گجرات ہاوس میں عبدالستار ایدھی کی صحتیابی کیلئے اجتماعی دعا

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ ‘ سول ڈیفنس ساوتھ‘ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن‘ نیشنل پیس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی‘ پاکستان مارواڑی اتحاد ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشناور دیگر کئی سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی صحتیابی و درازی عمر کیلئے مسترکیہ دعائیہ اجلاس ہوا جس میں عبدالستار ایدھی کی صحت و تندرستی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ دعائیہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار و صدر محفل امیر سولنگی عرف پٹی والا ‘ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن کے چیئرمین عمران چنگیزی ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے صدرحاجی امیر علی خواجہ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئر پرسن روبینہ شاہین‘ سول ڈیفنس ساوتھ کے ایڈیشنل کنٹرولر مرز اخورشید بیگ ‘ ڈپٹی کنٹرولر نسیم احمد صدیقی‘ڈویژنل وارڈن اقبال چاند ‘ ٹریننگ انسٹرکٹر یحییٰ خانجی تنولی ‘ پوسٹ وارڈن صدیق میمن زری والا ‘ گروپ ورڈن حاجی اقبال ہنگورہ اور یونس شیخ و دیگر نے عبدالستار ایدھی کی شخصیت و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی اپنی سماجی خدمات کے باعث پاکستان کا سرمایہ افتخار ہیں۔

انہوں نے نہ صرف دکھی انسانیت کی خدمت کا بے لوث فریضہ انجام دیا ہے بلکہ قدرتی آفات و حادثات کے ایام میں ن کے قائم کردہ ایدھی فاونڈیشن نے جو کردار ادا کیا ہے وہ اس نے اقوام متحدہ کے بعد ایدھی فاونڈیشن کو دنیا کا دوسرا فعال ‘ منظم اور سرگرم فلاحی ادارہ ثابت کیا ہے جس کا کریڈٹ عبدالستار ایدھی کے جذبے ‘ محنت ‘ لگن اور انسانوں سے محبت کے وصف کو جاتا ہے ۔ مقررین نے عوام پاکستان سے عبدالستار ایدھی کی صحتیابی و درازی عمر کی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہے اور عبدالستار ایدھی اپنی سماجی خدمات کے حوالے سے قوم کے محسنوں میں شمار ہوتے ہیں۔