گجرات کی خبریں 29/2/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی گجرات اورنگ زیب بٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے دی ایگزا سکول سسٹم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وہ گزشتہ روز دی ایگزا سکول گجرات کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضیغم وڑائچ کی سربراہی میں ایگزا سکول دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔ اور مجھے آج ان کے بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ جس طرح بچوں نے پورے اعتماد سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بلا شبہ فروغ تعلیم کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ حکومت پرائیویٹ سکولز کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ اصلاحی موضع پر اپنی صلاحیتیوں کا اظہار کیاہے۔ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ ضیغم ثناء وڑائچ اور ان کے رفقاء کار بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں دن دگنی ‘ رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ سب انسپکٹر ایلیٹ فورس سکندر نے کہا ہے کہ بلا شبہ دی ایگزا سکول سسٹم بچوں کی کردار سازی میں اپنا کردار اہم طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر دی ایگزا سکول سسٹم نے کہا کہ میں مستقبل کے ڈاکٹرز انجینئرز ان بچوں کی شکل میں دیکھ رہا ہوں۔ اور میرے لئے وہ دن مسرت کا باعث ہو گا جب یہ بچے اعلیٰ افسر بن کر اسی سکول میں بطور مہمان خصوصی آئیں گے۔ میں بچوں کی اس طرح تربیت سازی کر رہا ہوں کہ ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو اور وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ مجھے خوشی ہے کہ بچے میری توقعات کے مطابق سیکھ رہے ہیں اساتذہ کی بہترین ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر بچوں نے مختلف خاکہ جات پیش کئے ‘ ملی نغمے پیش کئے اختتام پر مہمانوں نے بچوں میں شیلڈز’ اور انعامات تقسیم کئے۔ جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنما چوہدری حسین الٰہی گزشتہ روز تعزیت کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی راہنما رانی تنظیم اختر کی رہائشگاہ پر گئے اور انکی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے بھی تعزیت کی۔ اس موقع پر راجہ شوکت علی خا ں چب،راجہ شبیر حسین ،راجہ ضمیر حسین ،راجہ ندیم اقبال،راجہ عامر شہزاد’ سابق ناظم چوہدری شہزاد گل’ مظہر اقبال چوہان’ ماجد حسین ساجد’ چوہدری رفاقت علی پرنس’ سعادت نواز اجنالہ’ شیراز شوکت، سیف اللہ خالد’ حمید اللہ بھٹی’ و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما چوہدری حسین الٰہی گزشتہ روز تعزیت کیلئے سابق کونسلر جاوید اقبال کباڑیہ کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی پھوپھی جان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان سے فاتحہ خوانی کی۔ پر راجہ شوکت علی خاں’ سابق ناظم چوہدری شہزاد گل’ مظہر اقبال چوہان’ ماجد حسین ساجد’ چوہدری رفاقت علی پرنس’ سعادت نواز اجنالہ’ راجہ سیف اللہ خالد’ حمید اللہ بھٹی’ و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنما چوہدری حسین الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی کارکردگی قابل تحسین ہیں اور ہم نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ خواتین کو دوبارہ متحرک کیا جا سکے۔ وہ گزشتہ روز رانی تنظیم اختر سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے رانی تنظیم اختر اور ان کی ساتھیوں کی کاوشوں کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ق) کی ترقی کیلئے بھر پور انداز میں کام کرتی رہی ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ وہ دوبارہ اسی طرح سے کام کریں۔ کیونکہ خواتین ہمارے ملک کا اہم حصہ ہیں اور خواتین کی ترقی کیلئے ہماری حکومت نے بے پناہ کام کئے اور خواتین کو ہر شعبہ میں نمایاں نمائندگی دی۔ اور ہم اسی طرح ہی خواتین کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ رانی تنظیم اختر نے کہا کہ ہمارا چوہدری برادران کے ساتھ قریبی تعلق ہے اور ہم ان کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہم ہمیشہ مسلم لیگ(ق) کے پلیٹ فارم سے چوہدری برادران کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں رجسٹریشن کمیٹی کے ممبران EDO ایجوکیشن کاشف طاہر’ وائس چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن شہزاد شفیق’ صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری’ و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں مختلف سکولوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی۔ آرکیٹیکٹ شہزادہ عبدالمجید نے بھی شرکت کی۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے درمیان سپورٹس فیسٹول منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شہزاد شفیق شرقپوری اور صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے’ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ضلعی حکومت ان تعلیمی اداروں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے شہزاد شفیق شرقپوری اور طارق جاوید چوہدری نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)پاکستان سے محبت کا سبق دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی اولین ترجیح ہے۔ بچوں میں حب الوطنی اور اپنی ثقافت سے پیار کرنا سکھانے کے لئے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی انتظامیہ مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلباء بہترین انسان بنیں اور اپنی ثقافت سے پیار کریں۔ ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے ہمیشہ منفرد کام کیا ہے اور کلچرل ڈے اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ پری سکول کے تینوں درجنوں پری نرسری، نرسری اور کے جی کے بچوں نے صوبہ پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کی ثقافت کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرام کئے اور مختلف ماڈلز اور نقشہ جات کے ذریعے بچوں کو معلومات فراہم کیں۔ مس مہوش کی نگرانی میں بچوں نے خصوصی پروگرام پیش کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) گجرات میں سنگت ڈویلپمنٹ فا و نڈیشن اورفافن کے اشتراک سے کمیونٹی انٹر فیس میٹنگ منعقد کروائی گئی جسِ میں میڈم نزہت ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)، ر خسانہ الہی ضلعی کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ(ق)، ربیعہ شاہین ضلعی صدر (پی ٹی آئی) نے شرکت کی۔ رخسانہ الہی ( ضلعی کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ(ق) اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا انتخابی عمل میں انتخابی اصطلاحات انتہائی نا گزیر ہیں ۔ ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے کافی متحرک ہے اس بات سے اتفاق کیا کہ شناختی کارڈ بننے کے ساتھ ہی ووٹ رجسٹریشن بھی ہو جانی چاہیے۔ میڈم ربیعہ ضلعی صدر (پی ٹی آئی)نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ کہنے کو تو الیکشن کمشن آزاد ہے مگر وہ اتنا آزاد بھی نہیں ہے ابھی بھی الیکشن کمشن پر سیاسی اثرات ہیں۔ جسِ کی وجہ سے بہت سے انتخابی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ سلیم قاسم (ایڈووکیٹ ) نے حلقہ بندی پر بات کرتے ہوئے کہا حلقہ بندی اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہو سکتی جب تک مردم شماری نہیں ہو جاتی ۔ اور مردم شما ری کے بعد ووٹر لسٹیں دوبارہ بنیں گی ۔ پھر مسئلہ حل ہوگا۔ اس کے علاوہ شہناز رفیق ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر نے کہا پاکستان میں شہریوں کے تحرک برائے جمہوری حکمرانی کا پروگرام (CADGP کا مقصد ر محروم طبقات غریب ، مذہبی اقلییتں ، خواتین اور نوجوانوں کی نمائندگی کرنا ہے ۔ جواب دہی اور شفافیت کو فروغ دینے کا ساتھ ساتھ توجہ حقوق کے حامل اور ذمہ دار ان عہدیداروں کے درمیان نئے تعلقات بنانے اور موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے تاکہ شہریوں کی آواز کو انتظامی ، ریگولیٹری اور قانون سازی میں اصطلاحات کے لئے ذریعہ بنا کر انتخابی ، قانون سازی اور مقامی گورننس میں بہتری لائی جاسکے۔ اس میں فوکس کیا گیا کہ ان محروم طبقات جن میں اقلیتیں بھی شامل ہیں کی ووٹ رجسٹرشن پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کا کردار بڑا اہم ہونا چاہے ۔ تا کہ وہ بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر کے گورننس کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔ افتخار بھٹہ ممبر ڈسٹرکٹ گورننس سپورٹ گروپ نے کہا سیاسی جماعتوں کو چاہیے کی اپنے آپ کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کریں اور لوگوں میں خاص طور پر خواتین میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں شعور اُجاگر کریں ۔ اور الیکشن سے پہلے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹرز کی ٹریننگ کروائیں ۔ تا کہ خواتین انتخابی عمل میں حصہ لے کر گورننس کو فروغ دیں ۔ اس انٹر فیس میٹنگ میں خرم صد یق ا یڈووکیٹ ، ڈاکڑ شکیل، رزاق غفاری عنصر پروین ، نسیم رفیق، سعید ملک، فرح دیبا، خرم شہزاد، عنبرین کنول ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سنگت ڈویلمپنٹ نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع خانیوال کے 50چیئرمین، وائس چیئرمین اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے سردار احمد یار ہراج کی زیرقیادت پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مک مکا ہے، آئندہ تین، چار ماہ میں تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کسانوں کو نام نہاد پیکیج سے کچھ نہیں ملا، دیہات کے فنڈز بھی جنگلہ بس اور ڈالر بنائو نمائشی منصوبوں پر لگائے جا رہے ہیں، ہم نے اپنی حکومت میں سب کیلئے اتنا کچھ کیا لیکن ڈھول نہیں پیٹا یہ حکمران صرف ڈھول پیٹتے ہیں کرتے کچھ نہیں۔ طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے کنوینر سردار احمد یار ہراج نے بھی خطاب کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اب صرف اشتہاروں کی حد تک کام چلایا جا رہا ہے، ہمارے دوست اور مخالفین سب مانتے ہیں کہ جو عزت و احترام ہماری جماعت میں ملتا ہے وہ کہیں اور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے دور میں کیے گئے کاموں کو آج عوام یاد کر رہے ہیں، پنجاب سمیت سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، پرانے دوستوں کے مشورے سے نئے دوستوں کو پارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے جلد پاکستان مسلم لیگ ایک نئے روپ میں سامنے آئے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کے عوام کو مقروض کر دیا ہے، ہم نے 1122، مفت ادویات، تعلیم، کسانوں کیلئے تاریخی مراعات سمیت سب کیلئے بلاامتیاز ہر شعبہ میں جتنے فلاحی اور ترقیاتی کام کیے اس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے دیہی آبادی کی خوشحالی کیلئے لائیوسٹاک کے شعبہ میں بھی بہت زیادہ سہولتیں دیں لیکن یہ حکمران تو دودھ کو محفوظ رکھنے کیلئے دئیے گئے چلرز سمیت سارا سسٹم اپنی کمپنی انہار کیلئے اٹھا کر لے گئے، ان کے نام نہاد کسان پیکیج سے بھی 90فیصد کسانوں کو کچھ نہیں ملا، صرف اپنوں کو نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلہ بس، اورنج لائن سے مقامی آبادی کے سوا پنجاب کے عوام کو کیا فائدہ ہے جبکہ پورے پنجاب کے فنڈز روک کر ان منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں، 1122، تعلیم، صحت پر کوئی توجہ نہیں بلکہ ٹھیکے پر دینے کے اشتہار دے رہے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کیلئے ملتان میں ہمارے بنائے گئے کارڈیالوجی ہسپتال پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، ہمارے دور کا سرپلس صوبہ مقروض بن چکا ہے، اِنہوں نے پورا صوبائی سسٹم کھوکھلا کر دیا ہے۔ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ اور احمد یار ہراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے کمیشن کی خاطر ہمارے بچوں کو اربوں ڈالر کا مقروض کر دیا ہے، جنوبی پنجاب میں حکمران اپنی 2شوگر ملوں کیلئے کسانو ںکو کپاس اور دیگر فصلوں کی بجائے گنے کی کاشت پر مائل کر رہے ہیں، ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے کسان بھوکا مرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، خانیوال سمیت جنوبی پنجاب کے لوگ آج بھی چودھری پرویزالٰہی کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کے پسماندہ علاقہ کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)مومن کی دعا مستجاب ہوتی ہے ۔ قضا کو رد کرنے کیلئے دعا سے بڑا وظیفہ کوئی نہیں ہے ۔ بزرگان دین کے عرس ،گیارھویں شریف، ختمات مبارکہ کا اصل مقصد دعا کرنا اور دعا کروانا ہے ۔ قبور صالحین پر کی گئی دعائیں کبھی رد نہیں جاتیں ۔ دعائے مصطفےٰ ۖ سے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی تقدیر بدل گئی ۔ دعائے غوث اعظم رضی اللہ عنہ سے بڑھیا کا 12سال سے ڈوبا بیڑا کنارے لگ گیا ۔ امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ کی دعا سے پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔مومن کا مومن کو سب سے بڑا تحفہ دعا ہے ۔دعا نہ کرنا تکبر کی علامت ہے۔آج دعائوں کا قبول نہ ہونا حلال روزی تناول نہ کرنے کی وجہ سے ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال جامع مسجد مہر الملت امیر ملت سنٹر برمنگھم اور جماعتیہ اسلامک سنٹر میں دینی اجتماعات سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا اولیاء اللہ نے دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا کیا ۔ خانقاہوں کو ذکر خدا و ذکر مصطفےٰ ۖ سے سجایا ۔ ملک وملت میں امن کیلئے ہمیں شدت و تفریق نہیں تصوف و محبت کی ضرورت ہے۔ آج ملک و قوم کی فلاح و بقا اتحاد امت ، تعلیمات اولیاء پر عمل اور جذبۂ حب الوطنی کے فروغ میں ہے۔ شریعت پر عمل اور دعا ہمیں کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے ۔اس موقعہ پر پیر سید رشید حسین شاہ جماعتی ،پیر سید نعمان حسین شاہ جماعتی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) گورنمنٹ تعلیم الاسلام ہائی سکول گلیانہ روڈ کھاریاں میں اساتذہ کی من مانیاں عروج پر سکول کی کارکردگی بری طرح متاثر ہونے لگی۔ سکول میں اس وقت مستقل ہیڈ ماسٹر ہی تعینات نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے ایک سینئر ٹیچر عارضی طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے سکول میں 16ٹیچرز ہیں جن میں سے اکثریت وقت پر حاضر نہیں ہوتے صرف7ٹیچرز باقاعدہ اور مسلسل حاضر ہو کر اپنی روزی حلال کر کے کر رہے ہیں 9ٹیچر یا تو غیر حاضر ہوتے ہیں یا بہانے بنا کر دیر سے آتے ہیں اور حاضری لگا کر رفوچکر ہو جاتے ہیں عوامی حلقوں اور والدین نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ سکول میں لگے پانی والے نلکے کی ہتھی بھی اتارلی گئی ہے جس سے طلباء پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے والدین نے کہا ہے کہ چیکنگ کی جائے اور رزلٹ بھی دیکھا جائے گذشتہ سالوں سے رزلٹ بھی اچھا نہیں آ رہا جو کہ کام چور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہو رہا ہے DCO گجرات ایک چکر یہاں کا بھی لگا لیں اگر انہیں وقت ملے تو والدین، عوامی حلقے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)دعوت اسلامی کھاریاں کے زیر اہتمام آج صبح9 بجے تا12بجے دن فیضان مدینہ موہری روڈ کھاریاں میں اجتماع تقسیم اسناد ہوگا جس میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد اظہر عطاری (رکن شوریٰ) خصوصی شرکت کریں گے اور خصوصی خطاب بھی فرمائیں گے اس موقع پر حفاظ کرام اور ناظرہ مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی امیر دعوت اسلامی کھاریاں حاجی عمر حیات عطاری مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کھاریاں کے پلیٹ فارم پر عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کر کریں گے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی عتیق لال (سچ نیوزٹی وی) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ہر شہر کی الیکٹرانک میڈیا کی الگ تنظیم ہے اسی طرح کھاریاں میں بھی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن قائم کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تھپلہ چاردیواری سے محروم ارباب اختیار کی غفلت اور لاپرواہی کی تصویر پیش کر رہا ہے برلب جی ٹی روڈ ٹیلے پر قائم سکول ننھے منے طلباء و طالبات کے لئے بڑے خطرے سے کم نہیں محکمہ تعلیم کے افسران اور ضلعی انتظامیہ جہاں پرائیویٹ سکولوں کو بزور ڈنڈا سہولیات دینے پر مجبور کر رہے ہیں وہاں سرکاری اداروں کی طرف توجہ دیں۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ حلقہ این اے107کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی تاریخ رقم کر رہے ہیں تین سالوں میں اربوں روپے کے فنڈز کی فراہمی اور بلاتفریق تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹ کارکردگی کے زندہ اور مہ بولتے ثبوت ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) ڈاکٹر خالد محمود بٹ رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 107 کی ہر یونین کونسل میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروا کر جہاں نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں وہاں پر آنے والوں کے لئے نئی راہیں بھی بنا رہے ہیں ہم قائدین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)سابق جنرل سیکرٹریPTI کھاریاں چوہدری نصیر احمد گوندل نے کہا ہے کہ کھاریاں شہر کی وارڈ نمبر3 پاکستان تحریک کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے پہلے بھی یہاں سے PTI کو کامیاب ملی تھی اب بھی یہاں کے غیور عوام پہلے سے زیادہ اکثریت کے ساتھ PTI کے امیدوار کو کامیاب بنائیں گے عوام باشعور ہیں وہ مسلم لیگ(ن) کے وعدوں اور دعوئوں کو جان چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وعدہ لیگ نے انہیں دعوئوں کے سوا کچھ نہیں دیا آنے والے بلدیاتی ضمنی الیکشن میں بھی عوام PTI کے امیدوار کو کامیاب بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ڈوگہ کالونی کھاریاں منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گئی دن رات منشیات کے عادی لوگ ڈوگہ کالونی میں سرعام نشہ کرتے پائے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈوگہ کالونی میں سرعام منشیات فروشی بھی جاری ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل بڑی تیزی سے تباہی کی شاہراہوں پر گامزن ہو رہی ہے ، ڈوگہ کالونی میں منشیات کے حصول کے لئے سارا دن ہجوم لگا رہتا ہے ڈوگہ کالونی کے ہر بڑے بچے کو منشیات فروش نظر آتے ہیں نظر نہیں آتے تو صرف اور صرف پولیس والوں کو۔ کھاریاں کے شہریوں کی خوش قسمتی کہ اس وقت ایس ایچ او چوہدری شہباز ہنجرا جیسے فرض شناس، محنتی اور بہادر پولیس آفیسر انہیں میسر ہیں اگر ان کے ہوتے ہوئے بھی کھاریاں شہر کو منشیات سے پاک نہ کیا گیا تو نہ صرف یہ کہ یہ اہالیان کھاریاں کی بدقسمتی ہو گی بلکہ ایس ایچ او چوہدری شہباز ہنجرا جیسے زیرک پولیس آفیسر کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہوگا عوامی، سماجی حلقوں نے ایس ایچ او چوہدری شہباز ہنجرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈوگہ کالونی کھاریاں کا دورہ کریں اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کھاریاں کے عوام کو منشیات فروشوں سے نجات دلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)35 سال سے یہ حکمران ملک پر قابض ہیں جو عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیںاین اے101 کے لوگ22 مارچ کو لودھراں کی تاریخ دہرائیں گے،وزیرآباد شہر سے صرف لیڈ کم نہیں کرنی بلکہ لیڈ لینی ہے۔کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اسے ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہے،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے پاکستانی کاشتکار کو تباہ کر دیا ہے۔امیدوار این اے101 چوہدری محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ وزیرآباد کی عوام اپنے بچوں کے بہترمستقبل کیلئے 22 مارچ کو بلے کو ووٹ دینگے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے101محمداحمدچٹھہ نے احمدنگرروڈپرانتخابی مہم کے سلسلہ میںدوکانداروںاورتاجروں سے ملاقات کے موقع پرکیا۔