گجرات کی خبریں 27/07/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات ( جی پی آئی) دربار عالیہ فضلیہ غوثیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔محفل پاک کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن بخاری قادری نے کی۔ جبکہ خصوصی شرکت صاحبزادہ سید فیضان الحسن بخاری قادری نے کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خصوصی خطاب علامہ مظفر قادری نے کیا۔ ہدیہ نعت قاری شفقت اللہ قادری’ مظہر عزیزقادری’ صوفی احسان قادری’ صوفی اقبال قادری’ حافظ محمود’ عطاء جیلانی’ وقار برادران’ ڈوگہ برادران’ ڈاکٹر محمدایوب قادری نے پیش کیا۔
………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)دربار عالیہ فضلیہ غوثیہ کھیپڑانوالہ شریف کے درباری ثناء خوان صوفی مظہر قادری آف پھلروان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گائوں پھلروان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج مورخہ 28 جولائی بروز منگل صبح 10 بجے پھلروان میں ختم قل پڑھا جائے گا۔ جبکہ دعا 11 بجے ہو گی۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

………………………………
………………………………

گجرات(جی پی آئی)پولیس تھانہ سول لائن کی حدود میں غنڈہ گردی عروج پر ۔ غریب محنت کش نوجوان پر مسلح افراد کا حملہ۔ بندوق اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ چاہ بوڑا کے رہائشی شہباز شفیق ولد شفیق الرحمن پر غلام مرتضیٰ ‘ حماد اور غلام مصطفی وغیرہ نے مبینہ طور پر بندوق اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کر حملہ کر دیا اور نوجوان کو شدید زدو کوب کیا۔ جس کی نتیجہ میں شہباز شفیق شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ تھانہ پولیس لائن نے درخواست درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)آستانہ عالیہ کانوانوالی سرکار کا عرس مبارک جوش و خروش سے جاری ہے۔ ملک بھر سے عقیدت مند جوق در جوق دربار شریف پر حاضری دے رہے ہیں ۔ گھڑولیاں چڑھائی جا رہی ہیں۔ گدی نشین صاحبزادہ الحاج سائیں اختر حسین کی طرف سے لنگر کا خصوصی انتظام ہے۔ پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہوئے ہیں۔

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی) سیٹھ محمد علی صراف ‘ سیٹھ فیصل صراف’ آصف خان’ کی رہائشگاہ پر سائیں کرم الٰہی المعروف سائیں کانوانوالی سرکار کے عرس مبارک کے سلسلہ میں سالانہ محفل منعقد ہوئی جو کہ برائے ایصال ثواب والد مرحوم سیٹھ محمد علی صراف تھی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب خطیب عصر مفتی محمد انصر القادری ، خطیب اعظم یو کے نے کیا۔ جبکہ دیگر مقررین میں علامہ محمد شاہد چشتی تھے۔ ختم شریف اور دعا پیر سید زمان شاہ اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کیا۔ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر سیٹھ مگھہ۔ رانا سہیل۔ مہین۔ سفیان’ سیٹھ آصف’ مہر ندیم ‘ مہر رضا’ مرزا فیصل ‘ ساجد صراف’ سیٹھ ندیم’ افضال الرحمن’ ارشد’ سیٹھ اشفاق’ احمد طہٰ’ اعزاز علی’ محمد دائود جیلانی’ محمد سبحان جیلانی و دیگر موجود تھے۔ شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں7سالوں میں ڈیم کی طرف توجہ نہ دے کر مجرمانہ کردار ادا کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی قرارداد منظور کروانے والے نے اپنے منشور سے کالا باغ ڈیم کوہی نکال دیا جس سے ان کی ڈیموںکے بارے میں بے حسی ثابت ہوتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم ہوتا تو سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصان سے بچاجاسکتا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں شعبہ خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور اس کے حواری چوہدری پرویز الہٰی پر تنقید کرنے کی بجائے کالا باغ و دیگر ڈیم کی تعمیر کی طرف توجہ دیں تاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ جو حکمران7سالوں میں صوبہ کے عوام کو پینے کا صاف پانی نہ دے سکے وہ ملک وقوم کو مسائل سے کیسے باہرنکالیں گے،ن لیگ اپنے تمام جھوٹے وعدوں سمیت قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور حکومت میں پنجاب میں نہ صرف 5سال میں 28سمال ڈیم بنائے، بلکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے رائے عامہ کو ہموار کرتے رہے ۔چوہدری پرویز الہٰی نے نیلم جہلم اور منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ شروع کیے لیکن ن لیگ کی حکومت نے ان کے فنڈز بھی روکے رکھے۔انہوںنے کہا کہ دریائوں کے کنارے پختہ کرنے کی بجائے اس کے لیے مختص کیے گئے فنڈز بھی جنگلہ بس اور نمائشی منصوبوں پر لگادیئے گئے جس کے باعث عوام آج سیلاب کے رحم و کرم پر ہیں۔

