گجرات کی خبریں 02/05/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) الیکشن ایک جمہوری عمل ہے اور جمہوری عمل سے گزر کر بننے والی تنظیمیں ہی اصل تنظیمیں ہوتی ہیں اور منتخب عہدیداران ہی تنظیموں کو بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مہر ثاقب اسحاق نے گزشتہ روز منگووال میں رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے نو منتخب عہدیداران کی تقرب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گجرات چیمبر آف کامر س آپ کا اپنا ادارہ ہے اس کی جلد از جلد ممبر شپ حاصل کریں تاکہ آپ کے مسائل کو چیمبر کے پلیٹ فارم سے حل کروایا جا سکے۔ مہر ثاقب اسحاق نے رائس ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کو دعوت دی کہ 11 مئی کو وزیر تجارت گجرات چیمبر آ رہے ہیں آپ بھی آئیں تاکہ رائس انڈسٹری کے بحران کے حل کیلئے وزیر تجارت سے بات کی جائے اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جا سکے۔ سرپرست اعلیٰ رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات غلام رسول شارق ایڈووکیٹ نے کہا کہ رائس انڈسٹری اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے مگر پنجاب حکومت رائس کا کاروبار کرنے والے ہزاروں افراد کو نظر انداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے کسان اور رائس ملز اونرز سخت پریشانی سے دو چار ہیں۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ رائس کے بحران کو حل کرانے کیلئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں صدر رائس ملز ایسوسی ایشن مہر محمد حبیب بسوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ممبران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دوسری بار ہمیں خدمت کرنے کا موقع دیا انشاء اللہ آپ لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پہلے سے بڑھ کر ایسوسی ایشن اور رائس کے بحران کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے انہوں نے صدر گجرات چیمبر آف کامرس مہر ثاقب اسحاق کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے قیمتی وقت سے وقت نکال کر شرکت کی۔ چیئرمین الیکشن کمیشن چوہدری محمد سلیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جنہوں نے میرے ساتھ مل کر الیکشن سے لیکر حلف وفاداری تک بھر پور خدمات سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئے عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران ایسوسی ایشن کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر میاں عمران منیر’ سید امام شاہ’ اخلاق شفیع’ چوہدری احمد خاں’ چوہدری قیصر محمود’ چوہدری عرفان اکبر اور حاجی عاشق حسین نے اظہارِ خیال کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے آخر میں آصف بہادر نے خصوصی دعا کی جبکہ نو منتخب صدر مہر محمد حبیب بسوی کی طرف سے پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔ تقریب میں ضلع بھر کے رائس ملز مالکان نے بھر پور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری مقامی میرج ہال منگووال میں منعقد ہوئی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں عمران منیر نے سرانجام دئیے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف ماسٹر عاشق حسین نے حاصل کیا۔ صدر گجرات چیبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مہر ثاقب اسحاق نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ صدر مہر محمد حبیب بسوی ‘ سینئر نائب صدر ملک بلال طارق’ نائب صدر ملک یاسر شریف’ نائب صدر خرم صراف’ نائب صدر اخلاق شفیع’ نائب صدر چوہدری خضر حیات’ نائب صدر چوہدری تیمور اشفاق’ جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان اکبر’ فنانس سیکرٹری چوہدری قیصر محمود سیکرٹری اطلاعات چوہدری شعیب ساہی ایڈووکیٹ’ ایگزیکٹو ممبران چوہدری محمد سلیم’ محمد عظمت’ میاں عمران منیر’ چوہدری شاہد حسین’ ملک عمران سرور’ چوہدری احمد خاں’ محمد نواز بٹ’ چوہدری وقار عزیز اور آصف بہادر نے حلف اُٹھایا ۔ ممبران رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات نے نو منتخب عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران کو گلے لگا کر مبارکباد دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیکر اپنے عہدے کی پاسداری کریں گے۔ اجلاس سے قبل نو منتخب صدر مہر حبیب بسوی نے تمام احباب کی مختلف قسم کے پھولوں سے تواضع کی اور اجلاس کے اختتام پر پر تکلف ظہرانہ دیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں غلام رسول شارق ایڈووکیٹ’ خرم صراف’ اخلاق شفیع’ چوہدری خضر حیات’ چوہدری عرفان اکبر’ چوہدری قیصر محمود’ چوہدری شعیب ساہی ایڈووکیٹ’ چوہدری اححمد خاں’ چوہدری محمد سلیم’ میاں عمران منیر’ آصف بہادر’ محمد عظمت’ چوہدری شاہد حسین’ ملک عمران سرور’ چوہدری عطاء محمد ملہی’ ملک یاسر شریف’ فرح بٹ’ میاں شہباز انصاری’ حاجی عبدالحمید’ ملک رشید احمد’چوہدری محمد سلیم کمبوہ’ مبشر ضیاء حسنات احسن’ سیٹھ محمد اشرف ‘ چوہدری عبیداللہ’ سید زاہد شاہ’ اعتزاز بھٹی’ نعیم اسلم بھٹی’ سید امام شاہ’ چوہدری ولایت نت’ رانا جاوید غفار’ مظہر حسین’ سیٹھ رئوف ‘ حاجی عاشق حسین’ شاہد منور’ طارق محمود’ مبشر احمد’ حاجی گل محمد’ حاجی مختار حسین ‘ میاں محمد اعظم سید محمد طاہر’ چوہدری افتخار’ محمد زمان’ میاں عبدالقیوم’ چوہدری رُخسار احمد’ محمد اسلم بسی والے’ محمد بلال اکرم’ محمد عرفان جمیل اور ملک منیر احمد و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) واقعہ معراج تاریخ اسلام ہی نہیں دنیا کا منفرد واقعہ ہے۔ جس میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضور ۖ کو ایک ہی ساعت میں زمین و عرش کی سیر کرائی اور نہ صرف سابقہ تاریخ بلکہ مستقبل کے حالات سے بھی آگاہی دی۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف نے ماہانہ گیارہویں شریف کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ معراج سبق آموز واقعہ ہے اور تمام امت مسلمہ کیلئے یہ مشعل راہ بھی ہے اور باعث فخر بھی ہے۔ حضرت غوث الاعظم نے حضور ۖ کی تعلیمات کو زندہ دیا اور لوگوں تک پہنچایا۔ قیامت تک غوث الاعظم کا لنگر چلتا رہے گا۔ اس موقع پر پروفیرس عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور دنیا میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اولیاء کرام کی تعلیمات سے مستفید ہوں۔ اس موقع پر نصیر احمد بٹ’ و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ضلع بھر سے اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ تاجروں کے تعاون سے ماہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو اوپن مارکیٹ سے 20فی صد تک کم نرخوں پر اشیاء خورد و نوش فراہم کی جائیں گیں ۔ جن مقامات پر گزشتہ سال رمضان بازاروں کا انعقاد کیا گیا تھا رواں سال بھی ان تمام مقامات پر رمضان بازار لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افشاں رباب ، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ ، حافظ عزیز الرحمن ، رفیق تارڑ و دیگر افسران و ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رواں سال رمضان بازاروں میں جہاں پھلوں ، سبزیوں ، گوشت کے سٹال لگائے جائیں گے وہیں دودھ اور دہی کے سٹالز بھی لگانے کی بھی تجویز ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ماڈل میٹ شاپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر معیاری اور حفظان صحت کے مطابق صحت مند گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ یہ ماڈل میٹ شاپس قائم کرنے والوں کو اوپن مارکیٹ سے بہتر ریٹ دیا جائیگا انہوںنے کہا کہ شہریوں کے مطالبہ پر نالہ ہیلسی کے قریب مذبحہ خانہ کی تعمیر کیلئے جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور جلد بلڈنگ تعمیر کر کے مذبحہ خانہ کو وہاں پر منتقل کر دیا جائیگا ۔ صدر انجمن تاجران جاوید بٹ نے یقین دلایا کہ گجرات کے تاجر ماضی کی طرح آئندہ بھی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتے رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری ہے اور پرائس مجسٹریٹس نے ماہ اپریل کے دوران گراں فروشی کرنے ، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 135افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں جبکہ 578گراں فروشوں پر 5.21000روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، اسسٹنٹ کمشنرز افشاں رباب ، میاں اقبال مظہر ، شعیب نسوانہ ، ڈی ایم او احمد رضا ، ڈی اوز ڈاکٹر عابد غوری ، رفیق تارڑ ، محمود اقبال گوندل سمیت ضلع بھر کے 16پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 2848مارکیٹوں اور بازاروں میں اچانک اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کی چیکنگ کی اس دوران 578افراد گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے ۔پرائس مجسٹریٹس نے سنگین گراں فروشی میں ملوث 135افراد کے خلاف مختلف تھانوںمیں مقدمات درج کروائے جنہیں پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ دیگر 578گراں فروشوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔دریں اثناء ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایک اہم اجلاس کے دوران ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے ہدایت کی کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رکھی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی سمیت مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے محکمہ صحت کے افسران مراکز صحت کے باقاعدگی سے دورے کریں اور شہریوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی سمیت کوئی بھی ضرورت ہو تو فوری آگاہ کیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو فری ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ ، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حیدر ، ڈاکٹر عابد غوری ، ڈاکٹر محمد علی مفتی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ وزٹ کریں جبکہ وہ خود بھی ان ہسپتالوں کا وقتاً فوقتاً معائنہ کرتے رہیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ جن سرکاری ہسپتالوں میں تعمیراتی کام جاری ہیں ان کے تخمینہ جات متعلقہ ایم ایس کے دفتر میں موجود چاہیے ۔ ایم ایس ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں اور معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا مستقبل میں سرکاری ہسپتالوں میں تعمیراتی کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو ای ڈی او ہیلتھ کی طرف کلیرنس سرٹیفکیٹ کے بغیر سیکورٹی واپس نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے ۔ معززین پر مشتمل ٹراما سنٹرز پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وہ گجرات کے ہسپتالوں کو پنجاب بھر میں ماڈل دیکھنا چاہتے ہیں جس ادارے کا سربراہا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسے اضافی تنخواہ بھی دی جائے گی ڈی سی او نے ڈی ڈی او ایچ ہیڈ کواٹرز ڈاکٹر محمد علی مفتی کو میٹرنٹی ہسپتال گجرات کا انچارج مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ادارہ میں جاری ترقیاتی منصوبوںکی بھی کڑی نگرانی کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے 22ویں جیو ئے پاکستان ریلی کے شرکاء گجرات سے آئندہ منزل کی طرف روانہ ہو گئے ہیں ، سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر نوید احمد چوہدری ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ نے ریلی کے شرکاء کو گجرات سے الوداع کیا اس موقع پر ڈی او سی وقار خاں ،ڈی ایس او ندیم بٹ ، ممبر اینٹی نارکوٹیکس کمیٹی خادم علی خادم ، سیف الرحمن بھٹی بھی موجود تھے ۔ریلی کے شرکاء نے 22مئی کو مظفر گڑھ سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور 6مئی کو اپنی منزل اسلام آباد پہنچیں گے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر نوید چوہدری ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ نے ریلی کے شرکاء کے عزم کو سراہا اور کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔ سائیکل ریلی کے شرکاء نے بھرپور میزبانی پر ضلعی انتظامیہ اور گجرات کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) محافظ کمیٹی یونین کونسل ناگریانوالہ کا ایک اہم ترین اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت سیکرٹری یونین کونسل ناگریانوالہ ریحان ارشد منعقد ہوا۔ جس میں ہفتہ صفائی کو بھر پور طریقہ سے منانے اور امن و امان کے حوالہ سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔مکھی مچھر کے خاتمہ کے لیے سپرے کروانے کا بھی مطالبہ ۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر یونین کونسل ناگریانوالہ میں ہفتہ صفائی مہم کا عوامی تعاون سے آغاز جوش و خروش سے ہوگیا ۔ یونین کونسل کے تمام دیہاتوں کے سرکردہ و نمائندہ افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے اپنے علاقوں کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور حکومت پنجاب سے بھرپور تعاون کریںگے ۔ عوامی حلقوں نے کہاکہ اگر ہم خود صفائی پسند بن جائیں اور اپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں گے تو ہمارا ملک اور معاشرہ گندگی سے پاک ہوجائے گا۔ اجلاس میں چوہدری عطا حسین وڑائچ، محمد افضل بیگ، غلام مصطفیٰ ، ریحان ارشد ، حاجی محمد اسلم ، ماسٹر محمد احسن ، چوہدری جاوید وڑائچ، محمد ارشد، نعیم بھٹی ، احمد خاں ، محمد بشیر، حاجی غلام حیدر، محمد اصغر ذیلدار، ناصر اقبال ، محمد شریف، علی اصغر ، بہادر خاں ، محمد احسان ، فیض احمد طاہر فاروق ، طالب حسین بھٹی ، عاشق حسین اورصحافی سید اشفاق حیدر نے شرکت کی ۔ محافظ کمیٹی کے اراکین نے اس موقع پر یہ بھی عزم کیا کہ اپنے دیہاتوں کو جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردی سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈاکٹر پیٹر جے ڈیوڈ اٹارنی چرچ آف سکاٹ لینڈ کی بشپ ایلون سیموئیل کو تاج پوشی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نو منتخب بشپ ایلون سیموئیل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے اور سیالکوٹ ڈایوسیس کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پر وقار تقریب پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کروانے پر ڈی سی او سیالکوٹ ندیم سرور ، ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف شہزادکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر کے تقریب کو پایہ ٔ تکمیل تک پہنچایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پیٹر جے ڈیوڈ نے کہا کہ سیالکوٹ ڈایوسیس کی تمام کلیسیا ء ، پادری صاحبان، ایلڈران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ڈایوسیس کے بگڑے ہوئے حالات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار اد اکریں اور بشپ ایلون سیموئیل کے شانہ بشانہ کام کر کے ان کے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ ڈایوسیس کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط جمہوری ملک بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ جمہوریت کا بول بالا ہو اور ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو اور ملک خوشحال اور مستحکم ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یوم مزدور کے موقع پر آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈٹریڈیونینرکے زیراہتمام ریلوے پھاٹک سے جی ٹی ایس چوک تک مزدروں کے