گجرات کی خبریں 29/07/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) مجاہد تحریک پاکستان و تحریک ختم نبوت مجاہد ملت پیر سید محمود شاہ گجراتی کے 29 ویں عرس مبارک کے موقع پر یوم مجاہد ملت و یوم شہنشاہ ولایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔ 31 جولائی بروز جمعتہ المبارک کو مرکز اہلسنّت جامع شہنشاہ ولایت میں عظیم الشان محفل منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی(آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت و مجاہد ملت ) کریں گے۔ جبکہ یہ محفل زیر سرپرستی حافظ پیر سید نور حسین شاہ گجراتی منعقد ہو گی۔ خصوصی خطاب جگر گوشہ شہنشاہ ولایت صاحبزادہ پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی مرکزی صدر اہلسنت یو کے و اوورسیز ٹرسٹ یو کے کریں گے۔ ملک بھر سے عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔
………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران گجرات کے صدر سیدانور علی شاہ نے تاجر برادری کے اجلاس کی صدارت کی اورانہوں نے ودہولڈنگ ٹیکس 0.6فیصد جوشریف برادران کی حکومت نے تاجر برادری پر نافذ کرنے کافیصلہ کیاہے اس ظالمانہ ٹیکس کیخلاف گجرات کی تاجر برادری نے سخت غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے اس تاجر کش ٹیکس کیخلاف ہر قسم کے اقدامات کرنے کیلئے تمام تراختیارات مرکزی انجمن تاجران گجرات کودیئے ،اوران کے ہرقدم کی مکمل حمایت کااعلان کیااس موقع پر سید انور علی شاہ صد رمرکزی انجمن تاجران گجرات نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پہلے بھی نہ کبھی گھبرائے نہ آئندہ پیچھے ہٹیں گے آل پاکستان انجمن تاجران کااپیل پر ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑیں ہونگے اورپانچ اگست کوضلع گجرا ت میں مکمل ہڑتال ہوگی جب تک یہ ٹیکس واپس نہیں لیاجاتا،اس وقت تک تاجر برادری سراپا احتجاج ہوگی ،چیئرمین مرکزی انجم تاجراں گجرات عالمگیر بوبی پہلوان نے کہاکہ یہ حکومت تاجر کش حکومت ہے یہ پروزور نت نئے طریقوں سے ٹیکس لگاکر تاجر برادری کوتنگ کررہی ہے ہم تاجر برادری کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دینگے افتخار شاکر نے کہاکہ ھکومت میگا ٹیکس واپس لے ،شیخ افضال الرحمن شاد نے کہاکہ اگر ٹیکس واپس نہ ہوا توہم بھرپور احتجاج کرینگے ،خان شبیر نے کہاکہ موجود ہ گورنمنٹ تاجر دشمن ہے ،سرفراز پہلوان نے کہاکہ حکومت فی الفور ٹیکس واپس لے ،عبدالحمید بٹ صدر موتی بازار نے کہاکہ تاجر برادری پر ٹیکس کسی صورت بھی قبول نہیں کرینگے ،دیگر تاجررہنمائوں نے خطاب کیا،جن میں ظہیر عباس صراف ،شیخ منشاء امتیاز راٹھور ،ملک بابر قذافی ،شیخ ندیم ،اس پغماعہدیدارغیاث الدین پال ،ملک افتخار ،ملک صفدر پغما،ندیم بٹ ،مہرعامر خان قیوم جہانگیر ،مہراکمل بوبی ،افضل ،حاجی افضل شاکر ،شیخ منشاء ،اسد رفیع ،فیصل حفیظ ،فیصل احمد بٹ ودیگر شامل تھے ۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) سماجی حلقوں کی شوکت ماڈل ہائی سکول کی گوجرانوالہ بورڈ میں بہترین پوزیشنیں حاصل کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شوکت ماڈل ہائی سکول نمبر 2 گجرات کے چار طالب علموں آفاق عمانونیل نے میٹرک کے امتحان میں گوجرانوالہ بورڈ میں 1042 نمبرد حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ غوث الٰہی نے 1020 نمبر لے کر دوسری’ سبحان سہیل نے 1014 اور احتشام شاہد نے 1001 نمبر حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ گوجرانوالہ بورڈ میں دہم نے شوکت ماڈل ہائی سکول کو بہترین پوزیشن حاصل کرنے پر پرنسپل سجاد احمد وڑائچ ، مرزا ریئس بیگ’ ڈاکٹر برجیس بیگ مرزا’ مرزا ادریس بیگ’ مرزا اویس بیگ اور سر قدیر احمد بٹ اور سر شہاب شبیر سمیت دیگر اساتذہ مبارکباد کے اہل ہیں۔ یہ انتظامیہ اور اساتذہ کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے ۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) روزنامہ جذبہ کے سابق چیف سٹاف رپورٹر ،امریکہ میں مقیم ممتاز صحافی شہباز چوہدری ‘ افتخار چوہدری’ آف الکرم فین کی ہمشیرہ امریکہ میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج صبح 9 بجے نارمل سکول کچہری روڈ گجرات کی گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی)گجرات اور گردو نواح میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈائون سے شہر کئی علاقوں میں پانی قلت پیدا ہو گئی جس سے شہریوں بے پناہ مشکلات کا سامناکر نا پرا شہر ی پانی کے حصول کی خاطر سار ا سارا دن مارے مارے پھرتے رہے مگر انکو پانی نہ مل سکا ،شہر کے علاقوں میں تقرببا سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک بجلی بند رہی جس سے شہری تشویش کے عالم مین مبتلا ہو گئے بجلی نہ ہونے کی وجہ سارا دن کاروبار بھی بند رہے اور گجرات میں فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور بھی فارغ بیٹھے رہے اور سارا دن حکومت کو بد عائیں دیتے رہے ۔۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی)خدا کے گھر کو بھی نہ چھوڑا،،مرکزفیضان مدنیہ گجرات سے نامعلوم چوروں نے چندہ سے بھر ا ہوا بکس چوری کر لیا اور فرار ہو گئے،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے مرکز فیضان مدنیہ کے باہر پڑا ہو ا ایک لوہے کا بکس چوری کرلیا ہے یاد رہے اس بکس میں مرکز کا چندے کی بھاری رقم موجود تھی جو کہ نامعلوم چور لے اڑے ۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز عزیز بھٹی ہسپتال گجرات کا دورہ کیا دورہ کے دوران ڈی سی او نے ایمر جنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ کے علاوہ دیگر وارڈوں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر طاہر عباس گوندل سمیت دیگر ڈاکٹرز اور عملہ بھی موجود تھا ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے عزیز بھٹی ہسپتال میں صفائی کے حوالہ سے تعریف بھی کی،ممتاز سماجی کار کن مہر فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی)گجرات پولیس نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی خصوصی ہدایت پر گجرات اورگردونواح میں اسلحہ بردار اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات :وزیر اعلی پنجاب کے مشیر منشااللہ بٹ نے ہدایت کی ہے کہ دریاکے حفاظتی بند مضبوط بنانے کے لئے جاری منصوبہ جات کو بلا تاخیر مکمل کیا جا ئے تاکہ سیلاب کی صورت میں شہریوںکے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر دریائے چناب کے حفاظتی بند نت کلاں اور کوٹ پتواں کے معائنہ کے موقع پر کیا، سیکرٹری ماحولیات اقبال چوہان، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایکسئین انہار شعیب اکبر بٹر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ایکسئین انہار شعیب اکبر بٹر نے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوںمیںحفاظتی بند مضبوط بنانے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے ، پتھر موقع پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹرز بھاری میشنری کی مدد سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ تمام ٹھیکیداروں کو 5اگست تک جاری کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ منشااللہ بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کا فوکس دریائوںکے کنارے آباد افراد کے جان و مال کو سیلاب سے محفوظ بنانا ہے اس مقصد کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب نے ایگزیکٹو انجینئر انہار کو ہدایت کی کہ وہ خود حفاظتی بند مضبوط بنانے کے لئے جاری کاموںکی نگرانی کریں اور کنٹریکٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے۔ اس سے قبل ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو ضلع میں سیلاب سے بچائو کے لئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ انہوںنے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ہر قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اس مقصد کے لئے تمام متعلقہ محکموںکو پہلے ہی الرٹ کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ وقتا فوقتا حفاظتی بندوںکا دورہ کرکے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات: ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بھمبر روڈ کا دورہ کیا اور ائر پورٹ چو ک تا کچہر ی چوک بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ لیا، انہوںنے زیر تعمیر جمنزیم کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی حاجی اورنگزیب بٹ ، ڈی ایس او ندیم بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔ بھمبر روڈ کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ سڑک کے اطراف شجر کاری کا عمل جلد مکمل کیا جائے، سٹرک کے اطراف تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوںکے لئے کلیر کرایا جائے۔ انہوںنے اورنگزیب بٹ کی طرف سے اسٹیڈیم کے ساتھ قومی ہیروز کی تصاویر نصب کرنے کی تجویز کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ڈی او بلڈنگز کو ہدایت کی کہ جمنزیم کی تعمیر کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے نیز منصوبے کی تعمیر کے دوران معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی)اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 7گراں فروشوں پر 12ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے ڈی سی نے مختلف علاقوں میں دودھ ، کریانہ ، پھلوں ، سبزیوں کی دکانوں کی اچانک چیکنگ کی اس دوران مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ وصول کے مرتکب پائے جانے والے عبدالرزاق ، وارث ، طفیل ، قمر ، اللہ وسیا، احمد زبیر اور تجمل پر جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے فوری طور پر دفعہ 144کا نافذ کرتے ہوئے ضلع کی حدود میںدریائوں اور نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ انہوںنے انتظامی افسران اور پولیس کو ہدایت کی کہ اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ۔

………………………………………………………………………
………………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بھمبر روڈ کا دورہ کیا اور ائر پورٹ چو ک تا کچہر ی چوک بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ لیا، انہوںنے زیر تعمیر جمنزیم کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی حاجی اورنگزیب بٹ ، ڈی ایس او ندیم بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔ بھمبر روڈ کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ سڑک کے اطراف شجر کاری کا عمل جلد مکمل کیا جائے، سٹرک کے اطراف تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوںکے لئے کلیر کرایا جائے۔ انہوںنے اورنگزیب بٹ کی طرف سے اسٹیڈیم کے ساتھ قومی ہیروز کی تصاویر نصب کرنے کی تجویز کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ڈی او بلڈنگز کو ہدایت کی کہ جمنزیم کی تعمیر کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے نیز منصوبے کی تعمیر کے دوران معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