اس موقع پرشبیر اکرم چیمہ،سمیع اللہ بٹ،محمدخالد،قاسم اعوان سمیت متعددافرادموجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ کے امیرڈاکٹرمحمدعبید اللہ گوھرنے کہا ہے کہ غلبہ اسلا م جماعت اسلا می کامقصدہے۔فروغ اسلا م کے لئے جماعت اسلا می کی جدوجہدتاریخ کاسنہری باب ہے۔کرپشن کے خلاف مہم نئی تاریخ رقم کرے گی۔معاشرے کی درستگی کے لئے کارکن باکردارلوگوںکومنظم کریں۔اقتداراوردولت جمع کرناسیاستدانوںکادونکا تی ایجنڈاہے۔ضمنی الیکشن میںابھی کسی کی حمایت کااعلان نہیںکیا۔کارکنا ن سے مشاورت مکمل ہوگی مرکزی قائدین کورپورٹ بھجوادینگے۔مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے جماعت اسلا می ہی واحد جماعت ہے جوملک کے مسائل حل کرسکتی ہے۔وہ ضمنی انتخابات میںجماعت اسلا می کے اراکین کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرچوہدری ناصر محمودکلیر،صابرحسین بٹ،عبد الوکیل علوی،وسیم شاہد اولکھ سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔ڈاکٹر محمدعبید اللہ گوھر نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اورعوام کے فلا ح کاایجنڈاجماعت اسلا می کے سواکسی کے پاس نہیں۔جماعت اسلا می رب کی رضااورعوام کے فلاح کاایجنڈالیکرآئی ہے۔انہوںنے کہا کہ سابقہ اورموجودہ حکمران خوفزدہ ہیںاسی لئے احتساب کے اداروںکوآزادانہ کام کرنے سے روکنے کے لئے ان پرقدغنیںلگا ئی جارہی ہیں۔بارگین سے اربوںروپے ڈکا رنے والوںکوچھوڑنے کانیب کوکس نے اختیاردیا۔انہوںنے کہا کہ سراج الحق کی قیادت میںچوروںلٹیروںکااحتساب صرف جماعت اسلا می کرسکتی ہے۔انہوںنے وزیرآبادکارڈیالوجی ہسپتا ل پرپنجاب حکومت کی بے حسی کی مذمت کی اورکہا کہ سیا سی مخالفت کی وجہ سے اسے نظراندازکیا گیااسے فوری طورپر بحا ل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)بین المذاہب ہم آہنگی برا ئے امن فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام الحمراء آرٹس کونسل لاہورمیں امن ایوارڈزکاانعقادمنعقد ہوا۔صدارت مرکزی صدرحافظ لیاقت علی ضیاء نے کی۔ مقررین نے دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب میںافواج پاکستان کی کامیابیوںکوسراہااورکہا کہ عوام الناس کوبھی تمام مذہبی وسیا سی اختلافات سے بالاتر ہوکرامن کے لئے اپنا اپناکرداراداکرنے پرزوردیا۔اس موقع پرآرگنائزرمیاںمحمدمشتاق رحمانی،ضلعی صدرامتیازعظیم،جنرل سیکرٹری شہبازسروربھٹی سمیت متعددعہدیاداران نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پرشاندارکارکردگی دیکھانے والوںمیںایورڈزتقسیم کئے گئے۔تقریب کے شرکاء نے وطن عزیزمیںامن،صبراوربھا ئی چارے کی فضاء کواجاگرکرنے کی کوششوںکے لئے فائونڈیشن کے صدراورجنرل سیکرٹری کی خدمات کوسراہا۔
۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علماکونسل لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام 6۔ مارچ کو تحریک جعفریہ کے شہید رہنما ڈاکٹر محمد علی نقوی کی21۔ویں برسی کے موقع پر سیمینار لاہور پریس کلب میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ ڈویژنل صدر سید شہباز حیدر نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔سیمینار کی صدارت شیعہ علماکونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کریں گے۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ مشتا ق حسین ہمدانی ، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی ساتھی سیمینار سے خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے پنجاب اسمبلی سے تحفظ نسواں بل کی منظوری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متنازع قانون سازی کو غیر اسلامی اور غیر آئینی قراردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کرکے این جی اوز کے دباو سے نکل کر نظام مصطفی نافذ کیا جائے ۔حکمران اللہ اور رسول کی مخالفت کرکے اپنے زوال کو دعوت دے رہے ہیں۔ این جی اوز کو خوش کرنے کی بجائے خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کریں۔ شریعت کا مذاق نہ اڑائیں۔ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ آئین کے مطابق کوئی قانون سازی اسلام کے خلاف نہیں کی جاسکتی۔مگر حکمرانوں کے کا قابل مذمت رویہ بتاتا ہے کہ حکومت این جی اوز مافیا کے دباو میں ہے۔ جو قوانین کو یورپی طرز پر مادر پدر آزاد معاشرے کے لئے خراب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت کو جتنے حقوق اسلام نے دیے کوئی معاشرہ نہیں دے سکتا۔ تشدد قابل مذمت عمل ہے ، لیکن جو اقدامات تحفظ نسواں بل میں سزا کے طور پر مرد کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔ ان کااسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی پاکستانی معاشرے میں ان کا اطلاق ممکن نظر آتا ہے۔ اس سے مسائل زیادہ پیدا ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی اکثریت نے مسودہ قانون کو پڑھا بھی نہیں ۔ صرف پارٹی پالیسی کے مطابق اسے منظور کرلیا جاتا ہے۔اور کوئی ایم پی اے اپنے ضمیر کے مطابق بولنے کی جرات نہیں کرسکتا۔وزیر اعلٰی پنجاب ایم پی ایز کی بات کو بھی اہمیت دے دیا کریں اور بولنے کی کھلی اجازت بھی دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل نے انتہاپسندی ،دہشتگردی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور عالم اسلام کی حقیقی موجودہ صورتحال کی آگاہی کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔10مارچ سے15مئی کے دوران ملک بھر میں علماء کنونشن اور سیمینارز کئے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ،لاہور،سیالکوٹ اور اسلام آباد میں ”اتحاد امت کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفا ق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرمولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمدمشتاق لاہوری،حافظ شعیب الرحمن،مولانا اسلم قادری،مولانا عبد القیوم،مولانا عبد اللہ رشیدی،مولانا تاج محمود ریحان،قاری محمد زبیر زاہد،مولانا اسلام الدین،قاری عبد الحکیم اطہر،مولانا حسین آزاد ودیگر بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پیغام اسلام کانفرنس کا انتہاپسندی ،دہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف عملی طور پر جدوجہد کرنے کا علان ایک مستحسن اقدام ہے۔اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم نوجوانوں کو انتہاپسندی ،دہشتگردی،فرقہ وارانہ تشدد اور انتہاپسندی تنظیموں کے تکفیری نظریات سے بچانے کیلئے علمائ،مفکرین ،آئمہ ،خطباء ،مدرسین عملی طور پر میدان میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ پیغام اسلام کانفرنس کے دئیے گئے لائحہ عمل کی روشنی میں ملک کے مختلف شہروں میں ابتدائی طور پر علماء وطلباء کنونشن منعقد کئے جائیں گے اورپھر عوامی سطح پر ”اتحاد امت کانفرنسیں” منعقد کی جائیںگی ۔جن میں مسلم اور غیر مسلم قائدین کے علاوہ امام حرم کعبہ بطوراور اسلامی دنیا کے دیگر قائدین مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ مسلم قائدین قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی اسلام دشمن سرگرمیوں کا متحد مقابلہ کرنا ہوگا۔ غیرملکی مداخلت نے مسلم ممالک کے امن کو تباہ کردیا ہے۔ ارض حرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے پوری ملت اسلامیہ متحد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منورہ میں مختلف ممالک کے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو کمزور کرنے کیلئے قادیانی سرگرم ہوچکے ہیںان کے تعاقب اور نوجوان نسل کے ایمانوں کو بچانے کیلئے علما ء اور مشائخ اپنا کردار اداکرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے اور دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ باہمی محبت اور احترام کا درس دیتا ہے ۔ آج انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو صرف مسلمانوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے جوکہ قابل مذمت بات ہے ۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ علماء اسلام کو چاہئے کہ وہ نوجوان نسل کی ذہنی اور علمی تربیت کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ یورپ سمیت دنیا بھر میں قادیانی نوجوان نسل کو گمراہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ فضیلة الشیخ مولانا عبد الحفیظ مکی کی قیادت میں فتنہ قادیانیت کا پوری دنیا میں محاسبہ جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں8روپے48پیسے کمی کی سفارش حکومت کو ارسال کرنے پر مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ساتھ بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں بھی کمی کی جائے انہوں نے کہا کہ ایشیائی آئل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات 35ڈالر فی بیرل کی نچلی سطح پر پہنچ چکی ہیں اس لیے ملک میں بھی اسی تناسب سے کمی کی جائے اور پٹرولیم مصنوعات میں8روپے نہیں بلکہ بین الاقوامی کمی کے مطابق کم از کم25روپے فی لیٹر کی کمی کی جائے۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ چند سال قبل پٹرولیم مصنوعات میں جیسے ہی اضافہ ہوتا حکومت نہ صرف اسی تناسب سے پٹرول مہنگا کردیتی بلکہ بجلی کے فی یونٹ بلوں میں بھی فوری طور پر اضافہ کردیا جاتا رہا ہے انہوںنے نیپرا کی جانب سے جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ3روپے 38پیسے کمی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے کمی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر فی یونٹ کمی کی جائے کیونکہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ مستقل بنیادوں پر اضافہ کیا جاتا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ مہنگی بجلی کے باعث عوام و صنعتکار دونوں پریشانی کا شکار ہیں اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات 8سال کی کمی ترین سطح پر ہیں تو بجلی کی قیمت میں بھی اسی تناسب سے کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات میں اوگرا کی سفارش میں ڈنڈی نہ ماری جائے بلکہ اس میں مزید کمی کی جائے تاکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا حقیقی ریلیف عوام تر منتقل ہوسکے۔
۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی ممبرسازی کے دوسرے مرحلے میںکاروان انصاف کی چھاچھرو میں زبردست پزیرائی۔چھاچھرو میں موجود دس سے زائد گوٹھوںکے عوام کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی کے لیے چھاچھرو بس اسٹینڈ پر آمد ،پی ٹی آئی کے کیمپوں پر عوام کا بھرپور رش کاروان انصاف بس پرپی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا خطاب ،غذائی قلت اور صاف پانی سے محروم عوام نے تبدیلی کے لیے ہاتھ کھڑے کردیئے ،آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹ دینے کا عزم کرلیا۔ میڈیااور عوام سے اپنے خطاب میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چھاچھرو ہی نہیں پورے تھر کی عوام نے سندھ میں تبدیلی کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے کا وعدہ کرلیاہے ۔یہاں پر موجود عوام کو عمران خان کاساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے ،جو گندم کی تقسیم کا وعدہ کیا گیا وہ صرف اپنے من پسند افراد تک محدود رکھا گیا پی ٹی آئی کے کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ،انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں خلیفہ ابن راہیو،غلام قادر عمرانی ،زوالفقارسمیجھو،ارباب سمیجھو کو تھر کے مشکلات حالات میں بھی پارٹی کے لیے کام کرنے کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ جو تحریک انصاف کی تبدیلی کے لیے تیار ہیں وہ کسی مشکل سے نہیں گھبراتے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جہاں جہاں گئے سندھ کی عوام نے اپنے قائد عمران خان کے پیغام کو سنا بھی اور عمل کرنے کا اعلان بھی کیا ہماری یہ رکنیت سازی آئندہ انتخابات میں حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تھرکے لوگوں کا دکھ درد سمجھتے ہیں اسی لیے ہم اپنے قائد کا پیغام لیکر یہاں پہنچے ہیں اورہمیں پوری امید ہے کہ اس بار سندھ کی عوام تبدیلی کے لیے ہمارا بھرپور ساتھ دے گئی اور باقی صوبوں کی طرح سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