گجرات کی خبریں 19/09/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات ( جی پی آئی) لائنز کلب انٹرنیشنل دنیا بھر میں خدمت خلق کیلئے کوشاں ہے ڈسٹرکٹ گورنر لائنزکلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305-N2 لائن شفقت کے چوہدری نے زون 2 میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی معراج خدمت خلق ہے۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جس اس کی مخلوق کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ لائن ازم جہاں خدمت کا ذریعہ ہیں وہیں رابطوں کا سلسلہ بھی ہے۔ پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی لائنز ممبران کام کر رہے ہیں وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ڈیسنٹ فیملی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ گجرات میں ڈیسنٹ فیملی نے مختلف پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ بچوں کو نئی زندگی دینا ہی اصل کام ہے اور کلپلفٹ کے ذریعے بچوں کو نئی زندگی فراہم کی جاتی ہے اور انہیں احساس محرومی سے بچایا جاتا ہے۔ نثار الدین ساجد راٹھور کی سربراہی میں گجرات لائنز ممبران بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں۔ گجرات فرینڈز لائنز کلب میں خون کا عطیہ دینا بہت اچھا پراجیکٹ ہے انہوں نے گجرات شاہین لائنز کلب ‘ گجرات بارہ دری لائنز کلب’ گجرات فرینڈز لائنز کلب اور منڈی بہائو الدین چیلیانوالہ لائنز کلب کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ وائس ڈسٹرکٹ گورنر ، لائن میجر امجد مرزا نے کہا کہ میں تمام لائن ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو دن رات خدمت خلق کیلئے کوشاں ہیں۔ زون چیئرپرسن لائن نثار الدین ساجد راٹھور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نیکی کے کاموں کو رائیگاں نہیں جانے دیتا اور جو لوگ نیکی کا کام کرتے ہیں دنیا و آخرت میں انہیں کامیابی ملتی ہے اور ہم دنیا کی طرح اپنے زون میں بھی اس طرح کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ مرزا محمد فیاض نے کہا کہ کلپ لفٹ سنٹر ڈیسنٹ سوسائٹی کا یونیک پراجیکٹ ہے جہاں پر تمام تر طبی سہولیات فری فراہم کی جاتی ہیں اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ا س موقع پر احسن متین ملک’ شیخ عمر نوخیز’ عمر اقبال’ انتظار رفیق و دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممبران کو پنیں بھی لگائیں۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل یو کے سید لخت حسنین شاہ اور آل احمد شاہ آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف کی خوشدامن جلالپور جٹاں میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف پیر سید چن پیر شاہ کی ہمشیرہ تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں پاکستان بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج صبح 9 بجے جلالپور جٹاں میں ادا کی جائے گی۔ اجتماعی دعا ٹھیک 10 بجے ہو گی۔
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) پاکستا ن مسلم لیگ ق کے سٹی صدر گجرات محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شجاعت گروپ نے یو سی 1 کو خوبصورت بنایا جبکہ مخالفین نے یونین کونسل 1کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے ۔ گجرات کو خوبصورت بنانے کا دعوہ کرنے والے پہلے جیل روڈ اور بادشاہی روڈ کی طرف توجہ دیں۔ ٹوٹی پھوٹی ان سڑکوں جو کہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں سے روزانہ ہزاروں افراد کا گزر ہوتا ہے اور لوگ جو بد دعائیں صاحب ِ موصوف کو دیتے ہیں اگر یہ لوگ سنیں تو شاید انہیں کچھ شرم آئے ۔ اسی طرح اندرون محلہ اسلام نگر میں بنی ہوئی پختہ گلیاںاور معیاری سڑکیں واٹر سپلائی کے بہانے توڑ دی گئی ہیں ۔ کیا یہی ان کے خوبصورت گجرات بنانے کے دعوے ہی؟ اگر ایسے ہی شہر خوبصورت بنا کرتے ہیں تو پھر اس یو سی کا تو اللہ ہی حا فظ ہے۔ بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ خوبصورت گجرات بنانے کا دعوا کرنے والا ٹولہ خوبصورت گجرات پر بدنماء داغ ہے۔جھوٹ اور مکر و فریب کی سیاست کرنے والوں کا عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کچومر نکال دیں گئے اور ق لیگ کے نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گئے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے پشاور پاک فضائیہ کیمپ پر دہشتگردوں کے حملہ میں کیپٹن سمیت 30آرمی اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پاک فضائیہ کیمپ پر دہشت گردی بزدلانہ اور قابل مذمت اقدام ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس واقعہ میں بیرونی مداخلت اور معاونت کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے دہشت گردی کے واقعات میں ہمسائیہ ممالک ملوث ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور پورے ملک میں امن و امان قائم ہوا۔دہشت گرد اب دوبارہ اپنے قدم جمانے کیلئے پاک افواج پر حملے کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گر د اسلام اور ملک و قوم کے دشمن ہیں انہیںمنطقی انجام تک پہنچایا جائے انہوںنے کہا کہ آخری دہشت گرد اور ان کے معاونین کے خاتمہ تک فوج ان کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے تاکہ پاکستان میں امن و امان کی فضاء قائم ہوسکے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں ٹی ایم اے آفس میں سنگت ڈویلپمنٹ فائونڈیشن اور فافن کے زیر اہتمام امیدواروں کی رہنمائی کیلئے کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ میںڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شہناز رفیق ‘ راجہ خرم شہزاد’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ڈاکٹر شکیل سرور’ و دیگر نے امیدواروں کی رہنمائی کی اور انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے فارمز پُر کروائے۔ امیدواروں نے سنگت فائونڈیشن اور فافن کی کاوشوں کو سراہا۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت قاری عامر رضوان قادری کے والد محترم حاجی چوہدری غلام نبی گل کے ختم قل جامع مسجد حاجی عبدالستار میں پڑھا گیا ۔ جس میں خصوصی دعا پیر سید منظور حسین شاہ المعروف بلھے شاہ نے کروائی۔ خصوصی خطاب علامہ محمد شاہد چشتی ‘ تلاوت قرآن پاک قاری محسن رضا قادری جبکہ نعت رسول ۖ اکمل حسین دریائی اور پیر ولایت علی المعروف چن پیر سرکار نے پیش کی۔ اس موقع پر میاں پرویز اختر پگانوالہ ‘ حاجی مسعود خان ‘ محمد وسیم افضل جوڑا’ محمد یوسف بٹ’ محمد عدیل علی’ چوہدری نذر حسین ورک’ حاجی غلام قادری تارڑ’ چوہدری فضَ حسین نمبردار’ چوہدری اشفاق حسین ‘ چوہدری قمر زمان گل’ چوہدری حسن اشرف گل’ چوہدری محمد سرور گل’ چوہدری منصور رشید گل’ چوہدری نعیم پرویز تارڑ’ چوہدری نجم الحسن’ چوہدری نیر تارڑ’ چوہدری جہانگیر ورک’ چوہدری بابر ورک’ خان مسعود خان ایڈووکیٹ’ محمد اعجاز خاں’ ذیشان شفاقت’ حاجی اکرام بٹ ‘ محمد اویس’ عبدالشکور بٹ’ محمد نوید وڑائچ’ چوہدری خرم مختار’ محمد زمان رفیع’ شاہد لطیف بٹ’ محمد آصف میر ناروے’ خلیفہ قاری محمد عباس نواشہی’ یاسر بٹ’ ضیاء القمر ضیائ’ چوہدری قیصر ڈوگہ’ شکیب عمران درانی’ عرفان درانی’ عامر سیال درانی’ چوہدری قمر جگنو’ شعیب اشعر درانی’ ارسلان یوسف’ ملک اقبال ‘ محمد علی بٹ’ مبشر سیٹھی’ چوہدری فراز انجم جوڑا’ چوہدری ریاض گل’ ملک امتیاز ‘ چوہدری امان اللہ’ مدینہ نرسری’ ملک صفدر اعوان ‘ چوہدری محمد رفیق’ رشید احمد’ ڈپٹی ڈی او زراعت’ فاروقی صاحب ڈپٹی ڈی او سرائے عالمگیر’ سید سجاد حسین بخاری’ ڈپٹی ڈی او زراعت گجرات’ عطر لطیف زراعت آفیسر گجرات’ چوہدری خلیل احمد’ زراعت آفیسر گجرات’ ملک اعظم اعوان DPO آفس’ محمد شوکت بٹ’ مراز ندیم بیگ زراعت آفس’ چوہدری شہباز گجر’ محمد اظہر’ توقیر شاہ’ افضل گوندل ‘ چوہدری شفقت سیال’ پیر سید ابو زر غفاری’ مہر علی شاہ’ فصل حسین ‘ ندیمفاضل صراف’ شیخ شفیق صدیق’ شیخ شاہد لطیف’ افضال احمد خان’ حافظ فیضل’ شیخ محمد سلیم’ شیخ سہیل منیر’ بائو منیر’ چوہدری محمد گلزار احمد’ سید سخاوت علی شاہ’ سید ضیغم عباس شاہ’ قاری احسان اللہ’ سیٹھ عبدالرشید’ جاوید اسلم صراف’ عثمان شہزاد ‘ اللہ رکھا’ ملک اسحاق’ میاں شیخ محبوب’ عبدالستار صراف’ شاہ زیب صراف’ مرزا عادل بیگ’ مرزا سفیان بیگ’ محمد شعیب’ حاجی ناصر صراف’ چوہدری احسان الحق گندرہ’ چوہدری اکرام الحق گندرہ’ چوہدری محمد علی گندرہ’ اطہر جاوید’ چوہدری اعجاز چوہدووال’ چوہدری مزمل بورے والی’ سید ذوالفقار علی شاہ ایڈووکیٹ’ چوہدری افتخار احمد’ چوہدری پرویز’ چوہدری ظفر’ چوہدری مظفر’ چوہدری افتخار’ چوہدری اعتزاز ساجد’ مدثر اقبال ‘ چوہدری حماد حسن’ محمد بشارت احمد’ راجہ ذوالفقار بھٹو’ چوہدری حاجی الیاس’ راجہ شہزاد’ چوہدری اکرم میہلو’ چوہدری غضنفر ‘ چوہدری خاور جاوید گندرہ’ حسیب احمد’ عثمان اکرم سیٹھی’ محمد رفیع ‘ چوہدری شاویز تارڑ’ چوہدری ریاض وڑائچ’ چوہدری اللہ دتہ وڑائچ’ چوہدری محمد اسلم چیمہ’ چوہدری اعظم’ منیر احمد خاں’ چوہدری عنایت وڑائچ’ چوہدری اعظم وڑائچ’ چوہدری محمد شاہد وڑائچ ‘ محمد عارف ‘ چوہدری سہیل اجمل گل’ چوہدری شعیب عمران گل’ قاری عامر رضوان گل قادری’ چوہدری راحیل سہیل گل’ چوہدری عدیل سہیل گل’ چوہدری عمر سہیل گل’ چوہدری عمیر سہیل گل’ چوہدری حیدر علی گل’ چوہدری احمد رضا گل ‘ چوہدری اکبر علی گل’ چوہدری نبیل رضا گل’ چوہدری محدد علی گل’چوہدری توحید اکمل گل’ چوہدری نوید ایاز تارڑ’ چوہدری انضمام الحق گندرہ’ چوہدری نعمان الحق گندرہ’ چوہدری نجم الحسن تارڑ’ چوہدری فیضان الحق’ چوہدری عبداللہ اشفاق گل’ چوہدری محمود الحسن گل’ چوہدری عبدالواحد گل و دیگر شریک تھے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات ( جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ سید صفی الاعظم المعروف پیر سید چن پیرشاہ کی خالہ زاد ہمشیرہ اور چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل صاحبزادہ سید لخت حسنین اورسیدآل احمد راہنماپاکستان عوامی تحریک وزیر آبادآستانہ عالیہ سوہدرہ شریف کی ساس صاحبہ جلالپور جٹاں ضلع گجرات میں رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں۔ ان کا ختم قل شریف مورخہ 20ـ09ـ2015 بروز اتوار صبح 10بجے مقامی مسجد میں آغاز ہو گا جبکہ 11بجے احتتامی دعا ہوں گی۔خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی فرمائیں گے۔ صاحبزادہ سید آل احمد نے مرحومہ ،مغفورہ کی بلندی درجات کے لئے دعا اور تمام اہل محبت سے ختم پاک میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) جذبہ خدمت انسانیت کے ساتھ میدان عمل میں آئے ہیں منتخب ہو یونین کونسل ڈوگہ کی محرومیوں کاازالہ کریں گے امیدواربرائے چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ چوہدری قدوس عمران برہ نے اپنے خصوصی بیان میں کہا انشااللہ حلقہ کی عوام کی دعاؤں سے فتح مقدر بنے گی علاقہ کے معززین کی مکمل حمائیت حاصل ہے چوہدری قدوس عمران براہ نے کہاکہ خدمت انسانیت نصب العین ہے انشااللہ خدمت نیادور شروع کریں گے
