گجرات کی خبریں 31/7/2017

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پری سکول میں داخلوں کے سلسلہ میں لوگوں کی کثیر تعداد رجوع کر رہی ہے۔ بورڈ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کے بعد دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلے لینے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اور وہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جس میں بچوں کے داخلہ کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی پریشانی پیش نہ آئے۔ ٹیسٹ کیلئے بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے جو کہ بچوں سے ٹیسٹ کے بعد میرٹ پر داخلے دے رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی کیتھڈرل سکول گجرات عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہا ہے ۔ اور مشنری جذبہ کے تحت یہ ادارہ قائم کیا گیا جس میں بہترین تربیت یافتہ سٹاف تعینات ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل کیتھڈرل سکول جیکب پال عدنان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کی بہترین مستقبل کیلئے والدین دی کتھڈرل سکول کا رُخ کرتے ہیں۔ جہاں پر طلبہ و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کا اہتمام کرتے ہیں۔ اور ہم والدین کی توقعات کے مطابق ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا مشن پورا کر رہے ہیں۔ اور آئندہ بھی اسی طرح اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ ہم نے والدین کا اعتماد بحال رکھنا ہے۔ معیار تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ملک کی موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار کی نامزدگی کیلئے پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے مختلف سیاسی قائدین سے رابطے ہوئے ہیں جن میں اپوزیشن کا متفقہ امیدوار سامنے لانے پر اصولی اتفاق رائے ہو گیا ہے اور اس سلسلہ میں کل اسلام آباد میں اہم اجلاس بھی منعقد ہو رہا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد سے ٹیلیفون پر گفتگو میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ ن لیگی امیدوار کے مقابلہ میں وزارتِ عظمیٰ کیلئے اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار کی نامزدگی ضروری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ داخلی و خارجی صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کی صفوں میں اتفاق و اتحاد کی فضا ضروری ہے تاکہ ملک کے اندر اور باہر یہ پیغام پہنچے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اور عوام پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ایک پیج پر ہیں۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) راہنما PTI حلقہ این اے107تاشفین صفدر مرالہ اور چوہدری شاہد محمود کی قیادت میں قافلے نے اسلام آباد جلسے میں شرکت۔ نمایاں طور پر ہارون بھٹی مسیح، چوہدری شکیل برسہ، ملک فیاض لہڑی، شیراز گل، نوید بانیاں، راجہ رئیس، چوہدری عمران مانی، امجد پرویز اور کارکنوں کی کثیر تعداد میں شامل تھی۔ تاشفین صفدر مرالہ نے کہا کہ آج ہمارے لئے اور پوری قوم کے لئے تاریخی اور خوشی کا دن ہے کہ یوم نجات منایا جا رہا ہے عمران خان نے کرپٹ لولوگوں کا احتساب کروایا قوم کی آواز بلند کی حکمرانوں کے حواس کھو چکے ہیں اور وہ عدالتوں پر بے مقصد تنقید کرتے پھر رہے ہیں اور بھڑاس نکال رہے ہیں عدالتی نظام کو متنازعہ بنا کر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں مگر PTI ان کا احتساب کرتی رہے گی برآمدگی مکمل ہونے تک یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) میاں نواز شریف کی نااہلی عوام کی خواہش تھی کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں سے اب برآمدگی ہو گی۔ قوم کو آزاد عدلیہ کے آزاد اور انصاف پر مبنی فیصلے پر مبارکباد دیتے ہیں عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے ان خیالات کا اظہار راہنما PTI ملک محمد بشارت اعوان گولڑہ ہاشم سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل بھگوال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے یوم تشکر منایا عوامی سمندر دیکھ کر میاں نواز شریف کے حواری اپنے حواس کھو بیٹھے اور عدالتی نظام کو بدنام کرنے کی سازش کرنے لگے ہم اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے خلاف بھی توہین عدالت کے کیسز بنائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) آزاد عدلیہ کے پانامہ کیس کے آزاد اور غیر جانبدارانہ انصاف پر مبنی فیصلے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں میاں نواز شریف کی نااہلی اور خاندان کی چوری بھی پکڑی گئی اب مال کی برآمدگی ہوگی عمران خان کی محنت رنگ لے آئی ہم آزاد عدلیہ کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما PTI چوہدری جاوید سہنہ سابق امیدوار چیئرمین یوسی سہنہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک و قوم کی جنگ جیتی ہے کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کیا ہے انشاء اللہ2018ء کے الیکشن میں عوام ان کرپٹ لوگوں کو اپنے ووٹوں سے مسترد کر دیں گے ہم اپنے ہردلعزیز لیڈر اور بھائی چوہدری مختار احمد ڈھل کی قیادت میں متحد ہیں اور منظم انداز میں پارٹی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) راہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی115چوہدری ناصر چھپر ایڈووکیٹ کی قیادت میں کھاریاں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے بڑے قافلے نے اسلام آباد جلسے میں شرکت کی قافلے میں درجنوں گاڑیاں اور سینکڑووں کارکن شریک تھے۔ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے مٹھائیاں بھی تقسیم کی جاتی رہیں نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں چوہدری فرحان احمد، ممتاز ڈار، چوہدری نصیر احمد، چوہدری اطہر سعید، عمار ناصر، چوہدری اصغر ٹوپہ، ملک اختر، چوہدری وقاص مجید، شبیر بھٹی، ملک آفتاب اعوان لمے شریف کھاریاں سے قافلے میں شامل ہوئے دیگر شرکاء میں مرزا اصغر، فاروق سرور، مدثر مہر،جاوید بٹر، افتخار تارڑ، ملک عارف کوٹلہ، شہباز کوٹلہ، عدیل بھٹی، حماد اشرف دھکڑ، ملک آفتاب حسین لمے شریف، ملک ظفر ملکہ، حسن عابد، علی ارتضیٰ، عبدل نعمان، وقار احمد کھاریاں، راجہ عمر کوٹلہ، ملک چاند کوٹلہ، لالہ طالب کوٹلہ، ملک شفیق بٹر، چوہدری افتخار منڈیر اور دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) جنرل ہنڈا سنٹر گلیانہ روڈ کھاریاں پر ہنڈا CD70 کے نئے ماڈل کی لانچنگ تقریب گذشتہ روز ہوئی اس موقع پر کسٹمرز نے ہنڈا CD70 نیو ماڈل 2018ء کی بڑی تعداد میں بکنگ کروا کے بھرپور پذیرائی بخشی، جنرل ہنڈا سنٹر کھاریاں کے چیف ایگزیکٹو ملک امجد علی، ملک قیصر محمود نے مہمانوں کا استقبال کیا اور نئے ماڈل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہنڈا CD70 ماڈل 2018ء ایک لیٹر پیٹرول میں 80کلومیٹر سفر طے کرنے والا جاپانی انجن کا حامل منفرد موٹر سائیکل ہے جو جنرل ہنڈا سنٹر کھاریاں اور گلیانہ میں نقد اور آسان اقساط پر دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ملک میںقانون کی حکمرانی ہے کرپشن کرکے کوئی بچ نہیںسکتا، عدلیہ کے فیصلے سے ملک میںتبدیلی آئے گی اوروطن عزیزصحیح سمت میںچل کرترقی کی منازل طے کرے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف سرخرو ہوئی۔ ان خیالات کا اظہارضلعی صدرپی ٹی آئی وامیدواراین اے101محمداحمدچٹھہ نے یوم تشکرمنانے کے لئے اسلا م آبادروانگی کے موقع پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرامیدواران پی پی104چوہدری محمدیوسف، وقار اشرف کلیر، محمدخالد مغل، سمیع اللہ بٹ، مبشرچیمہ، وقاد ہیپی، سلمان حبیب ودیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ کرپٹ لوگوںنے ملک کی جڑیںکھوکھلی کردیں۔ پاکستان کی قسمت عمران خاںہی بدل سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) صدروزیرآبادچیمبرآف ایجوکیشن محمداشفاق وڑائچ نے کہا ہے کہ ہونہارطالبعلم ملک کاقیمتی سرمایہ اورتابناک مستقبل کی ضمانت ہیں۔ تعلیم کے ذریعے ملک کوخوشحالی کی راہ پرگامزن کیاجاسکتا ہے۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری سکولوںکی نسبت کم وسائل پرطلباء کوتعلیم دے رہے ہیں۔ انکے نتائج بھی حوصلہ افزاہیں۔ وہ میٹرک کے امتحانات میںنمایاںپوزیشن حاصل کرنے والے دارارقم سکولز، ممتازگرائمر، الائیڈ، مسلم ہینڈز، ایس زیڈالٰہی، حیدرمیموریل، ایجوکیٹر، فیصل ماڈک سکولزاحمدنگرکے ڈائریکٹرزکومبارکباداورمٹھائی دینے کے موقع پراظہارخیال کررہے تھے۔ اس موقع پرمحمدفیاض، صابر حسین بٹ، محمدفاروق مرزا، محمدعمران بھٹی، عرفان یوسف، غلام قادرجھمٹ سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کامعیارزندگی بلندکرنے اورتعلیم کے شعبہ میںبہترین سہولتیںفراہم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب حقیقی جدوجہدکررہے ہیںمگرمختلف محکموںکی بے جامداخلت اورٹیکسزکی وجہ سے پریشانیوںکاسامنااورکارکردگی بھی متاثرہورہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیکرریلیف دیں۔ انہوںنے کہا کہ نجی تعلیمی اداروںکااتحادوقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروںکے طلباء کوبھی سہولیات میسرآسکیں۔ انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر60فیصدتعلیم کابوجھ اٹھارہا ہے اورلاکھوںلوگوںکوروزگارمہیاکررہا ہے جبکہ رزلٹ بھی حوصلہ افزاہیں۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلامی کے زونل امیرناصر محمودکلیراورعبد الوکیل علوی نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے سے ملک اورعدلیہ کاوقار بڑھااورکرپشن میںملوث افرادکااحتساب کیا جائے اگراسے نوازفیملی تک رکھاگیا تویہ زیادتی ہوگی۔ اسکے خلاف سخت ردعمل کااظہارکرینگے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کودیوالیہ کرنے والے چندسوخاندان مختلف پارٹیوںمیںپناہ لیکرخودکومحفوظ سمجھ رہے ہیں۔ قرضے معاف کروانے والے اورلوٹ کھسوٹ کرنے والوںکوعبرت کانشان بنایاجائے۔ انہوںنے کہا کہ تمام ممبران اسمبلی وسینٹ کے مالی وسائل کاآڈٹ کرایا جاسکے انہوںنے بہتی گنگاسے کتنے ہاتھ دھوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم اس ملک کوخوشحال، ترقی یافتہ اورکرپشن فری بناناچاہتے ہیں۔ حکمران طبقہ نے ذاتی خزانوںکوتوبھراہے مگرقومی خزانہ خالی کیاہے۔ کتنے ظلم کی بات ہے ملک کاوزیراعظم، سابق صدراوروزراء پاکستانی شانختی کارڈ کے ساتھ دوسرے ملک کااقامہ بھی اپنی جیب میںرکھتے ہیں۔ نوازشریف کوعدالت نے نہیںاللہ نے پکڑاہے۔ انہوںنے کہا کہ حکمرانی ٹولہ اب بھی حقائق کوماننے کے لئے تیارنہیں۔ عدالتی فیصلے کوبلڈوزکرنے پرتلاہے اگرآئین کی دفعہ 62,62 کاخاتمہ کیا گیاتوحکومت ختم ہوجائے گی۔ چھ ہزارکرپٹ لوگ اڈیالہ جیل جب تک نہیںجائیںملک سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں۔ لینڈمافیا، شوگرمافیا، ڈرگز مافیانے ہماری سیاست اورجمہوریت کویرغمال بنارکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میںپاکستان پیپلزپارٹی اقتدارمیںآکراداروںکومضبوط اورقانون کی حکمرانی قائم کرے گی۔ جہاںلوٹ کھسوٹ اوررشوت اورسفارش کوقطعاًدخل نہیںہوگااورہرپاکستانی کوترقی وخوشحالی کے یکساں مواقع میسرہوںگے ۔