گجرات کی خبریں 15/6/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) عزیزبھٹی شہید ہسپتال گجرات میں محدود وسائل اور نا مکمل آلات کے باوجود ڈاکٹرز اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کے ماہر کارڈیالوجی ڈاکٹر راحیل اور ڈاکٹر ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مستند عملہ تعینات ہے جو کہ اپنے کام کو بہتر انداز میں کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ لیکن ادویات کی کمی اور آلات نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے انجکشن جو کہ 6′ 6 ہزار روپے کے ہوتے ہیں وہ عام بندہ افورڈ نہیں کر سکتے۔ ایسے میں ہم ڈاکٹرز اپنی جیب سے غریب مریضوں کو انجکشنز فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کارڈیالوجی وارڈ میں 20 بیڈ ہیں جس میں سے 6 بستروں پر مانیٹر وغیرہ لگے ہوئے ہیں جبکہ باقی عام بیڈ ہیں روزانہ 80 سے 90 مریض کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں آتے ہیں جنہیں ہم اپنی بساط کے مطابق چیک کرتے ہیں اور ادویات تجویز کرتے ہیں۔ 10 سے 20 مریض ایمرجنسی وارڈ میں ہوتے ہیں جنہیں داخل کیا جاتا ہے اور گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لاہور ریفر کیا جاتا ہے۔ اور دل کے مریضوں کے عام ٹیسٹ بھی ہسپتال میں نہیں ہوتے کیونکہ لیبارٹری میں یہ سہولت مہیا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو چاہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی طرف توجہ دے اور ادویات اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ ڈاکٹرز اپنی بساط کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔ ہم اپنے عملہ کے بھی شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) آل پنجاب کاشتکار ‘ غلہ منڈیوں کے تاجر ‘ رائس ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و اراکین اور رائس ڈیلز ایک مشترکہ عظیم الشان کنونشن آج 15 جون 2015ء بروز سوموار 2 بجے دوپہر اسلام گارڈرن میرج ہال نزد حمزہ رائس ملز کامونکے میں منعقد ہوگا۔ رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے عہدیداران و اراکین آج 15 جون 2015ء بروز سوموار دن بارہ بجے توصیف رائس ملز بائی پاس ہریہ والا گجرات پر اکٹھے ہونگے اور وہاں سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ضَعی صدر مہر محمد حبیب بسوی کی زیر قیادت روانہ ہو گا اور عظیم الشان صوبائی کنونشن کی رونق کو دوبالہ کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی گجرات کے سابق صدر و سابق ناظم چوہدری توصیف لیاقت نے آج کامونکے میں ہونے والے صوبائی رائس کنونشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ گجرات غلہ منڈی کے تاجر ‘ رائس ملز مالکان اور کسان رائس ڈیلر و کنونشن میں بھر پور شرکت کریں گے انہوںنے کہا کہ ہمارے سب قافلے صدر رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات مہر محمد حبیب بسوی کی قیادت میں صوبائی رائس کنونشن میں شرکت کرینگے’ چوہدری توصیف لیاقت نے مزید کہا کہ اگر اب بھی حکومت نے کوئی مثبت اقدامات نہ کئے تو بیک جبیں تمام کسان ‘ غلہ منڈیوں کے تاجر’ رائس ملز کے مالکان اور رائس ڈیلرز کی معاشی موت ہو جائے گی جس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) استقبال رمضان المبارک کے سلسلہ عظیمیہ مراقبہ ہال گجرات کے زیر اہتمام خصوصی محفل منعقد ہوئی۔ روگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف سید دلدار حسین شاہ نے حاصل کیا۔ ڈاکٹر عبدالخالق چغتائی ‘سائرہ فدا عظیمی ، سمیعہ جاوید عظیمی نے ہدیہ نعت ‘ منقبت تنویر حسین عظیمی نے پیش کی۔ روزہ کے فوائد کے حوالہ سے عائشق حسین بٹ جبکہ خصوصی خطاب انچارج مراقبہ ہال ڈاکٹر غلام ربانی عظیم نے کیا۔ اور روزہ کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی ) شہباز شریف پارک میں سیر کیلئے آنے والے افراد کیلئے بنائے گئے جاگنگ ٹریکس پر الصبح ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واک کی اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر انجمن تاجران جاوید بٹ ، ڈی ایس او ندیم بٹ ، الحاج امجد فاروق، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری ، پی ایس او عثمان سرور ، چوہدری ظہور الٰہی ، چوہدری محمد یوسف نمبردار آف غازی چک ، و دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شہباز شریف پارک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اور ہدایت کی کہ ٹریک کی تعمیر تیزی سے مکمل کی جائے جبکہ میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارک گجرات کے عوام کے لئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہے شہری زیر تعمیر پارک میں جاگنگ کے لئے ضرور آئیں اور اس اہم ترین سہولت سے بھر پور طریقے سے فائد ہ اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) ضلع گجرات سے ٹرانسفر اور پرموٹ ہونے والے ججز کے اعزاز میں کنارہ رسٹورنٹ میںاعشائیہ دیاگیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات خالد نویدڈار تھے جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر سول جج منیر حسین گل صاحب نے سرانجام دیے ،تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججز،سنیئر اور جونئیر زسو ل ججزنے فیملی سمیت شرکت کی تقریب سے ڈسٹرکٹ سیشن جج گجرات خالد نوید ڈار نے ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہ جتنی محبت مجھے اس سٹیشن پر آپکے ساتھ رہ کر ملی ہیں وہ اُسی طرح میرے دل میںرہیے گئی انہوں نے مزید کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ آپ جہاں بھی جائے خوش رہیے اور اللہ تعالیٰ آپ کو صحت اور تندرستی عطا فرمائیں ،تقریب میں ٹرا نسفر اور پرموٹ ہونے والے ججز ظفراقبال تارڑایڈیشنل سیشن جج،ملک محمد ساجد علی اعوان ایڈیشنل سیشن جج ،محمد افضال احمد بٹ ایڈیشنل سیشن جج،عامر شہباز میر ایڈیشل سیشن جج،حامد محمود خان ایڈیشنل سیشن جج،نوید اختر سینئرسول جج،عمر جاوید ورک سول جج،رانا الیاس بشیرسول جج،عاصحم حفیظ سول جج،عبدالمھمن سول جج،سید نصر عباس سول جج،شفیق عباس کلیاں سول جج،شیخ اعجاز احمد سول جج نے ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کے سروس ٹرانسفر کا حصہ ہیں لیکن جو مقبولیت اور محبت ہم نے گجرات سٹیشن پر دیکھی ہیں اُس کو ہم بہت زیادہ مس کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس میں سب سے زیادہ رول سیشن جج خالد نوید ڈار صاحب کا ہے کہ ہمیں اتنے اچھے جج صاحب کے ساتھ کام کرنیکا موقع اور کچھ سیکھنے کو ملا ،تقر یب کے آخر میں سیشن جج گجرا ت خالد نوید دار اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج گجرا ت اسلم گوندل نے گجرا ت سے ٹرانسفر اور پرموٹ ہونے والے ججز صاحبا ن میں یاد گار شیلڈز بھی تقسیم کی ،تقریب میںمزید شرکت کرنے والے ججز صاحبا ن میں ہمایوں سعید ایڈیشنل سیشن جج گجرات،ذوالفقار نون ایڈیشنل سیشن جج گجرات،محمد آصف سول جج گجرات،محمد احمد حسنین سول جج گجرات،ضاء الرحمان سول جج گجرات،شوکت حیات سول جج گجرات،محمد سجاد قاسم سول جج گجرات،محمد مسعود اصغر سول جج گجرات،قاسم علی بھٹیسول جج گجرات،مس صائمہ حسین سول جج گجرات،مس ناصرہ پروین سول جج گجرات ،سینئربیلف محسن اسحاق،بیلف سید انس، بیلف طارق وریا،بیلف راجہ اسد اللہ بھی موجو تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) جس طرح ضمنی انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکشت دی تھی اسی طرح اب بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالفین کو عبرت ناک شکشت دیے گئے اس دفع مخالفین کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملی گئی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کنجاہ کے صدر میر صلاح الدین اور کوارڈینٹر کنجاہ مہر ندیم ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین نواز حکومت کے ترقیاتی کاموں سے بوکلاہٹ کا شکار ہوگئے کیونکہ مخالفین یہ جان چکے ہیں کہ آنے والا دور بھی نواز حکومت کا ہی ہیں عوام نے سال 2013میںضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا تھا اب وقت ہیں مخالفین کو ضمنی الیکشن سے بھی عبرتناک شکست دینے کا جس کیلئے ہم نے بلدیاتی انتخابات میں جیت کا نشان نواز حکومت کے نام کرنے کیلئے حلقہ میں عوامی رابطوں میں تیزی کر دی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب مخالفین کو سر چھپانے کیلئے چھت بھی نصیب نہیں ہوگئی اور اُس