گجرات کی خبریں 23/10/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) چیئرمین پاکستان مشائخ کونسل(انٹرنیشنل) و انجمن خدام الصوفیہ ‘سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی توجہات سے قائم رہے گا اور اس کو مردہ باد کہنے ولے ختم ہو جائیں گے اور یہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ فیاض ملت اسلامیہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے پاکستان زندہ بادکانفرنس کا انعقاد کر کے صحیح رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کانفرنس سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے پسند ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محلہ فیروز آباد گجرات میں بابا جی فیروز خان کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا قیام انعام خداوندی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی توجہات کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اولیاء کا فیضان ہے پاکستان کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ہمیں پاکستان کی آزادی پر فخر ہے اور اس وقت پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیاور وقت آنے پر ہمارے لاکھوں مریدین افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ ہمارے اکابرین نے پاکستان بنایا تھا ہمیں اس کی حفاظت کرنا بھی آتا ہے امیر ملت نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم قائد اعظم کو عنایت فرما کر یہ باور کرادیا تھا کہ جب تک مکین گنبد خضریٰ کی اطاعت کرتے رہو گے تم کامیابیوں سے درکنار رہو گے۔
……………………………
……………………………

گجرات( جی پی آئی)گجرات ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن اورEDO ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ملکرکام کریں گے ان خیالات کا اظہار ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین نے گجرات ہومیوپیتھک کمیونٹی کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ۔ وفد میں پاکستان ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کمیونٹی کے صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر انجم نوردین، طاہر ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کے چیرمین ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید طاہر عباس، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہومیوپیتھک کور گروپ کمیٹی کے رُکن ہومیوپیتھک ڈاکٹر لیاقت علی مہر اور گریجوایٹ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے کوارڈینٹر ڈاکٹر ماس شامل تھے۔ اس موقع پر ہومیوپیتھک کمیونٹی کے صدر ڈاکٹر انجم نوردین نے ڈاکٹر الطاف حسین کی بطور ای ڈی او ہیلتھ خدمات کو سراہا اور کہا کہ ضلع گجرات کے چار ہزار سے زائد ہومیوپیتھک ڈاکٹرز آپ کی فورس ہیں اور آپ کے دست بازو ہیں جو حکومت پنجاب کی ہیلتھ پالیسیز کو ضلع گجرات میں نافذ کرنے اور عوام میں آگاہی کیلئے اپنی خدمات رضاکارانہ پیش کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر سید طاہر عباس نے کہا کہ ہم پہلے بھی ای ڈی او ہیلتھ گجرات اور سرکاری شعبہ صحت کے ساتھ ملکر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ڈینگی آگاہی واک گجرات میں کروا چکے ہیں اور آئندہ بھی اگر ای ڈی او ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو عوامی سطح پر حکومتی صحت عامہ کی پالیسزپر عمل درآمد کیلئے کسی بھی سطح پر تعاون کی ضرورت ہوگی تووہ ہومیوپیتھک کمیونٹی گجرات مہیا کرے گی۔ اس سلسلے میں خسرہ، ٹی بی ، ڈینگی یا کوئی وبائی مرض پر طاہر ہومیوپیتھک میڈیکل کالج ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین کی مشاورت سے مفت لٹریچر چھاپ کر تقسیم کرگے گا۔ ڈاکٹر لیاقت علی مہر نے کہا کہ ہم پہلے بھی ضلع گجرات میں ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کا منظور کردہ ہومیوپیتھک کلینکل سٹینڈرڈ MSDS اپنی سطع پر عمل درآمد کروا رہے ہیں تاکہ ضلع گجرات سے عطائیت کاخاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہم ڈاکٹر الطاف حسین کے شاگرد ہیں اور انکی رہنمائی ہمارے لئے مشل راہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عوام میں زاتی جسمانی صفائی، علاقے سے بیماریوںکے خاتمے اور صحت مند رہنے کے اصولوں پر مبنی اپنا تحریر کردہ بروشر پیش کیا اور کہا کہ ای ڈی او ہیلتھ جو بھی اس میں اضافہ یا تحریف کرنا چاہیں وہ اسکی منظوری دیں ہم اس بروشر کرو ضلع گجرات کے سکولوں کے طالب علموں میں نہ صرف خود چھاپ کر مفت تقسیم کریں گے بلکہ خود جاکر ویڈیولیکچر کے ذرئیے بیماریوں سے بچائو کی حفاظتی تدابیر بھی بتائیں گے۔ ڈاکٹر ماس نے اس اہم میٹنگ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین کو بتایا کہ وہ یونیورسٹی آف گجرات کی ہومیوپیتھک ڈگری کورس BHMS کی فزیبلیٹی کمیٹی کے رُکن بھی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ گجرات یونیورسٹی میں ہومیوڈگری کورس کو جلد شروع کیا جائے تاکہ ہومیوپیتھی کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرکے ایسے مستند اور قابل ہومیوپیتھک ڈاکٹرز پیدا کیئے جائیں جو اپنی توجہ اور بہتر کاردیگی سے عوام کی خدمت اور مریضوں کا علاج کرکے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ صحت کی معاونت کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات شہر کے ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور لالہ موسیٰ ڈنگہ کے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کی کوششوں سے یہ کیس فائنل منظوری کیلئے یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کمیٹی میں پہنچ چکا ہے۔ میٹنگ کے اختتام پر ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا کہ کوئی بھی طریقہ علاج غلط نہیں ہوتا سب طریقہ علاج انسانیت کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے ہیں۔ ضرروت اس امر کی ہے کہ طریقہ علاج مستند ہو اور حکومت سے منظور شدہ ہو۔ ہومیوپیتھک طریقہ علاج اچھا طریقہ علاج ہے اور وہ خود کبھی کبھار ہومیوپیتھک ادویات بھی استعمال کرتے ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز صرف ہومیوپیتھک ادویات کی پریکٹس کریں، اپنے کلینکس کو حکومت کے منظورشدہ سٹینڈرڈ کے مطابق ہی چلائیں۔ غیرقانونی، غیر رجسٹرڈ اور سمگلڈشدہ ادویات یا زائدالمعیاد Expired میڈیسن سٹور پر نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عطائیت کے خاتمہ کیلئے سخت پالیسی بنائی ہے۔ عطائیت کے خاتمے کیلئے اپنے علاقے پر نظررکھیں جو بھی غیر قانونی پریکٹس میں ملوث ہو اسکی نشاندی کی جائے تاکہ قانونی اور رجسٹرڈ طبیب ، حکیم اور ہومیوڈاکٹرز کو قانونی تحفظ فراہم کیا جاسکے اور یہ افراد دوسرے عطائیوں کی وجہ سے بدنام نہ ہوں۔ انہوں نے گجرات ہومیوپیتھک کمیونٹی کی قومی سطع پر ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ترقی و ترویج کیلئے مہیا کردہ خدمات کو از حدسراہا اور کہا کہ ای ڈی او ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ہومیوپیتھک کمیونٹی کے ساتھ تعاون کے ساتھ عوام الناس میںپائی جانے والی بیماریوں کے خاتمہ اور ان سے بچائو کیلئے کام بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سطح پر گجرات یونیورسٹی میں ہومیوپیتھک ڈگری کورس کے جلد اجراء کیلئے بات بھی کریں گے کیونکہ علم حاصل کرنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے اور ہر شخص کوپڑھائی کے یکساں مواقع مہیا ہونے چاہیں۔ انہوں گجرات ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ملکر مختلف پروجیکٹس پر ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
……………………………
……………………………

گجرات(جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا ہے کہ ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف کی شاندار کارکردگی سے ضلع گجرات میں تعلیم کا معیار بلند ہوا ہے۔ اور سرکاری سکولوں میں لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بھی بہتر ہو رہا ہے۔ یہ سب کچھ محمد طاہر کاشف کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ضلع گجرات صوبہ پنجاب میں نمبر ون کی دوڑ میں شامل ہو چکا ہے۔ ہم محمد طاہر کاشف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ جس طرح پہلے گجرات کے تعلیمی میدان میں ترقی ہو رہی ہے مزید بہتر طریقہ سے کام جاری ہو گا اور عوام کو سہولت ملے گی ۔ ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف اور انکی ٹیم کی محنتوں کی بدولت ہی گجرات کا نام مقبول ہو رہا ہے ۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے اس سلسلہ میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مزدور راہنما APFUTU کے جنرل سیکرٹری پیر زادہ امتیاز سید کی زوجہ محترمہ اور ممتاز صحافی ضیاء سید، سید فرخ شاہ اور سید حماد اللہ شاہ انگلینڈ کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ذوالفقار علی باجوہ’ عامر چوہدری’ یاسر وریاء اور عمران کمبوہ’ عبدالغفار چوہدری نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ضلع گجرات کے ممتاز تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں شعبہ حفظ کے طلبہ کا جائزہ منعقد ہوا۔ جس میں قاری محمد صدیق’ قاری خادم حسین چشتی’ اور قاری شعیب احمد قادری نے طلبہ و طالبات سے جائزہ لیا اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے معیار کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد شفیق شرقپوری کی دن رات کاوشوں کی وجہ سے شعبہ حفظ کا معیار بہتر ہوا ہے اور جس طرح بچوں نے جائزہ میں حصہ لیا ہے یہ قابل تحسین ہے۔ حافظ محمد طاہر ‘ ایریا ہیڈ مس سعدیہ سلمان و دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بچوں نے مختلف مقامات سے قرآن پاک کا جائزہ پیش کیا۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج ملک کے دفاع اور استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستانی مسلح افواج کی کاوشیں ہمیشہ کی طرح ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف نے جس انداز میں کام کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ جنگ کے دوران جنرل تبدیل نہیں ہوتے۔ جنرل راحیل شریف اور انکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اندرونی و بیرونی محازوں پر مسلح افواج قربانی دے رہی ہے۔ مسلح افواج کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 1965 ء کی طرح دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے جائیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ملک میں استحکام کیلئے جو کاوشیں کی جا رہی ہیں ان کو سراہتے ہیں۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت گجرات میں حضرت پیر سید ولایت علی شاہ المعروف شہنشاہ ولایت کا 46 واں عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ 28 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک کو منایا جا رہا ہے۔ جس کی صدارت علی پور سیداں شریف پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کریں گے۔ یہ عرس مبارک برائے ایصال ثواب پیر سید محمود شاہ گجراتی پیر سید عبدالحمید شاہ گجراتی’ پیر سید حامد علی شاہ گجراتی’ پیر سید احمد شاہ گجراتی منعقد ہو رہا ہے۔ جو کہ زیر انتظام پیر سید رضی العباس شاہ و جملہ خاندان منعقد ہو گا۔ جس میں تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری سید صداقت علی شاہ حاصل کریں گے۔ ثناء خوان رسول حافظ نور سلطان ‘ حافظ ریحان رئوف قادری’ ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ خصوصی خطاب مفتی محمد اقبال چشتی کریں گے۔ بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دئیے جائیں گے اور بچیوں کو جہیز فنڈ بھی دیا جائے گا۔ پہلی نشست صبح فجر کی نماز کے بعد منعقد ہو گی جبکہ دوسری نشست بعد از نماز عشاء منعقد ہو گی۔ اس موقع پر انجمن خدام الصوفیا ء کا 106 سالہ عرس مبارک بھی منعقد ہو گا۔ جبکہ دوسری نشست بعد از نماز عشاء منعقد ہو گی۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے لاہور میں تحریک لبیک یا رسول ۖ کے زیر اہتمام منعقدہ دھرنے کی کامیابی پر قائد اہل سنت پیر محمد افضل قادری ‘ جرنیل اہلسنت قاری خادم رضوی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور کہا کہ یہ کامیابی قائد اہل سنت کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ جس سے اب اہل سنت کو سہولیات ملیں گے اور اہل سنت کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہہ قائد اہل سنت کے ہاتھ مضبوط کرے۔
……………………………
……………………………
