گجرات کی خبریں 18/01/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) سابق ایریا مینیجر اسٹیٹ لائف ڈاکٹر ممریز اختر دھدرا گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں موضع دھدرا میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل 20 جنوری بروز بدھ ان کے آبائی گائوں دھدرا میں منعقد ہو گی۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) پاکستان ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کمیونٹی کے وفد نے ڈاکٹر ممریز اختر دھدرا کی قبر پر حاضری دی اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اور مرحوم کی خدمات کو بے حد سراہا۔ وفد کی قیادت کنوینئر پاکستان ڈاکٹرز ہومیو پیتھک کمیونٹی ڈاکٹر انجم نور دین نے کی۔ وفد میں ڈاکٹر لیاقت مہر’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ڈاکٹر ارشد سلیم’ و دیگر شامل تھے۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) گجرات میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول آسان ہو گیا۔ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی ہدایت پر سائل کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ان کے گھروں میں پہنچنے لگے۔ صرف متعلقہ کاغذات جمع کروانے کے بعد پولیس کا نمائندے سرٹیفکیٹ تیار کر کے آپ کے گھر تک پہنچائے گا۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او گجرات کی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے۔ اور ڈی پی او گجرات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کہ انہوں نے عوام کی بہتری کیلئے احسن فیصلہ کیا ہے۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں پری نائن میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محدود نشستوں پر میرٹ پر داخلے کئے جا رہے ہیں۔ لوگوں کی کثیر تعداد داخلے کے حصول کیلئے رابطہ کر رہی ہے۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تنازع کو شیعہ سنی نہیں، عرب اور فارس کے اختلاف کے تناظر میں دیکھا جائے۔دونوں اسلامی ریاستیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں،ورنہ امت مسلمہ کی تقسیم کے ذمہ دار اور تنہائی کا شکاربھی ہوں گے۔ جو عوام کے مفاد میں نہیں ہوگا۔مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ سعودی عرب اگر ایران کو باہر رکھ کر دہشت گردی کے خلاف اتحاد بنانا چاہتا ہے تو امت مسلمہ کی تقسیم کا خود ذمہ دار ہوگا اور اس کا نقصان بھی اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں تمام مسلم ممالک کی موجودگی کے باوجودفرقوں کی بنیاد پر اتحاد تشکیل دینا اور ایران کو باہر رکھنے کا مطلب ہر کسی کو سمجھ آرہا ہے۔ ہمارا موقف ہے کہ جن بنیادوں پر ایران کو اس اتحاد سے باہر رکھا جارہا ہے تو اگر وہ درست ہیں تو ایران کی او آئی سی میں موجودگی کس طرح سے درست ہوسکتی ہے ؟اس کا مطلب ہے کہ یہ اتحاد بین المملکتی ہے، فرقوں کا نہیں۔اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ اگر صرف فرقے کی بنیاد پر شام، عراق، یمن، اوربحرین میں مداخلت کی جائے گی تو ایرانی قیادت تنہائی کا شکار ہوگی اور ان کا یہ قدم ایرانی عوام سے دشمنی کے مترادف بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سعودی اور ایرانی رویے امت مسلمہ کی تفریق کا باعث ہوں گے، اتحاد کے نہیں۔ اس لئے اتحاد اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔ورنہ اختلافات کو مزید گہرا کرنے کی سعودی اور ایرانی روش پورے خطے کو جہنم بنادے گی۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے والد محترم غلام حسن غفاری کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ اورنگزیب نورانی نے کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبول ۖ کا شرف قاری محسن رضاقادری اور مظہر عزیز بٹ نے حاصل کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی محمد یوسف غفاری’ حاجی منیر غفاری’ ماسٹر فاضل حسین شاہین ‘ سمیع اللہ ‘ کلیم اللہ’ اسد اللہ’ غلام مرتضیٰ سینٹری انسپکٹر’ غلام مصطفی’ محمد الیاس’ اعجاز الحسن ‘ فیاض حسین’ سادات حسین ‘ چوہدری شوکت گوندل’ چوہدری منور پڈا’ چوہدری جاوید پڈا’ ممتاز صحافی انور شیخ’ شیر افگن’ مرزا منیر احمد’ مرزا نصیر احمد’ و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم چیئرمین جناح سکالر پبلک سکول انجم کالونی و دی پنجاب سکولز آف سائنسز چوہدری محمد انصر کی والدہ محترمہ جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل جامع مسجد لبیک یا رسول ۖ انجم کالونی مہمدہ میں پڑھا گیا۔ محفل پاک کی صدارت صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف ‘ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ ساجد محمود قادری نے کیا۔ نعت رسول مقبول ۖ غیور انصر و دیگر نے پیش کی۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جن میں چوہدری غلام حسن وڑائچ صدر منہاج القرآن سٹی گجرات’ چوہدری اکرم طاہر’ چوہدری اجمل علی خاور ایڈووکیٹ’ چوہدری مسعود گجر’ ملک اسحاق اعوان’ چوہدری مظہر وڑائچ نت’ چوہدری آصف چیئرمین’ چوہدری محمد امین آف سپین’ چوہدری منور آف ڈھینڈہ’ کرنل محمد ارشد ‘ ماسٹر محمد افضل’ نعیم شریف صابری’ عنایت وڑائچ’ ماسٹر احسان پرنسپل دی پنجاب سکول آف سائنسز’ غضنفر علی اسٹیشن ماسٹر گجرات ‘ چوہدری محمد اعظم راولپنڈی’ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی رائل میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ ان کی شادی سید عمران رضا سے بخیریت و خوبی انجام پائی۔ صدر حسینیہ ٹرسٹ سید الطاف حسین جعفری’ سینئر نائب صدر چوہدری منظور حسین وڑائچ’ ممبر حسینیہ ٹرسٹ جواد حسین جعفری’ سید الطاف عباس کاظمی’ صدر پریس کلب سید عرفان جعفری’ نے بارات کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل معین الدین پور سیداں سید عقیل عباس شاہ’ نوجوان مسلم لیگی رہنما سید ارتضیٰ حیدر شاہ’ سید سہیل عباس شاہ’ سید سجیل عباس شاہ’ ڈاکٹر رزاق احمدغفاری’ سید محسن عباس’ سید وسیم حیدر ایڈووکیٹ’ سید گلفام کاظمی’ سید قلب عباس’ سیٹھ عابد علی’ سیٹھ اصغر علی’ میر ثقلین اکبر’ علامہ محمد اصغر یزدانی’ علامہ سید مختار حسین نقوی’ علامہ محمد زمان حسینی’ علامہ محمد نواز’ علامہ آغا سید مبارک علی موسوی’ علامہ تنویر رضوی’ الطاف جعفری’ سید الطاف کاظمی’ جواد حسین جعفری’ سید اکبر عباس’ علامہ ناظم عباس جعفری’ سید ہارون شاہ’ سید طارق ممتاز’ چوہدری اکرام آف دھکڑانوالی’ چوہدری ندیم اقبال آف مرزا طاہر’ چوہدری شکیب’ یاسر ڈوگہ’ عمران شاہ’ مرزا عمران بیگ ‘ یاسر مراہانہ آف مرزا طاہر’ سید فخر شاہ کنگ’ سید محسن رضا آف کوٹلی و دیگر نے شرکت کی۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) گجرات پولیس قومی رضا کار گیارہ ماہ کی تنخواہ سے محروم گھروں میں فاقے آگئے ڈی پی او گجرات تنخوائیں دلائیں ،تفصیل کے مطابق گجرات پولیس قومی رضاکاروں کو گیارہ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ قومی رضاکاروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں رات بھر پنجاب پولیس کے ہمراہ سخت سردی مین کئی کئی گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینے کے باوجود رضا کا ر ون کو ابھی تک گیارہ مہینے سے تنخواہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وہ سخت پریشانی کے عالم مین مبتلا ہیں ،قومی پولیس رضاکاروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں تنخواہ کے بغیر گزارا نہیں ہے مگر اس کے باوجود بھی گزارا کرنے پر مجبور ہیں سخت سردی میں ڈیوٹی دینے کے باوجود بھی تنخواہ نہیں مل رہی ۔قومی رضاکاروں نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی رضاکارپولیس کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کروایں تاکہ ان غریبوں کے گھروں کے چولہے بھی جل سکیں،

