا سکے گا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن ، عمران خان کے گھر کا دھاوا بولنے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث جمہوریت خطرے میں ہے۔ نواز شریف مارشل لا کے طریقے جمہوریت بنا کر پیش کریں گے، تو تشدد کا ماحول ہی پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اختلافات رائے اور احتجاج اپوزیشن کا حق ہے ، جس کی آئین اجازت دیتا ہے۔ لیکن اگر تشدد کیا جائے گا تو اس سے اپوزیشن کی تحریک مضبوط اور حکومت کمزور ہوگی۔ اس لئے انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔تشدد اور خوف سے کوئی تحریک کمزور نہیں ہوتی۔ خاص طور پر پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن پر پولیس کے دھاوا بولنے سے خواتین پر تشدد سے حکومت کی ذہنی کیفیت کا انداز ہو جانا چاہیے۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے، اسے جمہوری انداز سے چلنے دینا چاہیے۔ جمہوری روایات اور آزادی اظہار رائے کو پنپنے کا موقع دیا جائے، چاہے حکمرانوں کا ذاتی ایجنڈا اس سے متاثرہ ہی کیوں نہ ہوتا ہو۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جامعہ گجرات کے سنٹر برائے میڈیا و کمیونیکشن سٹڈیزکے زیر اہتمام سیٹیزن جرنلزم کے حوالہ سے ایک دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے جدید پہلوئوں کو اُجاگر کرتے ہوئے طلبہ و اساتذہ کو سوشل میڈیا کی اہمیت، افادیت اور ذمہ داریوں کے حوالہ سے انکی تربیت تھا۔ جامعہ گجرات میں اس اہم ورکشاپ کا اہتمام پاکستان یوتھ چینج ایڈووکیٹس(PYCA)کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس ورکشاپ کے ذریعے میڈیا کے منفی و مثبت پہلوئوں ، جرنلزم کی اخلاقیات، تحقیقی جرنلزم اور اس سلسلہ میں عملی تربیتوں کے ذریعے تربیت کاروں اعزاز احمد خاں اور شکیل اکبر نے ورکشاپ کے شرکاء کو آگاہی بخشی۔ ڈین فیکلٹی برائے آرٹس ڈاکٹر فریش اللہ یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت کو ایک اہم معاشرتی حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔ ٹیکنالوجی کی وسعت اور انٹرنیٹ کی فراوانی کی بدولت صحافت کی ایک نئی شکل سوشل میڈیا نے جنم لیا ہے اور اب ہر شہری خبر رسانی کا ذریعہ بن چکا ہے۔ ایسے ماحول میں ہماری یہ اوّلین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے عوام اور شہریوں کو ذمہ دار خبر رساں بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ سوشل میڈیا نے خبر کی دنیا میں انقلاب پیدا کر دیا ہے۔ صحافت معاشرہ کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صحافت نہ صرف عوامی رائے عامہ کی تشکیل کا فریضہ سرانجام دیتی ہے بلکہ قوموں، اداروں اور افراد کے فکر ی میلان کی بھی عکاس ہوتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں کو پیش کرتے ہوئے ہم احتیاط سے کام لیتے ہوئے کامل ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ صدر مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ ڈاکٹر غلام علی نے کہا کہ مختلف موضوعات پر سیمینار و ورکشاپ طلبہ کی علمی، ذہنی، فکری و عملی استعداد کو بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔ میڈیا دورِ حاضر میں ایک طاقتور ادارہ بن چکا ہے۔ ہمیں اپنی قومی ذمہ داری نبھاہتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کی ذہنی وسماجی تربیت کا فریضہ سر انجام دینا چاہیے اور ملکی مسائل کی بابت ان کی توجہ مرکوز کرواتے ہوئے ملکی مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ چیئرپرسنCMCSڈاکٹر زاہد یوسف نے اظہارِ تشکر میں کہا کہ طلبہ ہمارے ملک، قوم اور سوسائٹی کی آئندہ تعمیرِ نو کے معمار ہیں۔ انکی ذہنی و فکری تربیت جامعات کی ذمہ داریوں کا بنیادی حصہ ہے۔ طلبہ کی بہترین اور ذمہ دارانہ صحافتی تربیت کے ذریعے ہم پاکستان کے روشن مستقبل کی اُمید کر سکتے ہیں۔ اس دو روزہ ورکشاپ کی معاونت کا فریضہ استادِ شعبہ ثوبیہ عابد نے سرانجام دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ای یو پاک فرینڈ شپ یورپ کے تعاون سے جامع مسجد لورائے میں پہلی روح پرور محفلِ نعت اختتام پذیر ہوگئی جس میں عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی شاہ،ملک کے معروف نعت خاں قاری شاہد محمود ، مسجد داتا دربار کے خطیب اعظم مفتی پیر محمد رمضان سیالوی کے علاوہ دیگر نعت خواں حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی مہمانوں کو ای یو پاک فرینڈ شپ یورپ کے صدر چوہدری امتیاز احمد سپین آف لوراں ،یوتھ کونسلر چوہدری صمصام آف لورائے،چوہدری الیاس،چوہدری طیب،چوہدری گلزار،راجہ تیمور طارق و دیگر نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کیے محفل کے اختتام پر شرکاء کے لیے وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا۔محفل میں چیئرمین سید فضلیت شاہ،چیئرمین چوہدری اعجاز اسلم آف چک مہمند،سید توحید شاہ،راجہ اسلم ،چوہدری قمر زمان،چوہدری عثمان سمیت دیگر ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) خطیبِ اعظم مسجد داتا گنج بخش دربار لاہورپیر محمد رمضان سیالوی نے لوراں میں منعقدہ محفلِ نعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلا م امن و آشتی کا مذہب ہے جو شر اور فساد کے بیج بوتے ہیںوہ اپنا مزموم ایجنڈا رکھتے ہیں ان کا اسلام سے تعلق نہیں۔ اسلام تو مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں سے بھی اچھے اخلاق کا درس دیتا ہے ہمارے نبیۖ کا ایک نام رحمت العالمین ہے انھوں نے کہا کہ کسی صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا کسی کی لکھی کتاب پر مت جائیں جو قرآن کہتا ہے وہ صیح ہے اور جو ہمارے پیارے نبیۖ کی سنت ہے وہ ٹھیک ہے۔ تمام صحابی اوراہلبیت محترم ہیں کسی سے محبت جتاتے ہوئے ایسا انداز نہ اپنائیں کہ ثواب کی بجائے گناہ کی طرف چلے جائیں ایک کی فضلیت بیان کرتے ہوئے دوسرے کی تذلیل نہ کی جائے عالمی شہرت یافتہ قاری اور ریڈیو و ٹی وی کے قاری صداقت علی شاہ نے قرآن مجید کی کئی سورہ مبارکہ کی تلاوت کی اور نعتیں پڑھیں معروف نعت خواں قاری شاھد محمود نے اپنی مشہور نعتیں سنائیں ظہر سے بعد نماز مغرب تک روح پرور محفل جاری رہی حاضرین نے ظہر،عصر اور مغرب کی نمازیں با جماعت پڑھیں دورانِ محفل ازکار کی صدائیں بلند ہوتی رہیں قاری صداقت علی شاہ نے اپنا تلاوت کیا ہوا مکمل قرآن کا الیکٹرانک نسخہ چوہدری امیتاز احمد آف لوراں کو تحفہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن مرزا شاہد سلیم بیگ نے سالانہ انسپکشن کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا، انہوںنے جیل میں قرشی ڈسپنسری اور لائبرئری کا افتتاح کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک بابر علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے خواتین وارڈ، نوعمر قیدیوں کی وارڈ، کچن سمیت تمام بیرکوں کا ودرہ کیا، جیل ہسپتال میں قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور کچن میں کھانے کا معیار چیک کیا۔ انہوںنے اسیران کے مسائل سنے اورانکے حل کیلئے فوری ہدایات جاری کیں۔ ڈی آئی جی مرزا شاہد سلیم بیگ نے جیل میں کھانے کے معیار کی تعریف کی خصوصاً سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے قیدیوں کی فلاح ، صفائی اور قیدیوں کی تعلیم وتربیت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کوسراہا ، پودا لگا کر مہم ،جاگنگ ٹریک چلڈرن پارک اور پلے گراونڈ کا بھی افتتاح کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ کرکٹ اور مراتھن ریس کے مقابلے منعقد ہوئے، مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ، حاجی اورنگزیب بٹ، قاضی عبدالرحیم و دیگر بھی موجود تھے۔ انٹر کالجیٹ مقابلوں میں محموعی طور پر 16کالجز کے طلبہ نے حصہ لیا، کرکٹ مقابلے ایلیٹ کالج آف کامرس کے کھلاڑیوں نے جیت لئے جبکہ مراتھن مقابلوں کے فاتح سپریئر کالج کے اتھلیٹ قرارپائے۔ مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جیتے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا اور انکے سپورٹس مین سپرٹ کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے گذشتہ روز ڈیرہ کوٹلہ پر مصروف ترین دن گزارا۔ دن بھر مسلم لیگ(ن) کے راہنما کارکنان اور منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کی۔ گذشتہ روز میڈیا پر ان کے حوالے سے مختلف خبریں چل رہی تھیں جن کو ترجمان ڈیرہ کوٹلہ کی طرف سے افواہیں قرار دیا گیا۔ کچھ لوگوں نے چوہدری عابد رضا کی گرفتاری کے حوالہ سے بھی افواہ پھیلائی مگر پورا دن ڈیرہ پر موجود رہے اور عوام الناس سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے خبروں کی اشاعت اور الیکٹرانک ، سوشل میڈیا پر ان کے حوالہ سے ترجمان کا کہنا تھا کہ جلد پریس کانفرنس کی جائے گی اور اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے گا عدالت عالیہ نے 10نومبر کی تاریخ دی ہے مخالفین بے بنیاد اور جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے دیگر علاقوں میں پولیس کی طرف سے PTI کے کارکنوں پر تشدد سے جمہوریت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے ہم حوصلہ ہارنے والے نہیں ہیں 2نومبر کو تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار راہنما PTI سابق صدر کسان ونگ تحصیل کھاریاں چوہدری محمد اصغر ٹوپہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے لئے میاں برادران تمام حربے استعمال کر رہے ہیں حکومت خود توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے اور دوسروں کو عدالتوں کے احترام کا درس دے رہی ہے اسلام آباد میں کارکنوں پر بہیمانہ تشدد اور گرفتاریاں قابل مزمت ہیں کھاریاں چوہدری ناصر احمد چھپر کی قیادت میں تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کارکن حوصلے بلندرکھیں اور ظلم و بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں انشاء اللہ یہ تحریک جلد منطقی انجام تک پہنچنے والی ہے اور ان ظالم جابر حکمرانوں کا بوریا بستر بھی گول ہونے والا ہے۔
۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) سانحہ کوئٹہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے تربیت یافتہ نوجوانوں کا قتل عام دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ہم سانحہ کوئٹہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں انشاء اللہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دہشت گرد جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیت چوہدری محمد نبیل پیاراM.D پیارا موبائلز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی نافذ کرنے والے ادارے بھرپور انداز میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے 20کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) اتفاق ویلفیئر سوسائٹی گولڑہ ہاشم کے نوجوان پوری محنت اور دیانتداری سے کام کر رہے ہیں ہم انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں پہلے بھی نوجوانوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں آئندہ بھی رفاعی اور اجتماعی کاموں کے لئے ان کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی شخصیت راہنما مسلم لیگ(ن) ملک شہباز کھوہاریہ گولڑہ ہاشم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے گائوں کے نوجوان فلاحی، رفاعی کاموں کے لئے محنت اور جدوجہد کر رہے ہیں اتفاق ویلفیئر سوسائٹی گولڑہ ہاشم کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ذوالفقار علی باگڑی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںکا علاقہ تھانہ گلیانہ کا دورہ۔ دوران پرائس چیکنگ اشیاء خودونوش مہنگی داموں فروخت کرنے پر اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر مسمیان اصغر، سہیل رزاق، کامران، نبیل، مظہر حسین ساکن کوٹلہ ارب علی خاں، اسجد اور شہزاد ساکن گلیانہ کو مجوعی طور پر مبلغ 8000/-روپے جرمانہ کیا ہے اور تمام دوکان داروں کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ اشیاء خودونوش مقررہ ریٹ پر فروخت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) کم منافع پرمعیاری اشیاء مہیا کرنے والے تاجرکامیابی اور رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے والے ہوتے ہیں۔اشیائے خوردونوش کومعیاراورصحت کے لئے فائدہ مندطریقے سے بنانے والے تاجرجہاںاللہ تعالیٰ کوراضی کرتے ہیںوہاں اسکی مخلوق کے دل بھی جیت لیتے ہیں۔ان خیالات کااظہارممبرصوبائی اسمبلی شوکت منظورچیمہ نے چنگاری ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانوربریار،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،ڈویژنل صدر پی پی پی اعجازاحمدسماں،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،کونسلر خواجہ محمدشعیب،ملک محمداسلم کلیار،عبدالرشید،زین مبشرکھوکھر،حافظ عمر فاروق،ظفر اللہ چیمہ،چوہدری منشاء اللہ،اویس افضل کلیار،حماد چیمہ سمیت معززین علا قہ کی کثیر تعدادموجودتھی۔اسسٹنٹ کمشنرمحمدانوربریار نے کہا کہ وزیرآ بادمیںمعیاری اورصحت منداشیائے خوردونوش کی فراہمی کرنے والوںسے انتظامیہ بھرپورتعاون کرتی ہے ناقص وغیر معیاری اشیاء اورعوام کی صحت سے کھیلنے والوںکامحاسبہ کیا جائے گا۔چنگاری ریسٹورنٹ وزیرآبادمیںکھانے کے شوقین افرادکے لئے ایک نیااضافہ ہے امیدہے یہ اپنے معیاروکوالٹی کوبرقرار رکھیںگے۔ڈائریکٹرغلام حیدراورمحمدطفیل نے کہا کہ ہم نے وزیرآبادمیںمعیاری کھانوںکے شوقین افرادکے لئے وزیرآبادکے مرکزمیںریسٹورنٹ بناکران کودودرازکے سفرسے بچانے کی کوشش کی ہے اورآج معیاروکوالٹی پیش ہے اورآخرتک برقراررکھیںگے
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) محمداخترسنڈل کے رفاہی وفلا حی کام ہی انکی بخشش کاذریعہ ہیںوہ دین اسلا م کی سربلندی اورتبلیغ واشاعت کے لئے ہمہ وقت تیاررہتے تھے۔ان خیالات کا اظہارممبرقومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے چیئرمین عمر میرج ہال بابو محمداخترسنڈل مرحوم کی اجتماعی دعائے مغفرت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمحمداکرم اسنڈل،محمداسلم بھٹہ،مرزامحمداکرم،شاہد نوازچٹھہ،نجیب اللہ ملک،حاجی حبیب الرحمن،حافظ مشتاق احمدکوکب سمیت اہل علاقہ ومعززین کی کثیرتعدادموجودتھی۔مہتمم مسجد الخلیل حافظ محمدعمران نے کہا کہ فلا حی رفاہی کاموںکی وجہ سے دنیا سے رخصت ہونے والے ہمیشہ زندہ وجاوید رہتے ہیں۔مساجد،درسگاہوںمیںدین کی تعلیمات حاصل کرنے والے ان کوقائم کرنے والوںکے لئے دعا کرتے رہتے ہیں۔محمداخترسنڈل مرحوم وہ شخصیت تھے جنہوںنے اپنی زندگی کودین کی تبلیغ واشاعت کے لئے وقف کی ہوئی تھی انہوںنے زرکثیر خرچ کرکے اللہ کی خوشنودی کے لئے مساجد اوردرس قائم کئے جن میںدینی علم کے طالب علم اپنی پیاسبجھا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلا می کے وزیرآبادزون کے امیرناصر محمودکلیراوروسیم شاہد اولکھ نے کہا ہے کہ جماعت اسلا می اقتدارمیںآکرظلم وجبراورکرپشن کے دروازے بندکردے گی۔اجتماع ارکان اسلام انقلاب کی نوید ثابت ہوگا۔کرپشن فری پاکستان ہرپاکستانی کے دل کی آواز ہے۔حکومتی ٹولے کی کرپشن نے قوم کوحکمرانوںکے خلاف سڑکوںپرآنے پرمجبورکردیا ہے۔وہ لاہور میںکرپشن مٹائو پاکستان بچائو مارچ میںشرکت کے لئے روازنگی کے موقع پر کارکنوںسے خطاب کررہے تھے۔وزیرآبادسے تین سوکارکنان کاقافلہ روانہ ہوا۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلا می عدلاتوںکے اندراورباہر کرپشن کے خلاف جنگ لڑرہی ہے۔کرپشن کے خلاف جس تحریک کاآغازجماعت اسلا می نے کیا آج ملک کی تمام جماعتیںاسکی تقلیدکررہی ہیں۔30اکتوبرلاہورمیںجماعت اسلا می کاکرپشن مٹائوپاکستان بچائو مارچ کرپشن کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوںکے بے بنیاداورکھوکھلے نعرے بے نقاب ہوچکے ہیں20کروڑعوام کی زندگی ٹیکسوںمیںجکڑکررہ چکی ہے انہیںکسی قسم کاریلیف نہیںملا