گجرات( جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی سرویلنس کو موثر بنایا جائے، ٹی ایم ایز اپنے علاقوں میں صفائی کا نظام بہتربنانے پر بھرپور توجہ دیں ، پرانے ٹائروں کی شریڈنگ یقینی بنائی جائے نیزکباڑ خانوں ، نرسریوں پر نظر رکھی جائے اور عوام الناس میںشعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی نواز گوندل، اسسٹنٹ کمشنرز ذوالفقار علی باگڑی، ای ڈی ا و ہیلتھ ڈاکٹر الطا ف حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی، ڈی او ماحولیات امتیاز چوہدری، فوکل پرسن ڈاکٹر انظر ، ٹی ایم اوز خرم محمود، ملک شفقت ، عمر شجاع ، ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر و دیگر نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے 8افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے ہیں آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ابتک جن مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے وہاں انسداد ڈینگی کیلئے سپر ے ، لاروا کھانے والی مچھلیوں کو چھوڑنے سمیت تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں تاہم صورتحال مزید الرٹ رہنے کی متقاضی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع میں وافر مقدار میں انسداد ڈینگی کیلئے ادویات، فوگرمشینیں اور دیگر طبی آلات اور ہسپتالوں میں بیڈز دستیاب ہیں جبکہ جن مقامات کی سرویلینس کی جاتی ہے وہاں سٹکرز بھی لگائے جاتے ہیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ انسدادڈینگی سرویلینس کی تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے محکمہ زراعت مزید موثر طریقے سے اپنی ذمہ داری سرانجام دے نیز ہسپتالوںکے ایم ایس بلاتاخیر ڈیٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کریں۔ انہوںنے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے افسران و ملازمین نے بھرپور محنت سے ان اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔اس سے قبل ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین نے ضلع میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران یکم اکتوبر سے 15اکتوبر تک پرائس مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 54گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں، جبکہ149دوکانداروں پر اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی نواز گوندل، ڈی ایم او وقار خان، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی سمیت ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ضلع میں جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری ہے اور دو ہفتوں کے دوران تینوں تحصیلوں میں 53انسپکشن کی گئیں، 6مقامات سے نمونہ جات حاصل کئے گئے ، دو مقامات سے زائدالمعیاد ادویات برآمد ہوئیں جبکہ 11میڈیکل سٹور اور کلینک سیل کئے گئے۔ انہوںنے بتایا کہ یکم سے 15اکتوبر تک تینوں تحصیلوں میں ٹیموں نے 157فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ان میں سے 11کو سیل، 3کے مالکان کے خلاف مقدمات جبکہ 36کے چالان کرکے 2لاکھ 42ہزا ر روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 165عارضی اور 10پختہ تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا، ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج اور ساڑھے 31ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تینوں ایڈمنسٹریٹرز اپنے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مزید موثر کاروائی کریں خصوصا ڈی سی سی اجلاس میں جن سٹرکوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان سے تجاوزات کا سو فیصد خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے پرائس مجسٹریٹس اور اینٹی اڈلٹریشن ٹیموں کو بھی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
……………………………
……………………………