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) بزرگوں کی دعاؤں سے فتح مقدربنے گی آپ لوگوں کی محبت نے میرے اعتمادمیں اضافہ کیاہے ان خیالات کااظہار چوہدری قدوس عمران براہ امیدواربرائے چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ نے امیدواربرا? جنرل کونسلر چوہدری خالدپرویزمہرکی رہائش گاہ پرمنعقدہ بڑے اکٹھ میں کیا انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت میراشعارہے انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کااعتمادمیراسرمایہ ہے انشااللہ آپ لوگوں کے اعتمادپرپورااتروں گا چوہدری خالدپرویزمہرنے تمام لوگوں کاشکریہ اداکیاانہوں نے معززین پرزوردیاکہ ہماری کامیابی آپ لوگوں کی مرحون منت ہے آپ لوگوں کے اعتمادکی بدولت کامیابی یقینی ہے چوہدری خالدپرویزم?رکی رہائش گاہ پرمعززین کی کثیرتعدادموجودتھی
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) چوہدری قدوس عمران براہ کی حمائیت میں برسہ کلاں میں بھائی شریف کی رہائش گاہ پربڑا اکٹھ صدارت چوہدری افتخار گجرمہیسی نے نمایاں شخصیات میں چوہدری ثنااللہ ڈوگہ سابق چیرمین شمریزاقبال فریادحسین چوہدری اسلم شیرگڑھ میاں خاں فیاض احمد چوہدری خالدحسین خالد چوہدری ناظم حسین موٹا چوہدری انعام اللہ برہ چوہدری شہبازاحمدبراہ چوہدری ابتحاج شبیر براہ چوہدری نومی براہ چوہدری غلام احمد چوہدری چوہدری میاں خاں چوہدری ارسلان برہ سمیت علاقہ کی کثیر تعدادموجود تھی۔
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) یو سی 1پاکستان مسلم ق کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین کاشف رضا حیدری اور وائس چیئر مین چوہدری قاسم جبار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مخالفین الیکشن سے پہلے ہی بوکھلا چکے ہیں ۔کبھی برادری ازم کا نعرہ لگاتے ہیں تو کبھی یونین کونسل کو خوبصورت کرنے کے دعویدار بنتے ہیں۔ لیکن ہماری سیاست ان سے مختلف ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تمام برادریاں سب برابر اور حضرت آدم کی اولاد ہیں ۔ہم کسی میں بھی تفریق نہیں کرتے بلکہ سب کو برابری کی سطح پر دیکھتے ہیں۔ تمام محبِ وطن لوگ ہمارے بھائی ہیں اور ہم اپنے علاقے کی خدمت کے لئے ہر وقت تیا ر رہتے ہیں ۔ ہماری اسی اصول پرستی کی وجہ سے ہی ایک یا دو دفعہ نہیں بلکہ پانچ دفعہ عوام ہما را چناو کر چکے ہیں۔ہمارا پورا پینل علاقہ کی خدمت کرنا بخوبی جانتا ہے اور کی بھی ہے اور آئیندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے ہمیں کامیاب کریں گے اور مزید خدمت کرنے کا موقع دیں گے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) مسلم کرسچن فیڈریشن انٹرنیشنل اور اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے دنیا میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہذیبوں کے تصاد م کو روکنے اورباہمی تنازعات کے حل کے لئے تمام مذاہب پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی کونسل قائم کی جائے۔ ایم سی ایف آئی کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے قلعوں میں بیٹھ کر خود کو محفوظ سمجھتے تھے لیکن حالات نے ثابت کیا ہے کہ دوسروں کو بدامنی اور دہشت گردی کا شکار کرکے وہ خود بھی محفوظ نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کی وجہ سے دنیا بھر کی سکیورٹی پر اربوں ڈالرز خرچ ہورہے ہیں۔ جو پہلے انسانیت کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے صرف کئے جاتے تھے۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے تہذیبوں کے تصادم کا نیا محاذ کھولنے کی سازش قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایمن الظواہر ی کا بیان عالمی امن کے لئے انتہائی خطرنا ک ہوگا ۔ اس کے سدباب کے لئے او آئی سی، نیٹو اور افریقی یونین کا مشترکہ اجلاس فی الفور طلب کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امن قائم کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے اپنی افادیت کھو بیٹھی ہے۔ اس لئے اس کا حشر بھی ماضی کی لیگ آف نیشنز جیسا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مذاہب پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی کونسل قائم کی جائے جو غیر جانبدار رہ کر مسائل کو حل کرے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) ایم پی اے حا جی عمر ان ظفرنے گز شتہ روزہو نے والے پشا ور میں حملے کی شد ید الفا ظ میںمذ مت کی ہے انہو ں نے اپنے جا ر ی کر د ہ بیا ن میں کہا کہ مسجد کے اند ر معصو م لو گو ں کونشا نہ بنا نے والے سفا ک د ہشتگر د انسا ن کہلا نے کے حقد ار نہیں اورایسی مذ موم کا رو ئیا ں د ہشتگر دی کے خلا ف جنگ میں قو م کے پختہ عز م کومتز لز ل نہیں کر سکتیں ، انہو ں نے مذ ید کہا کہ د ہشتگر دوں کا حملہ نا کا م بنا کر سیکو ر ٹی فو ر سز نے ایک با ر پھر جرا ت اور بہا د ری کا مظا ہر ہ کیا ہے اور18کروڑ عو ام کو پاکستا ن کی بہا در افو اج پر فخر ہے ، حا جی عمر ان ظفر کا کہناتھا د ہشتگر دی اور انتہا پسند ی کے خا تمہ کیلئے پو ر ی قو م متحد ہے اور قو م کے اتحا د اور عز م کی قو ت سے د ہشتگر د وں اور ان کے سہو لت کا روں کا خا تمہ کر کے د م لیں گے،ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر نے کہا کہ مسجد میں نما ز یو ں کو شہید کر نے والے د ہشت گر د اسلا م اور انسا نیت کے د شمن ہیں ، پا کستا ن میں امن اور سلا متی د شمنو ں کو گو ارا نہیں ، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، ان کا خو ش ر نگ لا ئے گا ، نہت جلد ملک سے د ہشت گر د ی کا نا سو ر ختم ہو جا ئے گا ،ان کا کہنا تھا ہما ر ے شہد ا نے د لیر ی سے مقا بلہ کر تے ہو ئے د ہشت گر د و ں کا صفا یا کیا ،د ہشت گر دوں کا ملک سے صفا یا ہو چکا ہے اور جو کچھ با قی ر ہ گئے ہیں ان کا بھی خا تمہ ہو جا ئے گا ،
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیائے خورد و نو ش فروخت کرنے، صفائی کی ناقص صورتحال اور لیبل پر ایکسپائری کی تاریخ درج کئے بغیر اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر میلانو بیکری کو سیل کردیا ہے ، مینجر کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرکے اسے موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی او گجرات کی ہدایت پر اے سی میاں اقبال مظہر، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد علی مفتی کی زیر نگرانی فوڈ انسپکٹرز عارف حسین، گل نواز، فوڈ ٹیکنالوجسٹ انعام الاسلام پر مشتمل ٹیم نے میلانو بیکرز کی اچانک چیکنگ کی جہاں مضر صحت اشیاء فروخت کی جا رہی تھیں، صفائی کی صورتحال نہایت ابتر تھی، فروخت کے لئے رکھی اشیا پر معیاد درج نہ تھی جبکہ کچن میں صفائی کی صورتحال نہایت ناگفتہ بہہ، برتنوں کی صفائی کے لئے سنک باتھ روم کے ساتھ تھی جبکہ ملازمین بھی بغیر دستانے پہنے کام کر رہے تھے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بیکری کو سیل کر دیا گیا جبکہ مینجر کو موقع سے گرفتار کرکے اسکے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر ادیا گیا ہے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیانے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران متوقع بارشوں اور سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر تمام محکموں کوالرٹ رہیں، ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لئے تمام محکموںکے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ریسکیو اور ریلیف کے ذمہ دار محکمے تمام تر مشینری کو آپریشنل حالت