گجرات کی خبریں 6/1/2016

Speech

Speech

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل پاک کی صدارت صوفی باصفا’ منبع جو د و سخا حضرت قبلہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ محمد وقار قادری نے حاصل کیا جبکہ ممتاز ثناء خواں حافظ القاری شفقت اللہ قادری’ مظہر عزیز قادری اور ارمغان خالد نے خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ جس کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی نے حضور ۖ کی ولادت با سعادت کے پرُ نور لمحات کو خوبصورت انداز میں بیان فرمایا اور خصوصی دعائیں کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ محفل پاک میں سینکڑوں پیر بھائیوں’ مریدوں عقیدت مندوں اور ارد گرد کے دیہات کے معززین نے شرکت کی۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام فلک میرج ہال گجرات میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔ جس میں سابق صدر ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن ملک احسان الٰہی کے سسر اور سینئر ممبر عبدالطیف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت صدر ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن گجرات سید آصف رضا نقوی نے کی۔ اجلاس میں تمام ممبران نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ عدنان علی سیفی کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل موضع بولے میں صبح دس بجے منعقد ہو گی جبکہ خصوصی دعا صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کریں گے۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کیلئے علماء و مشائخ اہلسنت نے گرانقدر قربانیاں دیں لیکن بدقسمتی سے ان لوگوں کو آگے لایا جا رہا ہے جو کہ قیام پاکستان کے مخالف تھے۔ آج اسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمینی بھی ان لوگوں کے پاس ہے جو کہ آئین پاکستان کو نہیں مانتے۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین وہ ہیں جو پاکستان کے قیام کے ہی مخالف تھے۔ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے جو کہ اعلیٰ عہدوں پر ایسے افراد کو نامزد کرے جنہوں نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں۔ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے چیف آف آرمی سٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو چاہئے کہ وہ دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے آخری حد تک جائیں۔ علماء و مشائخ اہلسنت ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین حضرت صاحبزادہ پیر سید محی الدین محبوب سجادہ نشین آستانہ عالیہ محبوب آباد شریف حویلیاں ضلع ایبٹ آباد گزشتہ روز عیادت کیلئے صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کی رہائشگاہ پر آئے اور ان کی تیمارداری کی۔ اس موقع پر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی اور صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ و آوان شریف بھی موجود تھے۔ انہوں نے صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور دہشتگردی کیلئے پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز کی خدمات قابل تحسین ہیں وہ گزشتہ روز صاحبزادہ پیر سید محی الدین محبوب اور پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلح افواج کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ ہے پیر سید محی الدین محبوب سجادہ نشین آستانہ عالیہ محبوب آباد حویلیاں نے کہا کہ علماء و مشائخ کو خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کیلئے تیار ہونا ہو گا۔ کیونکہ موجودہ حالات میں مسلک کے دفاع کیلئے ہم سب نے قربانیاں دینی ہیں۔ اور جب تک قربانیاں نہ دی گئیں ملکی تحفظ نہیں ہو سکتا۔ داعش اور دیگر تشدد پسند تنظیموں کیخلاف مسلح افواج کو بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ ہم کمانڈر پاکستان آرمی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جو کہ شبانہ روز پاکستان کے دفاع کی جنت لڑ رہے ہیں۔ جس طرح چیف آف آرمی سٹاف نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اس سے پاکستان میں سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی’ صاحبزادہ حسن محمود شاہ گجراتی بھی موجود تھے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری منعقد ہوا جس میں ممتاز تاجر رہنما ملک محمد عبداللہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اجلاس میں عامر چوہدری ‘ ذوالفقار علی باجوہ و دیگرنے بھی شرکت کی۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) نبی پاک ۖ کی مداح دنیا کی ہر چیز بیان کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی نے سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی مداح بیان کرنے کیلئے ان کی سیرت کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔ حضور ۖ کی سیرت محبت’ عفو در گزر سے بھری پڑی ہے۔ حضور ۖ نے دنیا میں امن ‘ سلامتی کا سبق دیا۔ دنیا کے تمام فلاسفر’ حضور ۖ کے اعلیٰ اخلاق اور صفات کے معترف ہیں۔ نبی پاک ۖ کی تعریف اس سے زیادہ کیا بیان ہو گی کہ دنیا کا ذرہ ذرہ ہر وقت درود و سلام پیش کر رہا ہے۔ آغا مبارک علی موسوی نے کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو نبی پاک ۖ کا میلاد مناتے ہیں ۔ صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ نے ہمیشہ ان تقریبات کا انعقاد کیا ہے جس میں لوگوں کو دین اور معاشرتی تعلیم سے روشناس کروایا جائے۔ آغا مبارک علی موسوی نے جس انداز میں نبی کریم ۖ کی مداح بیان کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہم آغا مبارک علی موسوی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اس تقریب کا انعقاد کیا۔ رانا مشرف علی ناز اپنی زندگی میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتے تھے اور رانا ثاقب مشرف ناز نے انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس پروگرام کا انعقاد کیاہے۔ رانا ثاقب مشرف نے کہا کہ میں تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے آج اس تقریب میں شریک ہوئے اور میرے والد محترم کی روح کو خوش کیا ہے۔ میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتا رہوں گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا کہ رانا ثاقب مشرف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سب دوستوں کو ایک نیک مقصد کیلئے اکٹھا کیا اور یہ شاندار تقریب منعقد کی۔ دیگر مہمانوں نے بھی اظہارِ خیا ل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) موضع ہیلاں ناوڑیاں آزاد کشمیر میں عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت قاری خالد محمود سلطانی نے کی۔ جبکہ انتظامات کی نگرانی ممتاز عالم دین علامہ قاری کرامت علی نقشبندی تھے۔ اس موقع پر خصوصی خطاب خطیب اعظم پاکستان علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا۔ تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ نعیم نے سرانجام دیا۔ جبکہ مہمان خصوصی قاری محمد اشرف تھے۔ نقابت کے فرائض قاری دلاور حسین جلالی نے سرانجام دئیے۔ جبکہ نعت رسول ۖ صاحبزادہ پیر صوفی غلام مصطفی سیفی نے پیش کی۔ یہ محفل برائے ایصال ثواب والدین حافظ مدثر شہزاد آف دبئی منعقد ہوئی۔ منتظمین میں محمد مجید ‘ محمد عارف’ محمد مشتاق’ حافظ محمد ریاض’ محمد حنیف بانیاں’ حاجی صدیق ‘ چوہدری حفیظ’ میاں عبدالقیوم’ محمد غازی’ چوہدری لال خاں’ قاری ایوب’ حاجی یوسف و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اے سی گجرات نورالعین نے مختلف علاقوںمیں پرائس چیکنگ کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے اور اوورچارجنگ پر 8ملزمان کے خلاف تھانہ دولت نگر میں مقدمات درج کر ادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی گجرات نے دولت نگر کے علاقہ میں چیکنگ کی اس دوران مظہر اقبال، اخترخان، سرفراز، نور، نعمت،انصر، عارف اور لطیف کم وزن روٹی فروخت کرنے اور زائد قیمتیں وصول کرنے کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سیکرٹر ی لائیو سٹاک پنجاب اور ڈی سی او گجرات کی ہدایات پرلائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے سال 2015کے دوران ضلع بھرمیں 26لاکھ، 33ہزار مویشیوں کو بیماریوں سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے، متاثرین سیلاب کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے حکومت کی طرف سے فراہم کئے جانیوالے336 جانور تقسیم کئے گئے جبکہ مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوںکے خلاف کریک ڈائون کے دوران 58 مقدمات کا اندراج اور 7ہزار کلو گرام مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ممتاز حسین شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے بتایا کہ گذشتہ سال کے دوران جن جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں ان میں بھینسیں، گائے، بھیڑ، بکریاں اور مرغیاں شامل ہیںاس کے علاوہ ضلع میں9211سروس شروع کی گئی اور مجموعی طور پر 2لاکھ10ہزار 261مویشیوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ انہوںنے بتایا کہ سیلاب کے دوران جن افراد کے مویشی پانی میںبہہ گئے یا ہلاک ہوئے حکومت کی طرف سے انکی مدد کے لئے شروع کی گئی سکیم کے تحت 75جھوٹیاں، 75گائے اور 186نر و مادہ بھیڑیں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کی گئیں اس مقصد کے لئے منقدہ خصوصی تقریب میں اعلی سرکاری افسران اور عوامی نمائندے بھی شامل ہوئے۔ ڈی او لائیو سٹاک نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے ایک اور منصوبے کے تحت ضلع بھر میں816افراد کو رعایتی قیمت پر مرغیوں کے یونٹ فراہم کئے گئے یہ یونٹ ایک نر اور 5مادہ مرغیوں پر مشتمل تھا۔ انہوںنے بتایا کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالے 58قصابوں کے خلاف مختلف تھانوںمیں مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 280کے چالان ہوئے اسی طرح 7ہزار کلوگرام مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا گیا۔ ڈی او لائیو سٹاک نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں تعینات 92فیلڈ سٹاف کو آسان اقساط پر نئے موٹر سائیکل فراہم کئے گئے ہیں مویشی پال حضرات جانور کے بیمار ہونے کی صورت میں 0800-9211پر فون کریں تو فیلڈ سٹاف موقع پر پہنچ کر جانور وںکو علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اپناروزگار اسکیم کے تحت ضلع گجرات میں ابتک 650درخواست گذاروں کو گاڑیاںفراہم کی جا چکی ہیں، جن درخواست گذاروں کو ابتک گاڑیاں نہیں فراہم کی جا سکیں انکے کیسز کو بھی تیزی سے نمٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ویریفیکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، سول سوسائٹی کے نمائندہ جاویدبٹ، ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل، آئی ٹی آفیسر دانش مرزا،پی ایس او عثمان سرور، بنک آف پنجاب کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے تعلیم یافتہ نوجوانوںکو روزگار فراہم کرنے کی اس اسکیم کے تحت ضلع گجرات میں مجموعی طور پر 1156 درخواستیں وصول ہوئی تھیں ان میں سے 50فیصد سے زائد درخواست گذاروں کو مسافر گاڑی سوزوکی بولان یا لوڈر گاڑی سوزوکی راوی فراہم کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام درخواستوں کی باریک بینی سے تصدیق کی گئی ہے اور دوران ویریفکیشن 60افراد کے لائسنس کی تصدیق نہیں ہو سکی جن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت کردی گئی ہے اسی طرح 9افراد کا کریمنل ریکارڈ ہونے کی وجہ سے انکی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔ ڈی سی او نے سیکرٹری آر ٹی اے اور ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ تمام درخواست گذاروںکے ڈرائیونگ لائسنس کی احتیاط چیکنگ کرے جبکہ جن افراد کے لائسنس دیگر اضلاع سے ہیں انکے اصل تصدیقی لیٹر کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔انہوںنے ہدایت کی حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت باقی تمام درخواستوں پر بھی ضابطے کی کاروائی ہر صورت رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کی جائے۔ انہوںنے واضع کیا کہ بے روزگاروںکو روزگار فراہم کرنے کے اس منصوبہ میں کسی حقدار کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے ۔ اس سے قبل ای ڈی او ایجوکیشن ، سیکرٹری آرٹی اے اور ڈی ایس پی ٹریفک نے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) نوجوان طلبہ کی عملی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا معاشرتی و سماجی ترقی کے لیے جزو لاینفک بن چکا ہے۔ نوجوان اس وقت پاکستان کی آبادی کا معتدبہ حصہ ہیں۔ نوجوانوں کی شخصیت و سیرت کی تعمیر و ترقی ہی قومی ترقی کا راز ہے۔ نوجوان ہمارے مستقبل کی بہترین سرمایہ کاری ہیں۔ طلبا و طالبات کی عملی صلاحیتوں کو اُجاگر اور مہمیز کرنے کے لیے جامعہ گجرات نے بزنس انکوبیشن سنٹر قائم کرکے انتہائی مستحسن قدم اُٹھایا ہے۔ اس سنٹر کے قیام کا مقصد اوّلین طلبہ میں انٹر پرینیئر شپ کے شعور کو فروغ دنیا اور انکی عملی صلاحیتوں کو بیدار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنسلٹنٹ بزنس انکوبیشن سنٹر جامعہ گجرات حیدر معراج نے مرغزار کیمپس کے آڈیٹوریم میں ایوننگ پروگرام کے طلبا و طالبات سے بزنس پلان کمپی ٹیشن کی تعارفی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان طلبہ کا تعلق انفرمیشن ٹیکنالوجی، بزنس مینجمنٹ اور فنانس کے شعبہ جات سے تھا۔ بزنس پلان کے تحت طلبا و طالبات ٹیم کی شکل میںاپنے بزنس آئیڈیاز پیش کریں گے۔ ابتدائی طور پر32ٹیموں کو ان کے بزنس آئیڈیاز کی بنا پر منتخب کرکے ایک کیمپ لگایا جائے گا اور پھر ان میں سے حتمی طور پر15ٹیموں کو بزنس انکوبیشن سنٹر میں دفاتر و دیگر سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ پہلی تین ٹیموں کی مالی معاونت بزنس انکوبیشن سنٹر کرے گا جبکہ باقی ٹیموں کو یہ سنٹر کاروبار شروع کرنے کے لیے فنانسر و سرمایہ کار تلاش کرنے میں مدد دے گا۔ حیدر معراج نے مزید کہا کہ اختراع و جدت کامیاب بزنس کے بنیادی اُصول ہیں۔ تخلیق و ندرت کی راہ میں ہمیشہ روڑے اٹکانے کی کوشش کی جاتی ہے اسی لیے ناکامی کا خوف لوگوں کو زندگی کی راہوں پر آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔ تن آسانی اور سہل پسندی ہمیں کئی مہمات سر کرنے سے روکتی ہے۔ یقین کامل، عزم اور استقامت ہمیں کامیابی کی راہوں پر گامزن کرتے ہیں۔ جامعہ گجرات کے تمام سماجی منصوبوں کا اصل مقصد طلبہ کو عمل کی راہوں پر گامزن کرتے ہوئے ان کو کامیاب بنانا ہے۔ ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام ڈاکٹر شہزاد سرفراز نے اظہار تشکر میں کہا کہ تعلیم کے جدید تصورات نے تعلیمی عمل میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ طلبا و طالبات بطورٹیم کام کرتے ہوئے مختلف پراجیکٹس کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بہتر صلاحیتوں کا مظاہر کر سکتے ہیں۔ بحث و مباحثہ ہمیں اپنے تصورات و خیالات کو مزید جلا دینے میں مدد دیتا ہے۔ اگر ٹیم مختلف شعبہ جات کے لوگوں پر مشتمل ہو گی تو اس کی کارکردگی بھی یقینا بہتر ہو گی۔ طلبہ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اساتذہ کا فرض اوّلین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین سے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی اور سیکرٹری جنرل ملک شکیل سکندر نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کی کارکردگی، تنظیم سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جنگلہ بسوں کیلئے تو اربوں روپے ہیں لیکن عوام کو ایک بھی معیاری ہسپتال میسر نہیں، حکومت نے انتخابات سے پہلے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا پھر دو سال اور اب حکومتی وزراء 2018ء تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے کے اشارے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس لگاتی ہے لیکن اس کے فوائد ان تک نہیں پہنچتے، ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے اور اداروں سے کرپشن ختم کر کے ان کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ حکومت جنگلہ بس اور دیگر فلاپ منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت ابتر ہے، ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوتے ہیں، حکمرانوں کی ترجیح عوامی خدمت نہیں بلکہ دکھاوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن کو متحد ہو کو ملک میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت آئندہ انتخابات کروانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ دھاندلی کا الزام کسی پر نہ لگ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ کیلئے فعال کردار ادا کیا ہے اور نوجوانوں نے ہر قسم کے حالات میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے بلال مصطفی شیرازی کو ہدایت کی کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی یوتھ ونگ کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔#
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کوٹلہ برادران کی خدمات لازوال ہیں گذشتہ اڑھائی سالہ دور میں تاریخ ساز ترقیاتی کام اور اب نصیرہ تا جلالپورجٹاں کارپٹ روڈ کا61 کروڑ روپے کا تاریخی منصوبہ عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارراہنما مسلم لیگ ن الحاج اصغر بہبلی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بھگوال کے لئے بھی سڑک کا تحفہ دیا گیا ہے ان سڑکوں سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اس کے ساتھ عوامی اجتماعی اور انفرادی مسائل بھی حل کئے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)جماعت اسلامی زون پی پی 115 کے ذمہ داران کا اہم اجتماع مورخہ8جنوری بروز جمعتہ المبارک بعد نماز جمعہ جامع مسجد شفیق جی ٹی روڈ کھاریاں میں ہو رہا ہے جس میں ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن خصوصی شرکت کریں گے اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے اس اجتماع کی کامیابی کے لئے امیر جماعت اسلامی زون پی پی115 چوہدری غضنفر علی اور ان کی ٹیم دن رات کوشاں ہے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)پی ٹی آئی عوامی امنگوں کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے جمہوری روایات کو بھی پروان چڑھایا جا رہا ہے انٹرا پارٹی الیکشن اسی کام کی کڑی ہے۔ نوجوان پارٹی کی مضبوطی کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنماPTIتحصیل کھاریاں میاں جمیل اصغر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ PTI واحد جماعت ہے جو کہ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اسی لئے جماعت کے اندر جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان پارٹی ممبر شپ کو بڑھانے اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کر رہے ہیں انشاء اللہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) گلیانہ روڈ کھاریاں پر ٹریفک جام معمول بن گیا۔