گجرات کی خبریں 31/10/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) اولیاء کرام کے آستانے امن و آتشی کا پیغام دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے گزشتہ روز پیر سید ولایت علی شاہ کے 46 ویں عرس مبارک اور انجمن خدام الصوفیاء کے 106 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور استحکام کیلئے اولیاء کرام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اور پاکستان کے خلاف کسی کو ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اولیاء کرام کا مسکن ہے اور اولیاء کرام نے ہمیشہ امن پیار’ کا درس دیا ہے۔ جو لوگ پاکستان کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں عوام انہیں بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر سید جماعت علی شاہ کی نگرانی میں پیر سید ولایت علی شاہ المعروف شہنشاہ ولایت نے جس انداز میں کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔ اور انہوں نے اپنے مرشد سے عقیدت کا اظہار کیا۔ پیر سید رضی العباس شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت نے کہا کہ سادات نے ہمیشہ امن اور محبت کے درس کو پروان چڑھایا۔ اور شہنشاہ ولایت اور انکی اولاد نے دنیا بھر میں تبلیغ دین کی اشاعت کیلئے کام کیا۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد اقبال چشتی نے اپنے خطاب میں شہدائے کربلا کی قربانیوں اور سادات کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام ہمارے سامنے شہداء کربلا کی وجہ سے اپنی اصل شکل میں موجود ہے۔ جنہوں نے سختیاں برداشت کر لیں مگر اسلام پر کوئی آنچ نہیں نے دی۔ اس موقع پر پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ خانوادہ شہنشاہ ولایت نے ہمیشہ اسلام کی تبلیغ اور پاکستان کے استحکام کی بات کی ہے۔ اور ہم ہمیشہ پاکستان کیلئے قربانی دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر پیر سید انتصار الحسن شاہ’ پیر سید جماعت علی شاہ’ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی و دیگر صاحبزادگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ملک کے ممتاز ثناء خوانان رسول حافظ نور سلطان ‘ ریحان رئوفی’ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ایک خاتون کو بذریعہ قرعہ اندازی جہیز دیا گیا جبکہ ایک خوش قسمت کو عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)نواز شریف میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ز ڈاکٹر محمد افضل چوہدری اور ڈاکٹر شاہدہ حسین تارڑ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ،وہ دسمبر 2010ء سے نواز شریف میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر کام کررہے ہیں ، جبکہ 2004ء سے ڈسٹرکٹ فزیشن اور ڈسٹرکٹ گائنا لوجسٹ کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد افضل چوہدری میڈیسن کے شعبے میں معدے اور پیٹ ، بلڈ پریشر ، شوگر اور جگر کے امراض کا علاج کرنے میں خصوصی تجربہ رکھتے ہیں وہ اب تک ہزاروں مریضوں کا کامیاب علاج کرچکے ہیں اور وہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں PMAضلع گجرات میں بطور سینئر نائب صدر کے عہدے پر بھی کام کررہے ہیں ان کی خدمات کو PMAمیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،ڈسٹرکٹ گائنا لوجسٹ ڈاکٹر شاہدہ حسین تارڑ گائنی کے شعبے میں بانجھ عورتوں کا علاج کرنے میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں ، اب تک سینکڑوں بانجھ عورتیں ان سے علاج کرواکر مائیں بن چکی ہیں ضلع گجرات کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی خواتین مریض ان سے علاج کروانے کیلئے آتی ہیں نواز شریف میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ز ڈاکٹر محمد افضل چوہدری اور ڈاکٹر شاہدہ حسین تارڑ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی ملنے پر لاہور میڈیکل سنٹر بالمقابل سروس کالونی جی ٹی روڈگجرات کے ایڈمنسٹریٹر محمد شریف اور اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر شیخ محسن اصغر نے دلی مبارکباد پیش کی ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر افضل چوہدری اور ڈاکٹر شاہدہ حسین تارڑ ضلع گجرات میں اپنی مثال آپ ہیں ، ان کے ہاتھوں میں خدا نے شفاء دی ہوئی ہے جس سے مریضوں کو صحت یابی ملتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) مغل میرج سنٹر محلہ بخشو پورہ میں ماہانہ محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ گلزار مدینہ پیر سید غلام صدیق شاہ نقشبندی نے کی۔ جبکہ تلاوت قرآن پاک کا شرف ممتاز ثناء خوان رسول قاری غلام سرور نقشبندی نے حاصل کیا۔ میاں آصف محمود نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ چوہدری شوکت محمود نے پاک رشتوں کے حوالہ سے قرآن و سنت کی روشنی میں اظہارِ خیال کیا اور خصوصی دعا کی۔ پیر سید غلام صدیق نقشبندی نے خصوصی دعا کروائی۔ حاضرین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔ اہم شرکاء میں حاجی پرویز احمد’ چوہدری شوکت محمود’ غلام رسول و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت صاحبزادگان مہمدہ شریف صاحبزادہ پیر محبوب عالم آوانی’ صاحبزادہ پیر قاضی مظہر الحق آوانی اور ہر دلعزیز شخصیت پیر صاحبزادہ مقصود الحق آوانی کا عرس مبارک سر زمین مہمدہ شریف میں بھرپور مذہبی طریقہ سے منایا گیا۔ عرس پاک کی پر وقار تقریب صاحب دربار کے قدمین شریف میں منعقد ہوئی۔ صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہدمہ شریف صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی نے کی۔ جبکہ زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے پروگرام کی نگرانی کی اور صاحبزادہ پیر مسرورق الحق آوانی اور صاحبزادہ نثار احمد نثاری حلف الرشید صاحبزادہ مقصود الحق آوانی نے قیادت کی۔ اور عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات کے تمام انتظامات صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی قیادت میں صاحبزادہ عبدالرحمن’ نثار احمد نثاری’ میاں جمال صفدر و دیگر سنگری حضرات نے احسن انداز میں سرانجام دئیے۔ جبکہ صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف آزار کشمیر نے ولی اللہ کی شان کے حوالہ سے تفصیلاًً خطاب کر کے شرکاء کے دلوں کو عشق ولی اللہ کے علم سے خوب منور کیا۔ عرس سعید کی تقریب میں پیر سید زاہد صدیق شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف’ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف نے خصوصی شرکت کی اور MPA حاجی عمران ظفر’ MPA نوابزادہ حیدر مہدی’ نوابزادہ طاہر الملک ‘ شہزادہ شہزاد شفیق اور روزنامہ جذبہ کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجہ تیمور طارق نے شرکت کر کے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔ عرس کے موعق پر دربار عالیہ پر رحم تکی برسات ہوتی رہی اور عرس کی تقریب میں شرکت کرنے والا اس سے مستفید ہوتا رہے۔ ملک کے نامور نعت خوانوں’ غلام سرور نقشبندی’ حافظ محمد صدیق’ محمد عارف شاہد گوندل’ محمد سلیم سہروری ‘ سید دلدار حسین شاہ ‘ اور محمد زبیر نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور شرکاء کے دلوں کو عشق مصطفےٰ ۖ سے خوب روشن کیا۔ محفل میں اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں عقیدت مندوں نے خصوصی شرکت کی۔ شرکت کرنیوالوں میں صاحبزادہ حسنان مجتبیٰ’ صاحبزادہ محبوب مجتبیٰ’ داکٹر جمال صمدانی’ ڈاکٹر اقبال صمدانی’ حافظ غلام حیدر’ نعمان فاروق’ حافظ محمد ریاض’ چوہدری آصف رضا چیئرمین’ سید ذیشان محبوب’ سید مجاہد علی’ بھائی محمد اقبال صراف’ محمد نواز’ شیخ محمد شفیق’ نوید اختر’ شہزاد افضل’ عنصر محمود آف ڈھینڈہ شریف’ صحافیوں میں سجیل خان’ منور کھوکھر’ شیخ محمد ادریس’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ غلام رسول’ حافظ محمد شفیق’ بھائی محمد امین’ ابر ار الحق آوانی’ ثناء اللہ فتح پور’ سید عرفان شاہ ‘ مدثر صراف’ سید افتخار شاہ’ دیگر سینکڑوں سنگی حضرات نے شرکت کی۔ عرس کے موقع پر دربار عالیہ کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔ لوگ جوق در جوق عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آ رہے تھے۔ مزارات اقدس پر حاضری دیکر اپنی منتیں مرادیں مانگتے رہے اور صاحبزدگان سے خصوصی ملاقاتیں کر کے عرس کی مرکزی تقریب میں شرکت کرتے رہے تھے۔ عرس مبارک کے اختتام پر صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے دل افروز دعا کی۔ ملک و قوم کی سلامتی اور دربار عالیہ کے سنگی حضرات کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ عرس کے اختتام پر حاضرین کو پر تلکف لنگر بھی کروایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)بزرگان مہمدہ شریف صاحبزادہ محبوب عالم آوانی ‘ صاحبزادہ قاضی مظہر الق آوانی ‘ صاحبزادہ مقصود الحق آوانی کے عرس مبارک کے موقع پر تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری محسن رضا قادری نے حاصل کی اور زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہدمہ شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے ملک و قوم کی سلامتی اور دربار عالیہ کے سنگی حضرات کیلئے خصوصی دعائیں کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی اور صاحبزادہ مسرور الحق آوانی کا علیحدہ سے پنڈال سجا ہوا اور علیحدہ پر گدی پر براجمان تھے۔ عرس کی تقریب میں انے والا ہر خاص و عام سب سے پہلے مزارات اقدس پر حاضری دینے کے بعد انہیں سے ملاقات کرتا اور اپنے لئے خصوصی دعائیں کرواتا اور بعد میں عرس کی مرکزی تقریب کے پنڈال میں تشریف لے جاتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ رضوان منصو آوانی کی قیادت میں نثار احمد نثاری حلف الرشید صاحبزادہ مقصود الحق آوانی’ شیخ محمد شفیق’ نوید اختر’ شہزاد افضل نے خصوصی فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ ہر حاص و عام کو خصوصی لنگر کروایا۔ لنگر میں دربار شریف کا حلوہ خصوصی طور پر سب سنگی حضرات نے پسند کیا۔ جو ہر سال پکایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ذاکر محمد اشرف گوہر مرحوم ، ذاکر مشرف علی ناز مرحوم کی رہائشگاہ محلہ مسلم آباد میں 28محرم الحرام کے سلسلہ میں قدیم روایتی مجلس عزاء بسلسلہ شہدائے کربلا منعقد ہوئی۔ جو کہ زیر انتظام رانا ثاقب مشرف ناز سید کاظم عباس کاظمی’ سید عرفان کاظمی’ سید گلفام کاظمی’ منعقد ہوئی۔ ناظم ممبر میر ثقلین اکبر تھے۔ ملک کے ممتاز ذاکر ین ، ذاکر علی عمران جعفری شیخو پورہ’ ذاکر عمران خادم بجلی ملکوال’ ذاکر شہنشاہ عباس دیونہ منڈی’ اور ذاکر الطاف حسین جعفری آف شادیوال نے فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کئے۔ بعد ازاں ماتمی جلوس شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا۔ جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسن چوک پہنچا جہاں سے چوک پاکستان مسلم بازار ‘ تمبل بازار’ چوک نواب صاحب’ سرکلر روڈ’ کے بعد جلوس امام بارگاہ حسینیہ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ماتمی سنگت مسافرہ ٔ شام امامیہ کالونی لاہور ‘ زوار باوا سید قیصر عباس اور ممتاز نوحہ خوان غم زینب چکوال پارٹی نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر ماتمی سنگتوں میں غلامان قمر بنی ہاشم تھے۔ ماتمی سنگت کھاریاں۔ ‘ ماتمی سنگت حزب المہدی’ ماتمی سنگت غلامان اسیرہ شام’ ماتمی سنگت دعائے عباس’ ماتمی سنگت غلامان علی اکبر’ ماتمی سنگت انجمن سپاہ فیزہ’ اور دیگر ماتمی سنتوں نے شرکت کی اور ماتم داری کی۔ جسکے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پہنچا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گورنمنٹ سویڈش پاکستانی کالج آف ٹیکنالوجی گجرات میں مختلف اشیاء کی نیلامی آج صبح 10 بجے ہو گی۔ انجینئر محمد آصف شہزاد بٹ پرنسپل کی نگرانی میں میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں مختلف اشیاء نیلام کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن حاجی اورنگزیب بٹ نے گجرات کی خوبصورتی کے بعد مختلف چوکوں کو خوبصورت کرنا اور ان کو مختلف ڈائرئن کا رنگ دینا اور مجسمے لگوانا اب پرانا سول لائن سے لے کر کشمیر پور ہ روڈ تک بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کام کروائے جائینگے ، انہوں نے کہا کہ پرانا سول لائن چوک کو خوبصورت کیا جائیگااور وہاں پر بھی پودے اور ایل ای ڈی لائٹس لگوائی جائیگی ، جس سے گجرات کی خوبصورتی میں ایک اور اضافہ دیکھنے کو ملے گا ، کیونکہ جس طرح گجرات شہر کے چوکوں چوہراہوں کو خوبصورت کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پرانا سول لائن چوک کو بھی خوبصورت کرنا اہم فیصلہ ہے ہم اس کو بھی خوبصورت بنائینگے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر کوئی ایسا چوک نہیں رہے گا جس کی خوبصورتی میں اضافہ نہ ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ ہم نے جو فیصلے کیے اس کو وفابھی کیا سرگودھار وڈچوک ، گلزار