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) چیئر مین آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن ملک شکیل احمدنے حکومت پنجاب کی جانب سے 9نومبرکومفکر پاکستان علا مہ محمداقبا ل کے یوم پیدائش پرسرکاری تعطیل کوبحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ علا مہ محمداقبال ہمارے ملک مشاہیرمیںشمارہوتے ہیںاورقائد اعظم محمدعلی جناح کے شانہ بشانہ پاکستان کی تشکیل میںان کااہم کردارہے بلکہ انکے یوم پیدائش کوشایان شان طریقہ سے منانے کے لئے سرکاری اورنجی تعلیمی اداروںمیںخصوصی تقاریب کاانعقاد عمل میںلایا جائے۔انہوںنے مورخہ27نومبرکابائے صحافت مولاناظفر علی خان کی برسی کے موقع پربھی ملک میںعام تعطیل کرنے اور مولاناظفر علی خان کے نام سے منسوب یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کرنے کامطالبہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ اگرہم اکابرین کی یادمنائینگے تونئی نسل ان کے کارناموںسے آگاہی حاصل کرے گی اوران میںبھی وطن عزیزکی محبت اورکام کرنے کاجوش وولولہ پیداہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سابق سپیکرقومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ کے ترجمان عبد الکریم بٹ نے کہا ہے کہ اکیلاشیخ رشید جیت گیااورپوری مسلم لیگ (ن)کی حکومت شکست کھا گئی کیونکہ لال حویلی راولپنڈی کے راستوںپر100کنٹینرلگاکرحکومت بوکھلاہت کاشکاردکھائی دے رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ شیخ ملت شیخ رشید نے حق وصداقت کی صداہمیشہ بلندرکھی کیونکہ سیا ست میںان کادامن صاف وشفاف ہے اورکرپٹ حکومت ان سے لرزتی ہے۔انہوںنے کہا کہ لال حویلی کاجلسہ روکنا مسلم لیگ (ن)کی شکست ہے کیونکہ اکیلا شخص اقتدارکے ایوانوںپرزلزلہ کابا عث بنا ہوا ہے۔انہوںنے سیا سی کارکنوںکی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) اسلام آباد اورراوالپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد اور خواتین سے بد تمیزی کے خلاف انصاف لائرز فورم وزیرآبادکی قیادت میں وکلاء کی بڑی تعداد نے سیالکوٹ روڈ کو ٹائر جلا کر ایک گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند کئے رکھا اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔احتجاج کی قیادت وقاص افضل چٹھہ ایڈووکیٹ اور سینئر رہنما تحریک انصاف مبشر چیمہ ایڈووکیٹ ،ناصر نذیر چٹھہ نے کی اس کے علاوہ توصیف جاھم ،محمد نسیم اختر چیمہ سکند سنگا سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ احتجاج میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما ئوں حماد فاروق چیمہ ،اکبر بشیر ہنجرا ء ،وقاص وکی ،نعمان مہر ،محمدوقار ہپی بھی کارکنوں کے ساتھ شامل تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وقاص افضل چٹھہ ایڈووکیٹ اور مبشر چیمہ ایڈووکیٹ ،محمدافضال گوندل ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پنجاب پولیس حکومت کی بدمعاشی کا ساتھ نہ دے ۔ پر امن احتجاج کرنے والے نوجوانوں اور خواتین ورکرز پر تشدد اور پکڑ دھکڑ سے حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں 2نومبر کے احتجاج میں اپنے قائد عمران خان کی کال پر ہرصورت اسلام آباد پہنچیں گے چند دنوں کی مہمان حکومت سے برملا کہتے ہیں کہ اب بدمعاشیاں چھوڑ دیں ورنہ دیگر نتائج کی ذمہ دار خود حکومت ہو گی ۔پنجاب پولیس کو بھی ہم انتباہ کرتے ہیں کہ وہ ورکرز پر بہیمانہ تشدد اور گرفتاریوں سے گریز کریں ۔ سیالکوٹ روڈ پر اس دوران ایک گھنٹہ ٹریفک بند رہی جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں اقدام کی بجائے، سیاسی سنجیدگی او ربالغ نظری کا ثبوت دیا جائے۔ خدانخواستہ اب جمہوریت پٹڑی سے اتری تو ذمہ دار عمران خان اور نواز شریف دونوں ہوں گے۔ جو اپنی ہٹ دھرمی اور انا پر ڈٹے ہوئے ہیں اور مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کررہے۔ کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ سیاسی مسائل کو سیاسی انداز سے حل کرنا چاہیے۔ جس نے بھی طاقت کے استعمال کا مشورہ دیا ہے، وہ حکمرانوں کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا۔ جمہوری ملک میں سیاسی کارکنوں پر پولیس کا تشدد اور سیاسی رہنماوں کا گھیراو نیک شگون نہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ افراتفری حکومتوں کے حق میں کبھی نہیں رہی۔ طاقت کے استعمال سے انارکی پھیلے گی۔ خدانخواستہ وفاقی دارالحکومت کے حالات خراب ہوگئے تو ملک میں گورننس کہا ں رہے گی؟ ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن خود مشرف کی آمریت کے خلاف دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرتی رہی ہے۔ اسے اپوزیشن کے جلسوں کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ عاقبت نااندیش لوگوں نے چار دن پہلے ہی 2۔ نومبر کا ماحول پیدا کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(جی پی آئی) کراچی سے نکلنے والے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ کے قافلے کو بنی گالہ جانے سے روک دیا گیا،بنی گالا میں تبدیلی ایکسپریس میں موجود حلیم عادل شیخ کا اسٹاف گرفتار،تبدیلی ایکسپریس کو گھیرے میں لیکر ڈرائیور سمیت کارکنوں کو مارتے ہوئے نیچے اتارا گیا۔تبدیلی ایکسپریس کے قافلے میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پنجاب حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی پر پولیس کی جانب سے سخت رویہ اختیا رکیا گیا کارکنوں کے ساتھ دھکم پیل کرنے پر حلیم عادل شیخ کاسخت رد اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت وہ ہی کرنے جارہی ہے جو سانحہ ماڈل ٹائون کے روز ہوا،بنی گالہ اس ملک کی بیس کروڈ عوام کے لیڈر کا گھر ہے ہمیں اس گھر سے دور نہیںرکھا جاسکتا،انہوں نے کہاکہ ہمارے کراچی سے ساتھ آنے والے ساتھیوں نورمحمد،لائق محمد،فیصل خان کو گرفتار کرلیا گیاہے جبکہ ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے ، وزیراعظم اور ان کے وزرااس وقت کھلی بدمعاشی پر اترآئیں ہیں،رات گئے بھی ہماری خواتین ورکر کے ساتھ بدتمیز ی کا مظاہرہ کیا گیا تھا ان لوگوں نے ٹھان لی ہے کہ یہ لوگ سانحہ ماڈل ٹائون کا واقعہ دھرائینگے ان لوگوں نے ہمارے پرامن کارکنوں پر جیلوں کے دروازے کھو ل دیئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے اورحکومت کو گرفتاریوں سے روک دیاہے ان لوگوں نے توخود ہی اسلام آباد کو بند کردیاہے ہمارے قائد عمران خان نے تو واضح کہہ دیاتھا کہ ہم لوگ پرامن رہینگے ،انہوں نے مزید کہا کہ دو نمبر کا دن کرپٹ حکومت کے طابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) : پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی ہے کہ دیوالی کے موقع پر سندھ کے ہندو اکثریتی اضلاع بشمول تھرپارکر، ٹھٹھہ اور بدین میں لوڈشیڈنگ بالکل نہیں کی ہوگی جبکہ باقی علاقوں میں بھی رعایت دی جائے گی، جمعے کے روزمقامی ہندو وفد سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ دیوالی کا تہواربلاشبہ اندھیرے پر روشنی کی، برائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر امید کی فتح کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے انتھک کوششوں میں مصروفِ عمل ہے اور 2018ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے ہندوکمیونٹی سے دیوالی کے تہوار پر پاکستان بھر میں امن قائم رہنے اور ملک کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعاؤں کااہتمام کرنے کی اپیل بھی کی، پاکستانی ہندو دیوالی کا تہوار 30اکتوبر بروز اتوار کوبھرپور جوش و خروش سے منائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ملاکنڈ یونیورسٹی کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سو سائٹی دیر لوئر کے تعاون سے سو شل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کے لئے ایک روزہ تربیت کا انعقاد کیا ،پی ، آر، سی ، ایس کے ٹرینرز محمد اسلام ، سجاد اختراور طارق حسین نے طلباء کو بیسک فرسٹ ایڈ کی تربیت دی ۔ اختتامی پروگرام سے وائس چانسلر ملاکنڈ یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے خطاب کیا اور ڈیپارٹمنٹ اف سوشل ورک اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے کوششوں کو سراہا۔ اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ادارے ایسے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گی ۔ پروگرام میں ڈین فیکلٹی اف سو شل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد ،ڈین بایو لاجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر امیر اعظم اور ڈین فیکلٹی اف نیومیریکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)اصلاحی کمیٹی امن تنظیم کے چئیر مین حاجی محمد زبیر نے کہاہے کہ پاک فوج اور محکمہ پولیس اور عوام کی بڑی قربانیوں سے امن بحال ہوا ہے امن کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ رہ کر ملک دشمنوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں کوئی ملک دشمن سر نہ اٹھاسکے ،ہم سب کو چاہئے کہ ہم اپنے چھوٹے موٹے اختلافات ختم کریں ملک کی بقاء اور سالمیت کے خاطر بھائی بھائی بن جائے تاکہ مکار اور بزدل دشمن ہندوستان کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار اور کمر بستہ رہیں انہوںنے کہاکہ اگر ہم سب ایک ہوتو کوئی ملک دشمن ہم کو نقصان نہیں پہنچاسکتا پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے یہ ملک ہمارے بزرگوں کی بڑی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے اسکی حفاظت ہم سب پر لازم ہے ہماراجینا اور مرنا پاکستان کیلئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)محکمہ فوڈ کی مینگورہ اور سیدوشریف میں کارروائیاں ،درجنوں دکانداروں پر جرمانے عائد،دودھ کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے روانہ کردئے،دکانداروں کو مقررہ نرخنامے کے مطابق اشیائے ضروریات فروخت کرنے کی ہدایت جاری ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر ابوبکرنے فوڈ انسپکٹر ریاض خان اور سپرنٹنڈنٹ ارشدخان کے ہمراہ مینگورہ اورسیدوشریف میں کارروائیاں کرتے ہوئے نو تندوروں،متعددہوٹلوں،دودھ فروشوں،پکوڑے فروشوں،مرغ فروشوں اور دیگردکانوں کا معائنہ کیا جن میں سے کئی کاروباریوں کو صفائی ستھرائی کے ناقص نظام اور زائد منافع خوری کا مرتکب پایاگیا جن سے مجموعی طورپر 61ہزارروپے جرمانے وصول کئے جبکہ دودھ فروشوں سے سات عدد نمونے حاصل کرکے لیبارٹری روانہ کردئے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابوبکر نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی شکایات پر کارروائیاں عمل میں لارہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ کسی بھی کاروباری کو زائد اورناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اورنہ ہی صفائی کا ناقص نظام برداشت کریںگے،انہوںنے کہاکہ محکمہ فوڈ نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں ،انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنا ہے تاہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ انہیں جہاں کہیں زائد وناجائز منافع خوری اوریا ہوٹلوں میں صفائی کا ناقص نظام نظر آئے اس کی فور ی اطلاع محکمہ فوڈ کودیں ،انہوںنے تاجروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ مقررکردہ نرخوں کے مطابق اشیائے خورونوش فروخت کریںبصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)PK83پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا قافلہ مشیر وزیر اعلیٰ محب اللہ خان کے قیادت میں بنی گا لا سیکورٹی کے لئے روانگی سے پہلے کبل میں احتجاج گو نواز گو،ایزی لوڈ، ڈیزل ڈیزل اور ریاستی دہشت گردی نا منظور کے نعرے لگانے کے بعد اسلام آباد بنی گا لا روانہ ہو گئے اس مقع پر MNAمراد سعید کے والد PTIرہنما سعید خان ، شاہی محمد ، فضل مو لا ، جان شیر اور دیگر شریک تھے انہوں نے کہا کہ بنی گا لا