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)محکمہ ہیلتھ کے افسران نے DCO کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا DCO کے حکم کے با وجود عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن شروع نہ ہو سکاسول سوسائٹی کی DCO سے ایکشن کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے جما رکھے ہیں جو کھلے عام لوگوں میں جہاں بیماریاں بانٹ رہے ہیں وہی قانون کے تقاضوں کی بھی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔محکمہ ہیلتھ کے DDOHجن کا کام عطائیت کے خلاف ایکشن لینا ہے سارا دن EDO ہیلتھ کے اے سی اولے آفس میں بیٹھ کر تعریفوں کے پل باندھتے رہتے ہیں موصوف نہ خود کا روائی کرتے ہیں اور نہ ہی عطائیت کے خاتمے کے لیے محکمہ پولیس کی مدد کرتے ہیں البتہ ایک تحصیل سینٹری انسپکٹر رکھا ہوا ہے جو خود بھی چاندی کی چمک میں گم رہتا ہے اور موصوف کے لیے بھی معاملات طے کرتا ہے ۔جس پر سول سوسائٹی نے DCO سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)سیکرٹری ماحولیات پنجاب اقبال چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف پارک میں شجر کاری اور سروس فیکٹری میں آلودگی کا باعث بننے والے بوائلر کی تبدیلی سے گجرات کے شہریوںکو آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے گا اور انہیں سیر تفریح کے بہتر مواقع مل سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہبازشریف پارک میں شجر کاری کے افتتاح اور سروس فیکٹری میں کوئلے سے چلنے والے بوائلر کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ، ڈی او ماحولیات ناظم ایاز بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سیکرٹری ماحولیات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف پارک 92ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو گوجرانوالہ ڈویژن کا سب سے بڑا پارک ہوگا ۔ انہوںنے بتایا کہ شہباز شریف پارک میں جاگنگ ٹریک ، شجر کاری کا کام تیزی سے جاری ہے نیز پارک میں کرکٹ گرائونڈ بھی بنائی گئی ہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ سروس فیکٹری کے پرانے بوائلر کی وجہ سے آلودگی کی شکایات تھیں تاہم اسکی تبدیلی سے شہریوںکی ان شکایات کا ازالہ ہوگیاہے۔ شہباز شریف پارک کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری ماحولیات اقبال چوہان نے پودا لگا کر شجر کاری کا افتتاح کیا اور شہریوںکو تفریح کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے منصوبہ کو سراہا اور ہدایت کی کہ اسے جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہری اس سے بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پارک میں بھرپور شجر کاری کی جائے تاکہ اس منصوبہ کو حقیقی معنوںمیں ماحول دوست بنا یا جا سکے۔ سیکرٹر ی ماحولیات نے سروس فیکٹری کے بوائلر کی تبدیلی کے لئے اقدامات پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی او ماحولیات ناظم ایازکی کوششوں کو سراہا اور فیکٹری انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔ا نہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں شہریوں کوآلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے حکومت کی طرف سے موثر اقدامات جاری رہیں گے۔