مطالبات کے حق میں پیدال مارچ ریلی نکالی گئی اس موقع پر جی ٹی ایس چوک میںآل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈٹریڈیونینرکے جنرل سیکرٹری پیرزادہ سید امتیاز شاہ نے مزدوریونین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن پورے پاکستان میں مزدوراکھٹے ہوکر اپنے جہدوں جہد کی تجدعہد کرتے ہیں اور اپنے مطالبات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سیزان میں جس بھی بھٹہ مزدور کو ساڈھے ساتھ سو سے کم مزدوری ملی وہ یونین سے رابطہ کر ہماری یونین اُن کو پوراحق لیں کر دیں گی انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں اور فیکٹروں میں کام کرنے والے مزدورں کو ریگولر کیا جائے۔پیرزادہ سید امتیاز شاہ نے حکومت پاکستان اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سامنے مزدورں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنے چند مطالبات پیش کیں جس میں انہوں نے کہا کہ گجرات پویس کے تھانہ لاڑی اڈا کے ایک سب انسپکٹر محمد آصف محمود ایک بھٹہ مالک خالق رضا کے ساتھ ملی بھگت کرکے ضلع بہاورنگر سے ایک مزدورحافظ نذیر کو تھانہ میں ناجائزبند کر لیا جس پر ورثاء نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تو اُس نے جھوٹا چلان کرکے مزدورکوجیل بھیج دیا ،جبکہ ضلع منڈی بہاولدین کے رہنے والے بھٹہ مزدور امجداقبال ،محمد شبیر اور محمد بشیر نے مزدوری نہ ملنے پر بھٹہ مالک کے خلاف سول کورٹ میں ایک کیس دائر کیاتواُس پر بھٹہ مالک نے سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر محمد آصف چیمہ کے ساتھ ملی بھگت کرکے اُن مزدوروںکو ایک جھوٹے ڈکیتی کے مقدمہ میں ڈال دیااور انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کا ایک اور واقع مظفر گڑھ کے رہائشی مزدورحافظ یاسین کو بھٹہ مالک نے اُٹھا کر اپنے ڈیرہ پر لاکر اُس کو تشدید کرنے کے بعد اُس پر پٹرول ڈال کر اُس کو جلا دیا جس مقدمہ کے تین ملزمان ابھی بھی فرار ہیں اور ہم حکومت وقت سے ان کی فوری طور پر گرفتاری عمللانے کا مطالبہ کرتے ہیں اورحافظ یاسین کے ورثان کو حکومت مالی معاوضہ دیںانہوں نے مزدرووں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لیتے ہوئے ان پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پرپاکستان بھٹہ یونین کے چیئرمین امتیاز حسین شاہ،اتحاد ورکر یونین کے وودورکنگ سنٹر گجرات کے صدرسید ساجد حسین شا ہ اورجنر ل سیکرٹری سید علی شاہ نے بھی خطاب کیا اورریلی میں آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈٹریڈیونینرکے صدرچوہدری سلمان ریاض،پاکستان بھٹہ یونین کے چیئرمین امتیاز حسین شاہ،اتحاد ورکر یونین کے وودورکنگ سنٹر گجرات کے صدرسید ساجد حسین شاہ،جنر ل سیکرٹری سید علی شاہ،پاک ایمپلائز یونین ٹی ایم اے کے صدر فراست حسین ڈار اور جنرل سیکرٹری مرزاشاہد رشید اور عوامی بھٹہ لیبر یونین کے صدر محمد نوید کے علاوہ دیگرلیبر تنظیموں نے شرکت کی ریلی میں نعروں کے بینرز اُٹھا رکھے تھے اورریلی میں مزدورں اور محنت کش بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اس وقت حکومت نے جو محنت کشوں کی کم ازکم اجرت مقر رکررکھی ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے پہلے تو صنعتکار حکومت کی جانب سے مقررکردہ اجرت ریٹ کسی بھی جگہ نہیں دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہاراتحاد ورکر یونین کے وودورکنگ سنٹر گجرات کے صدرسید ساجد حسین شاہ نے جی ٹی ایس چوک میں مزدور یونین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے باجود محنت کش طبقہ نے انتھک جدہ جہد کی اور بے پناہ قربانیاں دی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ سب قربانیوں کے باجود اقتدارمیں آنے والے طبقات نے اپنے ذاتی مفادات کی ہی ترجیح دی اور اپنی ہی تجوریاں بھری ،اظہاراتحاد ورکر یونین کے وودورکنگ سنٹر گجرات کے جنر ل سیکرٹری سید علی شاہ نے کہا کہ مزدور محنت کشوں کے حصہ میں غربت ،افلاس،بیماری ،بے روزگاری اور بھوک ہی آئی جس کا ثبوت پورے ملک میں پھیلی ہوئی افلاس اور غربت ہے انہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام نے کروڑوںزرعی مزدوروں،محنت کشوں اور بھٹہ خشت کے مزدورں قالین بافی کے مزدور وںپاورلومزاور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکروں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑرکھا ہے جس سے چھٹکاراحاصل کرنامشکل ہی نہیں بلکہ نہ ممکن نظر آتا ہے مزید انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں اور صنعتکاروں نے اپنی فیکٹریوں اور کام کرنے والی جگہوں کو ذاتی جیلیں اور بندی کانے بنارکھا ہے اس برُے فعل میں پنجاب کی پولیس بھی انکی ہم نوا ہے جو ان سے چند ٹکے لیکرغریبوں اور افلاس کے ماریہ ہوئے محنت کشوں کو اپنے ظلم وستم کا نشانہ بنانے میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مزدروں کے ساتھ ہونے والے بے تہاشہ ظلم کی طرف توجہ دیتے ہوئے مزدرطبقہ کو ریلف فراہم کرئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے اجتماعی و سیاسی مسائل میں سیاست علوی ایک ایسا باب ہے جس کے گہرے مطالعے کی ضرورت ہے بحرانی حالات میں انہوں نے جس طرح کامیاب حکمرانی کی اور منفرد و جامع طرز جہاں بانی عطا کیا اس سے آج بھی مختلف ممالک میں استفادہ کیا جارہا ہے بالخصوص مالک اشتر کے نام آپ کا وصیت نامہ ہدایت اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے جس سے پاکستانی ریاست کو بھی استفادہ کرنا چاہیے۔ امیر المومنین کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا تعالی اور پیغمبر اکرم پر ایمان رکھنے والوں کے لئے ١٣ رجب المرجب کا دن بہت بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن نفس رسول ‘ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کعبے کے اندر متولد ہوئے۔ قرآن کریم کی کثیر آیات ایسی ہیں جن کا اولین شان نزول اور ان کا کامل مصداق امیر المومنین کی ذات ہے۔ مفسرین نے اپنی تفاسیر میں اس شان اور مصداق کو کھول کر بیان کیا ہے دوسری طرف پیغمبر گرامی قدر نے امت کے سامنے علی کے جو فضائل بیان کئے وہ بہت بڑا علمی’ فکری اور عقیدتی ذخیرہ ہے کتب احادیث پیغمبر گرامی قدر کی زبانی آپ کے فضائل سے مزین ہیںعلامہ ساجد نقوی نے کہا کہ رسول اکرمۖ نے خاص عنایات اور توجہ کے ساتھ خالص انداز میں آپ کی تربیت فرمائی اور انہیں اسلام کی حفاظت اور ترویج کے لئے خود تیار فرمایا یہی وجہ ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں اور تمام انسانی مسائل میں علی کی ذات مرکز اور مرجع تسلیم کی گئی اور تمام صحابہ کرام نے تمام مسائل میں آپ کی طرف رجوع کیا۔ قرآن کی تفسیر’ احادیث پیغمبرۖ’ مختلف رائج ادبی و دیگر علوم’ ولایت و روحانیت اور دیگر تمام میدانوں میں آپ کی ذات سرچشمہ فیض قرار پائی جبکہ شجاعت و بہادری ان کی ایسی ایک صفت اور صلاحیت ہے جس میں وہ اپنی مثال آپ تھے انسانوں کے درمیان ان کی ذات بطور نمونہ پیش کی جاسکتی ہے علامہ ساجد نقوی نے کہا حضرت علی کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائیں’ صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھام کر آپ کی تعلیمات کی روشنی میں آپ کے دیئے ہو ئے نظام کی تشکیل کے لئے کوشاں رہیں تاکہ انسانیت کو فلاح و نجات سے ہمکنار کیا جاسکے۔ مسلمانا ن عالم بالخصوص مسلمانان پاکستان جشن ولادت امام نہایت تزک و احتشام سے منائیں اور مولود کعبہ کے افکار و اقوال کی روشنی میں اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کو عالم اسلام کی خواہش کے مطابق ایک مکمل اسلامی فلاحی ریاست میں ڈھالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کے دشمن اور پاکستان میں موجود ان کے آلہ کاروں کی وطن عزیز کے خلاف تمام تر سازشیں ناکام ہوجائیں۔