وقت یہ نواز حکومت ہی ان مخالفین کا بھلا کریے گئی کیونکہ ملک واحد جماعت پاکستان مسلم لیگ ن ہے جو صرف عوام کی جماعت ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی عوام میں خدمت میں پیش پیش کا مرکزبنی ہوئی ہیں جس پاکستان کی عوام بہت خوش ہیں اور وہ ان مخالفین کے ھتکنڈوں میں نہیں آنے والی ،عوام باخوبی جان چکی ہیں کہ عوام کے حق میں میاں نواز شریف جیسا لیڈ ر دوبارہ نہیں ملا گاانہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی فتح کا تاج نواز حکومت کے سرپر ہی ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی) نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہم سب کا فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت سرپرست اعلیٰ خدمت گروپ انجمن تاجران سرکلر روڈ گجرات چیف ایگزیکٹو سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی لیدر اینڈ الیکٹرونکس ،شہباز سیٹھی نے گزشتہ روز گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج میں گجرات فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ 2015ء کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد امیر حمزہ سیٹھی ایڈووکیٹ’ محمد عبداللہ سیٹھی’ محمد امیر حسن سیٹھی’ محمد راحیل عباس سیٹھی’ ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ پروفیسر طارق محمود’ چوہدری عامر اسلم’ انصر محمود اختر و دیگر بھی موجود تھے۔ شہباز سیٹھی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی نوجوانوں کو بہت اہمیت دی اور نوجوانوں کو ملک و قوم کا سرمایہ قرار دیا یہی وجہ ہے کہ آج کے نوجوان کل کے حکمران ہوتے ہیں ہم سب کا فرض ہے کہ ان نوجوان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کریں تاکہ بہتر انداز میں کام کر سکیں۔ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہاکی کے فروغ کیلئے سکول و کالجز کی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی اس حوالے سے بھر پور تعاون کرے گی۔ رانا ثاقب مشرف نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں گجرات ہاکی ایسوسی ایشن کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ زمیندارہ کالج میں اتنے عرصہ کے بعد ایک اچھی سرگرمی کا آغاز ہوا ہے۔ چوہدری عامر اسلم نے کہا کہ ہم گجرات کے نوجوانوں کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے کیونکہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار ہاکی ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی) حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل دریائے رحمت کا انعقاد کیاگیا۔ جو کہ زیر سرپرستی حافظ طارق محمود منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب خطیب پاکستان حضرت علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کیا۔ اس موقع پر پیر مسعود قادری’ پیر محمود احمد قادری آوان شریف و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہمیں محبت و پیار کا درس دیا ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اولیائے کرام کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے دنیا میں امن کا درس دیں اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی نے جس انداز میں لاوارث لوگوں سے محبت کی اور لوگوں کے دکھ مٹائے یہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ آج بھی شاہدولہ دریائی کے در اقدس پر آنے والے فیض یاب ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی) حضرت پیر سید شاہسوار قادری کا صد سالہ عرس مبارک عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ صاحبزادہ پیر سید صفدر حسین شاہ قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈوگہ شریف نے کیا ۔ خصوصی خطاب خطیب عرب و عجم حضرت علامہ شاہد چشتی اور حضرت علامہ مفتی غلام رسول قاسمی نے کیا۔ اس موقع پر کیا نقابت کے فرائض عمران چشتی نے سرانجام دئیے۔ جبکہ نعت رسول ۖ سید دلدار حسین شاہ’ قاری محمد شفیع نوشاہی’ ماسٹر طالب حسین شاہ’ قاری یاسر علی’ عامر شہزاد زرگر و دیگر نے پیش کی۔ اس موقع پر شیخ عرفان پرویز ‘ سید مزمل حسین شاہ گرین ایڈ’ صدر انجمن تاجران تمبل بازار مہر اسلم مٹھو’ چوہدری ارشد بانیاں’ چوہدری انعام اللہ برا’ چوہدری رئوف ٹھمکہ’ سید دلدار حسین شاہ’ چوہدری ناظم حسین موٹا’ سید احمد رضا شاہ ‘ مہر ولایت خاں ‘ میاں افضل چشتی’ چوہدری ارشد ہانڈوآنہ’ چوہدری قدس عمران براہ’ چوہدری شہزاد اکبر طاس ‘ چوہدری خالد حسین چیچی’ چوہدری عتیق الزمان ڈوگہ ایڈووکیٹ’علامہ صغیر احمد قادری’ ڈاکٹر عاطف شہزاد’ مہر محمد نواز’ عامر شہزاد’ ڈاکٹر عمران چوہدری’ ذوالفقار علی باجوہ’ علامہ شعیب قادری’ مفتی مبشر اقبال’ میاں منیر اقبال’ حافظ رفاقت علی سیالکوٹ’ حاجی آفتاب برسہ’ مہر صابر حسین’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی’ نصیر احمد بٹ گولڑوی و دیگر شریک تھے۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں اور ڈوگہ شریف کی فضائیں ساری رات درود و سلام سے گونجتی رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی) اولیائے کرام کی تعلیمات سے جہالت کے اندھیرے چھٹ جاتے ہیں۔ حضرت غوث الاعظم جیلانی کا قدم مبارک پوری دنیا کے اولیائے کرام کی کمر پر ہے۔ غوث الاعظم کے فیض سے پوری دنیا قیامت تک مستفید ہوتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید صفدر حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈوگہ شریف نے پیر سید شاہسوار حسین شاہ قادری کے صد سالہ عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات کی سرزمین پر اولیائے کرام کا خاص کرم ہے اور آج بھی اولیائے کرام کے آستانوں سے کوئی مایوس نہیں لوٹتا’ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو نوازنے کے بھی بہانے ڈھونڈتا ہے کبھی قرآن پڑھنے سے تو کبھی اولیائے کرام کے آستانوں پر جانے سے فیوض برکات انسان کو حاصل ہوتی ہیں۔ علامہ شاہد چشتی نے کہا کہ ہمیں اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔ اور اسلام کی تعلیمات کے مطابق اولیائے کرام کے آستانوں پر حاضری دے کر فیض لینا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی) چیئرمین شاہدولہ ویلفیئر ٹرسٹ و سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہدولہ سرکار سید رومی شاہ نے حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ’ مینیجر اوقاف محمد رشید’ ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جن کی شبانہ روز کوششوں سے امن و امان قائم رہا۔ زائرین کو سہولیات ملیں۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سید حسنات شاہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح شاندار انتظامات کئے گئے اس ثابت ہوتا ہے کہ گجرات انتظامیہ اولیائے کرام کے در سے فیض حاصل کررہی ہے۔ اولیائے کرام کے فیضان نظر سے ہی گجرات میں امن و امان قائم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف نے گزشتہ روز صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سبطین حیدر سبزواری سے ملاقات کی ۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری نے رانا مشرف علی مرحوم کی خدمت کو بے حد سراہا جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے کام کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رانا ثاقب مشرف اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی خدمت کامشن جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے 8ویں بجٹ سے بھی غریب اور ان کے بچے تعلیم، دوائی، نوکری سے محروم رہیں گے۔ وہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین، میاں عمران مسعود، عامر سلطان چیمہ اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی معاشی حالت، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمہ کے دعویدار شہبازشریف کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ ریسکیو 1122 کو ریسکیو کرنے کیلئے بھی عوام سے چندہ مانگ رہے ہیں، 1122، ٹریفک وارڈن سمیت ہمارے دور کے تمام شاندار منصوبوں کو برباد کیا جا رہا ہے، کسان پر نئے ٹیکس لگا کر ظلم کیا گیا ہے، ان کیلئے کوئی سبسڈی نہیں جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں جنگلہ بس کو دو ارب ماہانہ سبسڈی دی جا رہی ہے، ان کی دیگر تمام سکیموں کی طرح تمام رہائشی منصوبے اور آشیانہ سکیم بھی ناکام رہی ہیں جبکہ 5 ارب روپے جیلیں بنانے کیلئے مختص ہیں