گجرات کی خبریں 12/05/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر قانون سید مسرور مہدی زیدی ایڈووکیٹ کی 9 ویں برسی ان کے بھائی سید مشکور مہدی زیدی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔ ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی نے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر سابق ناظم چوہدری نجیب اشرف چیمہ ‘ چوہدری وسیم افضل جوڑا ایڈووکیٹ’ راجہ محمد حنیف سابق صدر بار ، چوہدری حبیب اللہ خاں ایڈووکیٹ صدر بار ‘ آصف مسعود آصف جنرل سیکرٹری گجرات بار’ خواجہ نوید احسن ایڈووکیٹ’ طارق اقبال ایڈووکیٹ’ سید وسیم حیدر ایڈووکیٹ’ علامہ تنویر رضوی’ صدر انجمن امامیہ رجسٹرڈ جاوید اقبال شاکر’ قاسم علی ایڈووکیٹ’ مرزا نعیم گل بیگ’ چوہدری محمد حسین گجر’ سید مظہر زیدی’ سید صفدر کاظمی ذوالفقار حیدر مہدی زیدی’ سید عقیل گیلانی’ باوا صدا شاہ دھمہ ملکہ’ چوہدری ذوالفقار’ سید منصور زیدی’ سید ظہور مہدی زیدی’ سید غیور زیدی’ سید علی’ تقدس زیدی’ سید آصف رضا نقوی’ ڈاکٹر رزاق احمد غفار ی و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) حضرت امام جعفر صادق کے سالانہ ختم مبارک کے سلسلہ میں صد شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی کی رہائشگاہ پر خصوصی تقریب منعقدہوئی۔ آغاز مبارک علی موسوی نے خصوصی خطاب کیا۔ سید موسوی نے سوزو سلام پیش کیا۔ اس موقع پرمنظور حسین وڑائچ ‘ SHO سید حسنات شاہ’ رانا ثاقب مشرف’ نائلہ اصغر عمران ‘ سید ناصر پپو شاہ’ پروفیسر سرفراز جعفری’ جواد حسین جعفری’ یاور شاہ ٹی ایم او’ وقار حیدر’ امانت علی’ وقار الحسن ہیرا’ اظہر شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) مجدد اعظم حضرت سید حاجی محمد نوشہ گنج بخش قادری کا مرکزی سالانہ عرس مبارک 14-15-16 مئی جمعرات ‘ جمعتہ المبارک ‘ ہفتہ رنمل شریف تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہائو الدین میں عقیدت واحترام سے منعقد ہو گا۔ عرس مبارک کی مرکزی تقریب مرکزی جامعہ نوشاہیہ رنمل شریف میں عالمی مبلغ اسلام فخر سلسلہ نوشاہیہ حضرت علامہ پیر سید معروف حسین شاہ عارف قادری نوشاہی بانی دی ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ سجادہ نشین دربار نوشاہی نوشہ پور شریف جہلم کی زیر سرستی منعقد ہوئی۔ مہمانان خصوصی جانشین عالمی مبلغ اسلام حضرت صاحبزادہ پیر سید محمد احسن شاہ شرافت نوشاہی جگہ گوشۂ عالمی مبلغ حضرت صاحبزادہ سید حسن شاہ ازہر نوشاہی زیب و زینت دربار نوشاہی نوشہ پور شریف جہلم ہوں گے۔ نامور علماء کرام حضرت علامہ سید محمد عرفان شاہ مشہدی’ حضرت علامہ مفتی محمد عنصر القادری’ علامہ مفتی انصر علی سیالوی علامہ مفتی ‘ مسعود احمد تونسوی’ مولانا منور حسین نوشاہی ‘ علامہ سلیمان لیاقت جلالی ‘علامہ وسیم رضا نوشاہی ‘ علامہ صداقت فریدی ‘ علامہ عمران کاشف چشتی ‘ خطابات فرمائیں گے۔ ہدیہ عقیدت قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ پیش کریں گے۔ ناظم اعلیٰ مرکزی بزم نوشاہیہ پاکستانی چوہدری نثار احمد نوشاہی تمام امور کی نگرانی فرمائیں گے۔

………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) گلشن آباد نزد برسہ میں مسجد یا رسول اللہ کا افتتاح و 18ویں محفل معراج النبی 13مئی بروز بدھ دن 12بجے تا نماز عصر منعقد ہو گی ۔ صدارت حضرت علامہ محمد عبدالستار سیفی فرمائیں گے ۔ سرپرستی مولانا منیر احمد سیفی رونق محفل علامہ عابد علی اطہر القادری ہوں گے ، تلاوت قاری محمد شکیل عارف نقابت حضرت علامہ عامر عباس سیفی کریں گے خصوصی ہدیہ نعت پاک نامور ثناء خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ صوفی گلفام احمد قادری پیش کریں گے ۔ خصوصی خطاب سفیر اسلام حضرت علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی خطیب اعظم گجرات فرمائیں گے زینت محفل حضرت علامہ حافظ عبدالکریم نقشبندی سیفی خطیب اعظم برسہ ہوں گے بانی محفل چوہدری محمد اکرم ، چوہدری محمد شہباز سیفی نگرانی کریں گے ، چوہدری اعجاز احمد سیفی ، چوہدری برکت علی ، چوہدری سعید احمد سیفی ، چوہدری نوید احمد سیفی نے تمام عاشقانِ مصطفی ۖ سے شرکت کی بھرپور اپیل کی ہے ۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر میاںاقبال مظہر نے گرانفروشی میں ملوث 5دوکانداروںکے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں جبکہ دوگرانفروشوں پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دورن اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے بدھے والا کے علاقہ میں اچانک چیکنگ کی اس دوران گھی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مظہر اقبال اور صفدر علی کے خلاف مقدمات درج کر ا دیے جبکہ دو گرانفروشوں مقبول احمد اور عثمان مظفر پر مجموعی طور پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ دوسری طرف اے سی میاں اقبال مظہر نے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر احسن محمود اور چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پرشہزاد اور فرزند کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں۔

………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) جملہ متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بو رڈ ہذا کے زیر اہتما م منعقدہونے والاامتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ2015 مورخہ 23-05-2015 سے شروع ہورہا ہے۔ریگولر امیدواران کی رولنمبر سلپس سربراہانِ ادارہ جات کو، جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبرسلپس ان کے داخلہ فارم پر درج شدہ گھریلو پتہ جات پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کردی گئی ہیں۔نیز امیدواران کو بذریعہ SMS بھی مطلع کیا جا رہا ہے۔ایسے امیدواران جن کی اہلیت /کوائف نا مکمل ہیں ان کو اعتراضاتی مراسلہ جات جاری کردیئے گئے ہیں۔ان امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی الفور اعتراضات ختم کرواکر امتحان سے قبل اپنی رولنمبر سلپس جاری کروائیں۔ اہلیت /نامکمل کوائف کی بنا پر رولنمبر سلپ جاری نہ ہونے کی صورت میں تما م تر ذمہ داری متعلقہ امیدوارپر عائد ہو گی۔تاہم جن ادارہ جات/ امیدواران کو مورخہ18-05-2015 تک رولنمبرسلپس موصول نہ ہوں تو وہ بالمشافہ بورڈ آفس انٹر برانچ سے رابطہ کریں مزید معلومات کے لئے بذریعہ ٹیلی فون نمبر 055-9200751-55 EXT-179 055-3894828, پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات(انٹرپارٹ ون) بورڈ ہٰذا سے رابطہ کریں۔ نوٹ : امیدوار بالمشافہ رابطہ کی صورت میں اپناداخلہ فارم جمع کروانے کی رسیداور مصدقہ تصویرضرور ہمراہ لائے

………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک وہند میں اسلام کی قندیلیں اولیاء اللہ نے اپنے خون جگر سے روشن کیں اور اپنے قول و فعل سے لاکھوں غیر مسلموں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری کے پوتے ومرکزی سجادہ نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے 64ویں سالانہ عرس مبارک اور114ویں سالانہ عالمی روحانی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خلیفہ مجاز گھمکول شریف پیر سید توحید شاہ کوہاٹی ،پیر سید ولی حسین شاہ آف ملتان ،سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ صاحبزادہ محمد ظہور واصف ،مرکزی ترجمان پاکستان مشائخ وعلماء کونسل ملک مظہر حسین اعوان ،علامہ مفتی خادم حسین خادم القادری،علامہ ریاض الدین صدیقی،صوفی محمد عارف بٹ نقشبندی ،ڈاکٹر قیصر ضمیر نقشبندی ،حاجی منور حسین سمیت دیگر علماء و مشائخ اور مریدین و زائرین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔پیر سید منور شاہ جماعتی نے کہا کہ قیام پاکستان کے سلسلہ میں امیر ملت کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے اور آپ نے جس محبت اور لگن کے ساتھ حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد کشمیر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ دین کی تبلیغ و اشاعت کے سلسلہ میں اولیاء اللہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اولیاء امت نے ہمیشہ عشق رسولۖ سے سرشار ہو کر بھٹکی ہوئی انسانیت کی درست سمت میں رہنمائی کی اور اخوت ،محبت و احترام انسانیت کے جذبات کوفروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات کو فروغ دے کر آج بھی معاشرہ میں امن کے دیپ روشن کئے جاسکتے ہیں۔ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید احمد سعید گجراتی نے کہا کہ حریمین شریفین کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اور اس کے دفاع میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ آج ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پوری دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور اسلام کو بطور دہشت گرد پیش کیا جارہا ہے ،اب بھی اگر مسلم حکمرانوں نے کوئی مثبت حکمت عملی نہ اپنائی تو باطل قوتیں مزید زور پکڑ جائینگی اور امت کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے اور جتنی ضرورت اب پیش آرہی ہے اس سے قبل ہرگز نہ تھی ۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ مدینہ پاک کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسلام دشمن قو توں کا مقابلہ کریں۔دوروزہ عرس تقریبات سے پیر سید خورشید حسین شاہ ،پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی ،علامہ پیرزادہ محمد اکرم رضا بغدادی،پیر سید آفاق حسین شاہ ،سید ثقیلین حیدر شاہ ،محمد عثمان مدنی ،محمد افضل نوشاہی ،عادل بشیر ،محمد اکرم نقشبندی و دیگر نے بھی خطاب اور ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ عرس تقریبات میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی عقیدتمندان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اختتام پر پیر صاحب علی پورسیداں شریف نے ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی اور عالم اسلام کیلئے خصوصی اجتماعی دعا فرمائی۔ امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ تحریک پاکستان میں قائدانہ کردار ادا کر کے علماء و مشائخ کو قائد اعظم رحمة اللہ علیہ کا حمایتی بنایا ۔ قیام پاکستان کیلئے لاکھوں روپے چندہ دے کر اور حیدر آباد دکن سے سری نگر تک سفر کر کے قومِ مسلم کو منظم کیا ۔ تحریک ختم نبوت میں ہر اول دستے کی کمان فرمائی ۔ مرزا قادیانی جو قصر ختم نبوت پر نقب زنی کر رہا تھا اُسے کیفر کردار تک پہنچا کر مسلمانان بر صغیر کے ایمانوں کو محفوظ بنایا۔ امتِ مسلمہ اپنے اسلاف و محسنین کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کر کے اپنی وفائوں کا ثبوت دیتی رہے گی ۔ عقیدۂ ختم نبو ت کے تحفظ کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔ ہمارے اسلاف کے کردار نے ہمارے سرفخر سے بلند کر رکھے ہیں ۔تحریک پاکستان ہو یا تحریک ختم نبوت ، تحریک نظام مصطفےٰ ۖ ہو یا تحفظ مزارات اولیاء علماء و مشائخ نے ہر اول دستے کا کردار ادا کر کے اپنی مذہبی ذمہ داریاں پوری کی ہیں ۔آج دین سے دوری نے قوم و ملک کو مسائل سے دو چار کر دیا ہے۔ ہمیں پھر اپنے مرکزِ عشق و محبت مکہ و مدینہ کی طرف رجوع کرنا ہے ۔ مرزائی ایک فتنہ ہیں جو ملک و ملت کے لئے زہر قاتل ہیں ۔عوام و خواص کو ان کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ کرنے کے لئے علماء و مشائخ خطبات جمعہ میں ختم نبوت کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کریں ان خیالات کا اظہارسجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیرسید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے 64ویں سالانہ عرس مبارک حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ کے عظیم الشان اجتماع سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عرس مبارک کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید خورشید حسین شاہ جماعتی، پیر سید مظفر حسین شاہ جماعتی ، پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی،پیر سید سعید احمدشا ہ گجراتی، قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،صاحبزادہ حامد رضا سیالکوٹی سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر، علامہ پیرزادہ محمد اکرم رضا بغدادی ، پیر سید عابد حسین شاہ جماعتی ،پیر سید ماجد حسین شاہ جماعتی ،علامہ محمد اکرم چشتی اور دیگر نے کہا آج ملک و ملت میں مخالفین پاکستان ہی رخنہ ڈال رہے ہیں ۔دہشت گردی اور قتل و غارت کے پیچھے قادیانیت اور ملک دشمن عناصر کارفرما ہیں ۔حکومت محب وطن علماء و مشائخ کے ساتھ مل کر قیام امن ، فروغِ رواداری اور نفاذِ نظام مصطفےٰ ۖ کیلئے حکمت عملی وضع کرے ۔ آج عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع پہلے سے بھی ضروری ہے ۔ قادیانی اپنے مذموم مقاصد کے لئے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں ۔ حکمران وفاداریٔ رسول ۖ کی خاطر حضرت امیر ملت رحمة اللہ علیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مرزائیوں کو اعلیٰ عہدوں سے ہٹائیں ۔ہم استحکام پاکستان اور دفاع عقیدۂ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ مسئلہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور متفقہ عقیدہ ہے ۔محافظین ختم نبوت کی فہرست خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے شروع ہو کر آج کے مسلمان تک پہنچتی ہے ۔ اعلیٰ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ اور تاجدار گولڑہ شریف پیر سید مہر علی شاہ رحمة اللہ علیہ نے دفاع ختم نبوت کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر مسائل کا حل نفاذِ نظام مصطفےٰ ۖ میں ہے ۔ اس موقعہ پرصاحبزادہ پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی،ڈاکٹر عبد الحق انصاری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال، علامہ ریاض الدین صدیقی، غلام رسول عرفانی، محمد شریف خاں جماعتی، حافظ محمد شفیق جماعتی اور دیگر سینکڑوں علماء و مشائخ اور نعت خوانان نے بارگاہ حضرت امیرملت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق گجرات کے صدر محمد حنیف حیدری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کرتے پھر رہے ہیں اور ان کا دوہرا کردار ہے اور عوام ایسے عناصر کو اب بخوبی جان چکے ہیں۔ ایک طرف تو غریبوں کو ٹینٹ لگا کر کھانا کھلانے کا راگ الاپہ جا رہا ہے دوسری طرف اپنے پلازوں میں شیشہ سنٹر کھول کر نوجوان نسل کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔اور اسکے علاوہ اور بہت سی خواہش کرنے والوں کو بہت سی سہولتیں دی جا رہی ہیں ۔ عوام SHO سول لائن کو علینہ سنٹر میں چھاپہ مارنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایسے فرض شناس اور جرائت مند آفیسر بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں جو اپنی جواں مردی سے بڑھے سے بڑھے ملزم کے گریبان تک پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھاپہ علینہ سنٹر میں پڑا ملزمان وہاں سے گرفتار ہوئے جس میںعلینہ سنٹر کا مینجر بھی ساتھ تھا لیکن کچھ اخبارات نے وقوع کسی اور جگہ کا لکھ دیا۔ یہ کیسی صحافت ہے جو ایک اشتہار کی خاطر جرم کرنے والے افراد کے خلاف خبر نہ لگا سکے۔ ہمارا ضلع گجرات ایک چھوٹا سا شہر ہے معمولی سا واقع ہو تو سارا شہر با خبر ہوتا ہے، ویسے یار لوگوں کی سمجھ نہیں آئی کہ اتوں میاں تسبیح وچوں میا ں قصبیح والی مثال ہی ان پر فٹ ہوتی ہے۔

………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) کنجاہ اورگردونواح کے عوام حصول پیدائش لیٹ اندراج کے لیے رل گئے کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق علاقہ بھرکی عوام اصول پیدائش لیٹ اندراج کیلئے دھکے کھانے پرمجبورہے ان کاکوئی پرسان حال نہیں پیدائش لیٹ اندراج کااصول اتنامشکل بنادیاگیاہے کہ عوام ایجنٹوںکے پاس جانے پرمجبور ہیں اورایجنٹ منہ مانگے دام وصول کررہے ہیںابھی تک یہ ہی واضح نہیں کیاگیاکہ پیدائش لیٹ اندراج کے لیے شہریوںنے ایڈمنسٹریٹرکے دفتر جاناہے یاای ڈی اوہیلتھ کے دفترمیںجاناہے جب کوئی متاثرہ شخص متعلقہ یونین کونسل سے پیدائش لیٹ اندراج کے لیے رابطہ کرتاہے تووہاںسے جواب ملتاہے کہ ابھی تک ہمیںبھی نہیںپتہ کہ پیدائش لیٹ اندراج ایڈمنسٹریٹرنے کرناہے یاای ڈی اوہیلتھ نے کرناہے اس طرح عوام کوذلیل وخوارکیاجارہاہے علاقہ کی ممتازشخصیات ابراہیم ڈار،انجمن تحفظ حقوق تاجراںکے صدرجاویداقبال رندھاوا،چیئرمین انجمن تاجران ڈنگہ روڈمحمدعباس رحمانی نے کمشنرگوجرانوالہ ،ڈی سی اوگجرات سے مطالبہ کیاہے کہ پیدائش لیٹ اندراج میں آسانیاں پیداکیجائیں۔تاکہ عوام کی مشکلات میںکمی ہوسکے۔

………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) پاکستان کے ترقی یافتہ اور امیر ترین ضلع گجرات میں آج بھی سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنا دشوار ترین ۔خوبصورت گجرات کی ضلعی حکومت گزشتہ کئی ماہ سے جشن بہاراں اور گجرات شہر کی سڑکوں کی لیپا پوتی سمیت دیگر پراجیکٹ مکمل کرنے میں مصروف عمل ہے لیکن آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی گجرات شہر کی یونین کونسل صابووال میں ایک سکول کے طلباء آج بھی موت کے سایے تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔کیونکہ جس سکول کی بلڈنگ انتہائی خستہ حال ہو وہاں بچے مطمئن ہو کر کیسے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ پنجاب کی ٹیم کا حصہ رہنے والے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی ضلعی حکومت کے زیر انتظام یونین کونسل صابووال جو کہ گجرات شہرکے مرکز ڈی سی او ہاوس سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ہے میں آج بھی گورنمنٹ پرائمری سکول کے طلباء کھنڈر نما بلڈنگ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ سکول کی بلڈنگ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ سٹاف کی کمی کا بھی شکار ہے۔گزشتہ دنوں گجرات کے صحافیوں کی ٹیم نے مذکورہ سکول کا دورہ کیا تو وہاں پر زیر تعلیم طلباء ، اساتذہ اور بچوں کے والدین سے تفصیلی بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر والدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے انہیں غریب بچوں کیلئے اپنے من پسند شہروں میں دانش سکولز کا آغاز تو کر دیاہے لیکن کیا پہلے سے قائم یہ سکول اور ان کے انتظامات کسی بیرون ملک حکمرانوں کی دسترس میں ہیں۔دانش سکولز میں زیر تعلیم بچے تو شاید پاکستان کے اچھے شہری بن جائیں لیکن کیا کسی غریب والدین کے بچے گورنمنٹ سکول کے طلباء اچھے پاکستانی شہری بن سکتے ہیں۔ کیونکہ جس سکول کی بلڈنگ کے پاس سے گزرتے ہوئے بھی خوف محسوس ہوتا ہے اور جہاں چھ جماعتوں کیلئے صرف تین استاد ہی موجود ہوں اس سکول میں بچے کیسے اچھی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔جہاں بچے اپنی مدد آپ کے تحت صبح دوردراز سے پانی بھر کے لاتے ہوں۔ اور ساتھ سکول کی صفائی کی ذمہ داری بھی انہیں معصوم بچوں کے سپرد ہو ۔ میڈیا ٹیم کے استفسار پرہیڈمسٹرس نے بتایا کہ آج تک کسی بھی مخیر شخص نے سکول کی بلڈنگ کیلئے تعاون نہیں کیا۔ حالانکہ ہم لوگ سکول کی بلڈنگ کیلئے اپنے علاقہ کے تمام مخیر خضرات کے پاس کئی دفعہ جا چکے ہیں۔ لیکن کسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگی۔اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے بھی اس سکول کو ہمیشہ ہی نظرانداز کیا ہے۔گورنمنٹ پرائمری سکول صابووال میں ابھی تک ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر نے دو وزٹ کئے ہیں۔ اور وہاں صرف وعدے وعید سے ہی کام چلایا جا رہا ہے۔کیونکہ ای ڈی اوضلع بھر کے بڑے سکولز میں جانا شاید فخر سمجھتے ہیں۔طلباء کے والدین نے اس موقع پرمزید کہاکہ کیا ہمارے بچے پاکستانی نہیں ہیں جو آج تک ہماری حکومت نے اس سکول کی مرمت بارے نہیں سوچا۔ حادثہ ہو جانے کے بعد تو نقصان کی تلافی کبھی بھی ممکن نہیںہوتی ۔کیا اس سے پہلے ان اسباب کا حل نہیں نکالا جا سکتا تاکہ قیمتی جانوںکو بروقت کاروائی کر کے بچایا جا سکے یا پھر ایسے سکولوں کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جانا چاہیے۔ تاکہ غریب ملک کے امیر حکمرانوں کا کچھ تو بوجھ ہلکا ہو سکے۔

………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) چوہدری ندیم ملہی عرف شمع کے کزن چوہدری سفوان ملہی رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے۔انکی شادی پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری وقاص منیر ملہی کی ہمشیرہ کے ساتھ بخیر و خوبی سرانجام پائی۔ تقریب رخصتی کا اہتمام قصر نور میرج ہال میں کیا گیا۔ مہمانوں کا استقبال چوہدری وقاص منیر ملہی’ چوہدری شاویز منیر ملہی’ چوہدری ندیم عباس ملہی و دیگر نے کیا۔ تقریب رخصتی میںسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری افضل گوندل ‘ راہنما تحریک انصاف ‘ چوہدری عثمان دھدرا’ ملک اعجاز’ چوہدری عاطف بٹ’ چوہدری ریاض ملہی’ چوہدری ندیم عباس ملہی’ چوہدری تنویر ملہی’ چوہدری افضل ڈھنسیہ’ چوہدری اشرف ملہی’ چوہدری وسیم ملہی’ راہنما پاکستان پیپلز پارٹی مٹھو بٹ’ چوہدری ظفر اللہ ڈھنسیہ ‘ چوہدری عرفان امیر’ چوہدری عمران تنویر ملہی’ چوہدری مہران تنویر ملہی’ AD خورشید ‘ مجید اللہ ملہی’ چوہدری جاوید اقبال ملہی’ چوہدری شہزاد وڑائچ’ چوہدری حماد وڑائچ’ چوہدری ثاقب چیمہ’ چوہدری جاوید اقبال ملہی آف پلاسکو پی وی سی’ حافظ محمد اسلم قادری’ چوہدری عظمت اللہ وڑائچ’ چوہدری علی نواز وڑائچ نمبردار’ چوہدری غلام عباس ملہی’ سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر’ چوہدری مظفر ڈھنسیہ’ چوہدری تصور ڈھنسیہ’ چوہدری قاسم علی’ چوہدری اسد ملہی’ چوہدری ذیشان وڑائچ’ چوہدری جواد ملہی’ شوال چوہدری’ چوہدری جعفر ملہی’ چوہدری شہزاد ڈھنسیہ’ چوہدری علی حیدر ڈھنسیہ’ چوہدری ذوالفقار احمد’ چوہدری ذکاء اللہ وڑائچ’ چوہدری بلال ذکاء وڑائچ’ چوہدری قاسم ضیائ’ ذوالفقار حیدر ملہی’ ہاشم ملہی’ کاشف بلال ملہی’ محمد یوسف ملہی’ مدثر ملہی ‘ حافظ شفقت’ چوہدری صالح محمد’ ندیم بلوچ’ چوہدری نقاص ابیر’ چوہدری مون وڑائچ’ چوہدری عاصم ملہی’ چوہدری عمار ملہی کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