بے ہنگم ٹریفک، جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ،تجاوزات، ریڑھی بانوں کا فٹ پاتھوں پر قبضہ ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار کی ڈیوٹی نہ ہونے کے برابر ہے جب کبھی رابطہ کیا جاتا ہے اہلکار یہاں پر آ جاتا ہے اور گھنٹہ دو گھنٹہ ڈیوٹی کر کے پھر غائب ہو جاتا ہے عوامی اور کاروباری حلقوں نے DSP ٹریفک سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی سینر نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمدف کی سیاسی اور مذہبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم صلح جو اور مختلف الخیال لوگوں کو ساتھ لے کرچلنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ ہمیشہ معاشرے میں محبتیں بانٹنے والے اور دہشت گردی کو مسترد کرنے والے لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ایک بیان میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ وطن عزیزمیں اسلامی نظام کے قیام کے لئے مشترکہ جدوجہد قاضی حسین احمد کا خواب تھا ،جس کا آغاز انہوں نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی ، علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم اور دیگر قائدین کے ساتھ شروع کیا۔ اور سیکولر ازم کی بات کرنے والوں اورمسلمانوں میں اختلافات کو شریعت کے نفاذ میں رکاوٹ کا طعنہ دینے والوںکی زبانیں بند کروادی تھیں۔ قاضی حسین احمد نے اتحاد امت کے لئے اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک جدوجہد جاری رکھی۔مرحوم امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے بھی مداح تھے جنہوںنے ایران میں اسلامی انقلاب برپا کرکے ثابت کردیا تھا کہ علما بھی حکومت اور سیاست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں صرف محراب و منبرتک محدود نہیں کیا جاسکتا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ قاضی حسین احمدنے ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر مختلف مذہبی جماعتوں کو اکٹھا کرکے اتحاد امت کا پیغام دیا۔ اور اب وہ چاہتے تھے کہ اس پیغام کو بین الاقوامی سطح پر بھی لے جاکر شام،عراق، بحرین ، ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کریں ، تاکہ دہشت گردی ، تکفیریت اور نفاق امت جیسے فتنے ختم کئے جاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی نے اتحاد امت کی کاوشوں میں قاضی حسین احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ داعی اتحاد بین المسلمین تھے، جنہوں نے کفر اور شرک کے نعرے بند کروانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں مثالی کردار ادا کیا۔ وہ تحمل اور بردباری رکھنے والے سیاسی رہنمابھی تھے۔ سابق امیر جماعت اسلامی کی تیسری برسی کے موقع پر بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ قاضی حسین امت واحدہ پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے اسلامی مکاتب فکر کے درمیان قتل و غارتگری اور دہشت گردی بند کروانے کے لئے علامہ شاہ احمد نورانی کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجد علی نقوی، مولانا سمیع الحق اور مولانا ضیاالقاسمی کے ساتھ مل کر ملی یکجہتی کونسل تشکیل دی، اس کا موثر اور مفصل ضابطہ اخلاق بنایا اوراس پر عملدرآمد بھی کروایا۔ جس سے فرقہ واریت کے خاتمے میں مدد ملی۔ پھر اسی اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم کرتے ہوئے چھ مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھے کرکے متحدہ مجلس عمل تشکیل دی۔ جس نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں موثر نمائندگی کے ساتھ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی بنائی ۔ مگر افسوس کہ بعدازاں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام کی باہمی چپقلش کے باعث ایم ایم اے اپنا وجود کھوبیٹھی اور ملی یکجہتی کونسل سے بنیاد ی جماعتوں کی علیحدگی کے بعد وحدت اسلامی کا یہ پلیٹ فار م بھی غیر موثر ہوچکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی ایران تنازع میں جانبداری سے باز رہے۔امت کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کریں، سعودی عرب کی طرف جھکاو خارجہ پالیسی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ 34۔ممالک کے اتحاد میںشمولیت پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے ۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر معصو م نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے شیعہ رہنما آیت اللہ الشیخ نمر باقرالنمرکو دی جانے والی سزائے موت سے آل سعود کو سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کی بجائے مسائل کو حل کرنے اورتنقید برداشت کرنے کی ہمت پیداکرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان پایا جانے والا اختلاف کھل کر سامنے آگیا ہے ، یہی وہ صورت حال ہے جو عالم اسلام کے دشمنوں کا ایجنڈا ہے۔اس تنازع میں پاکستان کا غیر جانبدار رہنا ہی قومی مفاد میں ہوگا۔ لیکن میاں نوازشریف کا جھکاو سعودی عرب کی طرف ہے۔وزارت خارجہ نے تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کرکے احسن اقدام کیا مگر آیت اللہ باقرالنمر کے قتل کی مذمت نہیں کی۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں کی پھانسیوں پر تنقید کرنے والے باقرالنمر کے قتل پر خاموش کیوں ہیں؟ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب نے مصر میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی منتخب اسلامی حکومت کے فوج کے ہاتھوں خاتمے کی حمایت کی اور شام میں بھی خارجی دہشت گردگروہوں کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ یمن اور بحرین میں بھی مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ رویہ خادم الحرمین کا نہیں، قبضہ گروپ کا ہے۔ جس کا اقوام متحدہ اور او آئی سی کو نوٹس لینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے مجاہد عالم دین آیت اللہ الشیخ باقرالنمر کی سزائے موت کو جائز قرار دینے والے بھارت،اسرائیل اور بنگلہ دیش میں حکومت مخالف جدوجہد کرنے والے سیاسی رہنماوں کو دی جانے والی سزاوں کے مظالم کا جواز پیش کررہے ہیںکیونکہ کشمیر،فلسطین اور مشرقی پاکستان کے حامیوں کے خلاف ان حکومتوںکے ظالمانہ اقدامات بھی ان کے قوانین کے مطابق ہیں۔ظلم کسی بھی جگہ ہو اسے ان حکومتوں کے خود ساختہ قوانین کی آڑ میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر محکوم اور مظلوم اقوام کے سیاسی جدوجہد کے حق کو تسلیم کرتا ہے اور اسی بنا پر کشمیری عوام تحریک آزادی چلارہے ہیں اور فسلطینی اسرائیل سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سعودی بادشاہت کی فنڈنگ سے چلنے والی مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی ریلیوں کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج،مظلوموں کے طرفداروں کا حق ہے،ظالموں کے حامیوں کا نہیں۔ آل سعود کی ظالمانہ سزا ئوںکی حمایت میں جلوس نکالنے والوں نے پاکستانی عوام اور آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کے سفاک قاتلوں کی پھانسیوں کی حمایت میں جلوس کیوں نہیں نکالے تھے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام اباد (جی پی آئی) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے حالیہ سعودی ایران کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان کو دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران مسلم دنیا میں مخالف نظریات کے حامل ہونے کی بناء پر علاقائی اثر ورسوخ رکھتے ہیں ، حالیہ کشیدگی سے مذہبی عدم برداشت اور خطے کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر رمیش نے مزید کہا کہ پاکستان کے دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات ہیں لیکن پاکستان کو کسی بھی صورت میں اس تنازع میں نہیں پڑنا چاہیے ، اس حوالے سے نہ ہی سعودی اور ایران حکومتوں نے پاکستان سے کسی قسم کا تعاون مانگا ہے۔ ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں کودنے کی بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی یقینی بنانے کے اقدامات اٹھانے چاہیے ، حکومت اور مذہبی اسکالرز کو بھی اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) عالم اسلام کو تشویشناک صورتحال سے نکالنے کیلئے علماء ، مذہبی اور سیاسی قائدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایران سعودی عرب صورتحال پوری دنیا کیلئے تشویشناک ہے ۔ اسلامی ممالک میں مداخلتوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو دنیا جہنم بن جائے گی۔ مسلم ممالک میں مداخلتوں کے سلسلے کو روکنے کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس اور عرب لیگ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان کی حکومت اور وزیر اعظم اسلامی دنیا میں پیدا ہونے والے مسائل پر اپنا کردار ادا کریں۔ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستانی قوم ملک کی مذہبی و سیاسی جماعتیں انہیں خوش آمدید کہتی ہیں اور توقع کرتی ہیں کہ انشاء اللہ اس دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نہ صرف مزید بہتری آئے گی بلکہ ایران ، سعودی عرب کی موجودہ صورتحال پر بھی کوئی بہتر راستہ نکل سکے گا۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا زاہد محمود قاسمی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا ایوب صفدر ، مولانا عبدالکریم ندیم ، مولانا نعمان حاشر ، حافظ شعیب الرحمن ، مولانا طاہر عقیل بھی موجود تھے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب میں دی جانے والی سزائوں پر پاکستان کے اندر جذباتی ماحول پید اکرنا پاکستان اور ملت اسلامیہ کے مفاد میں نہیں ہے۔ ہمیں مسلمان اور پاکستانی بن کر سوچنا ہو گا۔ ملت اسلامیہ مختلف مکاتب فکر کے درمیان تصادم پیدا کرنے سے مضبوط نہیں ہو گی بلکہ مختلف مکاتب فکر کے درمیان مکالمہ اور رواداری سے مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے قوانین کے مطابق سزائیں دی ہیں اور کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی بھی ملک کے قوانین میں باہر بیٹھ کر مداخلت کرے ۔انہوں نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب کا سفارتخانہ جلایا جانا اس بات کو واضح کر رہا ہے کہ سعودی عرب ایران معاملے پر شدت کس انداز میں پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے ایرانی مداخلت کے روکے جانے پر مذاکرات اور مفاہمت کی بات ایک درست قدم ہے اور اس کی تائید کی جانی چاہیے ۔ انہوں کہ 8جنوری کو انتہاء پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور ملت اسلامیہ اور ارض حرمین الشریفین کے استحکام اور سلامتی کیلئے ملک بھر میں یوم وحدت ملت منایا جائے گاجس میں خطباء اور آئمہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی نفی کریں گے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عالم اسلام کی سلامتی اور استحکام کو اپنے خطبات کا موضوع بنائیں گے۔ دریں اثنا ء انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ، جمعیت علماء اہلحدیث ، جمعیت علماء اسلام ، جمعیت علماء پاکستان ، سنی اتحاد کونسل سواد اعظم ، جمعیت اہل سنت ، وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے قائدین نے عالم اسلام اور ملک کی موجودہ صورتحال پرغور و فکر کیلئے قومی مصالحتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈسکہ (جی پی آئی) حضور اکرم ۖ کی بعثت سے زمانہ امن و آشتی کا گہوارہ بن گیا ۔جانی دشمن رشتۂ اخوت میں پرو دئیے گئے ۔آج پھر لسانی ،نسلی ،لونی ،علاقائی اور صوبائی تعصبات سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کے لئے میلاد والے آقا ۖکی سیرت کو اپناتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔ہمیں میلاد والے رسول ۖ کی سیرت اپنا کر والدین کا احترام اور اپنے کردار کو سنوارنا چاہئے ۔فروغ عشقِ رسول ۖ ہی اتحاد امت کا ضامن ہے ۔محافل میلاد النبی ۖ سے دلوں میں عشقِ محمدی ۖ کے چراغ روشن ہوتے ہیں۔ رحمت عالمیان حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کی آمد سے تمام طبقات فیض یاب ہوئے ۔ غلاموں کے چہرے کھل اُٹھے ۔دکھی انسانیت نے فخر انسانیت حضرت محمد رسول اللہ ۖ کے میلاد پر سکھ کا سانس لیا ۔ دنیا سے تاریکی اور جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے ۔مکہ میں سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہ نے کہا بدر منیر آیا اور مدینہ منورہ میں ہجرت کے موقعہ پر بنو نجار کی بچیوں نے جشن و خوشی منا کر کہا ہم میں بدر منیر آیا ۔آج کائنات میں تمام نور ،ہدایت ،اخوت اور انسانی حسن حضور اکرم ۖ کے میلاد پاک کی برکت سے ہے ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے ڈسکہ میں عظیم الشان جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس کی صدارت پیر سید تجمل حسین شاہ نے فرمائی ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ جشن عیدمیلاد النبی ۖ ہمیں لسانی، نسلی، قومیت و صوبائیت کے تعصبات کے خاتمہ اور بلا تفریق رنگ و نسل احترام انسانیت و مسلمان کا پیغام دیتا ہے ۔آمد رسول ۖ نفرتوں کا خاتمہ اور محبتوں کا فروغ دینے کیلئے ہوئی ۔ ماہِ ربیع الاول امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے ۔ ولادتِ نبوی ۖ کا مہینہ جہاں جشن و مسرت کا پیغام دیتا ہے وہاں ہمیں برداشت، تحمل ،اخلاقیات اور اتحاد امت کا درس بھی دیتا ہے ۔ محافل میلاد النبی ۖ میں علمائے کرام اسلام و پاکستان کے تحفظ اور احیائے نظام مصطفےٰ ۖ کے لئے بھی عوام کی ذہن سازی کریں۔وطنِ عزیز کا استحکام اسلام و بانیٔ اسلام کی تعلیمات کے غلبہ میں ہے ۔پاکستان کی فضائوں کو جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقعہ پر بارود کی بدبو سے پاک کر کے درود و سلام کی خوشبوئوں سے معطر کیا۔اس موقعہ پر قاری طاہر عباس ،محمد اعظم چشتی، مولانا نصیر حسین چشتی، محمد رائیس ،محمد عاصم بشیر اویسی اور محمد سجاد اویسی نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) دہشتگردی و بد امنی کی بنیادی وجوہات میں بنیاد پرستی اور سماجی مسائل کے علاوہ جیلوں کے ماحول کا بھی بڑا عمل دخل ہے جہاں کا غیر انسانی ماحول قیدیوں کی اصلاح کی بجائے ان میں نفرت و بغاوت کو جنم دیتا ہے اور جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے ساتھ جیل میں ہونے والی ہر زیادتی کا انتقال لینے کیلئے خونخواری کے مظاہرے اور معاشرے کا امن برباد کرنیے پر مجبور کرتا ہے اسلئے کامن لیگ عوامی حمایت سے جیلوں اور قیدیوں پر بھی بھرپور توجہ دیگی ۔دی کامن لیگ کے کنوینر شجاع الرحمن نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دی کامن لیگ جیلوں کے روایتی تصور کا خاتمہ کرکے نہ صرف قیدیوں کو فنی تربیت فراہم کرے گی بلکہ جیلوں میںمقید افراد کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق روزگار فراہم کرکے اس کا معاؤضہ قیدیوں کے اہلخانہ کو پہنچایا جائے گا تاکہ قیدیوں کے اہلخانہ معاشی مسائل سے محفوظ رہیںاور ان کے دلوں میں قیدی کیلئے عزت و احترام برقرار رہے جبکہ رہا ہونے والے قیدیوں کو بھی ان کی تعلیم و ہنر کے مطابق روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ ان کا تشخص محفوظ رہے اور وہ پھر سے جرائم کی جانب راغب ہونے کی بجائے عزت و امن کی زندگی کو ترجیح دیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبر یں
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) لا لچ اور حرس نے خو ن سفید کر دیا نا خلف بیٹوں کا ستایا ہوا والد اوربہن معذور بیٹے کے ہمراہ داد رسی کیلئے کشمیر پر یس کلب بھمبر پہنچ گے محمد رفیق خا ن نے اپنی بیٹی رو بینہ کنو ل کے ہمرا ہ کشمیر پر یس کلب بھمبر میں کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ میر پو ر چو ک کے نز دیک میرا ایک رہا ئشی مکا ن اور 4کمر شل دو کا نیں ہیں جن پر میر ے بیٹے ما جد اسلا م اور امجد اسلا م زبر دتی قبضہ کر نا چا ہتے ہیںمیر ے گستاخ اور نا فر ما ن بیٹے جا ئیداد کے لا لچ میں مجھے جا ن سے ما رنا چا ہتے ہیںانہوں نے کہا کہ میں ضیف العمر ہوں میرا ایکسڈنٹ ہوا ہے میر ے بیٹے میرا علا ج معا لجہ کروانے کے بجا ئے انہوں نے مجھے جو تے ما ر کر گھرسے گھسیٹ کر با ہر نکا ل دیا مجھے گھر میں دا خل نہیں ہو نے دیتے میں مجبوری میں اپنی بیٹی کے پاس رہ رہا ہوں جو میرا علاج معالجہ بھی کروا رہی ہے اور میر ی خدمت بھی کر رہی ہے ایک طرف میر ی فرما بردار بیٹی ہے جبکہ دوسر ی طرف میر ے نا فرما ن بیٹے ہیں جن کو میں 2007میں اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جا ئیداد سے عاق کر چکا ہوں اب میر ے بیٹے مجھے جا ن سے ما ر کر میر ی کروڑوں کی جا ئیدادپر زبر دستی قبضہ کر نا چا ہتے ہیں انتظا میہ مجھے نا فر مان بیٹوں سے جا ن وما ل کا تحفظ فر اہم کر ے اور میرا مکا ن ان سے خا لی کروائے اس موقع پر ان کی بیٹی رو بینہ کنو ل نے کہا کہ میر ے بھا ئی نے کروڑوں کی جا ئیدا د کی لا لچ میں آکر میر ے وا لد ،مجھے اور میرے بیٹوں کو قتل کروانا چا ہتے ہیں ضیف العمروالد کو ما ر کر زبردستی گھر سے نکا ل دیا ہے جن کو میں نے اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے اور انکی خدمت کر رہی ہوں والد کی خدمت کر نا میراجرم بن گیا ہے جس کی وجہ سے میر ے بھا ئی میر ی اور میر ے بیٹوں کی جا ن کے دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں فون پر سنگین نتا ئج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اگر میر ے والد کیسا تھ اور میر ے بیٹوں کیساتھ کو ئی وا قع پیش آیا تو اس کے ذمہ دا ر امجد اسلا م ، ما جد اسلا م اور جمشید وغیر ہ ہو نگے دو نوں با پ بیٹی نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف سیکر ٹر ی آزادکشمیر ،کمشنر میر پو ر ڈویژ ن اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے پرزور اپیل کی کہ ہمیں جا ن وما ل کا تحفظ فراہم کیا جا ئے اور ہما را مکا ن انکے قبضے سے چھڑوایا جا ئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر حسین نے نسبت کا ر گزاری ضلع پو لیس سا ل 2015کے حوالہ سے پر یس بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ضلع بھمبر میں سال2015کے دو ران کل 591مقدما ت د رج ہو ئے جن میں قتل کے14مقدما ت میں سے 13مقدما ت کو بصورت چا لا ن یکسو کر کے دا ئر عدالت کر دیا گیا اسلحہ آرڈیننس میں 13مقدما ت درج ہو ئے جس کے تحت 8کلا شنکو ف ،2را ئفل222بو ر ،1را ئفل7mm،1را ئفل8mm،1را ئفل پمپ ایکشن ،1فا ئیو شارٹر ،6عددرا ئفل 12بو ر ،27پستو ل30بو ر،1پستو ل9mm،55میگزین ،67کا رتوس اور403سے زا ئد راوند برآمد کئے گئے ہیں انہوں نے تفصیل بتا تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کیخلا ف بھی ضلع بھر میں خصوصی کا رروائیاں کی گئیں جس کے تحت 58مقدما ت با خلا ف 91اشخاص در ج ہو ئے مختلف کا رروائیوں میں 207بو تل شرا ب،315لیٹر کشید شدہ شرا ب ،9کلو720گرام چرس جبکہ62گرام ہیرون برآمد کی گئی انہوں نے کہا کہ مشہو ر سانحہ کچہری مقدمہ علت196/11با جرائمAPC109,186/353/149/148/147/302/324تھا نہ پو لیس بھمبر جس میں ملزمان نے پو لیس کی تحویل میں 2ملزما ن کو با عدا لت پیشی کے دو ران جبکہ ایک سول شخص کو اند ھادھند فا ئر نگ کر کے احا طہ کچہر ی میں قتل کیا تھا جس پر حسب حکم سپر یم کو رٹ مظفر آبا د موثر سیکو رٹی فرا ہم کرتے ہو ئے سپیڈ ی ٹرائل کروایا گیا اور مو ثر پیروی کے ذریعے ملزما ن کو سزائے مو ت کا حکم دلوایا گیا انہوں نے مز ید بتا یا کہ مختلف وارداتوں کے دورا ن مال مسروقہ 7242914رو پے میں سے4803500کی برآمد گی کی گئی جس کا تناسب 66فیصد ہے جبکہ ٹر یفک خلا ف ورزیوں کے انسداد کیلئے 38150ٹکٹ جاری کر تے ہو ئے 14140150رو پے جر ما نہ داخل سر کا ر خزانہ کروایا گیا انہوں نے بتا یا کہ 114مجر ما ن اشتہا ریوں اور42مفروران مقدما ت کی گر فتاری کی گئی جن میں 3ٹاپ ٹین اور 3ٹاپ ٹونٹی مجر ما ن اشتہا ری شامل ہیں ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پرو