ان خیالات کااظہارمرکزی رہنماپی پی پی قمرزمان کائرہ نے تحصیل رہنماذوالفقارمیرسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ شہیدبے نظیربھٹونے اپنے عظیم باپ اورسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکے نظریات کومرزجاںبنائے رکھااورتمام عمرآمریت اورریاستی جبرکاڈٹ کرمقابلہ کیا۔ غریب ومتوسط طبقہ کوشعوروآگاہی اوراپنے حقوق کے لئے جنگ لڑنے کاحوصلہ عطاکیا۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوکے ہاتھ میںاپنی بہادرماںاوردلیرناناکاجھنڈاہے۔ لاکھوںجیالے کارکن چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میںمتحدہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اصلاحِ معاشرہ کیلئے نوجوانوں کی تعلیمی ، اخلاقی ، نظریاتی ، سیاسی اور فنی تربیت نا گزیر ہے جس سے معاشرے کی اصلاح احوال مذہبی ، سیاسی اور سماجی سطح بہتر طور پر انجام دی جا سکتی ہے۔جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر ِ اہتمام چا ر روزہ مرکزی تعمیر سیرت تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو جوان طلباء معاشرے کا اساس اور مستقبل کے معمار ہیں ۔ جنکی تعلیم و تربیت کر کے نہ صرف معاشرے کی بنیاد کو مضبوط اور مستحکم کیا جاتا ہے بلکہ اس معاشرے کے زریعے اقوام عالم میں بلند مرتبہ و مقام بھی پایا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان معاشرے کا با ہمت اور حوصلہ مند طبقہ ہے ۔اور وہی اپنی سیرت و کردار کی تعمیر کے بعد معاشرے کو نئی روشنی اور راہوں سے ہمکنار کر سکتے ہیں ۔انہوں نے پانچ نکاتی فارمولہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان دنیاوی و مذہبی تعلیم و تربیت ، اخلاقیات ، نظریاتی استحکام ، سیاسی فکر میں ارتقاء اور فنی و شعبہ جاتی تربیت کے زیور سے منور ہو کر تخلیق ِ انسانیت کا مقدس مقصد پا سکتے ہیں۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ نصاب تعلیم ملی تقاضوں کے مطابق ہونا چاہئے۔بحیثیت مسلمان ،ایک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری ہونے کے مطابق جیسی تربیت ہونی چاہئے ،ان تقاضوں کو پورا کرنا چاہئے یہ ہمارا بنیادی مطالبہ ہے اسے یاد رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں تعلیم کو بہت سے مسائل در پیش ہیں ۔ملک میں تعلیمی نظام کو بہت سے حصوںاور درجات میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔حصول ِ تعلیم کی کتنی قسمیں و درجات ہیں اور کس کس انداز کے اسکول اور کالجز ہیں غریب کے لیے اور اور امراء کے لیے اور ان کے ما بین ہم آہنگی نہیں ہے ۔یہی ہمارے ملک میں نظامِ تعلیم کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ وہ کمرشلائز ہو چکی ہے جس کی وجہ سے تعلیم بہت مہنگی ہو چکی ہے اور تعلیم غریب کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے جس کے لیے دور ِ حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے حالات کا جائزہ لے کر انقلابی پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں اس کا بھی جائزہ لینا ہو گا کہ سرکاری اداروں میں تعلیم کی کیا حیثیت ہے ۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ، اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ افتخار حسین نقوی نے نو جوانوں کو عصر ِ زمانہ کے علوم کے ساتھ ساتھ مذہبی علوم پر بھی دسترس حاصل کرنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخو نزادہ ، جے۔ایس۔او۔پاکستان کے مرکزی صدر حسن عباس ، شیعہ علماء کونسل ڈی آئی خان کے صدر علامہ کاظم مطہری ،ضلع پشاور کے صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر اور جے۔ایس۔او۔پاکستان کے سابق مرکزی صدر وفا عباس بھی موجود تھے۔چار روزہ تعمیر سیرت ورکشاپ کے آخری روز جے ۔ایس۔او۔پاکستان کے جوانوں کے مابین تقریری مقابلوں اور تعلیمی میدانوں میں اعلیٰ نمبر حاصل کر نے والے طلباء میں ٹرافیاں ، تعریفی اسناد اورانعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