گجرات( جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے 17عطائیوں ، جعلی ، زائدالمعیاد ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوادیے ہیں، ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے جبکہ تین میڈیکل سٹورز مالکان کو وارننگ3کو ضمانتی بیان حلفی جمع کرانے پر ڈی سیل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹڑول بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی، ڈرگ انسپکٹرز احسان الہی چیمہ ، جاوید اقبال ودیگر نے شرکت کی۔ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جن عطائیوں، جعلی، زائد المعیاد ، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کیسز پراسیکیوشن کے لئے بھجوانے کی سفارش کی ان میں تصور میڈیکل سٹور، غفار کلینک، سلیم میڈیکل سٹور و سرجیکل ہسپتال، محسن کلینک، ذیشان میڈیکل سٹور، ولید میڈیکل سٹور، عاطف میڈیکل سٹور،علی کلینک، افضل میڈیکل سٹور، غفار میڈیکل سٹور، الشفا میڈیکل سٹور، جاوید میڈیکل سٹور، غوری ہومیو پیتھک کلینک و دیگر شامل ہیں ۔ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میسرز ظہیر میڈیکل سٹور، مجید میڈیکل عابد میڈیکل سٹورکو وارننگ جاری کر دی جبکہ ماجرہ میں کلینک چلانے والی خاتون، افضل میڈیکل سٹور اور علی کلینک کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ کمیٹی نے چیکنگ کمیٹی کے آنے کی اطلاع پر کلینک بند کرکے فرار ہونے والے چار کلینک ڈی سیل کرکے انکی انسپکشن کی بھی ہدایت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران کی قیادت میں ٹیموں کی عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون کو سراہا اور ہدایت کی کہ جعلی ادویات کے دھندے اور عطائیت کی روک تھام کیلئے بڑی مچھلیوں کو قابو کیا جائے۔ انہوںنے واضع کیا کہ کسی بھی فرد کو شہریوں کی صحت اور جان و مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
……………………………
……………………………
گجرات( جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے چینی کمپنی کے دورکنی وفد نے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر گجرات میں سالڈ ویسٹ مینجمٹ کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ٹی ایم او خرم محمود، ٹی او آر یاو عباس، مسلم لیگ ن کے راہنما عمر فاروقی، وفد کے ارکان مسٹر تن بن اور لی یی چائو بھی موجود تھے۔ وفد کے ارکان نے شیخ سوکھا کے قریب لینڈ فل سائٹ کا بھی دورہ کیا ۔ وفد کے ارکان نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے شہریوں کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹی ایم اے گجرات کو ہلکی و بھاری مشینری فراہم کی گئی ہے جس کی مدد سے روزانہ 250ٹن کوڑا اٹھایا جاتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ گجرات سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لئے سمری منظوری کیلئے حکومت پنجاب کو بھجوائی جاچکی ہے وزیر اعلی پنجاب میا ں شہباز شریف کی مظوری کے فوری بعد کمپنی کے قیام کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا اور ٹی ایم او خرم محمود نے وفد کے ارکان کو بریفنگ دی۔
……………………………
……………………………
گجرات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور قومی اداروں کا مخالف مسلم لیگی نہیں ہو سکتا، بھارتی وزیراعظم اور وزیراعظم نوازشریف ایک پیج پر ہیں، پاکستان کی سلامتی اور قومی اداروں کے تحفظ کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو عمران خان کے ساتھ ایک پیج پر آنا ہو گا۔ ملاقات میں طارق بشیر چیمہ ایم این اے، محمد بشارت راجہ، راجہ ناصر، واجد بخاری اور اجمل خان وزیر بھی موجود تھے اور اس میں 2نومبر کے دھرنا پر بھی مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی مسلم لیگی خاموش نہیں رہ سکتا، ملک اور قومی اداروں کے خلاف صرف باتیں ہی نہیں بلکہ عملی کام کرنے والوں کے خلاف میدان عمل میں آنا ہر مسلم لیگی کے دل کی آواز ہے اور وطن سے محبت کرنے والوں کو ایسے لوگوں کے خلاف جدوجہد میں پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور اداروں کی حفاظت کیلئے پی ٹی آئی اور تمام محب وطن اور اپوزیشن جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ پارٹی انتخابات میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی کامیابی پر مبارکباد دینے آئے تھے۔ انہوں نے دھرنا کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس پر پاکستان مسلم لیگ نے واضح اور ٹھوس مؤقف اختیار کیا۔ ٹی او آر کمیٹی میں چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی ہدایت پر ان کی پارٹی کے نمائندے طارق بشیر چیمہ نے نہایت اہم اور فعال رول ادا کیا اور واشگاف انداز میں اپنی پارٹی کا جو مؤقف پیش کیا وہی ہماری پارٹی کا مؤقف تھا۔#