میں رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر ، شعیب نسوانہ ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد محمود غوری ،اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل ،ڈی او سی او الطاف حسین جگ، ڈی او بلڈنگ آصف میر ، ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری محمد ارشد ، انچارج ایدھی سنٹر احسان اللہ بٹ ، سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی ، ٹی ایم او کھاریاں ملک شفقت ، ٹی ایم او سرائے عالمگیر فیاض احمد ، ڈی او سول ڈیفنس اشفاق احمد ، ڈی او لائیو سٹاک سید ممتاز شاہ ، و دیگر بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ ممکنہ بارشوں اور سیلاب سے ضلع گجرات کی 11یونین کونسلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ان علاقوں کے مکینوں کو بھی خبردار کیا جا چکا ہے جبکہ ان علاقوں میں دریائو ں اور برساتی نالوںکے حفاظتی پشتوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل کے لئے ایمرجنسی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں ریلیف کیمپوں کے قیام کے لئے لائحہ عمل بھی تیا ر کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وافر وسائل موجودہیں تاہم بعض درکا ر آٹیمز کے لئے پی ڈی ایم اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کی زد میں آنیوالے علاقوں میں دیہی مراکز صحت اور ڈسپنسریوں میں وافر مقدار میں ادویات کا سٹاک رکھیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے متوقع بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریںتما م سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لئے ایک دوسری سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر میاں اقبال مظہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری اور دیگر افسران نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے کڈنی سنٹر گجرات پر جاری ہونے والے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، محمد منصور بھی ان کے ہمراہ تھے ، قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے کڈنی سنٹر میں استعمال ہونیوالے میٹریل کی کوالٹی کو بھی چیک کیا اور اطمیان کا اظہار کیا انہوں نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ کڈنی سنٹر پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔
…………………………………
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کی زیر تعمیر عمارت کے گراونڈ فلور پر لینٹر ڈالنے کا کام مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے مطابق 21ستمبر کو ڈالا جائے گا اس مقصد کے لئے تمام درکار میٹریل اور مشینری بھی موقع پر پہنچا دی گئی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے تعمیراتی کام کے اچانک معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حیدر ، ڈی او بلڈنگ آصف میر ، چوہدری ظہور الٰہی ڈاکٹر زاہد تنویر و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے اور لیبر بھی بڑھائی جائے تا کہ اس عظیم منصوبہ کو مقررہ مدت میں پورا کیا جا سکے انہوںنے بتایا کہ 22ستمبر کو کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ بھی ہسپتال کا دورہ کریں گے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکریٹری جنرل اور جنگ گروپ سے منسلک سینئر خورشید عباسی کی والدہ طویل علالت کے بعد آج صبح کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ ان کی میت آبائی گاؤں خیر پور ناتھن شاہ دادو روانہ کر دی گئی ہے جہاں آج شام مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومی کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین