گجرات کی خبریں 09/05/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں ماہانہ درس قرآن منعقد ہوا۔ ممتاز عالم دین حضرت علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایسے ادارے قائم کریں جن میں لوگوں کو اسلام کی تعلیمات اور سیرت نبی ۖ کے بارے میں آگاہ کیا جائے اگر یہود و نصاریٰ ہمارے نبی کریم ۖ کے شان میں گستاخی کرتے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم سیرت سنٹر قائم کریں اور ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں جو سیرت النبی ۖ پر کام کر رہے ہیں اور ہمیںلوگوںکو سیرت نبی کے مختلف پہلوئوں سے آگاہ کرنا چاہئے تاکہ ان لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ مسلمانوں میں کام کرنے کا جذبہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد شفیق نقشبندی اور انکی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ درس قرآن اور ایسے پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں جس میں سیرت نبی ۖ سے آگاہی ملے ‘ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بے مثال ادارہ ہے جو کہ مثبت انداز میں کام کر رہا ہے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر’ و دیگر بھی موجود تھے۔
……………………………………
……………………………………

گجرات (جی پی آئی) انجمن فیضان عشق رسول ۖ محلہ علی مسجد کے زیر اہتمام 13 واں سالانہ جشن درود شریف بسلسلہ معراج شریف 16 مئی کو منعقد ہو گا۔ جامع مسجد صدیق اکبر میں ہونیوالی اس روحانی عظیم الشان محفل کی صدارت صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف کریں گے جبکہ خصوصی خطاب 117 سالہ مبلغ اسلام پیر سید عبدالغفور شاہ کریں گے۔ نقابت کے فرائض محمد شکیل جنجوعہ سرانجام دیں گے’ تلاوت قرآن پاک لیاقت علی مجددی ‘ نعت رسول مقبول ۖ سید عثمان شاہ ‘ اور گلفام علی پیش کریں گے۔ روحانی محفل میں ملک بھر سے معززین کی شرکت متوقع ہے۔
……………………………………
……………………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے زیب بلڈرز کے زیر اہتمام رامتلائی چوک میں فری دسترخوان کا افتتاح کیا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، زیب بلڈرز کے سربراہ اورنگزیب بٹ، الحاج امجد فاروق، چوہدری یاسر بلو شیر اور بڑی تعداد میں معززین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے فری دسترخوان کے قیام پر زیب بلڈرز کے سربراہ اورنگزیب بٹ کو سراہا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق لگائے گئے اس فری دسترخوان سے غریب افراد بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں گے اور وہ مفت کھانا کھا سکیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے مختلف علاقو ںمیں اس نوعیت کے مزید فری دسترخوان لگائے جا ئیں ۔ اس موقع پر ڈی سی اور دیگر معززین نے مستحقین کے ساتھ ملکر کھانا بھی کھایاجبکہ خیر و برکت کے لئے بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔ واضع رہے کہ زیب بلڈرز اس سے قبل ضلع کونسل کے قریب فری دسترخوان چلارہا ہے اس کے علاوہ عزیز بھٹی ہسپتال میں مریضوں کو مفت کھانا اور زیب فری ڈسپنسری بھی چلا رہے ہیں۔
……………………………………
……………………………………
گجرات (جی پی آئی) بیڈ منٹن کوچنگ کیمپ کا انعقاد ۔ سیٹھ شہزاد اشرف تحصیلدار صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ‘ڈسٹرکٹ گجرات کا بیڈ منٹن کیلئے خدمات کا سلسلہ جاری۔ ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن گجرات کی طرف سے جامع کمپری ہینسو ہائی سکول کے ہال میںبید منٹن کی نئی تکنیک اور فزیکل ٹریننگ کیلئے پاکستان لیول کے کوچ منگوائے گئے۔ جنہوں نے متواتر تین دن صبح 7 بجے سے 10 بجے اور پھر سہ پہر 4 بجے شام سے 7 بجے تک دو سیشن میں گجرات ڈسٹرکٹ کلبوں کے کھلاڑیوں کو بیڈ منٹن کی نئی تکنیک اور بیڈ منٹن کے متعلقہ فزیکل ٹریننگ کا کورس کروایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی حاجی عمران ظفر MPA تھے۔ جنہوں نے ڈسٹرکٹ گجرات میں پہلی دفعہ اس طرح کے بیڈ منٹن کے کوچنگ کیمپ و فزیکل ٹریننگ کیلئے نیشنل لیول کے کوچ و کھلاڑیوں بلوا کر گجرات کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے پر سیٹھ شہزاد اشرف صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن و صاحبزادہ رضوان منصور آوانی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔ سیٹھ شہزاد اشرف تحصیلدار نے اپنی تقریر میں کوچ صاحبان کا اور کوچیکنگ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ پروگرام میں پاکستان لیول کے ایمپائرنگ کورس کیلئے ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی حاجی عمران ظفر MPA نے ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیں۔ چوہدری عتیق احمد اور وقاص احمد نیشنل کوچ صاحبان کو شیلڈ دی گئیں۔ و نیز ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن گجرات کی طرف سے کوچ صاحبان کو کیش پرائز کو دیاگیا۔ بعد میں ڈنگہ اور جلالپور کے کھلاڑیوں کی طرف کوچ صاحبان اور سیٹھ شہزاد اشرف کو گفٹ بھی پیش کئے گئے۔