گجرات کی خبریں 26/9/2013

سوشل سیکورٹی منی ہسپتال سروس موڑ گجرات کا عوام کو ذلیل و خوار کرنے لگا
گجرات(جی پی آئی)سوشل سیکورٹی منی ہسپتال سروس موڑ گجرات کا عوام کو ذلیل و خوار کرنے لگا ، حکومت کی جانب سے محنت کش اور ورکروں کیلئے بنائے گئے اس ہسپتال میں جہاں پر ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی عدم دستیابی ہے وہاں پر ہسپتال میں پڑھے لکھے اور بااخلاق عملہ کی بھی کمی ہے ، ہسپتال کا عملہ ہسپتال میں آنے والے ورکروں اور محنت کشوں سے انتہائی نازیبہ رویہ اپنائے ہوئے ہے ، اور انہیں انتہائی حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، ہسپتال کا عملہ اپنی ہی خوش گپیوں اور کاموں میں مصروف رہتا ہے ، جبکہ سرکاری اوقات کار کے باوجود من پسند اوقات کار میں ہسپتال کھول کر سروس فراہم کی جاتی ہے اور اپنی مرضی سے ہی ہسپتال کا عملہ ہسپتال کو بند کر کے چلا جاتا ہے ، محنت کش مزدور کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے ہدایات جاری کر رکھی ہیں ، کہ بھٹہ خشت انڈسٹری سمیت دیگر صنعتوں سے وابستہ محنت کش مزدور سوشل سیکورٹی کارڈ بنوائیں اور وہاں سے رجسٹریشن حاصل کریں ، لیکن عملہ ہے کہ وہ حکومتی احکامات کو نظر انداز کر رہا ہے ، اور اپنی من مرضی سے پرائیویٹ ہسپتال کے طور پر چلا رہا ہے ، ذمہ داران حکام کو چاہیے کہ وہ ہسپتال انتظامیہ پر چیک اینڈ بیلنس رکھے اور قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے غیر ذمہ داران ڈاکٹرز اور انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین ضلع گجرات کے وفد سے ایم این اے چوہدری پرویز الٰہی نے ظہور پیلس گجرات میں ملاقات کی
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین ضلع گجرات کے وفد سے ایم این اے چوہدری پرویز الٰہی نے ظہور پیلس گجرات میں ملاقات کی وفد میں ضلعی صدر و سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری ، ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ممبر ضلعی اسمبلی سائرہ امتیاز سید ، مسز پروین عزیز ، مسز مسرت اعجاز چوہدری ، رخسانہ الٰہی ، رانی تنظیم اختر اور دیگر عہدیداران شامل تھیں ، وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین ضلع گجرات پارٹی کا سرمایہ ہیں اور یہ سب سے مضبوط ونگ ہے لہٰذا خواتین بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور کارکنوں سے رابطے کریں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ حکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں اور عوام کو آگاہ کریں کہ حکومت نے اب تک ملک اور قوم کیلئے کیا کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر تنقید کرنے والے افراد کو جب اقتدار مل ہی گیا ہے تو انہوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے اور ملک کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں ، امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بے ہے ، جبکہ بیروزگاری ، لاقانونیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اقتدار میں آتے ہی انتخابی دعویٰ ٹھس ہو گئے ہیں ، عوام کو انرجی بحران کا آج بھی گزشتہ دور حکومت سے زیادہ سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، خادم اعلیٰ پنجاب جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میں 6ماہ میں اگر بجلی کے بحران پر قابو نہ پا سکا تو اپنا نام تبدیل کر دئوں گا ، انہوں نے کہا کہ بجلی ، گیس ، پٹرول اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور متحد رہیں کیونکہ ہم نے ملکر ملک کے مسائل حل کرنے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قمر اکیڈمی کے زیر اہتمام عظیم 32 ویں سالانہ لشان محفل نعت کرم کے بادل 11 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک وقار پلازہ نزد جامع مسجد شہنشاہ ولایت منعقد ہو گی