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)تھانہ صدر گجرات کے گائوں موضع گجر پور میں ایک ڈیرہ دو گروپوں کے درمیاں صلح کے دوران معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے دوران دو افراد شدید زخمی ہو گئے زکمی ہونے والوں میں محمد بوٹا اور عنصر شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے جبکہ پو لیس نے دونوں گروپوں کے افراد کو گرفتار کر لیا ہے

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)گجرات پولیس نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق کی خصوصی ہدایت پر گجرات میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر نمبر چلنے والے سینکڑوں موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے ان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا پولیس نے دوران ناکہ بندی متعدد افراد سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے ،پکڑے جانے والے موٹر سائیکل کو چھڑانے کے لیے تھانوں کے باہر لوگوں کا رش رہا جبکہ تھانہ کے انچارجوں نے بغیر نمبر موٹر سائیکل دینے سے انکار کر دیا جس شہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)گزشتہ روز ایڈیشنل ایس پی گجرات کامران ممتاز نے ڈی ایس پی سٹی سیدغلام مصطفیٰ گیلانی کے ہمراہ حضرت کرم الہی المعروف سائیں کانواں والی سرکار کے میلہ کا سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے جائزہ لیا اور پولیس ملازمین کی ڈیوٹی کو بھی چیک کیا گیا ،کامران ممتاز نے میلہ سائیں کانواں والی سرکار پر پولیس انتطامات کو تسلی بخش قرار دیا اور پولیس ملازمین کو ہدایت جاری کی کہ وہ میلہ میں آنے اور جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں اور واک تھرو گیٹ کے زریعے لوگوں میلہ میں داخل ہونے دیا جائے

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)کھاریاں کے محلہ نیاآڑا میں گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ،بتایا گیا ہے کہ کھاریاں کے محلہ آڑا میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں محمد ارشد اپنی بیوی سمیت جھلس گیا دونوں کو زخمی حالت میں کھاریاں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)سیکرٹری ماحولیات پنجاب اقبال چوہان نے سروس انڈسٹری، بھمبر نالہ اور شہباز شریف پارک کا دورہ کیا ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ، ڈی او ماحولیات ناظم ایاز، اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ سروس انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری ماحولیات نے حال ہی میں چاو ل کے توہ سے چلنے والے بوائلر کی جگہ نصب کئے جانیوالے کوئلے سے چلنے والے بوائلر کا معائنہ کیا۔ ڈی او ماحولیات ناظم ایاز سکرٹری ماحولیات کو بتایا کہ فیکٹری کے پرانے بوائلر کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کی شکایات تھیں انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی طرف سے نوٹس لئے جانے پر فیکٹری انتظامیہ نے اسے تبدیل کر دیا ہے اس تبدیلی سے شہریوںکی شکایات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ نالہ بھمبرکے معائنہ کے موقع پر سیکرٹری ماحولیات نے پل کے اسپینز سے ڈی سلٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوںنے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈی سلٹنگ کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے تاکہ بارشوںکی صورت میں نالے سے پانی بلا رکاوٹ گذر سکے اور آبادیوں کو نقصان نہ ہو۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی تیزی سے تکمیل کے لئے جدید میشنری اور انسانی وسائل کا استعمال کیا جائے۔ بعدا زاں سیکرٹری ماحولیات نے زیر تعمیر شہباز شریف پارک کا دورہ کیا جہاں انہیں تعمیراتی کاموںکے بارے میں بریفنگ دی گئی اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھ سے پودا بھی لگایا۔ سیکرٹری ماحولیات نے شہریوںکو تفریح کی بہتر سہولیات کے لئے اس اہم پراجیکٹ کے حوالے سے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم کو سراہا۔

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف پارک میں شجر کاری اور پلاٹوں میں گھاس لگانے، جاگنگ ٹریکس پر ٹف ٹائل لگانے کا کام بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہباز شریف پارک میں تعمیراتی کاموںکے معائنہ کے موقع پر کیا، ڈی او بلڈنگز آصف میر، ڈی او جنگلات رضا انور شیخ ، ڈی او سپورٹس ندیم بٹ و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ موجودہ موسم برسات پودوں کی شجرکار ی کے لحاظ سے بہترین ہے تمام متعلقہ محکمے اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریکس کی تعمیر کے دوران اس امر کو مدنظر رکھا جائے کہ بارش کی صورت میںوہ متاثر نہ ہو اس مقصدکے لئے ٹریکس کے ساتھ فوری طور پر گھاس لگائی جائے۔انہوںنے ڈی او بلڈنگز کو ہدایت کی کہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی جائے کہ بلا تاخیر ٹف ٹائلز کی سپلائی شروع کرے اور اسکی تنصیب کے عمل کا آغاز کیا جائے۔ اس سے قبل ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سیکرٹری ماحولیات کے ہمراہ پارک کے مختلف حصوںکا دورہ کیا۔

………………………………
………………………………
گجرات(جی پی آئی)ممتا ز دانشور، نقاد و کالم نویس ڈائریکٹر میڈیا UoGشیخ عبدالرشید نے گجرات پبلک سکول میں” استاد کا کردار اور معلم ِاعظم ۖ”کے موضع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ استاد کو اس کے ترسیل علم کی ادائیگی نہی کی جاسکتی البتہ جو وقت وہ کسی ادارے میں گزارتا ہے اس وقت کے بدلے اسے معاوضہ ضرور دیا جانا چاہیے علم بانٹنے والے کو کوئی شخض یا ادار اس کا معاوضہ دے ہی نہی سکتا ،یہ مزدوری نہی پیغمبری پیشہ ہے جو لوگ اسے مزدوری سمجھ کر کرتے ہیں وہ خود کو بھی اور اپنے طالب علموں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں جب بھی ہم کسی ادارے کے ساتھ ملازمت کا معاہدہ کرتے ہیں تو اس کے قوائد و ضوابط کی پابندی ہم پر لازم ہوجاتی ہے مگر اس کے ساتھ اگر ہم ایک عہد اپنے رب تعالی سے بھی کرلیںتو اس میں برکت اور رحمت ِخداوندی بھی شامل ہوجاتی ہے ہم اپنا کام اگر اس نیت سے کریں کہ ہمیںکوئی اور دیکھے نہ دیکھے اللہ کی ذات ضرور دیکھ رہی ہے تو ہم نہ صرف اپنا کام پوری لگن و ذمہ داری سے کریںگے بلکہ اس پر قلبی راحت بھی محسوس کریں گیے۔ہمارے ہاں استاد سوال پوچھنے والے طالب علم کو غیر مہذب سمجھتے ہیں جبکہ ہمارے لیے مشعل راہ اور معلم ِاعظم آنحضور ۖ کا طریقہ تدریس ہی سوال جواب تھا ،آپ ۖ ایک بات کو تین تین مرتبہ دہرایا کرتے تاکہ سب کو سمجھ آجائے مگر آج کا استاد تو اپنا تمام لیکچر صرف کلاس سے تین چار فیصد ذہین طلبا کے لیے تیار کرتا ہے باقی ستانواے فیصد طلباء تو اس بات کو سمجھنے سے ہی قاصر ہوتے ہیں ہمیں اپنی کلاس کے تمام بچوں کی ذہینی قابلیت کو مدنظر رکھ کر اپنا طریقہ تدریس مرتب کرنا چاہیے،استاد کے لیے مراقبہ بہت ضروری ہے کیاہم نے کبھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنے رب کو بھی شکریہ کا پیغام بھیجاہے کسی دوست رشتہ دار کے معمولی کام پر بھی ہم اس کو شکریہ کا پیغام ضرور بھیجتے ہیں مگر اپنے خالق کو جس نے ہمیں لاتعدا د نعمتوں سے نوازہے کبھی اس کے لیے تنہائی میں بیٹھ کر اس کاشکر ادا کرنے کا ہمارے پاس وقت نہی۔استاد کا کردار معاشرے کی ترقی میں سب سے اہم ہے اگر استاد اپنا کردار بخوبی اور ایمانداری سے ادا کرے تو کوئی شک نہی یہ دنیا امن و سکون ،محبت و بھائی چارے کا گہوارہ بن جائے استاد زمانہ سے ہم آہنگ ہوتا ہے اور اس کی نظر مستقبل کے امتحانات پر ہوتی ہے مطالعہ سے اس کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے ۔