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) گجرات شہر میں گیس کی طویل لودشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی کو اجیران بنا دیا شہر ی گیس کی کمی کے باعث دو وقت کی روٹی پکانے سے قاصر ہو گئے گیس کے اعلی آفسران اور عملہ لمبی تان کر سو گیا ہے ،شہری علاقوں میں گیس نام کی کوئی چیز نہیں ہے کیونکہ چوبیس گھنٹوں میں سے صرف دو یا تین گیس آتی ہے باقی تمام دن اور رات گیس غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے گھریلوں خواتین کو کھانا اور روٹی کے علاوہ دوسری اشیاء تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گیس کی کمی کا رونا کئی سالوں سرے رویا جارہا ہے گمر ابھی تک اس کا مسلہحل نہیں ہو سکا جبکہ دوسری جانب گیس نہ ہونے کے باوجود گیس کے کئی کئی گناہ بل بھی ارسال کر دیا جاتے ہیں جس سے شہری مزید پریشانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں اس سلسلہ میں اعلی احکام کو فوری نوٹس لینا چائیے۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) اے سی گجرات نورالعین نے مضر صحت ، زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے، مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر بیکری مالک اور ماڈل میٹ شاپ کے قصاب کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر چلائی گئی مہم کے دوران اے سی گجرات نے الحرمین بیکرز مہمدہ چوک کی چیکنگ کی جہاں صفائی کا معیار نہایت ناقص تھا جبکہ زائد المعیاد برگر،پییزا، سینڈوچ اور دیگر اشیاء فروخت کی جارہی تھیں جس پر فور ی ایکشن لیتے ہوئے بیکری مالک قمر زمان کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا گیا۔ اے سی گجرات نے بعد ازاں ماڈل میٹ شاپ کا معائنہ کیا جہاں قصاب ذیشان مقررہ نرخ 300روپے کی بجائے 320روپے کلو گوشت فروخت کررہا تھا جس پر اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کر ادیا گیا۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) اے ڈی سی /سپیشل پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے گرانفروشی پر 4گراں فروشوں پر مجموعی طور پر 6100روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے مختلف علاقوں میں اچانک پرائس چیکنگ کی اس دوران گراں فروشی کرنے پر محمد عمران کو دال چنا ، فرزند علی کو دودھ ، عاصم شہزاد کو دال چنا اور اشتیاق کو انڈے زائد قیمت وصول کرنے پر مجموعی طور پر 6100روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل نے ایجوکیشن ونگ کے انچارج سید ناظم حسین شاہ و دیگر عملہ کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر موجود ڈرائیورز حضرات کو اوورلوڈنگ اور دھند سے بچائو کے متعلق لیکچر دیا انہوںنے کہا کہ زندگی ایک نعمت ہے اس کی قدر کریں بس یا ویگن کی چھت ، جنگلے اور پائیدان پر کھڑے ہو کر سفر سے گریز کریں ، طلباء کو ہمیشہ گاڑی کے اندر بٹھائیں تا کہ حادثات سے بچا جا سکے انہوںنے مزید آٹو رکشہ اور چنگ چی رکشہ کے ساتھ معصوم بچوں کو لٹکانا غیر قانونی فعل ہے انہوںنے کہا کہ دھند کی صورت میں حد رفتارکم رکھیں اور اگلی گاڑی کے فاصلہ پر رہیں تیز رفتاری یا انجان ڈرائیورز حادثات کا سبب بنتے ہیں بس ڈرائیورز حضرات HTV/PSVلائسنس کے بغیر بس کسی صورت میں نہ چلائیں اور ویگن ڈرائیورز LTV/PSVلائسنس کے بغیر ہرگز گاڑی نہ چلائیں اگر کوئی بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ بعد ازاں انہوںنے ڈرائیورز حضرات میں دھند میں حادثات سے بچائو کے متعلق پمفلٹس تقسیم کیے اور گاڑیوں پر اپنی نگرانی میں ریفلکٹر بھی لگوائے ۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) صحت عامہ ہماری سماجی و معاشرتی زندگی میںبنیادی حیثیت کی حامل ہے۔ صحت مند اور تندرست و توانا افراد کی حامل قوم ترقی کی منزلوں کو طے کرنے میں تندہی کا ثبوت دیتی ہے۔ صفائی کا احساس ہمارے اندر تقدس کا احساس پیدا کرتا ہے اور یہ ہدف قومی رویوں میں تبدیلی اور بہتری پیدا کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سماجی شعور کی بیداری میںجامعات کو اہم مقام حاصل ہے۔ جامعہ گجرات سماجی و معاشرتی ترقی کے بہترین اہداف کے حصول کے لیے ہمہ تن جدوجہد میں مصروف ہے۔ تعلیم کے اصل مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کیمونٹی کی شمولیت ایک لازمی امر ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ORICاور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام جامعہ گجرات کی جانب سے شروع کی جانے والی چار روزہ ”صحت و صفائی آگاہی مہم”کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس صحت و صفائی آگاہی مہم کا بنیادی مقصد صحت عامہ بارے عوامی شعور کو پروان چڑھانا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید کہا کہ جامعہ گجرات کی اس مہم کا زوایۂ نظر معاشرہ میں ایک بنیادی نکتہ پر مکالمہ کا اجراء ہے تاکہ معاشرہ میں عملی طور پر بہتری کے امکان پیدا ہوں۔ تبدیلی کو عوام الناس پر ٹھونسا نہیں جا سکتا بلکہ تبلیغ ومکالمہ ہی مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مجھے اُمید ہے کہ جامعہ گجرات کے طلبا و طالبات اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے عوام الناس میں صحت و صفائی بارے شعور پیدا کرنے میں کامیاب ہونگے۔ پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال گل نے کہا کہ صحت و صفائی بارے آگاہی مہم NSMCکے طلبہ کے لیے خصوصی طور پر اور جامعہ گجرات کے طلبہ کے لیے عمومی طور پر مفید ثابت ہو گی۔ نوجوان طلبا و طالبات ملک وملت کاسرمایہ ہیں۔ معاشرہ میں مثبت تبدیلیوں کے حصول کے لیے وہ ہر اوّل دستہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ مختلف سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمیںٹیم کے طوربین الشعبہ جاتی طریق کار سے کام کرنا ہو گا۔ NSMCکا شعبہ کمیونٹی میڈیسن اس سلسلہ میں پہلے ہی کئی اقدامات کر چکا ہے۔ ہمارے معاشرہ میں سماجی مسائل کا گھمبیر پن بھی مختلف مرضوں کے پھیلائو کی ایک بڑی وجہ ہے۔ مریضوں کا صرف جسمانی ہی نہیں بلکہ نفسیاتی علاج بھی بہت ضروری ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمد عباس گوندل نے کہا کہ عوام الناس میں صحت عامہ کے شعور کو بیدار کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہمیں بیماریوں کے علاج سے زیادہ پرہیز اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق عوامی شعور کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ جامعہ گجرات صحت عامہ بارے وسیع پیمانہ پر آگاہی پیدا کرتے ہوئے ایک اہم کارنامہ سرانجام دے رہی ہے۔ اس آگاہی مہم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اس کے فوائد کو عوام الناس تک پہنچانا لازمی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات کے صدر ڈاکٹر روحیل احمد نے کہا کہ صفائی کو ہمارے ایمان کا لازمی جزو ٹھہرایا گیا ہے۔ بحیثیت انسان ومسلمان صحت و صفائی کا تصور ہماری زندگی میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ صفائی کا خیال رکھنا ایک مسلسل عمل ہے اور ہمارے نوجوان طلبا و طالبات بہترین معاشرتی سفیر ہونے کے ناطے عوامی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈائریکٹرORICڈاکٹر مدثر اقبال نے اس آگاہی مہم کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد عوام الناس تک براہ ِراست رسائی ہے۔ جامعات کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں حصہ لے کر ہی اپنا فرض بطریق احسن ادا کر سکتی ہیں۔ اکیسویں صدی میں تعلیم کے عمومی نظریات مکمل طور پر بدل چکے ہیں اور جامعات کی کارکردگی ان کی سماجی خدمات سے ظاہر ہوتی ہے۔ جامعہ گجرات ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے ڈساسٹر مینجمنٹ، سوشل ایکشن پروگرام ، ایکٹو سیٹیزن پروگرام، بزنس انکوبیشن سنٹر اور اس طرح کے کئی مزید پروگراموں کو پروان چڑھا رہی ہے جن کا براہ راست تعلق سماجی ترقی اور معاشرتی خدمت سے ہے۔ افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ جات اورNSMCکے طلبا و طالبات و اساتذہ کے علاوہ جامعہ گجرات کے اعلیٰ عہدیداران،سماجی و صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شرکت کی۔

……………………………………………………
……………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) معہ گجرات میں چارہ روزہ صحت و صفائی آگاہی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد سماجی بہبود پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام الناس میں صحت اور صفائی بارے عمومی آگاہی کو روشناس کرواتے ہوئے معاشرتی و سماجی ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ صحت و صفائی کو انسانی زندگی میں بنیادی اہمیت حاصل ہے اور پاکستان صحت عامہ کے حوالہ سے ابھی تک ترقی پذیر ممالک کی صف میں شامل ہے۔ صحت و صفائی آگاہی مہم کو جامعہ گجرات کے ORICنے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات کے اشتراک سے شروع کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جامعہ گجرات کے مختلف کیمپسوں میں بنیرز آویزاں کرنے کے علاوہ جامعہ گجرات کی ٹرانسپورٹ بسوں پر بھی صحت و صفائی کا پرچار کرنے کے لیے بینروں کو آویزاں کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس مہم کے سلسلہ میں مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ صحت و صفائی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب حافظ حیات کیمپس گجرات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹرORICڈاکٹر مدثر اقبال نے اس آگاہی مہم کی غرض و غایت پرروشنی ڈالی جبکہ مہمانان گرامی پرنسپلNSMCپروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال گل ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹABSTHڈاکٹر محمد عباس گوندل اور صدرYDAڈاکٹر روحیل احمد نے صحت عامہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات اور نواز شریف میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نے جناح پبلک سکول گجرات کا دورہ کیااور وہاں پرمختلف کلاسوں کے طلبا و طالبات کو صفائی اور صحت کی اہمیت سے روشناس کرواتے ہوئے ان میں پمفلٹ تقسیم کیے۔ اس آگاہی مہم کے دوسرے دن عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ جبکہ تیسرے دن شعبہ سوشیالوجی جامعہ گجرات کے طلبا و طالبات کچہری چوک گجرات میں ایک روڈ شو کے ذریعے عوام کو صحت و صفائی بارے آگاہی دیتے ہوئےABSTHسے کچہری چوک تک واک کریں گے۔ مہم کی اختتاحی تقریب کے موقع پر بیسک ہیلتھ رورل سنٹر کوٹ بیلہ جی ٹی روڈ گجرات میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا جس میں عوام الناس کو صحت و صفائی کے بنیادی تصورات و رُحجانات سے روشناس کروانے کے لیے عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