گجرات میں فوجی فونڈیشن ہسپتال اور آرمی بھرتی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے، ملک غلام مصطفی اعوان

MALIK GHULAM MUSTAFA AWAN

MALIK GHULAM MUSTAFA AWAN

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) کاروباری شخصیت ملک غلام مصطفی اعوان نے میاں برادران اور چیف آف دی آرمی سٹاف سے اپیل کی ہے کہ گجرات میں فوجی فونڈیشن ہسپتال اور آرمی بھرتی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے ،انھوں نے کہا کہ آرمی می بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو گوجرانوالہ اورجہلم کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

جس سے بے روز گار نوجوانوں کا قیمتی سرمایہ ضائع ہوتا ہے ۔اور گجرات سے سفر کر کے دور بھی پڑتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فوجی فونڈیشن ہسپتال کا قیام بھی اشد ضروری ہے جس سے ریٹائرڈ فوجیوں کے بیوی اور بچوں کا علاج کروانے کے لئے جہلم راولپنڈی تک کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

جو کہ مشکل ترین ہے۔ انھوں نے میاں برادران اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی فونڈیشن ہسپتال اور آرمی بھرتی سنٹر کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے۔