گجرات کی خبریں 17/10/2015

گجرات (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری خالد سیال نے یوسی فتح پور سے یوتھ ونگ کا صدر ابوبکر علی بانیاں کو منتخب کر دیا، جبکہ سینئر نائب صدر اشرف ذیلدار، نائب صدر مصنم اسرار، ذیشان سلیم بٹ، جنرل سیکرٹری عادل غوث، فنانس سیکرٹری حسنین مجدد،جوائنٹ سیکرٹری فادی بانیاں منتخب ہوئے، امیدوار چیئرمین یوسی فتح پور چوہدری کاشف وڑائچ کے ڈیرہ پر عظیم الشان یوتھ کنونشن منعقد ہوا،جس کے مہمان خصوصی ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری خالد اور ایم ایس ایف کے ڈویژنل صدر ملک آفتاب صادق تھے،تقریب میں تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری سہیل وڑائچ، ضلعی جنرل سیکرٹری عاصم راٹھور، سٹی صدر مہروقاص، شکیل بٹ،جنید الیاس، عثمان شاہنواز، چوہدری اظہرفتح پور،چوہدری عاصم خانیوال، چوہدری ظفر انور دیدڑ نے شرکت کی،اس موقع پرامیدوار چیئرمین چوہدری کاشف وڑائچ ،ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری خالد سیال ،چوہدری سہیل وڑائچ،عاصم راٹھور، ابوبکرعلی بانیاں نے تقریب سے خطاب کیا، ضلعی صدر چوہدری خالد سیال نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے یونین کونسل کے تمام امیدواران کی مکمل سپورٹ کیلئے میدان میں موجود ہیںاور اپنے منتخب کردہ نمائندوں کامیاب کروائیں گے،ڈویژنل صدر ایم ایس ایف ملک آفتاب صادق نے کہاکہ اسلحہ کلچر ،قبضہ گروپوں کا دور گزر چکا،آنیوالا دور بھی پاکستان مسلم لیگ ن کاہوگا، ضلع گجرات سمیت ریجن بھر سے یوتھ کیساتھ ساتھ ایم ایس ایف بھی میدان میں موجود ہے اور قائدین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب کردہ شیروں کو31اکتوبر جتوا کر دم لیں گے،مخالفین پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کاشکار ہونا شروع ہوگئے ہیں،عاصم راٹھور نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں آنیوالے تمام دوست احباب کو خوش آمدید کہتے ہیں اور منتخب کردہ یوتھ ونگ کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ملک عظیم کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے پلیٹ فارم کو منتخب کیا ،سہیل وڑائچ نے کہاکہ کمانڈروں کا دور گزر چکا،پاکستان مسلم لیگ ن کا ہرنوجوان عوام کا کمانڈر ہے 31اکتوبر کو پولنگ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرینگے۔
۔۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)ضلع گجرات الیکشن کمپین،فلیکسوں کی بھرمار، سیاسی کارکن کی چھڑپیں،گورالی کے بعد این اے104پی پی108جلالپورجٹاں وارڈ نمبرچھ میں ن لیگ اور آزاد امیدوار آمنے سامنے، پولیس والیکشن ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پہلے شیر کے بینرز موہلہ سے اتارے گئے،ن لیگی ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا مخالفین اوچھے ہتھکنڈے آزمارہے ہیں،آزاد امیدوار فیصلہ میرٹ پر ہوگا الیکشن ٹیم سے گفتگو ، بتایاگیا ہے کہ ضلع گجرات حلقہ این اے104میں این اے105کے موضع گورالی میں پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگی کارکنوں میں لڑائی جھگڑے کے بعد سرائے عالمگیر اور پھر جلالپورجٹاں وارڈ نمبرچھ میں بھی ن لیگی کارکن اور آزاد امیدوار کے ووٹرز سپورٹرز آمنے سامنے ہوگئے اور ایک دوسرے کے انتخابی بینرز اتار دیئے گئے وقوعہ کی اطلاع پاکر الیکشن انتظامیہ انکوائری کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture