جھنگ کی خبریں 31/5/2016

Jhang Map

Jhang Map

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ، میڈیا فائونڈیشن اور یونیسف کے اشتراک سے ضلع فیصل آباد اور جھنگ کے مقامی صحافیوں کیلئے جینڈر ڈیزاسٹر اینڈ ہیومن ٹیرین رسپانس کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں ماسٹر ٹرینرمیڈیا فائونڈیشن اورنگزیب خان نے میڈیا نمائندگان کو قدرتی اور حالات سے پیدا شدہ ہنگامی صورتحال میں رپورٹنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انفارمیشن آفیسر فیصل آباد محمد اویس عابد،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس جھنگ سے عابد رشید، ضلع فیصل آباد سے میاں انجم،وقاص احمد،سجاد حیدر،قدیر سکندر،حسام احمد،کاشف، حماد احمد،شوکت وٹو،رانا حنا جمیل،رانا جمیل احمد،ضلع جھنگ سے وحید اختر چوہدری،لیاقت علی شام،رائے منظور احمد عابد،ڈاکٹر محمد ریاض نول، ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نول اور کامران ساقی کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ صحافت کی طالبات نے شرکت کی۔ دو روزہ ورکشاپ میں میڈیا فائونڈیشن کے ماسٹر ٹرینر نے شرکاء ٹریننگ کو مختلف سیشن میں سیلاب، زلزلہ، آندھی طوفان اور دیگر آفات کے دوران میڈیا رپورٹنگ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیا تنقیدی رپورٹس کے ساتھ ساتھ مصیبت میں گھرے ہوئے لوگوں کو خودکفیل بنانے کیلئے بھی جاندار کردار ادا کرے۔ انہوںنے میڈیا نمائندگان پر زور دیا کہ وہ اپنے ادارے کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کریں جس کے دور رس نتائج برآمد ہونے چاہییں۔انہوںنے کہا کہ ناگہانی صورتحال میں میڈیا سٹینڈرڈ سے آگاہی حاصل کرکے لوگوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے متعلقہ اداروں کو متحرک کریں۔ انہوںنے مزید کہا کہ رپورٹنگ کے دوران حکومتی وسائل کی کمی کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ دستیاب سہولیات اور تعمیرو بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات کو بھی نمایاں جگہ دیں۔بعد ازاں ورکشاپ کے دوران میڈیا نمائندگان نے جینڈر ڈیزاسٹر اینڈ ہیومن ٹیرین رپورٹنگ کے بارے میں مختلف سوالات بھی کئے جن کے بذریعہ ملٹی میڈیا اور تفصیل جوابات بھی دیئے گئے۔ میڈیا نمائندگان نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو بیحد سراہا اور کہا کہ ایسی آگاہی ورکشاپس کاانعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے جس کی بدولت بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔ انہوںنے رپورٹنگ کے ضمن میں بعض تجاویز بھی پیش کیں۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور میڈیا نمائندگان میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (نامہ نگار) واصوآستانہ کے نمبردارمیاںسلطان محمودچیلہ سیال نے کہاہے کہ بجلی کابحران پی پی حکومت کاپیداکر دہ ہے۔صنعتوںکے پہیے کی بندش اور گھروں میں اندھیرے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت ہے،عوام سے روٹی کپڑا اور مکان کی سقت چھین لی گئی جبکہ مسلم لیگ ن نے بر سر اقتدار آ کر بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے سر توڑ کوششیں کیں اور ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے متعدد پرا جیکٹس شروع کئے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ پرایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے مخالف حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں ،حکومت کی تبدیلی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی کے زیراہتمام استقبال رمضان کے سلسلہ میں جلسہ عام کا انعقاد جامعہ معارف اسلامیہ جھنگ میں ہوا جہاں پر امیر جماعت اسلامی بہادر خان جھگڑ نے جماعت اسلامی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی کے کسی لیڈر یا کارکن کا نام پانامہ لیکس میں نہیں۔ ٹی اوآرز کے نام پر سیاستدانوں کا مک مکا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈا رکو کہا کہ ایک متوسط گھرانے کا بجٹ 15ہزار میں بنا کردکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملکی مفادات کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں ، کرپٹ ملکی قیادت سے چھٹکارہ پانا ضروری ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران وہ مرغی ہیں جو دانا پاکستان میں چگتی ہے جبکہ انڈے پانامہ جا کر دیتی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بہادر خان جھگڑ نے کہا کہ قومی ادارے خسارے میں جارہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی کمپنیاں راتوں رات ترقی کررہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانے تک ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ نہیں ہوسکتے۔

Jhang Map

Jhang Map