گجرات(جی پی آئی)قمر اکیڈمی کے زیر اہتمام عظیم 32 ویں سالانہ لشان محفل نعت کرم کے بادل 11 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک وقار پلازہ نزد جامع مسجد شہنشاہ ولایت منعقد ہو گی، یہ محفل زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی زیر سرپرستی صوفی پیر محمد عارف چشتی اویسی منعقد ہو گی ، جبکہ زیر قیادت صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر محمود الحسن شاہ بخاری ، صاحبزادہ پیر محمد رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف ، ہو گی ، زیر سیادت پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، صاحبزادہ پیر سید آل احمد شاہ سہروردی ہو گی ، یہ محفل زیر نگرانی پیر سید زمان شاہ ، حافظ محمد کاشف چشتی ہو گی ، جبکہ مہمان خصوصی حاجی محمد یوسف ملک چاند ، حاجی محمد یونس بٹ ، شیخ عرفان پرویز ، مہر محمد عثمان عرف مسٹر شاری ، حاجی محمد زمان ہونگے ، تلاوت کلام پاک کی سعادت عالمی شہرت یافتہ قاری کرامت اللہ نعیمی حاصل کرینگے ، جبکہ نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھانہ سول لائن کے علاقہ بسم اللہ چوک میں واقعہ جامع مسجد گلشنِ رحمان کے باہر سے ممتاز عالم دین قاری مقصود احمد قادری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی
گجرات(جی پی آئی)تھانہ سول لائن کے علاقہ بسم اللہ چوک میں واقعہ جامع مسجد گلشنِ رحمان کے باہر سے ممتاز عالم دین قاری مقصود احمد قادری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور قاری مقصود احمد قادری کی موٹر سائیکل ہنڈا CD70 2012جس کا نمبر GTM6200ہے ، نماز عصر کے وقت نامعلوم چور چراکر لے گئے ، پولیس تھانہ سول لائن کو اطلاع کر دی گئی ہے ، مقامی ، سیاسی ، سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پولیس موٹر سائیکل کی برآمدگی کیلئے اقدامات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ پشاور افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات اس واقعہ پر سراپا احتجاج ہے اور مسیحی برادری کے شانہ بشانہ ہے
گجرات(جی پی آئی)سانحہ پشاور افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات اس واقعہ پر سراپا احتجاج ہے اور مسیحی برادری کے شانہ بشانہ ہے ، ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے مشن کمپائونڈ میں سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام تعزیتی سیمینار کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتا ، اور اسلام تو سراپا دہشت گردی کی نفی کرتا ہے ، حکومتی اداروں کو فوری طور پر ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرنی چاہیے تا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ، ضلعی جنرل سیکرٹری ایم وائی ناصر نے کہا کہ ہمارے دل اس واقعہ پر افسردہ ہیں کہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں ،ضلعی جنرل سیکرٹری سپریم کونسل محمد اشرف منہاس نے کہا کہ ہماری زبانیں ، ہمارے جذبات کا ساتھ نہیں دے رہی ، سٹیزن فرنٹ اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتا ہے ،سٹیزن فرنٹ میں شامل تمام مسالک و مذاہب کے افراد اس واقعہ پر سراپا احتجاج ہیں ، اور جہاں کہیں بھی انسانیت کے خلاف ظلم ہو گا سٹیزن فرنٹ ہراول دستہ کی صورت میں کام کرے گی اور اپنی آواز حکام بالا تک پہنچائے گی ، چیئرمین تھنکر فورم سٹیزن فرنٹ محمد افتخار بھٹہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ عیسائی پاکستان کے تحفظ میں ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کرتے رہے ہیں اور پاکستان کے تحفظ کیلئے تمام قومیں مل کر اپنا کردار ادا کریں گی ، تب ہی پاکستان کو بقا مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا یا کوئی تفرقہ بازی کا عنصر نہیں ، اس بات صرف چند ان افراد کی ہے جو دہشت گردی کو پروان چڑھاتے ہیں ، اور ان دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے ، نائب صدر ملک فراز نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتی ہے اور حکومت پاکستان سے اپیل کرتی ہے کہ اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور ملک میں امن و امان قائم کیا جائے ،ممتاز سماجی شخصیت ماسٹر محمد الیاس راجپوت نے کہا کہ تمام مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ انسانی جان کا ضیاع کسی بھی صورت میں جائز نہیں ، اور جو لوگ انسانی جان کو نقصان پہنچاتے ہیں ، وہ نہ صرف ملک کے بلکہ انسانیت کے مجرم ہیں ، مسیحی راہنما سسل بی خان نے کہا کہ ہم تمام مسلمان بھائیوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ آئے ہیں اور ہمارا دکھ بٹایا ہے ، سٹیزن فرنٹ کا گلدستہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے ، کہ حضرت عیسیٰ نے جس بات کا درس دیا آج وہ نظر آ رہی ہے ، برداشت اور امن و آشتی مسیحی قوم کا وطیرہ ہے ، مسیحی راہنما و ممتاز صحافی عبدالعزیز نے کہا کہ جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو مسیحی قوم نے صحت اور تعلیم کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا اور ماں باپ کا کردار ادا کیا ، جس طرح ماںباپ اپنی اولاد کو تیار کر کے منہ ہاتھ دھو کر گھر سے سکول بجھواتی ہے ، اسی طرح مسیحی قوم پاکستان کا منہ صاف کرتی ہے ، غلاظت اٹھاتی ہے تا کہ پاکستان صاف ستھرا رہے ، انہوںنے کہا کہ قوت برداشت اور صبر و تحمل سے پاکستان کی ترقی میں مسیحی قوم اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کر رہی ہے ، شاہد پال ولیم نے کہا کہ ہم سٹیزن فرنٹ کے شکر گزار ہیں کہ وہ ایک نیک مقصد کیلئے آگے آئے ہیں اور ہم ان کا احسان نہیں اتار سکتے اور سٹیزن فرنٹ کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عہد کرتے ہیں ، اس موقع پر شرکاء اجلاس نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے مسیحی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا
گجرات(جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ، جس کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری ایم وائی ناصر ، سٹی صدر شیخ عرفان پرویز نے کی ، اس موقع پر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات ، سٹی گجرات کے عہدیداران ، ممبران سپریم کونسل و مسیحی راہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جن میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، انچارج سیونتھ ڈے ریفارم موومنٹ چرچ سسل بی خاں ، مسیحی راہنما عبدالعزیز ، مسیحی راہنما واجاہت ناصر ، مسیحی پطرس الیاس نذیر ، لارنس کلیم ، سلیمان بٹ ، خاور بشیر بٹ ، حافظ محمد شفیق آرزو ، ایم وائی ناصر ، اشرف منہاس ، افتخار بھٹہ و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر متفقہ قرار داد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چناب گروپ آف کالجز کی شاندار خدمات ، حسب سابق امسال بھی چناب گروپ آف کالجز کے طلباء نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں
گجرات (جی پی آئی) چناب گروپ آف کالجز کی شاندار خدمات ، حسب سابق امسال بھی چناب گروپ آف کالجز کے طلباء نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں ، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ بورڈ ، پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں چناب گروپ آف کالجز کی طالبات نے شاندار نمبروں سے کامیابی حاصل کی جن میں ICom،میں اجھالا 894، شیرازہ اشرف 880، اقراء شہزادی 856، زینب ریاض 859،فضیلت زہرہ 859، ماریہ ارشد 831، عکاشہ کرن 828، فروہ شہزادی 815، خدیجہ بتول 812، مدیحہ مشتاق 807،حاجرا یاسمین 798، ایف ایس سی میڈیکل میں عطیہ یاسین 919، انیکہ اشرف 857، تخمینہ اکرم 807، عائشہ اختر 844، ایف ایس سی انجینئر نگ میں مصباح الیاس نے 829، عمیر یوسف نے 814، بی کام میں غلام بدر نے 1049، مبین شہزادی نے 1010، محمد وسیم نے 997، طیبہ شبیر نے 993، قرة العین نے 1063، حنا خالد نے 1017، رابعہ جاوید نے 1003، یسرہ ہاشمی نے 994، عرصہ اعظم نے 962، بی ایس سی میں زیبا ادریسنے 607، مریم عابد نے 674، انم مسعود نے 571، سفینہ اختر نے 568، عائشہ خالد نے 541نمبر حاصل کیے ، اس موقع پر اظہار خیالات کرتے ہوئے چیئرمین چناب گروپ آف کالجز پروفیسر غلام مصطفی نے کہا کہ ہم طلباء و طالبات کی بہترین خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں اور معیا ر تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے ، ہم نے اپنے ادارے میں ہمیشہ معیار تعلیم کو ہی ترجیح بنایا ہے ، بہتر انداز میں طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکن حد تک کام جاری رہے گا ، تا کہ آج کے طلباء بہترین شہری بن کر سامنے آ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے چناب کالجز گجرات کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے
گجرات (جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے چناب کالجز گجرات کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے جو دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ، انہوںنے کہا ہے کہ چناب گروپ آف کالجز کے شاندار نتائج دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے ، اور ہمیں امید ہے کہ یہ بہتر انداز میں کام جاری رکھیں گے ، جس سے عوام کی خدمت میں اضافہ ہو گا ، اور ہم امید کرتے ہیں کہ چناب گروپ آف کالجز کی خدمات بہتر انداز میں نکھر کر سامنے آئینگی اور طلباء کا مستقبل روشن ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واپڈا اور سوئی گیس کے حکام عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہیں
گجرات (جی پی آئی) واپڈا اور سوئی گیس کے حکام عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہیں ، اور کوئی بھی عوام کی خدمت کیلئے کام نہیں کر رہا ، بڑے بڑے ڈیفارلٹرز کو پکڑنے کی بجائے گھریلو صارفین کو تنگ کیا جا رہا ہے ، جس کیلئے عوام سراپا احتجاج ہیں ، اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گھریلو صارفین کو تنگ کرنے کی بجائے بڑے بڑے ڈیفارلٹرز کو پکڑا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔
ضلعی چیئر مین بیت المال کمیٹی چوہدری ظہور الہی نے انسداد پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی این جی او کے لئے انعام کا اعلان
گجرات(جی پی آئی)ضلعی چیئر مین بیت المال کمیٹی چوہدری ظہور الہی نے انسداد پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی این جی او کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کونسل میں جاری انسداد پولیو مہم کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں ا س مقصد کے لئے جو این جی اوز ڈی سی او آصف بلال لودھی اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض کے طے کردہ اہداف کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اسے انعام دیا جائے گا۔ چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی چوہدری ظہور الہی کے اعلان کو ہال میں موجود اعلی افسرا ن اوراین جی اوز کے نمائندگان نے خوب سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اور اس سے وابستہ پرائیویٹ سکولز کی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج 11بجے ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گا
گجرات(جی پی آئی)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اور اس سے وابستہ پرائیویٹ سکولز کی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج 11بجے ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر فائونڈیشن اسسٹڈسکولز ندیم مسعو د کریں گے جبکہ گوجرانوالہ،گجرات، ناروال ، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے پرائیوٹ سکولز کے مالکان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سے وابستہ سکولوںکو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضع رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ساتھ صوبہ بھر سے 3300سکول وابستہ ہیں جن میں زیر تعلیم 14لاکھ سے زائد ہونہار اور مستحق طلبہ کے اخراجات ادارہ برداشت کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نئی نسل کو پولیو سے بچانے اور ملک سے اس خطرناک مرض کے خاتمہ کے لئے ہر فرد کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا
گجرات(جی پی آئی)نئی نسل کو پولیو سے بچانے اور ملک سے اس خطرناک مرض کے خاتمہ کے لئے ہر فرد کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔ اس بیماری پر مکمل قابو پانے کے لئے طے شدہ اہداف حاصل نہ کئے جا سکے تو ملک کو عالمی سطح پر پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑھ سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارمقررین نے ضلع کونسل ہال میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر فاروق رشید اور ڈسٹر کٹ آفیسر کو آرڈینیشن شجاع قطب بھٹی نے کی، انسداد پولیو کی یہ مہم 30ستمبر سے 2اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ 3اکتوبر سے 4اکتوبر تک فالو اپ مہم چلائی جا ئے گی۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز، ڈی ایم او آصف رئوف، نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹرسید نوید حیدر، کوارڈینٹر ای پی آئی پروگرام ، چیئر مین ڈسرکٹ کورآرڈینیشن کونسل فار این جی اوز جاوید بٹ ، وائس چیئر مین سید ضیا اللہ شاہ ، نگہت قریشی نے خطاب کیا اورنئی نسل کو پولیو سے بچانے اور ملک سے اس خطرناک مرض کے خاتمہ کے لئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔ورکشاپ میں بڑی تعداد میں سرکاری محکموں کے افسران، ملازمین، این جی اوز کے عہدے داروں اور ممبران نے شرکت کی۔ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر سید نوید حیدر نے ٹرنینگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں صرف پانچ ممالک میں پولیو کا مرض موجود ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے جبکہ اس فہرست میں دیگر ممالک افغانستان، صومالیہ، کنیااور ایتھوپیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا مرض بچے کو مستقل معذوری کا سبب بن سکتا ہے جس سے بچائو کے لئے بچوں کے پیدائش سے فوری بعد حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانا چاہیے نیز پا نچ سال تک عمر کے ہر بچے کو ہر بار پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ ڈاکٹر سید نوید حیدر نے کہا کہ ہمیں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عوام الناس کو ہر سطح پر تعاون کے لئے آمادہ کرنا ہوگانیز اگر کوئی بچہ قطر ے پینے سے محروم رہ جائے تواس کے بارے میں محکمہ صحت کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات گذشتہ 16سال سے پولیو فر ی ہے اور اگر اسی جذبے سے مہم جاری رہے تو پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ کوآرڈینیٹر ای پی آئی پروگرام ڈاکٹر عباس گوندل نے کہا کہ پولیو لاعلاج مرض ہے جس سے بچوں کو بچانے کے لئے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانا ضروری ہے۔ انہوںنے واضع کیا کہ ان قطروں میں فیملی پلاننگ کا کوئی عنصر موجو د نہیں جبکہ جامعتہ الازہر کے علماء سمیت دنیا بھر اور پاکستان کے جید علماء بچوںکو پولیو سے بچانے کے لئے قطرے پلانے کے حق میں فتوے دے چکے ہیں۔ انہوںنے این جی او ز کے نمائندوںسمیت شرکاء پر زور دیا کہ وہ 30ستمبر سے شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کے حوالے سے بھر پور آگاہی مہم چلائیںنیز مساجد میں اعلانا ت بھی کر ائے جائیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آصف رئوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے بھر پور آگاہی مہم چلا کر بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی ختم نبوت فائونڈیشن کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس 28 ستمبرکو ہو گی