جو لوگ معلمی کو مزدوری سمجھ کر کرتے ہیں وہ پیسہ تو کمالیتے ہیں مگر اپنے پیشہ سے انصاف نہی کرپاتے جس کاملال انھیں اس وقت ہوتا ہے جب وقت گزرچکا ہوتا ہے۔ہمیں اپنے ادارے کی انتظامیہ کے خوف و ڈر سے نہی اپنے رب کریم کو راضی کرنے اور سنت نبویۖ پر عمل کرتے ہوئے اپنے اس پیغمبری پیشہ سے انصاف کرنے کی ضروت ہے ۔گجرات پبلک سکول کی پرنسپل میڈیم سمیراء رفیق نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں پروفیسرشیخ عبدالرشید جیسے استاد اور علم دوست شخص کی سرپرستی حاصل ہے ان کے علم دانش کی جس قدر تعریف کی جائے کم ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ اپنے مصروف ترین وقت میں سے ہماے لیے ٹائم نکالتے ہیں بے شک استاد کو اس کے پیشہ کی مزدوری نہی دی جاسکتی اس کا صلہ اللہ کریم ہی دے گا ہم تو معاشرتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اساتذہ کی خدمت کرتے ہیں اسکا معاوضہ نہی دیتے ہمارے اساتذہ روایتی اساتذہ سے ہٹ کر کام کرنے کے روایت کے قائل ہیں اکثر کلاسوں میں سوال جواب کی خصوصی نشست ہوتی ہے کوشش کریں گئے اس کو مزید فعال بنا یا جائے اور سوال پوچھنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے ،گجرات پبلک سکول اپنے اساتذہ کی تربیت کے لیے ہمشہ سیمنار اور ورکشاپ کا انعقاد کرتا ہے اور یہ سلسلہ ہمارے ڈائریکٹر چوہدری نعیم شہباز کی خصوصی کاوش اور لگن سے جاری رہے گا ۔
مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی غریبوں کی ہمدرد اور مظلوم عوام کی آواز ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھو ں نے گذشتہ روز جماعت اسلامی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع ارکان سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو،محمد اصغر نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان ، صد ر اتحاد العلماء پاکستان مولانامحمد عبدالمالک،قیم جماعت اسلامی صوبہ پنجاب نذیر احمد جنجویہ ، ،جماعت اسلامی لاہور کے نائب امراء ذکراللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ، و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا ہم انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور آج کی عوامی حکومت کے دعویداروں نے غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ جھوٹے وعدے اور دعووں سے ہی کام چلا رہے ہیں جبکہ غریب عوام کے پاس کھانے کے لیے دو وقت کی روٹی ہی سب سے بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہے ہمارے حکمرانوں نے عوام کو مسائل کی دلد ل میں دھکیل دیا ہے ،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے حکمرانوں نے عوام سے کیے گئے وعدے فراموش کرد ئیے ہیں ۔انھوںنے کہا کہ کرپشن ہمارے فرسودہ نظام کا حصہ بنی ہوئی ہے آج ہمارے معاشرے میںغریب عوام کے بچے کرپشن کے سبب تعلیم ، صحت اور بہتر غذا سے محروم ہیںغریب عوام کے بچے مفلسی میں پلتے ہیں اور بہت سے بچے تو تعلیم ہی حاصل نہیں کرپاتے اور جو تھوڑی بہت تعلیم حاصل کر لیتے ہیں انھیں آسانی سے ملازمت نہیں ملتی اور انھیںملازمت کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں اور وہ بمشکل ایسی ملازمت حاصل کرپاتے ہیں جس میں وہ اپنے گھر کا نظام زندگی کو پورا کر سکیں ۔