سیکورٹی کیلئے ہم جا رہے ہیں کیونکہ بنی گا لا سیکورٹی مراد سعید کو حوالہ کیا گیا ہے ہم وہا ں جا کر 2نومبر کو احتجاج اور دھرنے میں بھی شرکت کرینگے اور عمران خان کے قیاد ت میں متحد ہو کر آواز پر لبیک کہیں گے انہوں نے کہا کہ اسلام آبا دمیں PTIخواتین پر تشدد کے ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں انہوں نے کبل گروانڈ کے سامنے احتجاج کر تے ہوئے گو نواز گو،ایزی لوڈ، ڈیزل ڈیزل اور ریاستی دہشت گردی نا منظور کے نعرے لگانے کے بعد اسلام آباد بنی گا لا روانہ ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میا ں بیلہ میں بجلی شارٹ سرکٹ کے وجہ سے ما ں بیٹی جا بحق جبکہ گھر کا سر براہ شدید زخمی گھر مکمل تباہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ شاہ ڈھیرئی میاں بیلہ میں اعتبار گل ولد ارزو مند نا می شخص کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کے وجہ سے آگ لگ گئے جس کے وجہ سے مسماة (م) زوجہ اعتبار گل اور 11سالہ سمیرہ جا بحق ہو گئے جبکہ زخمی اعتبار گل کو ہسپتال منتقل کیا گیا بتا یا جا تا ہے کہ آگ لگنے سے تقریباً 60لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے اور سا تھ ہی سا تھ پڑو س میں بھائی حیا ت گل کا گھر بھی جل کر مکمل تباہ ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)تحصیل کبل کے علاقہ کس ، مانڑئی اور گودا میں پاکستان مسلم لیگ اور PTIکو شدید دھچکا درجنوں افراد، خاندانوں اور سا تھیوں سمیت ANPمیں شامل ہوگئے اگر بے اتفاقی کا ورلڈ کپ ہو تا پختون قوم سے کسی کا باپ بھی کپ نہیں جیت سکتا لیکن اس بے اتفا قی کے وجہ سے آج ہم شدید مشکلات سے دو چار ہے PK-82سے دیگر پارٹیوں کا صفا یا کیا جا رہا ہے اور اس کا زندہ مثال یہ ہے کہ ہر روز مختلف پارٹیوںسے لوگ جوق در جوق ANPمیں شامل ہو رہے ہیں PK-82کے تمام پختون قوم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر پختون کا کوئی خیر خواہ ہے تو وہ صرف ANPہے ان خیا لات کا اظہار سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان ، ضلعی رہنما ابرہیم دیولئی ، محمد نبی ، عقل زرین ، شوکت خان ، عزیز الرحیم اور ڈا کٹر فضل غنی نے گذشتہ رو ز تحصیل کبل کے مختلف علا قوں کس مانڑئی گو دا میں مختلف شمولیتی تقریبات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر PTI,PMLNسے محمد نبی ، عقل زرین ،عزیز الرحیم کے قیادت میں درجنوں افراد اپنے خاندانوں اور سا تھیوں سمیت مستعفی ہو کر ANP میں شامل ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پا کستا ن مسلم لیگ ن کے سینئرر ہنما حا جی محمد نو اب نے کہا ہے کہ آئند ہ عا م ا نتخا با ت میں مسلم لیگ کا میا بی حا صل کر یگی عوام کی مسلم لیگ میں شمو لیتں ا تما د کا اظہا ر ہے ا ن خیا لات کا ا ظہا ر ا نہو ں نے کا ر کنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ا نہو ں نے کہا کہ صو بے میں پی ٹی آ ئی کی حکو مت مکمل طور پر عو ا می مسا ئل حل کر ا نے میں نا کا م ہو چکی ہے عوا م د ھر نے کی آ ڑ میں د ھو کے میں نہ آئے ہو گے انہو ں نے کہا کہ ا نجینئر ا میر مقا م نے خیبر پختو نخو امیں ریکا ر ڈ تر قیا تی کا مو ں کا جا ل بھچا د یا ہے ا ہنو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ملک میں و فا ق کی علا مت ہے و قو م کی تر قی پر یقین رکھتی ہے ا نہو ں نے کہا کہ ملک و قو م کی تر ق کیلئے کر دار ادا کرریں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ضلع کونسل سوات کے سیکرٹیریٹ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کونسل کا ماہانہ اجلاس 31 اکتوبر تا یکم نومبر 2016بوقت 10.00بجے جرگہ ہال سیدو شریف میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس پریزائیڈنگ آفیسر عبدالجبار خان کی زیر صدارت منعقد ہو گا اور اس میں ضلع کونسل سوات کے ترقیاتی اسکیموں برائے سال 2015-16اور 2016-17پر بحث کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