مدینہ روڈ چوک ، سروس موڑ ، جیل چوک ، ائیر پورٹ چوک کو بھی خوبصورت کیا جاچکا ہے ، اب ہم خوبصورتی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ غریب عوام کے لیے بھی زیب روزگار سکیم کا اجراء عمل میں لایا جارہا ہے ، اس سکیم سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور غریب عوام اپنا روزگار آسانی سے کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زیب روزگار سکیم ، چنگ چی رکشے عنقریب منظر عام پر آجائینگے ، تین سال کی آسان اقساط پر ملیں گے ، جن افراد نے زیب روزگار میں حصہ لینا ہے وہ پاکستان مسلم لیگ ن ہائوس سروس موڑ پر اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ، ہم نے جس طرح یہ روزگار سکیم کا اجزاء عمل میں لایا ہے اسی طرح تابعداری کارڈ کے ذریعے غریب عوام کی امداد کی جاتی ہے ، اور یہ عمل اسی طرح جاری وساری رہے گا ، میں نے گجرات کی عوام کے لیے جو فیصلے کیے ہیں ، ان فیصلوں کو عوام کی دیلیز پر وفا کررہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)2نومبر کا پرامن دھرنا ملکی تاریخ میں عوام کی بہتری کی جانب سنگِ میل ثابت ہوگا،چوروں اور ڈاکووں کے قیامت کا باعث اور محب وطن اور محنتی پاکستانیوں کے لئے خوشی کی نوید لائے گا ،ان خیالات کا اظہار چوہدری عمران اسلم وڑائچ سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ، ملک جاوید اقبال جنرل کونسلر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ02 نومبر کا دھرناعوامی وسائل کو لوٹنے والے ڈاکووں اور چوروں کی نیدیں اڑانے اور انہیں جیلوں کی جانب بھیجنے کاسبب بنے گا ،یہ دھرنا ملکی وسائل کو لوٹنے والوں کے خلاف عوام دے رہی ہے چونکہ ان چوروں نے عوام کو غریبی اور مفلسی کی جانب دھکیل کر اپنے اثاثہ جات کو بلندی کیطرف بھیجا جو جمہوری روایت کے منافی ہے چونکہ جمہوریت جمہور کی فلاح وبہبود سے عبارت ہے جبکہ ملک کے 70 سالوں میں حکمرانوں نے اتنا لوٹا کہ اس ملک میں چھپانے کے جگہ کم پڑ گئی اور ان ڈاکوووں نے منی لانڈرنگ کر کے بھاری بھر رقوم کو باہر بھیج دیااور عوام کو انکے حال پر چھوڑ دیا اب عوام عمران خان کی قیادت میں ان چوروں کا بے رحم احتساب کرے گی جو ملک کے قانون و آئین کے عین مطابق ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وچیئرمین امجد اقبال بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق ، تحریک انصاف کے دھرنے میں دو نومبر کو منگووال سے بہت بڑے قافلے کے ساتھ شرکت کرینگے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کی قیادت میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ،پاکستان مسلم لیگ ق واحد عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں ، انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں کامیاب ہو کر مسلم لیگ ق حکومت بنائیگی اورتعمیر وترقی خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع کرینگے ، موجود نمائندے ناکام ہوچکے ہیں ، جب تک زندہ ہوں عوامی خدمت جاری رکھوں گا ، موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، اور عوام کو سبز باغ دکھانے والے کہاں گئے ہم تو آج بھی کل بھی عوام کی خدمت کے لیے میدان میں ہیںآج لوگ پاکستان مسلم لیگ ق کے دور کو یاد کرتے ہیں ، جب ہر طرف خوشحالی اور تعمیروترقی کا دوردورہ تھا ، پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما چوہدری پرویز الٰہی نے پورے پنجاب میں جس طرح ترقیاتی جال بچھائے ہیں آج تک کسی بھی حکمران نے تعمیر وترقی کے جال نہیں بچھائے ، چوہدری پرویز الٰہی نے وزیرآباد میں کارڈلویاجی ہسپتال قائم کیا ، موجودہ حکمرانوں نے ہسپتال کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ۔ آج عوام کی بھرپور طاقت سے میدان میں اترے ہیں اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ خطرہ ن لیگ حکومت کو ہے سی پیک منصوبہ کو نہیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر تاجروں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ چین اور ن لیگ کے درمیان نہیں بلکہ ریاست پاکستان اور چین کے درمیان ہے، پاکستانی قوم اور فوج اس کے محافظ ہیں اس لیے موجودہ حکومت کے جانے سے پاک چائنہ کوریڈور منصوبہ کو قطعاً کوئی نقصان نہیں ہو گا بلکہ یہ زیادہ بہتر اور صاف شفاف طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاک چائنہ کوریڈور منصوبہ کیلئے چین کی طرف سے مہیا کردہ سرمایہ کاری کا 75فیصد حصہ یعنی 46ارب ڈالر میں سے 35ارب ڈالر پاور پراجیکٹس کیلئے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کا ٹریک ریکارڈ یہ ہے کہ پچھلے تین سال کے اس کے پاور پراجیکٹس فیل ہو چکے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جب ان کا کوئی ایک پاور پراجیکٹ بھی کامیاب نہیں ہوا تو کیا ضمانت ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے پاور پراجیکٹس کیلئے مختص سی پیک کے 35ارب ڈالر نہیں ڈوبیں گے اور ان کا استعمال شفاف طریقے سے ہو گا، نوازشریف اور شہبازشریف سی پیک، سی پیک کا واویلا مچا رہے ہیں لیکن عوام بھی جان گئے ہیں کہ انہیں سی پیک کی نہیں اپنی کمیشن کی فکر ہے جو اَب ڈوبتی نظر آ رہی ہے اس لیے یہ کہنا صحیح ہو گا کہ سی پیک کو اپوزیشن کے احتجاج سے نہیں حکومت کی کرپشن سے خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگست 2013ء میں نوازشریف نے 9ارب ڈالر سے گڈانی پاور پراجیکٹ کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ اس سے 6ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی مگر یہ بند پڑا ہے، 12ارب کا نندی پور پاور پراجیکٹ موجودہ حکومت نے 72ارب روپے تک پہنچا دیا مگر یہ منصوبہ نوازشریف کے افتتاح کے اگلے ہی روز بند ہو گیا، 8ئ1 ارب ڈالر کا ساہیوال کول پراجیکٹ بھی فیل ہو چکا ہے کسی کو معلوم نہیں کہ اس کیلئے مطلوبہ معیار کا کوئلہ کہاں سے اور کیسے یہاں تک پہنچے گا، قائداعظم سولر پراجیکٹ کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا اور اب بدنامی سے بچنے کیلئے اس کو ٹھیکے پر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے حتیٰ کہ نیلم جہلم منصوبہ جو ہمارے دور میں شروع ہوا تھا یہ بھی اس حکومت سے مکمل نہیں ہو سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ اس وقت ملک کو بہت سے اندرونی و بیرونی بحرانوںکا سامنا ہے، ایسے حالات میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کو بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، سیاسی اختلافات کے باوجود باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، ایک معصوم بچے کے جاں بحق ہونے کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جمہوریت کی مضبوطی، کرپشن کے خاتمے اورآئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنجیدگی سے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شیعہ علما کونسل پنجا ب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ، کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈر ی پر غیر معمولی حالات ہیں جبکہ ملک کے اندر بھی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے شدید مشکلات ہیں ۔گزشتہ رات گھر میں ہونیوالی مجلس عزا پر دہشت گردوں کی فائرنگ او ر بے گناہ لوگوں کی شہادت ایک لرزہ خیز واردات ہے، قبل ازیں تکفیریوں کا وزیر داخلہ کی ناک کے نیچے اجتماع جس میں بھرپور اور کھل کر تکفیریت کی گئی ، اگلے ہی یہ روز یہ لرزہ خیز واردات شہر قائد میں رونما ہوگئی جس نے کراچی میں جاری آپریشن پر واضح سوالیہ نشان لگادیا ہے ، اس کے علاوہ چند روز قبل کوئٹہ میں ایک بڑا دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا ہے، ایسے حالات میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کو برد باری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے ، حکومت کو بھی اس سلسلے میں لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، ملک میں استحکام ، جمہوریت کی مضبوطی ، کرپشن کا خاتمہ اور آئین و قانون کی بالادستی بہت بڑے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیںکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اس کاجڑسے خاتمہ کیا جائے ، صرف شاخیں کاٹنے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی ،اسی طرح دہشت گردی کے خاتمے اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بھی ٹھوس عملی اقدامات اٹھانا ہونگے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کابہتر حل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے نکلتاہے، پارلیمنٹ موجود ہے تو تمام فریقین کو مسائل باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