جہاں خوراک، رہائش، حفاظت فری ہو گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صوبہ میں 10نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، غربت، بیروزگاری بہت بڑھ گئی ہے، عوام، کسان، محنت کش، ملازمین سب ان کی جان کو رو رہے ہیں، صنعتکار پریشان ہیں، سرکاری سکول لاوارث نظر آتے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں مفت دوائیاں نہیں ملتیں، ہمارے دور کا 100ارب کا سرپلس بجٹ والا صوبہ آج 100ارب سالانہ سود قرضوں پر ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بجٹ کا تفصیلی تجزیہ اور حکومتی ناکامیوں کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2014-15ء میں ریونیو ہدف 95ارب تھا لیکن صرف 46ارب وصول کیے گئے، اب ریونیو ہدف پچھلے سال سے 72ارب روپے کم کر دیا گیا ہے جبکہ بال کٹوانے، عورتوں کے میک اپ اور فوٹو بنوانے پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے، پچھلے سال ترقیاتی بجٹ صرف 50%استعمال کیا گیا وہ بھی پسماندہ اضلاع کے فنڈز لاہور میں لگا دئیے گئے، ہمارے دور میں ریکارڈ 93% بجٹ استعمال ہوتا تھا جو اب تک ریکارڈ ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں نہ ہونے کے برابر صرف ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے لیکن بجٹ سے پہلے ہی بجلی و تیل کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی میں 100فیصد اضافہ کر دیا گیا ، ہمارے دور کے پن بجلی کے منصوبوں کو نظر انداز کر کے انرجی سیکٹر کیلئے صرف 34ارب روپے رکھے گئے ہیں، اس سے ظاہر ہے کہ انرجی سیکٹر پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے، حکومت کے ذمے اندرونی اور بیرونی قرضے بڑھ کر 458ارب روپے ہو گئے ہیں جن پر سود کی ادائیگی کیلئے 119.88 ارب روپے رکھے گئے ہیں، موجودہ بجٹ میں ملتان جنگلہ بس، پیلی ٹیکسی، لیپ ٹاپ اور اورنج لائن جیسے نمائشی منصوبوں کیلئے تو 72ارب روپے مختص ہیں لیکن پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے صرف 70ارب روپے رکھے گئے ہیں جو ماضی کی طرح جنگلہ بس جیسے منصوبوں پر لگا دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے راولپنڈی جنگلہ بس کی فی کلومیٹر لاگت قریباً 2ارب روپے ظاہر کی ہے جبکہ احمدآباد بھارت میں یہ 24کروڑ روپے، بیجنگ چین میں 2013ء میں 48کروڑ روپے فی کلومیٹر کی لاگت سے بنائی گئی اور اربوں روپے کا گھپلا چھپانے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جنگلہ بس کو 2014-15ء کے بجٹ میں چھپایا گیا جس پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل بھی خاموش ہے حالانکہ جو 44ارب روپے راولپنڈی اسلام آباد کے صرف 24کلومیٹر روٹ پر لگائے گئے ہیں ان سے 1000 بسیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چل سکتی تھیں، 15ارب روپے سے راولپنڈی کے تمام رش والے علاقوں میں انڈرپاس اور فلائی اوور تعمیر کیے جا سکتے تھے، راولپنڈی اسلام آباد کی تمام سڑکوں کی بہترین مرمت کے علاوہ وہاں 3بہترین یونیورسٹیاں یا ہسپتال بن سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کارڈیالوجی ہسپتال کیلئے تو 2ارب روپے رکھے گئے ہیں لیکن وزیرآباد کارڈیالوجی سنٹر کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں حالانکہ یہ ہسپتال چالو نہ ہونے سے 4000 کے لگ بھگ دل کے مریض موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح دانش سکول پر 2ارب روپے کا بجٹ خرچ ہوا لیکن سرکاری سکولوں کے 28ارب 50کروڑ روپے جاری نہیں کیے گئے حالانکہ ان سکولوں کی عمارتیں نہیں، عمارت ہے تو چار دیواری نہیں، چار دیواری ہے تو سٹاف نہیں ہے، بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا کوئی منصوبہ نہ ہونے کے باوجود 2018ء تک 10 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کو اس کی گندم، چاول اور کپاس کی فصل کی پوری قیمت نہیں ملتی جبکہ بھارت سے آلو، ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی وجہ سے پنجاب سبزیوں کی کاشت کو بھی گھاٹے کا سودا سمجھتے ہیں، حکومت کسانوں کو بجلی، بیج اور کھاد پر سبسڈی نہیں دے رہی جس سے پنجاب کی زراعت تباہ ہو کر رہ جائے گی لیکن ٹریکٹر سکیم کا لالی پاپ دے کر بہلانے کی کوشش کی گئی ہے۔