گجرات(جی پی آئی)عالمی ختم نبوت فائونڈیشن کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس 28ستمبرکو ہو گی۔عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ کے تحریری بیان کے مطابق عالمی ختم نبوت فائونڈیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس 28ستمبر ہفتہ بعد نماز ظہر جامع مسجد سیدنا علی بالمقابل سٹیڈیم گجرات میں ہو گی ۔ جس کی صدارت سر براہ عالمی ختم نبوت فائونڈیشن پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف ، قیادت پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری مرکزی امیر عالمی تنظیم اہلسنت کریں گے ۔جبکہ پیر سید انتصار الحسن شاہ آف چھالے شریف، پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی بڈیانہ شریف، مفتی محمد عثمان افضل قادری مراڑیاں شریف مہمانان خصوصی ہونگے۔کانفرنس سے معروف مذہبی سکالر علامہ غلام بشیر نقشبندی آف گجرات ،کنوینئر عالمی ختم نبوت فائونڈیشن و قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجاد ہ نشین مرکز اویسیاں نارووال ،علامہ محمد قاسم رضوی آف برطانیہ اور علامہ محمد تنویر ارشد خطاب کر یں گے ۔ محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔سیکیورٹی کے فرائض عالمی تنظیم اہلسنت کے 313مجاہدین سر انجام دیں گے جبکہ گجرات کے ملحقہ اضلاع سے علمائے کرام قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے کانفرنس میں شامل ہوں گے ۔کانفرنس کا مقصد عقیدۂ ختم نبوت کو فروغ دے کر ملک میں قیام امن و استحکام کو پروان چڑھانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سردار عتیق احمد خان کا دورہ گجرات
گجرات (جی پی آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ 8 لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی رائے منظور ہو چکی ہے لیکن اقوام متحدہ اس قرار داد کو منظور ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کرا سکی گجرات میں کشمیریوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سردار عتیق احمد نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے دور میں مقبوضہ کشمیر کی تحریک کو تقویت ملی تھی لیکن نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ادوار میں مجاہدین کی تحریک آزادی کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 15قیدیوں کو رہا کر دیا
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات طارق عباسی نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورئہ کیا انہوں نے قیدیوں سے ان کے مسائل کے متعلق پوچھا اور معمولی نوعیت کے 15 قیدیوں کو اپنے ذاتی مچلکوں پر رہائی دلائی اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک عطاء الٰہی سمیت دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریلوے روڈ پر درینہ دشمنی پر پٹھان ٹھیکیدار قتل
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں دیرینہ دشمنی پر پٹھان ٹھیکیدار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا گذشتہ روز تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ ریلوے روڈ پر واٹر سپلائی پائپ لائن کے ٹھیکیدار پائندہ خان سکنہ لکی مروت اپنے ڈیرہ پر سو رہا تھا کہ اس کے مخالفین عمران خان وغیرہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے مقتول کے بیٹے انور کمال کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصباح کوثر کے قتل کا مقدمہ درج
گجرات (جی پی آئی) پولیس تھانہ دولت نگر گذشتہ روز قتل کے مقدمہ میں گواہی دینے کیلئے سیشن کورٹ گجرات جانے والی خاتون مصباح کوثر کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی کشور کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ انعام الحق کی اہلیہ کی وفات پر متعدد شخصیات کا اظہار افسوس
گجرات (جی پی آئی ) ریٹائرڈ آفیسر محکمہ سوئی گیس شیخ انعام الحق کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز بھی سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ محترمہ سمیرا الٰہی چوہدری شافع حسین سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود میاں فخر مشتاق پگانوالہ چوہدری سعید سرور جوڑا میاں پرویز اختر پگانوالہ چوہدری شجاع زیب جوڑا نسیم اصغر جوڑا چوہدری دلدار آرائیں عثمان طیب سابق صدر گجرات پریس کلب ڈاکٹر اعجاز بشیر اور اجمل حسین (محمدی بیکرز ) سمیت دیگر سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات نے شیخ انعام الحق کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے مرحومہ شیخ اسرار احمد محکمہ سوئی گیس کی بھائوج اور شیخ مدثر انعام کی والدہ تھیں۔