گرا م کے حوالہ سے کی گئیں مختلف کا رروائیوں سے متعلق بتا تے ہو ئے کہا کہ ضلع بھر سے 249افغان مہا جر ین کا انخلا ء کیا گیا لاوڈ سپیکرکی خلا ف ورزی پر 12مقدما ت در ج کر کے خلا ف ورزی کے مر تکب20ملزمان کی گر فتاری عمل میں لا ئی گئی جبکہ اسلحہ آرڈیننس کے تحت 13مقدما ت درج کئے گئے فا ر نر ایکٹ اور کرا یہ دار ایکٹ کے تحت 3مقدمات بخلا ف13ملزما ن درج کئے گئے 35غیر رجسٹرڈ دینی مدارس میں سے32مدارس کے رجسٹریشن کوا ئف مکمل کروا کر متعلقہ اتھا رٹی کو ارسال کئے گئے ہیں غیر ریاستی اشخاص کے خلا ف کا رروا ئی میں 166اشخاص کی گر فتاری عمل میں لا ئی گئی جبکہ ہوائی فا ئر نگ اور نیشنل ایکشن پلا ن کی دیگر خلا ف ورزیوں پر 9مقدما ت درج کئے گئے اور جملہ این جی اوز ،سکو لز ،کا لجز ،مدارس،بینک ،منی چینجراور آئل ایجنسیوں کا ریکارڈ بھی مر تب کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پو لیس اپنے فرائض دیا نتداری سے ادا کر رہی ہے اگر کہیں کسی بھی قسم کی خرا بی نظر آئے تو عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اس کی نشا ندہی کریں انشاا للہ اسکی سر کوبی کی جا ئیگی بھمبر پو لیس عوام کے جا ن وما ل کے تحفظ کیلئے اقداما ت میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی جا ئیگی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) سینئر نائب صدر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ بھمبر کو مثالی شہر دیکھنا چاہتا ہوں، یہاں کے لوگوں کا بھرپور ساتھ رہا اسی لیے 3بار اسمبلی میں پہنچا ،لیکن دو سال حکومت میں رہ کر لوگوں کی خدمت کا موقعہ ملا،بدقسمتی سے باقی عرصہ اپوزیشن میں رہا ، 11جنوری کوچوہدری برجیس طاہر پنڈوڑیاں تا سمرالہ 10کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جس سے بھمبر کے شہریوں کو جی ٹی روڈ پہنچنے کا متبادل اور آسان روٹ مل جائے گا،اپنے دور میں مجید حکومت نے بھمبر کے لوگوں سے تعصب برتا اس کا حساب کتاب کریں گے لیکن اب ن لیگ کی حکومت آنے والی ہے شدت سے لوگوںکی محرومیوں کا احساس ہے جسے دور کریں گے، میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان نے 4وفاقی وزرا کی ذمہ داری لگائی ہے کہ سارے آزاد کشمیر کا دورہ کریں آغاز بھمبر سے ہو رہا ہے بھمبر شہر کے لئے ایک کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور کروائے ہیں زرعی یونیورسٹی کا قیام بھمبر کے لوگوں کا حق ہے موجودہ حکومت نے پاسپورٹ آفس قائم کرنے کا ڈرامہ رچایا اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں DHQہسپتال میں خالی پوسٹوں کو مکمل کرنا اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی اسامیاں تخلیق کرنے کی ضرورت ہے الیکشن سے قبل مزید فنڈز لائیں گے بھمبر کو مثالی شہر بنائیں گیمیاں نواز شریف اور چوہدری برجیس طاہر کے شکر گزار ہیں مشکل وقت گزر گیا ہے اب کارکنوں کے لئے اچھے دن آنے والے ہیں کارکن ہمارا سرمایہ ہیں جماعتیں حکومت میں آنے کے بعد کارکنوں اور نوجوانوں کا خیال رکھتی ہیںچوہدری طارق فاروق 11جنوری کو ضلعی ورکرز کنونشن کے حوالے سے سٹی بھمبر کے عہدیداران اور کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کرسچئین کمیونٹی کے حقوق کے لئے کام کریں گے اور سرکاری ملازمتوں میں ان کے کوٹہ پر عملدرآمد کروائیں گے بھمبر تا میرپور اور بھمبر تا چڑیاولہ روڈ کو ڈبل کرنا ضروری ہے سٹی مسلم لیگ نون کی میٹنگ میں ڈاکٹر عبدالشکور، مرزا محمد اجمل سابق چئیرمین چوہدری عبدالقیوم سابق چئیرمین چوہدری نصر اقبال پروفیسرمرزا فضل حسین مرزا عزیز اللہ مرزا خالدلطیف ٹھیکیدار چوہدری الطاف حسین ، ٹھیکیدار آصف محمد ریاض، شوکت بھٹی باغ علی حاجی رفیق تھوتھالوی ڈاکٹر چوہدری نواز راجہ عبید الرحمن خادم مسیح بابو مسیح سجاد مصطفائی لالہ مولا حسنین رفیق جسیال کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی میٹنگ سے مرزا اجمل جرال سابق چئیرمین چوہدری عبدالقیوم بابو مسیح کے علاہ دیگر نے بھی خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) سینئر مدرس چو ہدر ی ارشاد احمد ،چو ہدر ی عبدا لشکو ر محکمہ صحت کے کلر ک چو ہدری کبیر احمد کے والد محتر م ،صدر میلاد کمیٹی چو ہدر ی محمد اکر م پپو جٹ کے ما مو ں چو ہد ری فیروز الدین رضا ئے الہی سے وفا ت پا گئے ہیں مر حو م کی نمازجنازہ جنگلا ت وا لے قبر ستان میں ادا کی گئی نما زجناز ہ میں سیاسی وسما جی،،مذہبی ،تعلیمی شخصیا ت ،سر کا ری ملازمین ،شہر یوں ،عوام علاقہ ،سول سوسائٹی ،تا جروں اور عزیز واقا رب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)سابق صدر ریاست را جہ محمد ذوالقر نین خان کے کزن ،ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین کے چچا را جہ سعید خا ن گزشتہ روز رضا ئے الہی سے وفات پا گئے تھے مر حوم کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبا ئی قبرستان کسگمہ میں سپر د خا ک کر دیا گیا نما زجناز ہ میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انو ارا لحق ،بر گیڈ ئر را جہ قیصر خا ن ،چیف جسٹس سپر یم کو رٹ محمد اعظم، جسٹس سپر یم کو رٹ را جہ سعید اکر م ،ڈپٹی سیکر ٹر ی دا خلہ را جہ جاوید اقبا ل،مر کز ی صدر انجمن پٹواریاں را جہ مظہراقبا ل ،صدر کشمیر پر یس بھمبر را جہ نعیم گل ،ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد محمود جرا ل ،سا بق وائس چیئر مین با ر کو نسل را جہ مظہر اقبا ل ایڈووکیٹ ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر را جہ شا ہد انو ر ،سا بق وزیر حکومت مرزا شفیق جرا ل ،امیدوار اسمبلی را جہ رزاق خا ن ،چیئر مین تعلیمی بو رڈ چو ہدری ظہیر احمد ،مسلم لیگی را ہنما نو ید گو گا ،ایس ایس پی بھمبر چو ہدری منیر حسین ،امیدواراسمبلی را جہ محمد امتیاز ،صدر ٹرا نسپو رٹ یو نین بھمبر چو ہدر ی محمد عار ف کا کا،معروف تا جر را ہنما را جہ محمد رفیق ،را جہ محمد آصف سیر لہ ،سا بق چیئر مین بلد یہ بھمبر مرزااجمل جرا ل ،مسلم لیگی راہنما چو ہدری محمد سعید ،اسسٹنٹ کمشنر میر پو ر را جہ قیصر اورنگزیب ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود ،ڈپٹی کمشنر رفیق نیئر ،صدر صراف یو نین را جہ شوکت علی ،ڈی ایس پی را جہ ند یم عارف ،پو لیٹیکل سیکر ٹر ی را جہ فہیم اختر ،را جہ طا ہر وحید ،چو ہدر ی سلیما ن درا ئیاں ،حاجی را جہ اسلم ،آصف سیر لہ ،را جہ فر ما ن ،گر داور طارق بیگ ،تحصیلدار اشتیاق احمد ،را جہ نصر اللہ ،را جہ عمر ذوالقر نین ،سا بق صدر با ر را جہ خا لد خان ،چو ہدری صا بر حسین ،را جہ رضوان اختر سمیت سیاسی وسما جی ،تعلیمی ،مذ ہبی شخصیا ت ،وکلا ء ،صحا فیوں ،تاجروں ،سر کا ری ملازمین ،عوام علاقہ اور عزیز واقار ب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)سابق صدر ریاست را جہ محمد ذوالقر نین خان کے کزن ،ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین کے چچا را جہ سعید خا ن گزشتہ روز رضا ئے الہی سے وفات پا گئے تھے مر حوم کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبا ئی قبرستان کسگمہ میں سپر د خا ک کر دیا گیا نما زجناز ہ میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انو ارا لحق ،بر گیڈ ئر را جہ قیصر خا ن ،چیف جسٹس سپر یم کو رٹ محمد اعظم، جسٹس سپر یم کو رٹ را جہ سعید اکر م ،ڈپٹی سیکر ٹر ی دا خلہ را جہ جاوید اقبا ل،مر کز ی صدر انجمن پٹواریاں را جہ مظہراقبا ل ،صدر کشمیر پر یس بھمبر را جہ نعیم گل ،ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد محمود جرا ل ،سا بق وائس چیئر مین با ر کو نسل را جہ مظہر اقبا ل ایڈووکیٹ ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر را جہ شا ہد انو ر ،سا بق وزیر حکومت مرزا شفیق جرا ل ،امیدوار اسمبلی را جہ رزاق خا ن ،چیئر مین تعلیمی بو رڈ چو ہدری ظہیر احمد ،مسلم لیگی را ہنما نو ید گو گا ،ایس ایس پی بھمبر چو ہدری منیر حسین ،امیدواراسمبلی را جہ محمد امتیاز ،صدر ٹرا نسپو رٹ یو نین بھمبر چو ہدر ی محمد عار ف کا کا،معروف تا جر را ہنما را جہ محمد رفیق ،را جہ محمد آصف سیر لہ ،سا بق چیئر مین بلد یہ بھمبر مرزااجمل جرا ل ،مسلم لیگی راہنما چو ہدری محمد سعید ،اسسٹنٹ کمشنر میر پو ر را جہ قیصر اورنگزیب ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود ،ڈپٹی کمشنر رفیق نیئر ،صدر صراف یو نین را جہ شوکت علی ،ڈی ایس پی را جہ ند یم عارف ،پو لیٹیکل سیکر ٹر ی را جہ فہیم اختر ،را جہ طا ہر وحید ،چو ہدر ی سلیما ن درا ئیاں ،حاجی را جہ اسلم ،آصف سیر لہ ،را جہ فر ما ن ،گر داور طارق بیگ ،تحصیلدار اشتیاق احمد ،را جہ نصر اللہ ،را جہ عمر ذوالقر نین ،سا بق صدر با ر را جہ خا لد خان ،چو ہدری صا بر حسین ،را جہ رضوان اختر سمیت سیاسی وسما جی ،تعلیمی ،مذ ہبی شخصیا ت ،وکلا ء ،صحا فیوں ،تاجروں ،سر کا ری ملازمین ،عوام علاقہ اور عزیز واقار ب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ضلعی کنونشن تیاریاں،سیاسی ماحول گرم ہونے لگا،کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے سٹی یوتھ ونگ بھمبرجمعتہ المبارک کے روزموٹر سائیکل ریلی نکالے گی، لیگی کارکنوںونوجوانوں میں جوش خروش بڑھنے لگا ، لیگی رہنمائوں کی آمد کے راستے پربڑے بڑے ہورڈنگ بورڈز نصب کر دیے گئے سوشل میڈیا پر پر بھی کمپین میں تیزی آ گئی ،شہر میںپینا فلیکس ،بینرز اورن لیگ کے جھنڈ ے لگانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کارکنوں کوپوری طرح متحرک کر دیاتفصیلات کے مطابق ضلعی ورکرز کنونشن کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی ہے، مسلم لیگ ن سمیت عہدیداران و کارکنوں نے رابطہ مہم تیز کر د ی ہے، ، کنونشن کو کامیاب بنا نے کے لیے قائم مختلف کمیٹیوں نے کام ہنگامی بنیادوں پرشروع کررکھا ہے ،گزشتہ روز ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن چوہدری جمیل سلطان ،راجہ انصر عظیم ، جنرل سیکرٹری راجہ التماس خان، مرکز ی راہنما چوہدری عتیق الرحمان برسالوی کنونشن کے لیے منتخب جگہ کا دورہ کیا اور سٹیج و پنڈال کے لیے حکمت عملی طے کی،دوسری طرف مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال پنجیڑی کی زیر صدارت اجلاس جس میں جنرل سیکرٹری چوہدری راشد رشید ایڈووکیٹ ،نائب صدرحاجی ظفر اقبال برسالی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی میں تیاڑیوں کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات و کام کا جائزہ لیا، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنمائوں نے کہا کہ ورکرز کنونشن بھمبر کی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،کارکن کنونشن کے انعقاد کے لیے بھرپور کوشش کریں ،انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اہم وفاقی وزراء بھمبر کا دورہ کر رہے ہیں ،جس کے بھمبر کی سیاست پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اس ورکرز کنونشن میں وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ،وزیر اطلاعات پرویز رشید،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،ڈاکٹرآصف کرمانی ،صدر ن لیگ آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر،شاہ غلام قادر سمیت اعلیٰ قیادت کاتاریخی استقبال کریں گے لیگی قیادت کنونشن میں شرکت کے لیے بڑھنگ ٹول کے راستے بھمبر آئے گی ،تمام رہنمائوں کامختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا،مقررین نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے ،آزادکشمیر میں ن لیگ ی حکومت قائم ہوئی تو گزشتہ سالوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)11جنوری کا مسلم لیگ نون کا ضلعی ورکرز کنونشن آزاد کشمیر کی حکومت کے تابوت میں پہلا کیل ثابت ہو گا 2016آزاد کشمیر میں تبدیلی کا سال ہے کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کا یوم حساب قریب ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں 2016کا الیکشن جیت کر مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے اپنی حکومت بنائے گی راجہ فاروق حیدر خان مستقبل کے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ہمیشہ میرٹ کی بحالی کے لئے آواز اٹھائی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ نون سینئر ضلعی رہنما چوہدری نصر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کشمیریوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی کشمیر آزاد ہو گا میاں نواز شریف نے موجودہ حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے کا موقعہ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایک جمہوریت پسند اور با اصول سیاستدان ہیں آنے والے الیکشن میں میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی اور مجاوروں کو اپنا مستقل ٹھکانہ گڑھی خدا بخش میں بنانا ہو گا وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ضلعی ورکرز کنونشن میں حلقہ بھمبر کے ساتھ پانچ سال سے روا رکھی گئی نا انصافیوں کا ازالہ کریں گے اور انشاء اللہ حلقہ 7کے غیور عوام چوہدری طارق فاروق کو پہلے سے بھی زیادہ عوامی تائید کے ساتھ اسمبلی میں بھیجیں گے